Wednesday, 3 May 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 03؍ مئی 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 03 May 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۳؍ مئی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے  این سی پی کی صدارت سے سبک دوش ہونے کا کیا اعلان  ‘ 

 پارٹی عہدیداران 

 اور  

کار کنان کی مخالفت   

٭ ریاستی حکو مت تمام اضلاع میں میڈیکل کالجیس کے ساتھ ساتھ نرسنگ کالج بھی فراہم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے

٭ دھارا شیو ضلعے میں کاشتکاروں کو  زرعی تا لاب تعمیر کرنے کی تر غیب دینے کی ضرورت  ‘   نگراں وزیر تا نا جی ساونت کی اپیل

اور

٭ مراٹھواڑے میں کل بھی ہوئی بے موسم بارش  ‘  پر بھنی میں مکان منہدم ہونے سے ایک بچہ جا بحق 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی صدارت سے سبک دوش ہونے کا اعلان کیا ہے ۔  لوک ماجھے سانگا تی    نامی

 شرد پوار کی سیاسی سوانح عمری  کے 9؍ ویں ایڈیشن کا اجراء گزشتہ روز ممبئی میں عمل میں آ یا ۔ اِس تقریب میںانھوں نے اچانک پارٹی صدارت سے دور ہونے کا اعلان کر دیا ۔اُنھوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کی رکنیت کی معیاد پوری ہونے کے بعد وہ کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے ۔ 

اِسی دوران  این  سی  پی  کے  بزرگ رہنما  پر فُل پٹیل  ‘  چھگن بھجبل  اور  ریاستی صدر  جینت پاٹل سمیت دیگر سر کر دہ رہنمائوں نے یہ فیصلہ واپس لینے کی التجا کی ہے ۔ 

اِس معاملے پر اجیت پوار نے کہا کہ بڑھتی عمر کی وجہ سے جناب شرد پوار نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ  وہ صرف پارٹی کی صدارت سے سبک دوش ہو رہے ہیں۔  اِس موقعے پر اُنھوں نے کانگریس پارٹی کی سا بق صدر سونیا گاندھی کی مثال دی ۔ اجیت پوار نے کہا کہ ہمیں شرد پوار کی رہنما ئی ہمیشہ حاصل رہے گی ۔

***** ***** ***** 

اِسی دوران مہا وکاس آ گھاڑی سمیت متعدد جماعتوں کے رہنمائوں نےکہا کہ شرد پوار کا صدارت سے دور ہونے کا فیصلہ اُن کی پارٹی کا داخلی فیصلہ ہے ۔

شیو سینا باڑا صاحب ٹھا کرے گرو پ کے رکن پارلیمنٹ  سنجئے رائوت نے کہا کہ شرد پوارصرف پارٹی کی صدارت سے دور ہورہے ہیں اُنھوں نے سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی ہے ۔

کانگریس پارٹی کےر ہنما باڑا صاحب تھورات نے اِس معاملے پر اظہار خیا ل کر تے ہوئے کہا کہ اِن حا لات میں جناب شرد پوار کا اپنی پارٹی کی صدارت سے دور ہونا مناسب نہیں ہے ۔

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ یہ شرد پوار کی ذاتی فیصلہ ہے ۔ ابھی اِس معاملے پر بولنا منا سب نہیں ہے ۔

***** ***** ***** 

پھانسی کی سزا  کے متبادل پر غور کرنے کے لیے مرکزی حکو مت ایک کمیٹی تشکیل دے گی ۔ عدالتِ عالیہ میں چیف جسٹِس  ڈی  وائی  چندر چوڈ کی زیر صدارت بینچ کے روبرو اِس معاملے کی سماعت کے دوران کل  اٹارنی جنرل   آر  وینکٹ رمن نے اِس خصوص میں دستا ویزات پیش کیے ۔

خیال رہے کہ ماہر قا نون  رُشی ملہوترا  نے سزائے موت  میں  پھانسی کی بجائے کم تکلیف دہ متبادل کو اختیار کر نے سے متعلق  عدالتِ عالیہ میں عرضی داخل کی ہے ۔ انھوں نے جان لیوا  اِنجیکشن ‘  بندوق سے گولی چلا نا  ‘  بجلی کے جھٹکے دینا   یا  زہریلی گیس کا استعمال  وغیرہ متبادلات  پیش کیے ہیں ۔ اِس معاملے کی اگلی سنوائی  جولائی میں ہو گی ۔

***** ***** ***** 

مہاتما گاندھی کے پوتے  اور  مصنف ارُن گاندھی کل کولہا پور میں چل بسے ۔ وہ 89؍ برس کے تھے ۔ سماجی  اور  سیاسی کار کن  رہ چکے ارن گاندھی کی آخری رسو مات گزشتہ روز  کولہا پور میں ادا کر دی گئیں۔

***** ***** ***** 

طِبی تعلیم کے وزیر  گریش مہا جن نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت تمام اضلاع میں میڈیکل کالجیس کے ساتھ ساتھ نر سنگ کالجس بھی فراہم کرنے سے متعلق سنجید گی سے غور کر رہی ہے ۔وہ کل ناندیڑکے ڈاکٹر شنکر رائو چوہان سر کاری میڈیکل کالج   اور  ہسپتال میں  ماڈرن  کارڈک اِنٹینسیو کیئر یونٹس کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے میں ہسپتال کے لیے در کار زمین محکمہ زراعت کی جانب سے مہیا کی جائے گی ۔  وزیر زراعت عبد الستار نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل لاتور کے زرعی کالج میں زیر تعلیم درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے تعمیر کیے گئے ہاسٹیل کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مزید بتا یا کہ کووڈ 19؍ کی آفت کے سبب 2؍ سا ل سے نہ ہو سکی  سو یا بین کانفرنس  آئندہ 14؍ اگست سے لاتور میں ہو گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


کم بارش والے دھارا شیو ضلعے میں کاشتکاروں کو زرعی تا لاب تعمیر کرنےکی تر غیب دینے کی ضرورت ہے ۔ نگراں وزیر تا نا جی ساونت نے یہ اپیل کی ہے ۔  موسم خریف سے قبل دھارا شیو میں کل منعقدہ جائزہ اجلاس میں وہ اظہار کر رہے تھے ۔اُنھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی مہمات کو تحریک کی شکل دینا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ ضلعے میں ناقص بیج  ‘  غیر خالص کھاد  اور  جعلی جرا ثم کُش ادویات کی تجارت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ جناب تا ناجی ساونت نے کہا کہ جو بینکس خریف فصل کے لیے قرض تقسیم کا ہدف پورا نہیں کریںگے اور  قرض کی فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لیںگے ایسی بینکوں کے خلاف  ضلعے کا ڈپٹی رجسٹرار دفتر  کارر وائی کی تجویز پیش کریے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ وہ وزیر خزانہ سے  اِس خصوص میں بات چیت کریں گے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام امرت مہوتسو سال کے ضمن میں  کانگریس پارٹی کی جانب سے مراٹھواڑے کے آٹھوں اضلاع میں متعدد پروگرامس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان کی صدارت میں کل ہوئی میٹنگ میں اِن پروگرامس کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ امرت مہوتسو سال کے ضمن میں اگلے مُکتی سنگرام دن تک مختلف پروگرامس کا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے معاشرے کے سبھی طبقات کو اُس میں شامل کیا جا ئے ۔ موصولہ خبر میں کہا گیا ہے کہ جاری مہینے کے دوسرے ہفتے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر میں میٹنگ منعقد کر کے مذکوروہ پروگرامس کا نظام الاوقات تیار کیے جانے کی توقع ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے کے پر بھنی  ‘  ہنگولی   اور  ناندیڑ ضلعے میں گزشتہ روز بھی بے موسم بارش ہوئی ۔ پر بھنی ضلعے کے پو رنا تعلقے میں چُڈ وا کے مقام پر ہوئی طو فا نی بارش کی وجہ سے ایک مکان منہدم ہو گیا ۔ اِس حادثے میں 6؍ سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی ۔

ہنگولی شہر میں بھی کل رات بے موسم بارش ہوئی ۔ ناندیڑ شہر میں بھی ہفتے بھر سے بے موسم بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل شام تقریباً آ دھا گھنٹہ ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا تھا ۔چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے کچھ حصوں میں بھی کل رات زور دار بارش ہوئی ۔

***** ***** ***** 

اِسی دوران محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلی 5؍ تاریخ سے مراٹھواڑے کے سبھی اضلاع میںطوفانی ہوائوں  اور  بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگ  آئی پی ایل کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوران کل احمد آ باد میں کھیلے گئے مقابلے میں  دِلّی کیپِٹلس کی ٹیم نے گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کو  5؍ رنوں سے شکست دیدی ۔ پہلےبلّے بازی کرتے ہوئے دِلّی کیپِٹلس کی ٹیم نے 131؍ رنوں کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ جوابی بلّے بازی میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم  مقررہ اوورس میں 6؍ وکٹ کے نقصان پر 125؍ رن ہی بنا سکی ۔ 

اِس ٹورنامنٹ میں آج لکھنئو سو پر جوائنٹس  اور  چنئی سوپر کنگنس کی ٹیمس آمنے سامنے ہوں گی ۔ یہ مقابلہ دو پہر ساڑھے تین بجے سے شروع ہو گا ۔ جبکہ دوسرا مقابلہ   پنجاب کنگس  اور  ممبئی اِنڈینس کی ٹیمس کے در میان  کھیلاجائے گا ۔یہ مقابلہ شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہو گا ۔ 

***** ***** ***** 

گورنمنٹ اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی ٹیو کے سبک دوش پرنسپال پُرشواُتم واگھ نے کہا ہے کہ   اگر کوئی  طالب علم بارہویں جماعت کے بعد تکینیکی تعلیم حاصل کر کے کوئی غیر ملکی زبان سیکھ لیتا ہے تو اُسے بیرون ملک میں  روز گار کے متعدد مواقع مل سکتے ہیں ۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے پنڈت جواہر لال نہرو کالج میں منعقدہ ایک سیمینار میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔اِس سیمینار کا عنوان تھا  ’’  بیرون ملک میں تعلیم  اور  روز گار کے مواقع  ‘‘۔

جناب پُر شوتم واگھ نے مزید کہا کہ   اگر ہم وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو قبول کر تے ہیں تو ہمیں آسانی سے روز گار کے موقع دستیاب ہو سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے  این سی پی کی صدارت سے سبک دوش ہونے کا کیا اعلان  ‘ 

 پارٹی عہدیداران 

 اور  

کار کنان کی مخالفت   

٭ ریاستی حکو مت تمام اضلاع میں میڈیکل کالجیس کے ساتھ ساتھ نرسنگ کالج بھی فراہم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے

٭ دھارا شیو ضلعے میں کاشتکاروں کو  زرعی تا لاب تعمیر کرنے کی تر غیب دینے کی ضرورت  ‘   نگراں وزیر تا نا جی ساونت کی اپیل

اور

٭ مراٹھواڑے میں کل بھی ہوئی بے موسم بارش  ‘  پر بھنی میں مکان منہدم ہونے سے ایک بچہ جا بحق 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭






No comments: