Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام‘کورونا مدا فعتی ٹیکے دینے کی مہم ملک نے150؍ کروڑ ٹیکے دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہ مہم جا ری ہے ۔ ہم آ پ سے احتیا ط برتنے اور 16؍ تا18؍ برس عمر کے تمام بچوں سمیت دیگر تمام کی کورونا کے مدا فعتی ٹیکے لینے میں مدد کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ کورونا کی نئی شکل او مائیکرون تشویش کا سبب ہے ۔ محفوظ رہنے کے لیے برائے مہر بانی تین اعمال کریں ۔ ماسک کا استعمال کریں ‘ دوسروں سے دو میٹر کا فیصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ او رچہرہ صاف رکھیں ۔ کورونا سے متعلق مزید معلو مات اور رہنما ئی کے لیے
قو می ہیلپ لائن نمبر011- 23 97 80 46 یا 1075؍ پر رابطہ قائم کر یں ۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ آئندہ پیر سے اسکول شروع کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کی منظوری ‘ کالجوں میں تعلیم کے آغاز
کے لیے وزیر اعلیٰ کو پیش کی جا ئے گی تجویز
٭ ریاست کے کھیل کومپلیکس کے گرانٹ میں اضا فہ
٭ عوام کو کفا یتی داموں میں ریت فراہم کرنے کے لیے تر میم شدہ پا لیسی کا نفاذ
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون کے125؍ نئے مریضوں کا انکشاف
٭ ریاست میں کورونا وائرس کے کَل پائے گئے46؍ ہزار197؍ نئے مریض‘
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے 6؍ کی موت اور3؍ ہزار600؍ کورونا
متاثرین کا اضا فہ
٭ اورنگ آباد شہر کی لیبر کالو نی کے مکینوں کی در خواست ہائی کورٹ نے کی مسترد اور
دیا گھر خالی کرنے کے لیے 2؍ مہینوں کی مدّت
اور
٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے در میان آج دوسری یک روزہ کر کٹ مقابلہ
اب خبریں تفصیل سے....
اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ آئندہ پیرسے ریاست میں اسکو ل کی تمام جماعتیں شرو ع کر دی جا ئے گی ۔ وزیر موصوفہ نے صحیفہ نگاروں کو بتا یا کہ اسکو ل شروع کرنے کا مطالبہ ہر سطح سے کیا جا رہاتھا اِس لیے آئندہ پیر سے طلبا کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اور کورونا سے متعلق اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کا دو بارہ آغاز کر دیا جا ئےگا ۔ ورشا گائیکواڑ نے بتا یا کہ حکو مت نے یہ فیصلہ درجۂ اوّل تا بارہویں جماعت کے لیے کیا ہے اور ساتھ ہی پری پرائمری اسکولس بھی کھولے جا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے بتا یا کہ 15؍ تا18؍ برس یعنی نویں ‘ دسویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو کووِڈ مدا فعتی ٹیکے دینے کا فیصلہ کا بینی اجلاس میں کیا گیا ہے ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ریاست میں کالج شروع کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سے تبادلہ ٔ خیال کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اِس کی تجویز وزیر اعلیٰ کو روانہ کر دی گئی ہے ۔
اِسی دوران اورنگ آباد شہر کے اسکو ل آئندہ پیر کی بجائے 8؍ دن بعد شروع کرنے کا فیصلہ میونسپل کارپوریشن نے کیا ہے ۔ کا رپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی
8؍ دِن تک نگرانی کے بعد شہر میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا جا ئے گا ۔
ریاست میں کھیلوں کی سہو لیات کو فروغ دینے کے لیے علا قائی ضلع اور تعلقہ جاتی سطح پر اضا فی گرانٹ دینے کا فیصلہ کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں کیا گیا ۔ علا قائی کھیل کومپلیکس کو سرِ دست دیے جا نے والے 24؍ کروڑ کے گرانٹ میں اضا فہ کرکے اِسے50؍ کروڑ کر دیا گیا ہے ۔ وہیں ضلعی سطح پر یہ گرانٹ 25؍ کروڑ روپئے اور تعلقہ جاتی سطح پر 5؍ کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے ۔ یہ تر میم شدہ گرانٹ اب سے اُن تمام کھیل کومپلکس کے لیے نافذ کیا جا ئے گا جو حکو مت کی جا نب سے تسلیم شدہ ہیں یا جن کا تعمیر کام جاری ہے ۔ تعلقہ جاتی سطح پر سرکار سے تسلیم شدہ کھیل کو مپلیکس جن کا تعمیری کام مکمل یا جا ری ہے انہیں 3؍ کروڑ روپئے ضلع سطح پر15؍ کروڑ روپئے جبکہ علا قائی سطح پر30؍ کرورڑروپئے گرانٹ دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
ریاست میں ند یوں اور سمندر سے ریت نکاسی سے متعلق موجود ہ پا لیسی منسوخ کر کے عوام کو کفا یتی داموں میں ریت کی فراہمی کے لیے تر میم شدہ پا لیسی نافد کر نے کا فیصلہ کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں کیا گیا ۔ وہیںمولا نا آزاد اقلیتی مالیاتی تر قیاتی کارپوریشن کی موجودہ حد میں اضا فہ کر کے اِسے 700؍ کروڑ روپے کر دینے کو کا بینہ نے کَل منظوری دی ۔ اِسی طرح اِس سے قبل منظور کیے گئے آ بی وسائل کے منصوبوں کے ٹینڈرس طئے کر نے سے متعلق پا لیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے اِسے114؍ کرو ڑکی بجا ئے 624؍ کرور روپیوں کے ٹینڈرپاس کر نے کا فیصلہ کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں کیا گیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل او مائیکرون کے125؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ تمام مریض پونے ضلعے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری کے متاثرین کی تعداد 2؍ ہزار 199؍ ہو چکی ہے ۔ جن میں سے ایک ہزار44؍ صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے46؍ ہزار197؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد 73؍ لاکھ71؍ ہزار757؍ ہو چکی ہے ۔ کَل37؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے مر نےوالوں کی تعداد ایک لاکھ 41؍ ہزار
971؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل 52؍ ہزار25؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک69؍ لاکھ
67؍ ہزار432؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں2؍ لاکھ58؍ ہزار569؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے3؍ ہزار600؍ نئے مریض منظر عام پر آئے جبکہ 6؍ مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے3؍ لاتور 2؍ اور ناندیڑ ضلعے کا ایک مریض شامل ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل کورونا کے ایک ہزار89؍ معاملے درج کیے گئے ۔ جن میں شہری حدود کے734؍ اور دیہی علاقوں کے355؍ مریض ہیں ۔ اِسی طرح ناندیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے720؍ لاتور 366؍ عثمان آباد 310؍ بیڑ339؍ پر بھنی232؍ جالنہ224؍ اور ہنگولی ضلعے میں155؍ نئے مریض پائے گئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں واقع لیبر کا لو نی کے338؍ مکا نوں کو زمین دوز کرنے کی نوٹس کو چیلنج کرنے والی در خواست کو ممبئی عدالت عالیہ کی اورنگ آ باد بینچ نے مسترد کر دیا ہے ۔ تاہم کورونا وبا کے پیش نظر عدالت نے لیبر کا لو نی کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کےلیے 2؍ مہینوں کی مدّت دی ہے ۔ 31؍ اکتوبر2021 کو ایڈیشنل کمشنر نے کا لو نی کو ختم کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا جسے کا لو نی کے رہائشیوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے میں شا دیوں کی تقا ریب کے لیے بینڈ با جے والوں کو کورونا کے اصو لوں پر عمل در آمد کر تے ہوئے بجا نے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کَل اِس خصوص میں ہدایت جا ری کی ۔ بینڈ با جے کے بیو پاریوں اور باجہ بجا نے والوں کے گزر بسر کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ خصو صی اجازت دی گئی ہے ۔ تاہم اِس کےلیے بینڈ با جے کے دستّے میں شامل افراد کو ٹیکے کی دو نوں خوراکیں لینا لازمی قرار دیا گیا ہے اور انہیں اِس بات کا پا بند بھی کیا گیا ہے کہ وہ شادی کی تقا ریب میں دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے بینڈ بجائیں ۔
***** ***** *****
گڈچِرو لی ضلعے کی 9؍ نگر پنچایتوں میں سے6؍ میں مہا وِکاس آگھاڑی کو اکثر یت حاصل ہو ئی ہے ۔ جبکہ ایٹا پلّی اور اہیری میں کسی بھی سیا سی جماعت کو اکثریت نہیں ملی ہے ۔ سرونچہ نگر پنچایت انتخا بات میں قبائلی طلباکو پا رٹی نے جیت درج کی ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر توا نا ئی ڈاکٹر نِتِن رائوت نے ہدایت دی ہے کہ سائبر پولس اسٹیشنوں میں اُن افراد کے خلاف شکا یت درج کر وائی جا ئے جو بجلی کے صارفین کو فرضی پیغامات بھیج کر دھو کہ دیتے ہیں۔ وزیر موصوف نے مہا وِترن کے انتظامی ڈائریکٹر وِجئے سنگھل کو اِس خصوص میں فوجداری کار وائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ رائوت نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایسے پیغا مات کا شکار نہ ہوں۔
***** ***** *****
عثمان آباد کے رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر مالیات اجیت پوار سے عثمان آباد ضلعے کی تر قی کے لیے اہم زیر التوا منصوبوں کی خاطر بجٹ میں منا سب فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے اِس خصوص میں نائب وزیر اعلیٰ کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت آج ضلعے کی سا لانہ خاکہ اندازی سے متعلق اجلاس ہونے جا رہا ہے ۔ اِسی کے پیش نظر یہ مطالبہ کیا گیا ۔ ضلع میں مویشی پالن ‘ کوڑ گائوں میں شمسی بجلی کی پیدا وار اور ٹیکسٹائل ہب کے قیام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی بات مکتوب میں کہی گئی ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے در میان کھیلے جا رہے 3؍ یک روز ہ کر کٹ مقابلوںکی سیریز کا دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کے پرل میں کھیلا جا ئے گا ۔ اِس مقا بلے کا آغاز بھارتی وقت کے مطا بق دوپہر2؍ بجے ہو گا ۔ پرل میں پہلا یک روزہ میچ جیت کر جنوبی افریقہ نے اِس سیریز میں1 - 0 ؍ کی سبقت حاصل کر لی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ آئندہ پیر سے اسکول شروع کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کی منظوری ‘ کالجوں میں تعلیم کے آغاز
کے لیے وزیر اعلیٰ کو پیش کی جا ئے گی تجویز
٭ ریاست کے کھیل کومپلیکس کے گرانٹ میں اضا فہ
٭ عوام کو کفا یتی داموں میں ریت فراہم کرنے کے لیے تر میم شدہ پا لیسی کا نفاذ
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون کے125؍ نئے مریضوں کا انکشاف
٭ ریاست میں کورونا وائرس کے کَل پائے گئے46؍ ہزار197؍ نئے مریض‘
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے 6؍ کی موت اور3؍ ہزار600؍ کورونا
متاثرین کا اضا فہ
٭ اورنگ آباد شہر کی لیبر کالو نی کے مکینوں کی در خواست ہائی کورٹ نے کی مسترد اور
دیا گھر خالی کرنے کے لیے 2؍ مہینوں کی مدّت
اور
٭ بھارت اور جنوبی افریقہ کے در میان آج دوسری یک روزہ کر کٹ مقابلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
آپ یہ خبر نا مہ یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آ باد Aurangabad AIR News پر دوبارہ سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment