Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 26 August 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶؍ اگست ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ مراٹھواڑہ میں قحط سالی سے متعلق 7؍ دنوں میں پنچ نا مے مکمل کرنے اور تعلقہ جات کے مطا بق رپورٹ پیش کرنے کی
وزیر زراعت کی ہدایت
٭ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی منا سبت سے آئندہ مہینے اورنگ آ باد میں ریاستی کابینہ کا اجلاس
٭ بنیادی سطح پر تعلیمی خاکہ تیار کرنے کی خاطر ذیلی کمٹی کی تشکیل کو منظوری
٭ پر بھنی میں کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجود گی میں ’’ حکو مت آپ کے در وازے پر ‘‘ مہم چلائی جائے گی
اور
٭ عالمی ایتھیلیٹِکس چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کے نیز ہ باز نیرج چوپڑاکا فائنل میں داخل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست کے وزیر زراعت دھننجئے منڈے نے مراٹھواڑہ میں قحط سالی کی صورتحال کے پنچ نا مے 7؍ دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر موصوف کل اِس خصوص میں کل اورنگ آ باد میں واقع ڈویژنل کمشنر دفتر میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب ک ررہے تھے ۔ انھوں نے پنچ نا موں کے عمل میں زراعت اور محصول محکمہ جات کے ساتھ ساتھ بیمہ کمپنیوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ منڈے نے تعلقہ جات کی سطح پر ہنگامی خاکہ تیار کر کے پیش کر نے کی بھی ہدایت دی ۔ اِس میٹنگ میں امداد اور باز آ باد کاری کے وزیر انیل پاٹل ‘ دیہی ترقی کے وزیر گریش مہا جن ‘ وزیر ِ کھیل سنجئے بنسوڑے ‘ صحت کے وزیر تا نا جی سا وَنت ‘ بہو جنوں کی بہبود کے وزیر اتُل ساوے ‘ روز گار ضمانت کے وزیر سندیپان بھُمرے ‘ رکن اسمبلی ستیش چوہان ‘ زرعی کمشنر سُنیل چو ہان ‘ ڈویژنل کمشنر مدھو کر راجے آر دڈ ‘ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کے کلکٹرس
اور ضلع پریشد وں کے چیف ایکزیکیٹیو افسران سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے ۔ اِس میٹنگ کے بعد صحافتی کانفرنس میں منڈے نے بتا یا کہ قحط سالی کے اِن حالات میں ریاستی حکو مت کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔ وزیر موصوف نے تیقن دیا کہ مراٹھواڑہ میں پینے کے پانی او ر جانوروں کے چارے کا مسئلہ نہیں کھڑے ہونے دیا جائے گا اور اِس کے لیے اقدا مات کیے جا ئیں گے ۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ صورتحال کے جائزے کے لیے زراعت کے وزیر کے طور پر وہ ہر ہفتے ایک میٹنگ کریں گے ۔
***** ***** *****
مُنڈے نے کہا کہ پنچ ناموں کے دوران قحط کی صورتحال کے اندازے کے لیے بارش کا وقفہ مسلسل 21؍ دنوں کا سمجھا جائے گا ۔ انھوں نےیہ بھی بتا یا کہ افسران کو با لمشا فہ جائزے کے احکا مات دیے گئے ہیں ۔ وزیر زراعت نے بتا یا کہ قحط سالی کے اِس دور میں کسانوں سے قرض وصولی روکنے کے لیے وہ کابینی اجلاس میں مطالبہ کریں گے ۔ مُنڈے نے تیقن دیا کہ وہ موسم ِ خریف کی فصلوں کے قرضوں کی تنظیم نو کی خاطر تجویز آئندہ کابینی اجلاس میں پیش کریں گے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مراٹھوارہ مُکتی سنگرام کی منا سبت سے آئندہ مہینے ریاستی کا بینہ کا اجلاس اورنگ آ باد میں منعقد کیا جانے والا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ یہ کا بینی اجلاس مراٹھواڑہ کے لیے ہنگا می در میانی اور طویل مُدتی اقدا مات کی منصوبہ بندی کر کے مسائل کو حل کر نے کی خاطر اہم ہو گی ۔ مُنڈے نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسکیمات کے خاکے تیار کریں جن سے ڈویژن کو طویل مدت میں فائدہ ہو۔ ساتھ ہی انھوں نے تمام زیر التواء کاموں کی تجا ویز اجلاس سے قبل پیش کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
ریاست کے امداد باز آ باد کاری او ر ہنگامی حالات کے انتظامات کے وزیر اِنیل پاٹل نے ما لیات کی مرکزی وزیر سیتا رمن سے مہا راشٹر کے قحط سے متا ثرہ علاقوں کو ڈِزاسٹر منجمنٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے کل نئی دِلّی میں اِس خصوص میں سیتا رمن سے ملا قات کی ۔ پاٹل نے بتا یا کہ ریاست میں کہیں قحط سالی ہے تو کہیں شدید بارش سے فصلوں کا
زبر دست نقصان ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِس بارے میں ریاستی حکو مت مرکز کو تجویز پیش کرے گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں اب تک کُل 16؍ مقامات پر نافیڈ کے تحت پیاز کی خریدی کی جا رہی ہے ۔ تجا رت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے یہ اطلاع دی ۔ ریاست کے اناج اور شہری رسد کے وزیر چھگن بھجبل نے مرکز سے پیاز کے خریدی مراکز میں اضا فہ کرنے کی گزارش کی تھی ۔ جس پر گوئل نے یہ اطلاع دی ۔ چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ حکو مت کے اِس فیصلے سے پیاز کی پیدا وار کر نے والے کسانوں کو بڑی تسلّی ملی ہے ۔
***** ***** *****
مچھلیوں کے کاروبار کی تر قی کی خاطر پالیسی تیار کرنے کے لیے ریاستی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اِس کمیٹی میں ساحلی اور وہ اضلاع جہاں زیادہ تعداد میں آبی ذخیرے پائے جاتے ہیں ایسے اضلاع کے 2؍ اراکین او ر ایک رکن کائونسل کو ممبران کے طو پر نامزد کیا گیا ہے ۔ اِس کمیٹی کی صدارت کے لیے اُتر پر دیش کے سابق گور نر رام نائک کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ۔ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار مچھلیوں کے کاروبار کی تر قی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ اِس کاروبار کی ہمہ گیر تر قی کی خاطر مذکورہ کمیٹی کا قیام اہم تصور کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
ریاست کےوزیر تعلیم دیپک کیسر کرنے بنیادی سطح پر تعلیمی خاکہ تیار کرنے کی خاطر ماہرین کی ذیلی کمیٹی تشکیل کرنے کو منظوری دی ہے۔ قو می تعلیمی پالیسی کے تحت ریاست کے لیے تعلیمی خاکہ تیار کرنے کی خاطر بنائی گئی سُکا نو کمیٹی کے اجلاس میں اِس ذیلی کمیٹی کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی بالواڑی کے 3؍ برسوں ‘ پہلی اور دوسری جماعتوں کے لیے تعلیمی خاکہ تیار کرے گی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تعلیمی خاکہ تیار کرنے کا کام منصوبہ بند طریقے سے کیا جا نا چاہیے او ر پری پرائمری سطح پر طلباء کو رواں برس تعلیمی نصاب فراہم کر دیا جا نا چاہیے۔ یہ ذیلی کمیٹی درجۂ سوم تا پنجم ‘ چھٹّی تا آٹھویں اور نویں تا بار ہویں اِن 3؍ مراحل میں تعلیمی خاکہ تیار کرے گی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
آئندہ برس 20؍ تا 28؍ جنوری 2024ء کے دوران ممبئی بین الاقوامی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سیاحت کے وزیر گریش مہا جن نے کل یہ اطلاع دی ۔ صنعت کار آنند مہندرا کی زیر صدارت دبئی کی طرز پر اِس فیسٹیول کے انعقاد کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا جائے گا ۔ اِس فیسٹِول میں ریاست کے فنون اور ثقا فت سے روشناس کرا نے کی خاطر مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قو می صدر رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ محنت کشوں اور کسانوں کے مفاد میں حائل ہونے والوں کی حمایت نہیں کر یں گے ۔ پوار کل ستا رہ ضلعے کے دیہی وڑی میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کسانوں کے مفاد کی خاطر متحد ہو کر جدو جہد کرنے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل صبح 11؍ بجے آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے ۔ اِس سلسلے کی یہ 104؍ ویں قسط ہو گی ۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلز سمیت اطلا عات و نشر یات کی وزارت کے تمام یو ٹیوب چینلز پر یہ پروگرام براہِ راست نشر کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
پر بھنی میں کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ نائب وزراء اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور اجیت پوار کی موجود گی میں حکو مت آپ کے در وازے پر مہم چلائی جائے گی ۔ ضلعے کے رابطہ وزیر تا نا جی ساونت کی زیر صدارت منعقد کیے جانے والے پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں مختلف محکمہ جات کے 20؍ استفا دہ کرنے والوں میں فائدہ تقسیم کیا جائے گا ۔ حکو مت کی مختلف اسکیمات کی معلو مات فراہم کرنے کے لیے 80؍دالان قائم کیے گئے ہیں۔
اِسی کے ساتھ کل ہنر مندی ‘ روز گار اور اِنٹر پرینر شپ محکمے کی جانب سے بڑے پیما نے پر روز گار میلے کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کی کلکٹر ورشا پاٹل گھو گے نے ضلعے میں پیدائش سے قبل جنس کی تشخیص پر پا بندی والے قانون کی موثر عمل آ وری کرنے اور ضلع کی سرحد سے متصل علاقوں میں مشکوک سونو گرافی مراکز پر ریڈ کرنے اور تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس بارے میں منعقدہ میٹنگ سے موصوفہ خطاب کررہی تھیں ۔ گھو گے نے تمبا کو پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدا مات کا بھی جائزہ لیا اور ضلع کے تمام سر کاری ‘ نیم سر کاری دفا تر اور صحت مراکز کو تمبا کو سے پا کررکھنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
عثمان آباد کے ضلع اسپتال میں کل آنکھیں عطیہ کرنے کے 15؍ دنوں کے قومی پروگرام کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ سرکاری میڈیکل کالج کی ڈین ڈاکٹر شِلپا ڈوم کُنڈ وار اور ضلع سرجن ڈاکٹر آر وی گلانڈے کے ہاتھوں یہ پروگرام شروع کیا گیا ۔ اِس موقعے پر ضلع سر جن ڈاکٹر گلانڈے نے ضلعے میں ہی آنکھوں کی بینک او ر پیوند کاری مرکز شروع کرنے سے متعلق حکو مت کو تجویز روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
ہنگیری کے بُدا پیسٹ میں جاری عالمی ایتھلیٹِکس چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کے اولمپک میں طلائی تمغہ پانے والے نیزہ باز نیرج چوپڑا کو فائنل میں داخلہ مل گیا ہے ۔ اِس کے ساتھ پیرس میں ہونے والے آئندہ اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے وہ اہل قرار دیے گئے ہیں ۔ جاری مقابلوں کا آخری میچ کل 27؍ اگست کو ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر ...
٭ مراٹھواڑہ میں قحط سالی سے متعلق 7؍ دنوں میں پنچ نا مے مکمل کرنے اور تعلقہ جات کے مطا بق رپورٹ پیش کرنے کی
وزیر زراعت کی ہدایت
٭ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی منا سبت سے آئندہ مہینے اورنگ آ باد میں ریاستی کابینہ کا اجلاس
٭ بنیادی سطح پر تعلیمی خاکہ تیار کرنے کی خاطر ذیلی کمٹی کی تشکیل کو منظوری
٭ پر بھنی میں کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجود گی میں ’’ حکو مت آپ کے در وازے پر ‘‘ مہم چلائی جائے گی
اور
٭ عالمی ایتھیلیٹِکس چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کے نیز ہ باز نیرج چوپڑاکا فائنل میں داخل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment