Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 October 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ ملک بھر میںجوش و خروش سے منا یا گیا دیوالی کاتہوار ‘ آتِش بازی اور بازاروں میں لوگوں کی خریداری سے چھائی رہی رونق۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے کار گِل میں فو جیوں کے ساتھ منائی دیوالی ‘ کہا بھارتی فوج ہر طرح کے
خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار۔
٭ بھارتی نژاد سیاست داں رُشی سُنک ہوں گے بر طا نیہ کے اگلے وزیر اعظم ‘ جمعہ کو لیں گے عہدے کا حلف ۔
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ میں کَل کھیلے گئے مقابلے میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ کو ہرا یا ‘ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کامقابلہ بارش کی وجہ سے کیا گیا ردّ۔
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ دیوالی کا اہم تہوار لکشمی پو جا کَل جوش و خروش سے منائی گئی ۔ کَل شام گھروں میں روایتی طرز پر لکشمی پو جا کی گئی ۔ اِس کے بعد ہر طرف پٹا خوں کی آتِش بازی کی گئی ۔ لکشمی پو جا کے موقعے پر لوگوں نے خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کیا جس سے بازاروں میں ہر طرف رونق چھائی رہی۔ دیوالی کے لیے گھروں کو جانے والے مسافروں کی بھی بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ نظر آئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل کار گِل میں فو جیوں کے ساتھ دیوالی منائی ۔ اُنھوں نے کہا کہ سرحد پر آ کر فو جیوں کے ساتھ دیوالی منا نے کووہ اپنے لیے باعث فحر سمجھتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ حُب الوطنی ایک طرح سے خدا سے محبت جیسی ہو تی ہے ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے مُسلح افواج کے کام کی تعریف بھی کی ۔ مودی نے کہا کہ بھارت کے لیے جنگ کبھی بھی پہلا متبادل نہیں رہا ہے بلکہ بھارت نےہمیشہ جنگ کو آخری راستے کے طور پر چُنا ہے ۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارتی افواج کے پاس طا قت اور لائحہ عمل دو نوں ہیں جس سے بھارت اپنے مخالفین کو اُنہی کی زبان میں جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے ۔
***** ***** *****
دیوالی کے موقعے پر مقامی بیو پاریوں سے سا مان خرید نے کی اپیل مالیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کی ۔ ڈاکٹر کراڑنے کَل اورنگ آ باد میں بازار جا کر مقا می لوگوں کے ذریعے تیار کر دہ مصنوعات خریدیں ۔ ڈاکٹر کراڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مقا می تاجروں کی مصنوعات کو بڑھا وا دینے کے لیے
’’ Vocal for Local ‘‘مہم شروع کی ہے جس سے بھارت کو خود کفیل بننے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر کراڑ نے لوگوں سے اِس مہم میں شامل ہو نے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر حکو مت نے دیوالی کے موقعے پر مختلف عوامی فلاح و بہود کے اعلا نات کیے ہیں ۔ اِس کے تحت کورونا وائرس کے وبائی حا لات کے دوران غیر معمو لی کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والے طِبّی ملازمین‘BST اہلکاروں اور اساتذہ کو خصو صی دیوالی بونس دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے مہاراشٹر حکو مت کی جانب سے بھو وِکاس بینک کو دی گئی قرض معا فی پر نکتہ چینی کی ہے ۔ پوار نے کہا کہ گزشتہ 25؍ سے30؍ سال سے غیر فعال بھو وِکاس بینک کو ریاستی حکو مت کی جانب سے دی گئی قرض معافی محض دھو کہ ہے ۔ پوار ‘ کَل پونے ضلعے کے پُرَندَر اور ساسوَڑ میں ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں سے ملا قات کے بعد بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ 10؍ سالوں میں کسی کو بھی بھو وِکاس بینک سے قرض نہیں ملا ہے ۔پوار نے مزید کہا کہ ریاستی حکو مت نے قرض معافی دینے کا فیصلہ اس لیے لیا ہے کیو نکہ اُسے معلوم ہے کہ10؍ سال پہلے دیے گئے قرض اب لوٹا ئے نہیں جائیں گے ۔ شرد پوار نے ریاستی حکو مت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکو مت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ دو نوں حکو متیں دیہی علاقوں کے عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہیں ۔ شرد پوار نے کہا کہ ژالہ باری سے نقصان ضرور ہوا ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چا ہیے کہ اِس بارش سے زیر زمین پانی کی سطح میں 2؍ سالوں کے لیے اضا فہ ہو گا اور اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آج سے ہی صحیح منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر محصول رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہا ہے کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان کی بھر پائی کے لیے کوشِشیں جاری ہیں اور جلد ہی حکو مت کسانوں کے حق میں فیصلہ کرے گی ۔ وِکھے پاٹل ‘ کَل احمد نگر صلعے کے جام کھیڑ تعلقے میں فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد ایک میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ اِس دوران اُنھوں نے متعلقہ افسران کو کھیتوں میں جا کر پنچ نا مے فوری مکمل کرنے اور فصل بیمہ کےلیے در کار آف لائن پنچ نا مے کرنے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں رکن اسمبلی رام شندے ‘ ضلع کلکٹر ڈاکٹر راجندر بھو سلے اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔
***** ***** *****
بھارتی نژاد سیاست داں رُشی سُنک کو بر طانہ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر چُن لیا گیا ہے ۔ سُنک کو دیڑھ سو سے زیادہ اراکینِ پارلیمنٹ کی حما یت حاصل ہوئی ہے جس کے بعد وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے منتخب ہو گئے ہیں ۔ اِس سے پہلے سُنک نے بر طانیہ کے وزیر خزا نہ کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے۔
واضح ہو کہ سابقہ وزیر اعظم لِز ٹرس کی جانب سے صرف45؍ دنوں میں استعفی دینے کی وجہ سے یہ عہد ہ
خالی ہو گیا تھا ۔سُنک جمعہ کے روز بر طا نوی وزیر اعظم کے طور پر اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔ رُشی سُنک بر طا نیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیر اعظم ہوں گے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے سبھی شہروں میں آج شام غروب ِآفتاب کےوقت جزوی سورج گہن دیکھا جا سکے گا ۔ ایم جی ایم یو نیور سٹی کے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام خلائی تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر شرینِواس اَوندھکر نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سورج گہن کی شروعات سہ پہر قریب 4؍ بجکر50؍ منٹ پر ہو گی ۔ مراٹھوارہ کے سبھی ضلعوں سے اِس سورج گہن کو دیکھا جا سکے گا ۔ سورج گہن شام 5؍ بجکر42؍ منٹ پر اپنے در میا نی حصے میں ہو گا جب چاند کا سایہ سورج کے 36؍ فیصد حصے کو ڈھانپ لے گا ۔اَوندھکر نے بتا یا کہ سورج گہن شام6؍ بجکر 9؍ منٹ پر ختم ہو گا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
اورنگ آ باد ٹیچرس حلقہ اسمبلی انتخابات کےلیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تِروپتی شکشن سنستھا کے صدر کِرن پاٹل کو امید واری دی گئی ہے ۔ مالیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کَل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں کرن پاٹل کے نام کا اعلان کیا ۔ ڈاکٹر کراڑ نے کہا کہ کِرن پاٹل ‘ بی جےپی ‘ بالا صاحب شیو سینا گروپ اور شکشک پریشد کے متفقہ امید وار ہیں ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ کے سبھی ضلعوں میں اساتذہ ووٹرس کے ناموں کے اندراج کا کام پوری رفتار سے جاری ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کو شمالی بھارت سے جوڑ نے کے مقصد سے ریلوے کی وزارت نے جالنہ اور بہار کے چھپرا کے در میان ہفتہ واری خصو صی ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اِس ٹرین سے مراٹھواڑہ کے مسافروں کو شما لی بھارت کے اہم شہروں پر یاگ راج ‘ وارانسی ‘ غازی پور اور چھپرا سے جوڑا جا سکے گا ۔ کَل26؍ اکتوبر کو ریلوے کے مملکتی وزیر رائو صاحب دا نوے رات ساڑھے9؍ بجے جالنہ ریلوے اسٹیشن پر اِس ٹرین کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کر یں گے ۔یہ ٹرین ہر بُدھ کو رات سا ڑھے نو بجے جالنہ سے روانہ ہو گی اور جمعہ کے روز صبح ساڑھے پانچ بجے چھپرا پہنچے گی ۔ واپسی کے سفر کے دوران یہ ٹرین ہر جمعہ کو رات سوا دس بجے چھپرا سے روانہ ہو گی ۔ جنوب وسطی ریلوے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ اِس ٹرین میں کُل21؍ ڈبّے ہوں گے ۔
***** ***** *****
اِس دیوالی پر ہر کوئی ایک پودا لگا کر ما حو لیات کے تحفظ کاعزم کرے ۔ یہ اپیل سابق ریاستی وزیر امِت دیشمکھ نے کی ہے ۔ وہ کَل لاتور ضلعے میں ایک تقریب میں بول رہے تھے ۔ اِس موقعے پر گرین لاتور ٹیم نے تقریب میں موجود سبھی لوگوں میں شجر کاری کے لیے پودے تقسیم کیے اور شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
امرا وتی ضلعے کے قریب مال کھیڑٹِم ٹا لا لائن پر کوئلہ لے جا رہی مال گاڑی کے کَل 20؍ ڈبّے پٹری سے اُتر جانے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر رہی ۔ اِس دوران ممبئی اور ناگپور کی جانب جانیو الی کئی مسافر ٹرینوں کو ردّ کر دیاگیا اور کئی ٹرینوں کے روٹ بدل دیئے گئے ۔ ریلوے افسران نے بتا یا کہ مال گاڑی کے پٹری سے اُتر جانے کے حادثے میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ 2؍ دونوں سے بارش تھم گئی ہے ۔ جس سے پیٹھن ڈیم میں آ نے والے پانی کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے ۔ ڈیم سے خارج کیے جا رہے پانی کی مقدار میں بھی کٹو تی کی گئی ہے اور ڈیم کے10؍ کھُلے در وازوں کی اونچائی کو 2؍ فٹ سے گھٹا کر دیڑھ فٹ کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ضلعے میں رات کے درجہ حرارت میں اچانک کمی آ گئی ہے اور پارہ گر نے لگا ہے ۔
***** ***** *****
کرکٹ :
آسٹریلیا میں جاری T-20؍ کر کٹ عالمی کپ میں کَل کھیلے گئے مقابلے میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ کو9؍ رنوں سے ہرا دیا ۔ نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20؍ اوورس میں144؍ رن بناکر آئوٹ ہو ئی ۔ جواب میں نیدر لینڈ کی ٹیم20؍ اووروں میں135؍ رن ہی بنا سکی ۔ نیندر لینڈر کا اگلا مقابلہ جمعرات کو بھارت سے ہو گا ۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیچ کَل ہوا مقابلہ بارش کی وجہ سے ردّ کر نا پڑا ۔ موسم کو دیکھتے ہوئے اِس میچ کوپہلے9؍ اوور کا کر دیا گیا ۔ جس میں زمبابوے نے80؍ رن بنائے ۔ تاہم بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی بلّے بازی مکمل نہیں کر سکی ۔ اِس کے بعد اِس مقابلے کو ردّ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بارپھر سن لیجیے...
٭ ملک بھر میںجوش و خروش سے منا یا گیا دیوالی کاتہوار ‘ آتِش بازی اور بازاروں میں لوگوں کی خریداری سے چھائی رہی رونق۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے کار گِل میں فو جیوں کے ساتھ منائی دیوالی ‘ کہا بھارتی فوج ہر طرح کے
خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار۔
٭ بھارتی نژاد سیاست داں رُشی سُنک ہوں گے بر طا نیہ کے اگلے وزیر اعظم ‘ جمعہ کو لیں گے عہدے کا حلف ۔
اور
٭ T-20؍ عالمی کپ میں کَل کھیلے گئے مقابلے میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈ کو ہرا یا ‘ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کامقابلہ بارش کی وجہ سے کیا گیا ردّ۔
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment