Saturday, 5 February 2022

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں - تاریخ: 05 فروری 2022 وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 05 February 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍  فروری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین‘ کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے  ۔اِس کی نئی قسم او مائیکرون جرثومہ تشویش کا سبب ہے ۔ہم سبھی سامعین سے محتاط رہنے کی درخواست کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی 15؍ سے18؍ سال کے نو جوانوںسےویکسین لینے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ اِن جر ثموں سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں ‘ ایک دوسرے سے 2؍ گز کی دوری بنا ئے رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او ر چہرہ صاف رکھیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ زرعی پیدا وار کی کم از کم امدادی قیمت

 MSP کے حوالے سے مرکزی حکو مت 

کمیٹی تشکیل دے گی

٭ کووِڈ19؍ کے سبب وفات پا چکے شہر یان کے ورثاکو بر وقت بھر پائی مل سکے اِس کے لیے

تمام ریاستوں میں  اَپر سیکریٹری  یا  اُس سے اعلیٰ درجے کے افسر کو نوڈل افسرمقرر کیا جا ئے

سپریم کورٹ کا حکم 

٭ کووِڈ پا بندیوں میں مرحلہ وار کمی کر نے کا وزیر صحت راجیش ٹو پے کا اشا رہ 

اور

٭ ریاست میں مزید13؍ ہزار840؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

11؍ مریضوں کی رحلت  مزید  ایک ہزار347؍ مریضوں کا اندراج

 

 اب خبریں تفصیل سے....

زرعی پیدا وار کی کم از کم امدادی قیمت  MSP   کے حوالے سے مرکزی حکو مت ایک کمیٹی تشکیل دے گی ۔ مرکزی وزیر ِ زراعت نریندر سنگھ تو مر نے کَل راجیہ سبھا میں یہ بات بتائی ۔ سوال جواب کے وقفے میں وزیر موصوف نے بتا یا کہ 5؍ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی چنائو کا عمل  مکمل ہوجانے کے بعد یہ کمیٹی تشکیل دی جا ئے گی ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال نومبر میں3؍ نئے زرعی قو انین منسوخ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ MSP  پر قا نو نی ضمانت دینے کے کاشتکاروں کے مطالبے پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل  دی جا ئے گی ۔


***** ***** ***** 

اگلے 6 ؍ مہینوں میں ملک بھر میں E-Passport   خد مات شروع ہو جائے گی ۔ وزیر خارجہ  ایس  جئے  شنکر  نے کَل لوک سبھا میں یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ چِپ پر مبنی پاسپورٹ سے شہر یان کا غیر ملکی سفر آ سان ہو گا ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ  اِس کام کی ذمہ داری  نیشنل انفار میشن سینٹر کو سونپی گئی ہے۔ 

***** ***** ***** 


پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسیس میں داخلے کے لیے لازمی NEET - PG   امتحان ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ یہ امتحان آئندہ12؍ مارچ کے روز لیا جا نا تھا  لیکن  میڈیکل ڈگری کورس کے 6؍ طلبا نے اِس امتحان کو ملتوی کرنے کامطالبہ کیا تھا ۔ اِس معاملے میں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی در خواست پر کَل سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مذکورہ امتحان کو کم سے کم 6؍ سے 8 ؍ ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ سنا یا  ۔

***** ***** ***** 

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کووِڈ 19؍ کے سبب وفات پا چکے شہر یان کے ورثا کو بر وقت بھر پائی مل سکے اِس کے لیے تمام ریاستوں میں اَپر سیکریٹری  یا  اُس سے اعلیٰ درجے کے افسر کو نوڈل افسر نامزد کیا جا ئے ۔  عدالت نے واضح طور پر کہا کہ بر سر خدمت لیگل سر وِس اتھا ریٹی بھی  ریاستی سطح سے تعلقہ سطح تک متاثرہ در خواست گذار کنبے  اور  مستحقین کی تصدیق کرنے میں تعا ون کریں ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں کووِڈ 19؍ کے پھیلائو میں آرہی کمی کو  مد نظر رکھتے ہوئے وزیر صحت راجیش ٹو پےنے  پا بندیوں میں مرحلہ وار کمی کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ وہ کَل جالنہ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مارچ مہینے کے وسط تک کووِڈ کی تیسری لہر ختم ہو جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل او مائیکرون سے متاثر ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔ا ہم مزید 13؍ ہزار840؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر

 77؍ لاکھ82؍ ہزار640؍ ہو گئی ہے ۔ کَل81؍ مریض دورانِ علاج انتقال کر گئے ۔ اِس طرح ریاست میں کووڈ19؍ کے سبب اب تک ایک لاکھ42؍ ہزار940؍ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ 

دوسری جانب ریاست بھر میں علاج کے بعد گزشتہ روز مزید27؍ ہزار891؍ متاثرین کوورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 74؍ لاکھ91؍ ہزار759؍ متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ریاست بھر میں فی الحال ایک لاکھ44؍ ہزار11؍ کورونا مریضوں کا علاج جا ری ہے ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل ایک ہزار347؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ جبکہ 11؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ وفات پا نے والوں میں  جالنہ ‘ لاتور ‘ عثمان آباد   اور  ناندیڑ ضلعے کے فی کس 2-2 مریض  اِسی طرح  اورنگ آ باد ‘  بیڑ   اور  پر بھنی ضلعے کے فی کس ایک ایک مریضوں کا شمار ہے ۔ 

  اورنگ آباد ضلعے میں کَل 298؍ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی  ۔  اِسی طرح لاتور ضلعے میں192؍ جالنہ  میں189؍ ناندیڑ میں177؍ عثمان آباد میں164؍ ہنگولی میں130؍ بیڑ میں116؍ اور پر بھنی ضلعے میں گزشتہ روز مزید81؍ کورونا مریض پائے گئے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد شہر میں سبھی میڈیم کی  5؍ ویں   سے7؍ ویں جماعت کی کلا سیس آئندہ 7؍ فروری سوموار کے روز سے شروع کرنے کی جائے ۔اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے منتظم آستِک کمار پانڈے نےیہ ہدایت دی ہے کلاسیس شروع کرنے سے پہلے تمام اساتدہ کو حفاظتی ٹیکہ لگوا نا لازمی قرار دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ اِس سے پہلے8؍ ویں سے12؍ ویں جماعت کی کلاسیس شروع کی جا چکی ہے ۔

***** ***** ***** 

دسویں اور  بارہویں جماعت کے طلباکو سوالات کی نوعیت سمجھا نے  اور  اُس کی مشق کروانے کے لیے  ریاستی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تر بیت نے سبجیکٹ وائس سوال نامے تیار کیے ہیں ۔ یہ سوال نامے www.maa.ac.in  اِس ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے طلبا سے اِس سہولت سے فائدہ اٹھا نے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

یومِ جمہوریہ کی تقریب میں پیش کی گئی جھانیکوں میں سے مہا راشٹر کی جھانکی  کو ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی عوامی مقبولیت کی درجہ بندی میں اوّل مقام حاصل ہواہے ۔اِسی طرح  مسلح افواج کی جھانکیوں میں سینٹرل اِنڈسٹریل سیکوریٹی فورس  کی جھانکی  ‘  مرکزی وازارتوں میں  وزارتِ  تعلیم  اور  وزارت برائے شہری ہوا بازی  کی جھانکی  ‘ فوجی دستوں میں فضائیہ کے سرکولیشن یونٹ کی جھانکی کو اوّل مقام حاصل ہوا ہے ۔

***** ***** ***** 

ویسٹ اِنڈیز میں کھیلے جا رہے Under Ninteen  کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کُن مقابلے میں آج بھارتی ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ کی ٹیم سے ہوگا ۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطا بق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا ۔ 

***** ***** ***** 

کرانہ دکان میں وائن فروخت کرنے کی اجازت کا فیصلہ منسوخ کیا جا ئے ۔ اِس مطالبےکے لیے   پر بھنی میں رکن اسمبلی میگھنا بورڈیکر کی قیادت میں بی جے پی کے خواتین فرنٹ کی جانب سے دستخطی مہم شروع کی گئی ہے ۔ رکن اسمبلی میگھنا بور ڈیکر نے بتا یا کہ ضلعے بھر سے خواتین کی دستخط لے کر یہ محضر گورنر کو پیش کیا جا ئے گا ۔ 

وائن فروخت کرنے کی اجازت کے فیصلے کی خواتین کاشتکار بھی شدید مذمت کر رہی ہیں۔ پر بھنی تعلقے میں مورُمبا کی خواتین کاشتکاروں نے ضلع انتظامیہ کو کل ایک میمو رینڈم پیش کر تے ہوئے وائن کی فروخت کے ساتھ ساتھ گانجے کی کاشت کرنے کی بھی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے میں بڑکِن دیہی ہسپتال میں قائم کیے گئے میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کَل ضلع کلکٹر سُنیل چوہان کے ہاتھوں کیا گیا ۔ کین پیک نامی کمپنی کے کارپوریٹ سوشل رسپانسِبلیٹی فنڈ  سے یہ پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ اِس موقعے پر کلکٹر صاحب نے کہا کہ اِس پلانٹ سے یہی علاقوں کی ضرورت پوری ہو گی ۔

***** ***** ***** 

اُتر پر دیش میں  ایم آئی ایم پارٹی کے سر براہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر ہوئی گولی باری کی مذمت میں کَل  اورنگ آباد میں پارٹی کے عہدیداران نے دھر نا احتجاج کیا ۔ اِسی طرح ضلعے کے خلد آ باد ‘ پیٹھن  اور  ویجا پور میں بھی اِس واقعے کی مذمت کی گئی  اور  انتظامیہ کو محضر پیش کیا گیا ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 


٭  زرعی پیدا وار کی کم از کم امدادی قیمت

 MSP کے حوالے سے مرکزی حکو مت 

کمیٹی تشکیل دے گی

٭ کووِڈ19؍ کے سبب وفات پا چکے شہر یان کے ورثاکو بر وقت بھر پائی مل سکے اِس کے لیے

تمام ریاستوں میں  اَپر سیکریٹری  یا  اُس سے اعلیٰ درجے کے افسر کو نوڈل افسرمقرر کیا جا ئے

 سپریم کورٹ کا حکم 

٭ کووِڈ پا بندیوں میں مرحلہ وار کمی کر نے کا وزیر صحت راجیش ٹو پے کا اشا رہ 

اور

٭ ریاست میں مزید13؍ ہزار840؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

11؍ مریضوں کی رحلت  مزید  ایک ہزار347؍ مریضوں کا اندراج


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 13.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 13 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...