Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 24 September 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴ ؍ سِتمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ احمد نگر سے آشٹی یہ ریلوے لائن پر لی تک لے جا نے کے لیے فنڈ کی کمی ہونے نہیں دی جا ئے گی ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقین
٭ بارامتی کی تر قی جانبدا رنہ طریقہ کار سے جاری ہے ‘ مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کی تنقید
٭ شیواجی پارک پر دسہرہ میڑا وا لینے کے لیے شیو سینا کے ٹھا کرے گروپ کو ممبئی ہائی کورٹ کی اجازت
٭ تامِل ناڈو میں چنئی سے قریب پا یا گیا تقریباً12؍ ہزار سال قبل کا ہتھیار بنا نے کا کار خانہ
٭ ریاست میں کووِڈوباء کے نئے611؍ مریضوں کی تصدیق ‘ مویشیوں میں لَمپی مرض بھی قا بو میں
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا شِندے گروپ اِس کے بعد تمام انتخابات میں مشتر کہ طور پر مقابلہ کریں گے ‘
بھارتیہ جنتا پار ٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑےکا اعلان
اور
٭ ناگپور میں دوسرا
T-20
؍ مقابلہ بارش کی وجہ سے 8 - 8 ؍ اوورس کا ‘ بھارت کی 6؍ وِکٹس سے کامیابی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ بیڑ ضلعے کے شہریوں کا ریلوے کا کئی سال کا خطاب مکمل ہو چکا ہے ۔ یہ ریلوے لائن بیڑ اور پر لی تک لے جانے کے لیے ریاستی حکو مت حتی الاِمکان کوشش کرے گی ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ احمد نگر سے آشٹی اِس
66؍ کلو میٹر ریلوے لائن کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے کَل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ ریلوے راستے کا آگے کا کام جلد ہی مکمل کرنے کے لیے حکو مت کی سطح پر فنڈ کی کمی ہونے نہیں دی جائے گی ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دیا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے اِس طویل انتظار کے ریلوے پرو جیکٹ کو یہاں تک لے جانے کے ضمن میں سینٹرل ریلوے کے تمام ملازمین اور افسران کا اُنھوں نے شکریہ ادا کیا ۔ مرکزی ریلوے وزیر رائو صاحب دانوے ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس ریلوے گاڑی کو سبز جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ بیڑ کے رکن پارلیمنٹ پریتم منڈے ‘ سابقہ وزیر پنکجا منڈے ‘ وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل سمیت کئی معزیزین اِس موقعے پر موجود تھے ۔
***** ***** *****
بارامتی حلقہ انتخاب کی تر قی جانبدا رانہ طریقے سے شروع ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حما یت کرنے والے شہر یوں کو اِس کا تجر بہ حاصل ہو رہا ہے ۔ ایسی تنقید مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کہی ہے ۔ بارامتی لوک سبھا حلقہ انتخاب کے دورے پر آئی ہوئی سیتا رَمن نے کَل پُرندرے تعلقے کا دورہ کیا ۔ تر قی کا فائدہ سماج کے آخری طبقے تک پہنچے یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تصوّر کے ضلعی منصوبہ بندی کا مقصد ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی ہائی کورٹ نے شیو سینا کے ٹھا کرے گروپ کو ممبئی میں شیوا جی پارک پر دسہرہ میڑا وا لینے کی اجازت دی ہے ۔ اِس معاملے میں کَل ہوئی سماعت میں عدالت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اپنے اختیا رات کا غلط استعمال کیا ہے ۔ ایسا مشاہدہ درج کیا ۔ شیو سینا کے شِندے گروپ کے رکن اسمبلی سدا سر وَنکر نے ٹھا کرے گروپ کی اِس عرضداشت کے خلاف مداخلت عرضداشت داخل کی تھی ۔ اِس عرضداشت کو عدالت نے مسترد کر دیا ۔ اِس فیصلے پر تمام ریاست میں شیو سینا کی جانب سے جشن منا یا گیا ۔ شیو سینکوں نے پیڑے تقسیم کر کے خوشیاں منائیں ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کی منتخب تقریروں کا ایک مجموعہ کَل نئی دِلّی کے آکاشوانی بھون میں جاری کیا گیا ۔ اِس کتاب کا عنوان ہے ’’ سب کا ساتھ ‘ سب کا وِکاس ‘ سب کا وِشواس ‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریروںمیں ایک نئے بھارت کے وزیر اعظم کے ویژن کا خاکہ ۔ اِس کتاب کو سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ‘ کیرالہ کے گور نر عارف محمد خان اور اطلاعات و نشر یات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھا کر نے جاری کیا ۔
اِس موقعے پر سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ کتاب مئی2019ء سے مئی2020ء تک مودی سر کار کے نظر یات ‘ عزائم اور جرأت مندانہ فیصلوں کی عکاسی کر تی ہے ۔ اُنھوں نے کہاکہ اصلا حات ‘ کار کر دگی اور اچھی حکمرانی اِس سر کار کا منتر ہے جس نے لوگوں کی زندگی بدل دی ہے ۔ نائیڈو نے کووِڈ19؍ عالمی وباء کے دوران وزیر اعظم کی قیادت کو سرا ہا اور کہا کہ بہت کم عرصے میں در کار صلاحیتیں پیدا کی گئی ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کَل اتوار 25؍ ستمبر کو آکاشوانی کی من کی بات اِس پروگرام کے تحت ملک کے عوام سے خطاب کریں گے ۔ اِس سیریز کا یہ 93؍ واں حصہ ہے ۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلس پر صبح11؍ بجے اِس پروگرام کو نشر کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
تامِل ناڈو میں چنئی سے قریب تقریباً12؍ ہزار سال قبل کی قدیم ہتھیار تیار کرنے کا کار خانہ پا یا گیا ۔ اِس مقام سے قدیم کلہاری ‘ لمبی سلا خیں اِسی طرح چند ہتھیار پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی سونے کے زیو رات اِسی طرح سکّے ‘ چوڑ یوں کے تکڑے بر تنوں کے تکڑے ‘ مئی کے کھلو نے پائے گئے ۔ یہ تمام اشیاء قدیم رومن دور کے ہیں ۔
***** ***** *****
وزیر صحت ڈاکٹر منسُکھ مانڈویا اتاور کو آیوشمان بھارت پر دھان منتری جَن آ روگیہ یو جنا کے نفاذ کے4؍ سال مکمل ہونے کی ایک تقریب میں آ روگیہ منتھن2022 ء کا آغاز کریں گے ۔ اِس اسکیم کے تحت غریب کنبے5؍ لاکھ روپئے سا لا نہ تک مفت علاج کروا سکیں گے ۔ اِس اسکیم کا مقصد پورے ملک کے10؍ کروڑ سے زیادہ کنبوں کو فیضیاب کر نا ہے ۔
اِ س اسکیم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے ستمبر2018 ء میں کیا تھا ۔ اِس 2؍ روز تقریب میں تعلیمی اِداروں کے مفکرین ‘ صنعت اور میڈیا کے نمائندوں سمیت حفظانِ صحت کے شعبے کے عالمی و قومی ماہرین حصہ لیں گے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈوباء کے نئے611 ؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد81؍ لاکھ18؍ ہزار185؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 2؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار324؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 82؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل687؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک79؍ لاکھ
66؍ ہزار82؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح98؍ اعشا ریہ 13؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال3؍ ہزار779؍ مریضوں کا علاج جا ری ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں مویشیوں کا لَمپی مرض قابو میں آرہا ہے ۔جملہ6؍ہزار791؍ جانور علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ۔ اینمل ہسبنڈری کمشنر سچندر پر تاپ سنگھ نے اِس کی معلو مات دی ۔ ریاست میں 30؍ اضلاع میں اب تک19؍ہزار
160؍ مویشیوں کو لَمپی مرض ہوا ۔ اب تک 4؍ ہزار850؍ حیوا نات کے دوا خانوں کے دائرے اختیا ر میں ٹیکہ کاری جاری ہے۔ اورنگ آباد ضلعے میں لَمپی مرض کےسلسلے میں حیوا نات شعبے کا کنٹرول یونٹ شروع کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا شِندے گروپ اِس کے بعد تمام انتخابات میں مشتر کہ طور پر مقابلہ کریں گے ۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھربا وَن کُڑے نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کَل اورنگ آباد میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی قیادت میں شیو سینا سے اتحاد کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیا دت میں ریاست میں لوک سبھا انتخابات میں کم از کم 45؍ اور قا نون ساز اسمبلی انتخا ب میں کم از کم 200؍ نشستوں پر کامیابی حاصل ہو گی ۔ ایسا تیقن اُنھوں نے ظاہر کیا ۔
***** ***** *****
بھارتیہ قو می سیکریٹری پنکجہ منڈے کی نا راضگی کے سلسلے میں بے بنیاد خبریں نشر کی جا رہی ہیں ۔ تاہم وہ مستحکم طور پر پارٹی میں کام کر رہی ہیں ۔ یہ بات باوَن کُڑے نے کہی۔
***** ***** *****
ریاست میں ایک ماہ میں انتخاب لے کر دکھا ئیں ایسا چیلنج شیو سینا کے پارٹی چیف اُدھو ٹھا کرے نے کیا تھا ۔ اِسے بھارتیہ جنتا پارٹی نےقبول کر لیا ہے ۔ یہ بات قا نون ساز کونسل میں حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے کہی ہے ۔ وہ کَل ناسک ضلعے کے منماڑ میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
ناگپور میں کَل ہوئے دوسرے T-20 ؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا سے 6؍ وکٹس سے کامیابی حاصل کر لی ۔ بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ 8؍ اوورس کا کر دیا گیا تھا ۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 8؍ اوورس میں5؍ وِکٹس کے نقصان پر90؍ رنزبنائے ۔ اِس کے جواب میں بھارت نے 7؍ اوور اور 2؍ گیندوں میں4؍ وکٹس کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا ۔ 3؍ مقابلوں کی سیریز میں دو نوں ٹیمیں ایک ایک سے برابری پر ہے ۔ سیریز کا آخری مقابلہ کَل حیدر آباد میں کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
آئندہ دو یوم میں کو کن اور وِدربھ کے چند مقا مات پر تاہم وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے چند مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس پو نا محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ احمد نگر سے آشٹی یہ ریلوے لائن پر لی تک لے جا نے کے لیے فنڈ کی کمی ہونے نہیں دی جا ئے گی ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقین
٭ بارامتی کی تر قی جانبدا رنہ طریقہ کار سے جاری ہے ‘ مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کی تنقید
٭ شیواجی پارک پر دسہرہ میڑا وا لینے کے لیے شیو سینا کے ٹھا کرے گروپ کو ممبئی ہائی کورٹ کی اجازت
٭ تامِل ناڈو میں چنئی سے قریب پا یا گیا تقریباً12؍ ہزار سال قبل کا ہتھیار بنا نے کا کار خانہ
٭ ریاست میں کووِڈوباء کے نئے611؍ مریضوں کی تصدیق ‘ مویشیوں میں لَمپی مرض بھی قا بو میں
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا شِندے گروپ اِس کے بعد تمام انتخابات میں مشتر کہ طور پر مقابلہ کریں گے ‘
بھارتیہ جنتا پار ٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑےکا اعلان
اور
٭ ناگپور میں دوسرا
T-20
؍ مقابلہ بارش کی وجہ سے 8 - 8 ؍ اوورس کا ‘ بھارت کی 6؍ وِکٹس سے کامیابی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment