Wednesday, 30 August 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 30 ؍ اگست 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 30 August 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۰؍  اگست  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ گھریلو استعمال کے گیس سلینڈر کی قیمت میں200؍ روپیوں کی کمی  ‘  گھریلو خواتین کی جانب سے اطمینان کا اظہار 

٭ مکمل طور پر اِتھینال سے چلنے والی کار کی کل نئی دِلّی میں کی گئی نقاب کشائی 

٭ ریاست میں مختلف بنیادی سہو لیات کے منصوبے اندرون ِ مدت مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت 

٭ نمو کسان مہا سمان فنڈ کی پہلی قسط جلد تقسیم کی جائے گی  ‘  وزیر زراعت کا اعلان 

اور

٭ ایشیاء کپ کر کٹ مقابلوں کا آج سے آغاز  ‘   آئندہ سنیچر کو بھارت پاکستان آمنے سامنے 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ گھریلو استعمال کے گیس سلینڈر کی قیمت میں 200؍ روپئے کی کمی کر دی گئی ہے ۔ مرکزی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں اِس تخفیف کو منظوری دی گئی ۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد اطلا عات و نشر یات مرکزی وزیر  انو راگ سنگھ ٹھاکُر نے کل نئی دِلّی میں منعقدہ صحا فتی کانفرنس میں اِس تعلق سے مزید معلو مات فراہم کی ۔ انھوں نے بتا یا کہ او نم   اور  رکشا بندھن تہواروں کے موقعے پر ملک کی 75؍ لاکھ بہنوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے اُجولا گیس اسکیم کے تحت مفت گیس کنکشن کا بڑا تحفہ دیا ہے ۔ وزیر  موصوف نے یہ بھی بتا یا کہ وزیر اعظم نے تمام گھریلو صارفین کے لیے 200؍ روپئے فی سلینڈر کم کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی حکو مت کے اِس فیصلے پر ملک بھر کی گھریلو خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے رکشا بندھن کے موقعے پر تحفہ قرار دیا ہے  او ر حکو مت سے احسان مندی کا اظہار کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کل نئی دِلّی میں مکمل طور پر  اِتھینال سے چلنے والی دنیا کی سب سے پہلی کار کی نقاب کشائی کی ہے ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ ملک نے  فلیکس فیول  اور  بجلی سے چلنے والی گاڑی  بھارت اسٹیج کے معیار کے مطا بق تیار کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو خود کفیل بنا نے کے لیے ایندھن تیل کی در آمد کو صفر پر لانا ہو گا ۔ انھوں نے بتا یا کہ کُل آ لودگی کا 40؍ فیصد حصہ تیل ایندھن گاڑیوں سے پیدا ہو تا ہے   اور  آلود گی کم کرنے کی خاطر اِس طرح کی گاڑیاں بنا نے کی ضرورت ہے ۔

***** ***** ***** 

National Concil of Educational Research and Tranning    کے تحت 7؍ ویں جماعت کے نصاب میں رواں برس سے قو می جنگی یاد گا ر  کا ایک باب شامل کیا گیا ہے ۔ جس کا عنوان ہے  ’’  ہمارے بہار سپاہیوں کو خراج عقیدت   ‘‘  وزارتِ تعلیم  اور  دفاع کی جانب سے مشتر کہ طور پر شروع کیے جا نے والے اِس پروگرام کا مقصد طلباء میں ملک سے محبت ‘  فرض شنا سی  ‘  ہمت  ‘  ایثار  اور  قر بانی کی اقدار کو ابھار نا  اور ملک کی تعمیر میں نو جوانوں کی شر کت کو بڑھا نا ہے ۔ نصاب میں اضا فہ کیا گیا ہے ۔ باب قو می جنگی یادگار کی تاریخ   ‘  اہمیت  اور  تصور پر روشنی ڈالتا ہے  او ر مسلح افواج کے بہادروں کی جانب سے آزادی کے بعد ملک کی خد مت میں دی گئی عظیم قر با نیوں کی معلو مات فراہم کرتا ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست میں جاری بنیادی سہو لیات  اور  آب پا شی کے منصوبے طئے کی گئی مدت کے دوران مکمل کرنے کی متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے ۔ ممبئی میں کل ریاست کے 10؍ اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت دی ۔ نائب وزیر اعلیٰ  ‘  دیو یندر پھڑ نویس  اجیت پوار  اور  مختلف محکمہ جات کے افسران اِس موقعے پر موجود تھے ۔ اِس اجلاس میں خاص طور پر مختلف میٹرو  ریل منصوبے  ‘  آب پا شی  اور  ناگپور -   ممبئی سمرُدّھی شاہراہ سے متصل  ایکو نامک زون سے متعلق منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

***** ***** ***** 

امرا وتی ضلعے کے اپّر وردھا پرو جیکٹ کے متاثرین کی باز آ باد کاری  اور  مختلف مطا لبات کی یکسوئی کے لیے  4؍ افراد نے کل منترا لیہ کی حفاظتی جا لی پر چڑھ کر احتجاج کیا ۔ اِن آندو لن کرنے والوں کو پولس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا ۔ اِسی دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپّر ور دھا پر وجیکٹ کے متاثرین کے مطا لبات کو آئندہ 15؍ دنوں میںحل کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ اِس منصوبے کی وجہ سے امرا وتی   ‘  ناگپور  اور  ور دھا اضلاع کے کل 42؍ گائوں متاثر ہوئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

وزیر  زراعت دھننجئے منڈے  نے انٹیگریٹیڈ کپاس  ‘  سو یا بین   اور  دیگر دالوں کی پیدا واری صلا حیت  او ر ویلو چین ڈیو لپمنٹ اسکیم کے تحت رواں مالی سال کے لیے منظو ر کی گئے 524؍  کروڑ  روپیوں کے اخراجاتی منصوبے کو فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر موصوف کل اِن منصوبوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ 

دریں اثناء انھوں نے وزیر اعظم کسان اسکیم کے خطو ط پر ریاستی حکو مت کی جانب سے اعلان کی گئی  نمو کسان مہا سمان اسکیم کی پہلی قسط جلد تقسیم کیے جانے کی بات کہی ہے ۔ منڈے نے وزیر اعظم کسان سمان اسکیم کے فائدے سے تکنیکی دشواریوں کے سبب محروم رہنے والے کسانوں کو نمو کسان مہا سمان اسکیم میں شامل کرنے کے لیے کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں 

***** ***** ***** 



ملک بھر میں آئندہ برس ایک ہزار کھیلو اِنڈیا مراکز قائم کیے جا ئیں گے ۔ کھیل کے مرکزی وزیر انو راگ سنگھ ٹھا کُر نے کل نئی دِلّی میں قو می کھیل دِن کی منا سبت سے مختلف پروگرامس کا آغاز کر تے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ ہر کھیل مرکز کو کھیل کے سامان  او ر آلات کی خریدی کی خا طر 5؍ لاکھ روپئے  اور  مرکز کے دیگر اخرا جات کے لیے مزید 5؍ لاکھ روپئے فراہم کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن  اسکو لو ںمیں کل سے طلباء کو جِمناسٹِک کی مفت تر بیت فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا ۔ قومی کھیل دن کے موقعے پر میونسپل کارپوریشن کے ایڈمِنسٹریٹر  جی  شریکانت  کے نظر یے کے مطابق  ’’  کیچ  دیم  ینگ  ‘‘  اسکیم کے تحت یہ تر بیت دی جا رہی ہے ۔ نارے گائوں میں واقع میونسپل کارپوریشن کے اسکول میں کل جی شریکانت کی موجودگی میں اِس تر بیت کی شروعات کی گئی ۔ مہاراشٹر حکو مت کے شیو چھتر پتی انعام یافتہ کھلاڑی یہ تر بیت فراہم کریں گے ۔ اِس تر بیت سے طلباء کی جسمانی  اور  دماغی صلاحیتوں میں اضا فہ ہوگا   اور  کھیلوں کو وہ پسند کرنے لگیں گے ۔ ایڈ مِنسٹریٹر  جی  شریکانت نے اِس موقعے پر اِس توقع کا اظہار کیا ۔

***** ***** ***** 

بھارتیہ جنتا پارٹی  ‘ شیو سینا شندے گروپ  ‘  این سی پی  اور  اتحادی جماعتوں کی مشتر کہ میٹنگ کل اور پر سوں ممبئی میں ہوگی ۔ اِس اتحاد مہا یو تی رابطہ کمیٹی کے چیئر مین   اور  بی جے پی  کے رکن اسمبلی پر ساد لاڈ نے کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

بہن  بھائی کی محبت کے اظہار کا تہوار  رکشا بندھن آج منا یا جا رہا ہے ۔ اِس منا سبت سے مختلف طرح کی راکھیاں بازار میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں ۔ اِن میں ماحول دوست راکھیوں کی تعداد نما یاں ہے ۔ پا لگھر ضلعے کے وکرم گڑھ تعلقے کی خواتین نے با مبو سے کم  و بیش  48؍ ہزار  ماحو ل دوست راکھیاں تیار کیں ہیں ۔ اِن میں سے ساڑھے گیارہ ہزار  راکھیا  لداخ ‘  سیاچین  ‘  کچھ  اور  بھُج  میں تعینات فو جیوں کے لیے روانہ کی گئی ہیں ۔ ہمارے نامہ نگار نے یہ اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

بھارتیہ ریزروبینکRBI   نے اورنگ آباد کی اجنٹھا  شہری  اور  امداد باہمی بینک پر پا بندیاں عائد کی ہیں ۔ بینک کے ڈائریکٹرس کی جانب سے فنڈ کے استعمال  ‘  سر مایہ کاری  ‘  قرض کی تجدید ‘  نئے  ڈِپازٹس  قبول کرنے پر پا بندی عائد کی گئی ہے ۔RBI  کی جانب سے جاری مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 6؍ مہینوں کے بینک کے کاروبار کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد آئندہ سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے یا مجموعی طور پر کنبی ذات کا صداقت نا مہ جاری کرنے  اور  کو پر ڈی عصمت ریزی معاملے کے ملزمین کو پھانسی کی سزا دینے جیسے مطالبات کی یکسوئی کی خاطر کل جالنہ ضلعے کے شاہ گڑھ چو پھُلی میں مراٹھا سماج کی جانب سے جن آکروش مورچہ نکا لاگیا ۔ اِس جلوس میں جالنہ  ‘  بیڑ   اور  اورنگ آباد اضلاع کے مراٹھا سماج کے خواتین وحضرات  اور  بچوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ عنبڑ کے ڈپٹی ڈویژنل افسر  اور  تحصیل دار  چندر کانت شیلکے نے احتجاج کرنے والوں سے مطالباتی محضر قبول کیا ۔ قو می گیت گانے کے بعد  یہ مورچہ اختتام پذیر ہو گیا ۔

***** ***** ***** 

لاتور کی ضلع کلکٹر  ور شاٹھاکُر گھُگے نے لاتور شہر میں زیر تعلیم طلباء سے منشیات سے دور رہنے  اور  اپنے مقصد کے حصول کی خاطر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے ۔ منشیات کی روک تھام کے لیے تشکیل کی گئی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد انہوں نے یہ اپیل کی ۔ انھوں نے دوا  فروخت کرنے والوں کو بغیر  پرسکرپشن کے دوا نہ دینے کے اصول  کی پا بندی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

ایشیاء کپ کر کٹ مقابلوں کا آج سے آغاز ہو رہاہے ۔ اِن مقابلوں کا پہلا میچ آج ملتان میں نیپال  اور  پاکستان کے 

در میان ہو گا ۔ جبکہ بھارت  اور  پاکستان کے بیچ پہلا مقابلہ آئندہ سنیچر کو ہو گا ۔

***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...


٭ گھریلو استعمال کے گیس سلینڈر کی قیمت میں200؍ روپیوں کی کمی  ‘  گھریلو خواتین کی جانب سے اطمینان کا اظہار 

٭ مکمل طور پر اِتھینال سے چلنے والی کار کی کل نئی دِلّی میں نقاب کشائی 

٭ ریاست میں مختلف بنیادی سہو لیات کے منصوبے اندرون ِ مدت مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت 

٭ نمو کسان مہا سمان فنڈ کی پہلی قسط جلد تقسیم کی جائے گی  ‘  وزیر زراعت کا اعلان 

اور

٭ ایشیاء کپ کر کٹ مقابلوں کا آج سے آغاز  ‘   آئندہ سنیچر کو بھارت پاکستان آمنے سامنے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: