Tuesday, 29 August 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 29 ؍ اگست 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 29 August 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۹؍  اگست  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ سورج کے مطالعے  کےلیے مشاہداتی سیٹلائٹ  آدِتیہ  ایل  ون  2؍ ستمبر کو لانچ ہوگا 

٭ کھاشا با جادھو کے یوم پیدائش کو کھیلوں کے ریاستی دن کے طور پر منا یا جائے گا  ‘  وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ شیو  چھتر پتی ریاستی ایوارڈ ز برائے کھیل  تفویض  ‘  مراٹھواڑہ کے 9؍ کھلاڑی شامل 

٭ اپو زیشن اتحاد  ’’  انڈیا آگھاڑی  ‘‘  کا  31؍ اگست  اور  یکم  ستمبر کو ممبئی میں اجلاس 

٭ ریاست کے کسانوں کے لیے امداد  راست طور پر بینک کھاتوں میں جمع کرنے کے عمل کا آغاز

اور

٭ جماعت دہم  اور  بارہویں کےممکنہ ٹائم ٹیبل کا اعلان 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے آدِتیہ  ایل  ون  نامی پہلی بھارتی مشاہداتی سیٹلائٹ کو آئندہ 2؍ ستمبر کو لانچ کیا جائے گا  ‘  آندھرا پر دیش کے شری ہری کوٹا اسپیس سینٹر سے صبح  11؍ بجکر  50؍ منٹ پر یہ لانچ کرنے کی اطلاع بھارتی خلائی اِدارے اِسرو نے کل بذریعہ ٹوئیٹ دی ۔ زمین سے 15؍ لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود  ایل  ون  لانگ رینج نقطہ کے ارد گرد خلا میں سیارہ کو چھوڑا جائے گا ۔ اِس تک جانے کے  لیے  اِسے 4؍ مہینے لگیں گے ۔ اِس مدار کی وجہ سے آدِتیہ  ایل  ون  کو خلا میں گرہن جیسی کسی بھی صورتحال کے بغیر جانچ کر نا ممکن ہو گا ۔ شمسی ہوائیں  اور  سورج کے ما حول کا مطالعہ بھی یہ سیارہ کرے گا ۔ فوٹو اِسفیئر  ‘  کرومو اِسفیئر  ‘  کرونو اسفیئر سورج کی اُن بیرونی پر توں کا مطالعہ کرنے کے لیے آدِتیہ ایل  ون  پر 7؍ پے لوڈ ہوں نے کا دعویٰ اِسرو نے کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اولمپِک تمغہ جیتنے والے  پہلوان  کھا شا با  جا دھو  کا یوم پیدائش یہ ریاستی کھیل دِن کے طور پر منا نے کا اعلان  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا ہے ۔ پونہ کے بالے واڑی میں سیتو چھتر پتی ریاستی کھیل ایوارڈ  گور نر رمیش بئس کے ہاتھوں  دیے گئے۔ اِس وقت وزیر اعلیٰ اطلا ع دے رہے تھے ۔  انھوں نے سیتو چھتر پتی کھیل ایوارڈ کی رقم 3؍ لاکھ سے بڑھا کر 5؍ لاکھ کرنے کا اعلان کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے کھلاڑیوں کو او لمپِک میں بہترین کامیابی حاصل ہو اِس کے لیے تمام طرح کی مدد کریں گے ۔ 

اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے اپیل کی کہ کھلاڑی ریاست کی عالمی سطح پر ریاست کا مقام بلند کریں۔

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  ‘  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کھیل  اور  نوجوان ترقی وزیر سنجئے بنسوڑے اِس وقت موجود تھے ۔ بھارت  2036؁ء  کے او لمپک مقابلوں کی میز بانی کرنے کے نقطہ نظر سے ما قبل تیاری کرنا  اور  ریاست ہی پر کھیل زمرہ میں اپنی طا قت و صلاحیت کی جانچ کر کے او لمپک کھیلوں کی تیاری کا روڈ میپ تیار کرنے کی اپیل گورنر نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کے قحط زدہ علاقوں کو پانی فراہم کرنے والےمنصوبوں کے لیے مرکزی حکو مت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہ کل گجرات کے گاندھی نگر میں مغربی ڈویژن کانفرنس کے 26؍ ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس کی صدا رت مرکزی وزیر  داخلہ  و  امداد باہمی امِت شاہ کر رہے تھے ۔ ندی جوڑ منصوبہ  ‘  مراٹھواڑہ واٹر گریڈ  اور  کو کن سے سمندر میں جانے والے پانی کا مناسب استعمال اِس کے لیے مرکزی حکو مت مدد کرے  ‘  نافیڈ کے پیاز کی خریدی مراکز کی تعداد بڑھائیں  اور  مراٹھی زبان کو  آفیشیل لینگویج کا درجہ دینے سےمتعلق جلد ہی فیصلہ لیں  ’  بنیادی سہو لت  ‘ کان کنی  ‘  پانی فراہمی  ‘  ماحو لیات  اور  جنگلات اِسی طرح ڈویژنل  اور  قو می اہمیت کے حامل معاملوں سے متعلق تفصیلی بحث ہوئی اِس میٹنگ میں گجرات  اور  گوا  کے وزیر اعلیٰ اِسی طرح  دادرا نگر حویلی  اور  دمن دیو اِن مرکزی زیر انتظام علا قوں کے ایڈ منسٹریٹر موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ مہا راشٹرغیر ملکی راست سر مایہ کاری میں پہلی پسند کی ریاست ہے  اور  ریاست میں سر ما یہ کاری بڑھ رہی ہے ۔ وہ کل رات ناگپور میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔مالی سال 2022 - 23؁ء  میں ریاست میں ایک لاکھ 18؍ ہزار  کروڑ  روپئے  کی راست غیر ملکی سر مایہ کاری کی گئی۔ اِس کے علا وہ مالی سال 2023 - 24؁ء  کی  پہلی سہ ماہی میں بھی  اوّل  درجہ پر ہونے کی اطلاع پھڑ نویس نے دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے 3؍ لاکھ کسانوں کی امداد کے طور پر 210؍ کروڑ  30؍ لاکھ روپئے کے فنڈ براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں جمع کر وانے کے عمل کا کل  سے آغاز ہوا ۔  امداد  و  باز  آ باد کاری کے وزیر انیل پاٹل نے کمپیو ٹر بٹن دبا کر اِس عمل کا علامتی افتتاح کیا ۔  گزشتہ موسمِ بر سات میں بہت زیادہ بارش کے باعث فصلوں کو ہو نے والے نقصان کی مد میں حکو مت نے خصوصی طور پر 1500؍ کروڑ  روپئے منظور کیے ہیں ۔ E - KYC    کر وا چکے کسانوں کے کھاتوں میں تر سیل  زر کا آغاز ہو چکا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ 3؍ برسوں سے تعطل کا شکار محکمہ صحت کے بھرتی کے عمل کا دوبا رہ آغاز ہو نے جا رہا ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر تا نا جی ساونت نے کل ممبئی  میںاخبار نویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ اِس سلسلے میں 10؍ ہزار  949؍ آسا میوں  کو پُر کیا جائے گا ۔ تقررات کے اِس عمل میں درجہ سوم اور  چہارم کے 60؍ اقسام کی خالی نشستیں  شامل ہیں ۔ یہ عمل مکمل  طور پر  ٹا ٹا کنسلٹنسی سر وِسیس  TCS کی معرفت کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

سر کاری نو کر ی میں نو تقرر شدہ ملک بھر کے 51؍ ہزار  امید واروں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  تقرر نا مے تفویض کیے گئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں فخر  اور  خود اعتمادی کی فضا میں یہ روز گار میلہ منعقد ہو رہا ہے ۔  یہ رو زگار میلہ ملک بھر میں

 45؍ مقامات پر منعقد ہوا ۔ امور  داخلہ کے مرکزی سیکو ریٹی فورس  ‘  نشہ مخالف فورس  اور  دِلّی پولس  اِن محکموں میں مقرر ہوئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

ریاستی ثانوی  و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آئندہ  سال منعقد ہونے والے دسویں  اور  بارہویں امتحانات کے ممکنہ نظام الاوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ جس کے تجت  21؍ فروری  تا  23؍  مارچ کے دوران بارہویں جماعت کے امتحانات   اور  یکم مارچ  تا  22؍  مارچ کے در میان دسویں جماعت کے امتحانات لیے جا ئیں گے ۔

دریں اثناء تعلیمی بورڈ کی جانب سے کل دسویں  اور  بارہویں  کےسپلیمنٹری  امتحانا کے نتائج  کا اعلان کر دیا گیا ۔  ریاستی تعلیمی بورڈ کے صدر  شرد گو سا وی  اور  سیکریٹری انو رادھا چو ہان نے بتا یا کہ بارہویں جماعت کا نتیجہ  32.13؍ فیصد  اور  دسویں جماعت کا نتیجہ  29.86؍ فیصد رہا ۔

***** ***** ***** 

ثقا فتی امور کے محکمے کے ریاستی وزیر سُدھیر مُنگنٹی وار نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی منا سبت سے ریاست کے تمام اضلاع  میں معیاری پروگرام منعقد کیے جائیں ۔ کل ممبئی میں مُکتی سنگرام امرت مہوتسو سے متعلق منعقدہ جائزاتی اجلاس کے بعد وہ مخاطب تھے ۔ مراٹھواڑہ میں

   15؍  تا  17؍  ستمبر کے در میان مُکتی سنگرام کے موضوع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اِن پروگراموں میں مُکتی سنگرام کو مرکزی موضوع بنا کر معلو مات پر مبنی تہذیب و ثقا فتی پروگرام  اور  فلمیں تیار کرنے کی ہدایت مُنگنٹی وار نے دی ۔ اِس طرح مراٹھواڑہ کی راجدھا نی اورنگ آباد کی تمام سر کاری عمارتوں  اور  دفا تر سمیت اہم شاہراہوں  او ر چو راہوں پر بر قی روشنائی کرنے کی ہدایت بھی وزیر موصوف نے دی ۔

***** ***** ***** 

گور نر  رمیش بیئس  نے کہا کہ مختلف بیمار یاں  اور  بڑھتے نشہ کی عادت کے پیش نظر یو گا  کو پھیلا نا زیادہ ضروری ہے ۔ وہ کل لو نا والا میں  کے والیہ دھام یو گا کمیٹی  کے سوامی کول یا نند  یوگ  ایوارڈ تقسیم اجلاس سے مخاطب تھے ۔انھوں نے کہا کہ یو گا یہ جسم  ‘  دل   او ر  روح کے متعلق ایک سر گر می ہے ۔ وہ ایک بنا بیما ری کے جینے کا راستہ ہے  او ر یو گا کی وجہ سے خود اعتمادی  ‘  قوت ِ بر داشت  جو سماج کو بنا نے میں کار آمد ثابت ہو تی ہے ۔ پدم شری ڈاکٹر  ڈی  آر  کار تیکین   اور  سوامی  رتون بھارتی کو گور نر کے ذریعے کو لیا نند  ایوارڈ دیا گیا ۔ 

***** ***** *****

بھارتی خواتین ہا کی ٹیم نے ایشیائی ہاکی 5؍ ایس  کوالیفائینگ ٹور نا منٹ جیت لیا ہے ۔ عمان کے سلا لہ میں کل ہوئے

آخری مقابلہ میں بھارتی ٹیم نے تھائی لینڈ  کو سات  دو  سے شکست دی ۔ ہاکی عامی ٹور نا منٹ مقابلے آئندہ سال منعقد ہوں گے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن  نے میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے طلباء کو جمناسٹک کی مفت تر بیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میونسپل ایڈ منسٹریٹر  جی  شریکانت کی پہل پر آج قو می کھیل دن سے عمل آ وری شروع کر دی جائے گی ۔ جمناسٹک کھیل شعبے میں بین الاقوامی در جے کےکھلاڑی تیار کرنے کے مقصد سے   ’’  کیچ  دیم  ینگ  ‘‘  عنوان سے یہ انو کھی مہم شروع کی گئی ہے ۔  ریاستی حکو مت کے شیو چھتر پتی ایوارڈیافتہ کھلاڑی طلباء کو جمناسٹک کی تر بیت دیں گے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کے ہر سول جیل میں کچھ قید یوں نے مل کر جیل عہدہ دار  پر وین  رامچند  موڑ کر سمیت دیگر عملہ کو مار پیٹ کی جیل کے قید یوں کی تلا شی لیتے وقت یہ حملہ کیا گیا ۔  اِس معاملہ میں 9؍ قیدیوں کے خلاف مقد مہ درج کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

اپو زیشن جماعتوں کے اتحاد  ’’  اِنڈیا آگھاڑی  ‘‘  کا تیسرا اجلاس ممبئی میں 31؍ اگست  اور  یکم ستمبر کو منعقد ہو گا ۔  31؍ اگست کو  اِس محاذ کے  ’’  لوگو  ‘‘  کی نقاب کشائی کی جائے گی ۔ مہاراشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر  نا نا پٹو لے نے کل اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے امکان ظاہر کیا کہ قو می جمہوری اتحاد  NDA کی رکن جماعتیں  بھی

  اِنڈیا آگھاڑی میں شامل ہو سکتی ہیں۔

***** ***** ***** 

ناگپور کے ہنگن  میںCRPF گروپ سینٹر میں مرکزی وزیر نتن گڈ کری  او ر مرکزی ریاستی وزیر مملکت  رام داس آٹھو لے کے ہاتھوں نو تقرر شدہ افراد کو تقرر نامے امید واروں کو دیے گئے ۔ جبکہ پونہ کے تڑے گائوں  دا بھاڑے میں مرکزی وزیر مملکت  برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کے ہاتھوں نو تقرر نامے تقسیم کیے گئے ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ سورج کے مطالعے  کےلیے مشاہداتی سیٹلائٹ  آدِتیہ  ایل  ون  2؍ ستمبر کو لانچ ہوگا 

٭ کھاشا با جادھو کے یوم پیدائش کو کھیلوں کے ریاستی دن کے طور پر منا یا جائے گا  ‘  وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ شیو  چھتر پتی ریاستی ایوارڈ ز برائے کھیل  تفویض  ‘  مراٹھواڑہ کے 9؍ کھلاڑی شامل 

٭ اپو زیشن اتحاد  ’’  انڈیا آگھاڑی  ‘‘  کا  31؍ اگست  اور  یکم  ستمبر کو ممبئی میں اجلاس 

٭ ریاست کے کسانوں کے لیے امداد  راست طور پر بینک کھاتوں میں جمع کرنے کے عمل کا آغاز

اور

٭ جماعت دہم  اور  بارہویںکے ممکنہ ٹائم ٹیبل کا اعلان 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: