Monday, 2 January 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد ' علاقائی خبریں تاریخ : 2 ؍ جنوری2023؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 02 January 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲؍  جنوری   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ نئے سال کے ساتھ ساتھ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کا بھی ہوا  آغاز 

٭ کسانوں کی خوشحالی کےلیے حکومت کوشاں  ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن  

٭ آئندہ5؍ سے8؍ جنوری کے دوران  اورنگ آ باد میں منعقد ہو گا ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو 

٭ شیتکری کامگار پارٹی کے بزرگ رہنما  کیشو رائو دھونڈگے کَل اورنگ آ باد میں چل بسے 

اور

٭ پر بھنی ضلع پولس فورس میں 75؍ خالی آسامیوں پر آج ہو گا بھر تی کا عمل 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ نئے سال کے ساتھ ساتھ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کا بھی ہوا  آغاز 

٭ کسانوں کی خوشحالی کےلیے حکومت کوشاں  ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن  

٭ آئندہ5؍ سے8؍ جنوری کے دوران  اورنگ آ باد میں منعقد ہو گا ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو 

٭ شیتکری کامگار پارٹی کے بزرگ رہنما  کیشو رائو دھونڈگے کَل اورنگ آ باد میں چل بسے 

اور

٭ پر بھنی ضلع پولس فورس میں 75؍ خالی آسامیوں پر آج ہو گا بھر تی کا عمل 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ نئے سال کے ساتھ ساتھ کَل سے موٹے اناج  کے  بین الاقوامی سال کا بھی آغاز ہوا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل سے بھارت سر کار کی تجویز پر اقوام متحدہ نے سال2023؁ء کو  موٹے اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے ۔ اِس کے تحتG-20؍ کانفرنس  اور  مختلف ممالک کے نمائندوںکی موٹے اناج سے بنے پکوان سےتواضع کی جائے گی ۔ اِسی طرح موٹے ا ناج کی کاشت کرنے والے کسانوں  اور  تنظیموں سے بات چیت جیسے متعدد پروگرامس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ اِس کے لیے کھیلوں اور نوجوانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت  اور  کچھ ریاستی حکومتوں نے رواں ماہ میں15؍ مختلف پروگرامس کا  اہتمام کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

کسانوں کی خوشحالی کے لیے حکو مت کوشاں ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے یہ تیقن دیا ۔وہ اورنگ آباد ضلعے کے سِلوڑ میں زراعت ‘ کھیل  اور  ثقافت مہوتسو کا آغاز کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔یہ مہوتسو 10؍ روز تک چلے گا ۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ اِس مہوتسو سے کسانوں کو صنعت کار بننے کی تر غیب ملے گی  ۔ خیال رہے کہ  یہ مہوتسو وزیر زراعت عبد الستار کی تجویز پر ہو رہا  ہے۔

مہوتسو کا آغاز کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے نمائش میں بنا ئے گئے مختلف زرعی دالان کا معائنہ کیا  اور  کسانوں سے بات چیت کی ۔اُنھوں نے کسانوں کی جانب سے کاشتکاری کے لیے کیے گئے نئے تجر بات کی بھی خوب ستائش کی ۔ 

اِس نمائش میں ریاست بھر کی تمام زرعی یونیور سٹیوں نے بھی شرکت کی ہے ۔ اِس میں حکومت کی مختلف اسکیمات کا پرزنٹیشن بھی کیا جا ئےگا ۔ اِسی طرح کسانوں کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا جا رہا ہے ۔ اِس نمائش میں مختلف موضوعات پر

 32؍ مذاکروں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

اِس 10؍ روز ہ زرعی مہوتسو میں  سِلوڑ نگر پریشد  اور  ضلعی ہسپتال کی جانب سےمریضوں کی تشخیص  ‘  علاج  اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ 

اِسی طرح موسیقی  ‘  رقص ‘  قوالی  ‘ مشاعرہ   اور  دیگر ثقا فتی پروگرامس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس میں مراٹھی اور  ہندی فنکار اپنے ہنر کا مظاہر ہ کریں گے ۔ 

اِس کے علا وہ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘  فٹبال کے میچیس  ‘  کُشتی ‘  شوٹنگ بال ‘  کبڈی  اور    بیل گاڑی کی دوڑ کا بھی اہتمام اِس زرعی مہوتسو میںکیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

کمرشیل استعمال کے  ایل  پی  جی  گیس سِلنڈر کی قیمت میں 25؍ روپئے کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔ تاہم  گھریلو استعمال کے  ایل  پی  جی  گیس  سِلینڈر کی قیمت جوں کی توں رہے گی ۔  ایندھن کمپنیوں کی جانب سے یہ اطلاع دی گی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

پونا  اور  ممبئی میں بیرون ملک سے آنے والے مزید2؍ مسا فر  کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی  ریاست میں متا ثرین کی تعداد 6؍ ہو گئی ہے ۔ وبائی امراض سروے کے افسر  ڈاکٹر  پر دیپ آوٹے نے یہ اطلاع دی ۔ 

***** ***** ***** 


بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر  جے   پی  نڈّا  آج اورنگ آباد کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا چنائو کی تشہیر کا آغاز  نڈا کے ہاتھوں ہونے جا رہا ہے ۔ اِسی سلسلے میں آج سہ  پہر 5؍ بجے شہر کے مراٹھواڑہ سنسکرتک منڈل میدان پر ہونے والے جلسے میں جناب نڈا حاضرین کی رہنمائی کریں گے ۔

***** ***** ***** 

تعلیمی سال2022 - 23؁ء  میں   آٹھویں  سے  دسویں  جماعت کے طلباء کےلیے مہاراشٹر ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ آئندہ26؍ اپریل کو لیا جا ئے گا ۔  اِس امتحان کے لیے در خواست دینے کی آخری تاریخ 21؍ جنوری مقرر کی گئی ہے ۔ اِس امتحان کے در خواست فارم  اِدارے کے دفتر  یا  ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

***** ***** *****

اب سنیے ایک ضروری اعلان 

سامعین ‘آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اِکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023؁ء   کو21 ؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار  کا اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہونا ضروری ہے۔ بیرون شہر کے

درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات  اور  درخواست فارم  آکاشوانی اورنگ آباد کے ریجنل نیوز یونٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ 

خواہشمند افراداپنی درخواست  فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی اورنگ آباد ،جالنہ روڈ اورنگ آباد

 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ  یا  بذریعہ ڈاک 10؍جنوری 2023  ؁ءتک بھیج سکتے ہیں۔

 اعلان ختم ہوا

***** ***** ****


آئندہ5؍ سے8؍ جنوری کے دوران اورنگ آباد میں  ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے ۔  ریاستی حکو مت کے شعبہ ٔ  صنعت  اور  مہاراشٹر اسو سی ایشن آف اسمال اسکیل اِنڈسٹریز  اینڈ  ایگریکلچر  کے اشتراک سے اِس نمائش کا اہتمام کیا گیاہے ۔ ماسیا  کے  چیر مین  کِرن جگتاپ نے کَل صحافتی کانفرنس میںیہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آرِک سٹی میں منعقد ہونے جا رہی اِس نمائش کا افتتاح  وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آن لائن طریقے سے کیا جا ئے گا  ۔جناب کرِن جگتاپ نے بتا یا کہ اِس نمائش کا اہتمام  مراٹھواڑہ  اور  اورنگ آباد سمیت  آرِک سٹی کی صنعتی نقطہ نظر سے عالمی تشہیر کےمقصد سے کیا گیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

شیتکری کامگار پارٹی کے بزرگ رہنما  کیشو رائو دھونڈگے کَل اورنگ آباد میں چل بسے ۔ وہ102؍ برس کے تھے ۔ وہ 5؍ مرتبہ رکن اسمبلی  اور  ایک مرتبہ  رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔ جناب دھونڈگے نے مراٹھواڑہ کے عوام کے مسائل کو پُر زور انداز میں پیش کیاتھا ۔شیواجی مُفت ایجو کیشن نامی سوسائٹی قائم کر کے اُنھوں نے تعلیمی شعبے میں بھی گرانقدر خد مات انجام دیں ہیں ۔ 

جناب کیشو رائو دھوندگے کی وفات پر سما ج کے سبھی طبقات میںرنج و غم کا ماحول ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا کہ کاشتکاروں  ‘  محنت کشوں  اور  محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جناب دھونڈگے کی کا وِشیں  اور   تقا ریر  آج بھی رہنما ئی کر تی ہے ۔

حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار نے کہا کہ گلّی سے دِلّی تک دہاڑ نے والا  منیاڈ کا شیر  ہم سے جدا ہو گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع پولس فورس میں75؍ خالی آسامیوں پر آج بھر تی کا عمل ہوگا ۔ یہ عمل پولس ہیڈ کوارٹر میدان پر کیا جا ئے گا ۔ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ  راگ سُدھا  آر  نے یہ اطلاع دی ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِن نشستوں لیے4؍ ہزار900؍ در خواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بھر تی کے لیے آنے والے سبھی امید واروں کی سہولت کے مقصد سے مختلف مقامات سے پولس ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے کےلیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

اِسی بیچ پر بھنی میں آج  آزاد سائبر پولس اسٹیشن بھی قائم کیا جا رہاہے ۔ 

***** ***** ***** 

ناندیڑ کی سوامی رامنا نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے \ Pharmaceutical Engineering Complex 

کی جانب سے 2؍ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس میں شر کت کے لیے 305؍ محققین نے اندراج کر وا یا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

تعلیم  ‘  صنعت  اور  ملازمت کی مصروف زندگی میں وقت نکال کر نوجوان اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ لاتور کے سابق میئر  وِکرانت گوجم گُنڈے نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کَل لاتور میں ایک عام ہیلتھ کلب کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ آج کَل بیٹھک کے کام کاج میں اضا فہ ہو گیا ہے لہذٰ با قاعدگی سے جسمانی ورزش کرنے کی ضرورت ہے ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ نئے سال کے ساتھ ساتھ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کا بھی ہوا  آغاز 

٭ کسانوں کی خوشحالی کےلیے حکومت کوشاں  ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن  

٭ آئندہ5؍ سے8؍ جنوری کے دوران  اورنگ آ باد میں منعقد ہو گا ایڈوانٹیج مہاراشٹر ایکسپو 

٭ شیتکری کامگار پارٹی کے بزرگ رہنما  کیشو رائو دھونڈگے کَل اورنگ آ باد میں چل بسے 

اور

٭ پر بھنی ضلع پولس فورس میں 75؍ خالی آسامیوں پر آج ہو گا بھر تی کا عمل 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 05.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 05 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...