Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم اگست ۲۰۲۱ئ
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
آکاشوانی اورنگ آباد
ملک میں کووڈ ۱۹؍ویکسین ۱۸؍سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہے۔نوجوانوں سے گذارش ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ کووِڈ ویکسین کی خوراک بھی ضرور لیںاورحکومت وانتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پرسختی سے عمل کریں ۔ناک اورمنہ پراچھی طرح ماسک لگائیں‘ایک دوسرے سے محفوظ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں‘ وقفے وقفے سے ہاتھ اورچہرہ اچھی طرح دھوئیں۔ ان آسان ضوابط پرعمل کریں اورمحفوظ رہیں ۔ کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر 011-23978046 اور 1075 یا رِیاستی امدادی مرکز کیلئے 020- 26127394 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ جن اضلاع میں کووِڈ وباء شدید ہے اُن اضلاع میں پابندیوں میں سختی کرنے کی مرکزی حکومت کی ہدایت۔
٭ راستوں کے کامو ںمیں جدید تکنالوجی کا استعمال کرنے کی وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی اپیل۔
٭ دیگر پسماندہ طبقات OBC کی سماجی اسی طرح معاشی مردم شماری کی معلومات فراہم کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی
سپریم کورٹ میں عرضداشت۔
٭ ریاست میں 6ہزار 959 نئے کووِڈ متاثرین مریضوںکا اندراج۔ مراٹھواڑہ میں 12 افراد فوت‘ تاہم 382 متاثرین۔
٭ ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں تھالی پھینک میں بھارت کی کمل پریت فائنل میں‘ اسی طرح بھارتیہ خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں داخل۔
٭ بیڈمنٹن کھلاڑی پی۔ وی۔ سندھوکا چین کی بنگ جیو کے ساتھ کانسے کے تمغے کیلئے آج مقابلہ۔
اور۔۔ ٭ فی الحال جاری انفرادی مقابلوں میں گولف میں انیربان لہیری 39 ویں مقام پر اور گھوڑ سواری میں فواد مرزا 17 ویں مقام پر۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
مرکز نے آج اُن 10 ریاستوں میں کووِڈ 19- کی صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں کووِڈ کے یومیہ معاملوں اور متاثرین کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھیرا بندی کے سخت اقدامات کریں اور ان علاقوں میں سرگرم نگرانی رکھیں جہاں زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔ مرکزی صحت سیکریٹری راجیش بھوشن نے 10 ریاستوں کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک‘ تمل ناڈو‘ اُڈیشہ، آسام، میزورم، میگھالیہ، آندھرا پردیش اور منی پور میں کووِڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جن ضلعوں میں متاثرین کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے وہاں بھیڑ جمع ہونے سے روکنے کیلئے سخت پابندیاں عائد کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ریاستوں سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ اس مرحلے پر کسی بھی قسم کی غفلت صورتحال کی خرابی کا باعث ہوسکتی ہے۔ ریاستوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دیں کہ اسپتالوں میں آکسیجن پر مبنی PSA پلانٹ لگائیں۔ طبّی تحقیق کی بھارتی کونسل کے ڈائریکٹرجنرل ڈکٹر بلرام بھارگَو نے ہر قسم کی مروّت برتنے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ 46 ضلعے ایسے ہیں جہاں اس وقت بھی متاثرین کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ دیگر 53 ضلعوں میں متاثرین کی شرح 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہے۔ انھوں نے ریاستوں سے زور دے کرکہا ہیکہ وہ زد پذیر گروپوں بالخصوص 45 سال سے زیادہ کی عمر والے افراد کی جانچ اور ٹیکے کاری میں تیزی لائیں۔
***** ***** *****
راستوں کی ترمیم کرتے وقت اسی طرح نئے راستے تیار کرتے وقت طویل مدت تک قائم رہے ایسی جدید تکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کہی ہے۔ ناگپور۔ ناگ بھیڑ ریلوے راستے پر فلائی اوور بریج کا کل افتتاح وزیرِ اعلیٰ ٹھاکرے کے ہاتھوں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ مرکزی وزیرِ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اس موقع پر موجود تھے۔ نئی ریلوے لائن کی وجہ سے ودربھ کے توانائی پروجیکٹس کو صرف 2 گھنٹوں میں کوئلہ فراہم ہوگا۔ یہ بات گڈکری نے کہی۔ تعمیراتِ عامہ وزیر اشوک چوہان نے سمردّھی ہائی وے کو جالنہ سے جوڑنے ک اپیل وزیرِ اعلیٰ اُدّھوٹھاکرے سے کی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کے پاس موجود دیگر پسماندہ طبقات OBC کی سماجی اسی طرح معاشی مردم شماری کی معلومات ریاستی حکومت کو فراہم کی جائیں۔ اس کیلئے ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے۔ خوراک‘ شہری فراہمی وزیر چھگن بھجبل نے کل اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
آدیواسی ترقیاتی محکمہ کے سرکاری حکم نامے کے مطابق آشرم اسکولوں میں جماعت آٹھویں سے بارہویں تک کی کلاسیس کل سے شروع کی جارہی ہیں۔ اس کی اطلاع آدیواسی ترقیاتی کمشنر ہیرا لعل سونونے نے جاری کردہ بیان میں دی۔ آشرم اسکولس شروع کرنے سے قبل اسی طرح شروع ہونے کے بعد بچوں کو اسکول میں اور ہاسٹل میں روانہ کرنے سے قبل سرپرستوں کی رضامندی حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں 50 سے کم اراکین والے امدادِ باہمی اداروں کو عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے سالانہ عام میٹنگ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ امدادِ باہمی شعبے نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا۔ 50 سے زیادہ اراکین کی تعداد والے تمام امدادِ باہمی ادارے آن لائن طریقۂ کار سے سالانہ عام میٹنگ کا انعقاد کریں۔ ایسی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل 6 ہزار 959 نئے کووِڈ متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 63 لاکھ 3ہزار 715 ہوگئی ہے۔ کل 225 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس بیماری کی وجہ سے لقمۂ اجل بننے والوں کی تعداد ایک لاکھ 32ہزار 791 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات 2 اعشاریہ ایک فیصد ہوگیا ہے۔ کل 7 ہزار 467 مریض شفا یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 60 لاکھ 90ہزار 786 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 96 اعشاریہ 62 فیصد ہوگئی ہے۔ فی الحال ریاست میں 76 ہزار 755 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
مراٹھواڑہ میں کل 382 نئے کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔ تاہم 12 افراد دورانِ علاج چل بسے۔ مرنے والوں میں اورنگ آباد اور بیڑ اضلاع کے فی کس 5مریض‘ تاہم عثمان آباد ضلع کے 2مریض شامل ہیں۔ ناندیڑ‘ ہنگولی‘ پربھنی‘ لاتور اور جالنہ اضلاع میں کل کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بھی موت درج نہیں کی گئی۔ بیڑ ضلع میں کل کووِڈ وباء کے نئے 198 مریضوں کا انکشاف ہوا۔ تاہم عثمان آباد ضلع میں 100 نئے پائے گئے۔ اورنگ آباد 35‘ لاتور 28‘ جالنہ 12‘ ناندیڑ 5‘ ہنگولی 3 اور پربھنی ضلع میں ایک مریض کی شناخت ہوئی۔
***** ***** *****
شہری سرکاری میڈیکل مشنری کی خدمات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں علاج کرنے کو فوقیت دیں۔ ایسی اپیل پربھنی کے رابطہ وزیر نواب ملک نے کی ہے۔ ضلع منصوبہ بندی اور ترقیاتی کمیٹی کی میٹنگ سے وہ کل مخاطب تھے۔ ضلع کی طبّی مشنری اور طبّی خدمات کو مزید مستحکم کرنے کے نظریہ سے اقلیتی شعبے کی جانب سے اسپتال کیلئے 18کروڑ روپئوں کا فنڈ دینے کا اعلان اس موقع پر رابطہ وزیر نواب ملک نے کیا۔
***** ***** *****
ٹوکیو اولمپک میں بھارتی کھلاڑیوں کیلئے کل کا دِن ملا جلا رہا۔ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں اعلیٰ درجے کی چینی کھلاڑی Tai Tzu Ying سے 18-21 اور 12-21 سے ہار گئیں۔ البتہ سندھو کیلئے ابھی کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع باقی ہے۔ کل وہ تیسرے مقام کیلئے چین کی He Bing Jiao سے مقابلہ کریں گی۔ بھارتی مکّے باز پوجا رانی کی تمغے کیلئے مہم اس وقت ختم ہوگئی جبکہ وہ 75 کلو گرام کے زمرے میں چین کی Qian Li سے ہار گئیں۔ اعلیٰ درجے کے اور سب کے پسندیدہ مکّے باز اَمت پنگھل بھی کولمبیا کے Yuber Jen سے ہار گئے۔ تیر اندازی میں بھارت کی مہم آج اس وقت ختم ہوگئی جب اتانو داس جاپان کے تاکا ہارو سے ہارکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرپائے۔ وندنا کٹاریہ کی تاریخی ہیٹ ٹرک کی بدولت بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 4-3 سے ہرایا۔ ادھر برطانیہ نے آئر لینڈ کو پول اے کے آخری گروپ میچ میں 2-0 سے ہرایا اور اس کے نتیجے میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیاء سے ہوگا۔ ایتھلیٹ کمل پریت کور خواتین کے ڈسکس تھروکے فائنل میں پہنچ گئی ہیں انھوں نے کوالیفکیشن رائونڈ میں 64 میٹر کی دوری پر زبردست تھرو پھینکا۔ فائنل پیر کو ہوگا۔ آج صبح شروع ہوئے انفرادی مقابلے میں گولف میں انیربان لہیری 39 ویں مقام پر اور گھوڑ سواری میں فواد مرزا 17 ویں مقام پر کھیل رہے ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی کے ضلع کلکٹر دیپک موگڑیکر کل سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے رابطہ وزیر نواب ملک کے ہاتھوں اُن کا استقبال کیا گیا۔ اسی بیچ ایڈیشنل ضلع کلکٹر راجیش کاٹکر نے کل شام ضلع کلکٹر کے عہدے کا کام کاج سنبھالا۔ موگڑیکر کے سبکدوش ہونے کے بعد آنچل گوئل پربھنی ضلع کے ضلع کلکٹر کے عہدے پر رجوع ہونے والی تھیں، تاہم اُن کا یہ تبادلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
***** ***** *****
سماجی مصلح لوک شاہیر انا بھائو ساٹھے کی آج 101 ویں جینتی او رلوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کی برسی منائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں آج اورنگ آباد ضلع میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخر میں ا س بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر۔۔
٭ جن اضلاع میں کووِڈ وباء شدید ہے اُن اضلاع میں پابندیوں میں سختی کرنے کی مرکزی حکومت کی ہدایت۔
٭ راستوں کے کامو ںمیں جدید تکنالوجی کا استعمال کرنے کی وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے کی اپیل۔
٭ دیگر پسماندہ طبقات OBC کی سماجی اسی طرح معاشی مردم شماری کی معلومات فراہم کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی سپریم کورٹ میں عرضداشت۔
٭ ریاست میں 6ہزار 959 نئے کووِڈ متاثرین مریضوںکا اندراج۔ مراٹھواڑہ میں 12 افراد فوت‘ تاہم 382 متاثرین۔
٭ ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں تھالی پھینک میں بھارت کی کمل پریت فائنل میں‘ اسی طرح بھارتیہ خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں داخل۔
٭ بیڈمنٹن کھلاڑی پی۔ وی۔ سندھوکا چین کی بنگ جیو کے ساتھ کانسے کے تمغے کیلئے آج مقابلہ۔
اور۔۔ ٭ فی الحال جاری انفرادی مقابلوں میں گولف میں انیربان لہیری 39 ویں مقام پر اور گھوڑ سواری میں فواد مرزا 17 ویں مقام پر۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment