Wednesday, 22 November 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 22 نومبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲؍  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ جائیکواڑی آبی پُشتہ میں پانی چھوڑ نے کے فیصلے پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

٭ دھنگر ریزر ویشن کے لیے جالنہ میں منعقدہ مورچہ میں تشدد سے متعلق  مقدمات درج  ‘  15؍ مظاہرین گرفتار

٭ تر قی یافتہ بھارت یاترا کے تحت کل 5؍ اضلاع میں صحت کیمپ میں عوام کی  طِبی جانچ 

اور

٭ بزرگ سماجی کار کن امر حبیب کو پدم وِبھو شن گووِند بھائی شراف میموریل ایوارڈ تفویض


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ احمد نگر  اور  ناسک ضلعوں کے ڈیموں سے جائیکواڑی آ بی پُشتہ میں پانی چھوڑ نے کے فیصلہ پر روک لگا نے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے اب جائیکواڑی ڈیم میں پانی چھوڑ نے کا راستہ صاف ہو چکا ہے ۔ منصفا نہ پانی تقسیم کے قانون کے مطا بق گوداوری مراٹھواڑہ پاٹ باندھا رے تر قی بورڈ نے جائیکواڑ کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار گھن فٹ پانی چھوڑ نے کے احکا مات دیے ہیں ۔ ناسک  اور  احمد نگر ضلعوں سے اِس فیصلے کے خلاف پہلے بامبے ہائی کورٹ میں  اور  اس کے بعد سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ۔ اس عرضی پر کل ہوئی سماعت میں سپریم کورٹ نے پانی چھوڑ نے کے فیصلے پر روک نہ لگا نےکے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو قائم رکھا ۔ اس موقع پر دو نوں ہی فریقین کے وکیلوں سمیت پاٹ باندھارے محکمہ کے عہدہ دار بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ میں دھنگر سماج کےمظاہرہ کے دوران  ہوئی توڑ پھوڑ سے متعلق نا معلوم 100؍ تا 150؍ افراد کے خلاف کیس داخل کیا گیا ہے  اور  15؍ مظاہرین کو پو لس نے گرفتار کیا ہے ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر علاقہ کے خصو صی پولس انسپکٹر جنرل ڈاکٹر گیا نیشور چو ہان نے فوراً جالنہ جا کر حا لات کا جائزہ لیا ۔ پتھر بازی کرنے والے مظاہرین کے خلاف قا نو نی کارروائی کرنے کی اطلاع ڈاکٹر چو ہان نے دی ہے ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ نے اپیل کی ہے کہ عوام قا نون  اور  امن و امان کو بر قرار رکھنے میں تعا ون کریں ۔ کل اِن مظاہرین نے ضلع کلکٹر دفتر میں داخلہ کی کو شش کی ۔ اِس موقع پر دفتر کے احا طہ میں کھڑی کچھ سر کاری و نجی گاڑیوں کے شیشہ توڑ ے گئے  اور  حالات کشیدہ ہو گئے تھے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا ارکان اسمبلی نا اہلی سے متعلق کل وِدھان سبھا اسپیکر  راہل نار ویکر کے روبرو سماعت ہوئی ۔ اِس موقع پر ٹھا کرے گروپ کے بورڈ کے وہیپ سنیل پر بھو کی گواہی درج کی گئی ۔ اِس معا ملہ سے متعلق آج سے پر سو 24؍ نومبر تک شنوائی ہو گی ۔ جبکہ 28؍ نومبر تا 3؍ دسمبر تک دوبارہ مسلسل سات دنوں تک سماعت ہونے کی اطلاع ہے ۔

***** ***** ***** 

بقائے مویشیان ڈیری ترقی وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کہا ہے کہ مویشیوں کے دودھ فروخت کرنے والوں کے دودھ کو زیادہ سے زیادہ بھائو ملے اِس کے لیے حکو مت مثبت ہے ۔ وہ کل ممبئی میں سہیا دری گیسٹ ہائوس میں ہوئی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ دودھ پیدا کرنے والوں کو انصاف دلانے کے لیے ریاست میں خصوصی امدادی اور  نجی دودھ تنظیمیں آگے آئیں ۔

***** ***** ***** 

شو لا پور کےضلع کلکٹر کمار آشیر واد نے کہا ہے کہ آئندہ کار تیکی ایکا دشی کو پنڈھر پور میں وٹھل رکمنی کی سر کاری مہا پو جا نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں ہو گی ۔

***** ***** ***** 

اُتر ا کھنڈ کے زیر تعمیر سل کیارہ سرنگ میں پھنسے 41؍ مزدوروں کو بحفاظت باہر نکا لنے کے لیے بچائو کا م جاری ہے ۔ اِس کے لیے ورٹیکل ڈریلنگ مشن جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے ۔ دریں اثناء نیوز چینلوں سے رپورٹنگ کر تے وقت صبر کی تلقین اطلاع و نشر یات محکمہ نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

گوا کے پنچی میں جاری 54؍ ویں عالمی بھارتی فلم فیسٹول IFFI  میں کل مرکزی وزیر اطلا عات و نشر یات انو راگ سنگھ ٹھاکر کے ہاتھوں انڈین پینو رما کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ آنند ایکارشی کی ہدایت میں بنی  اَٹّم اِس ملیا لی فلم سے شروعات ہوئی ۔

***** ***** ***** 

ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا مہم کے تحت کل ریاست کے 5؍ اضلاع کے 36؍ مقامات پر طِبی جانچ کیمپ منعقد کیے گئے ۔ فی الحال یہ یاترا ناسک ‘  نندور بار ‘  پال گھر  ‘  ناندیڑ  اور  گڈ چِرولی ضلعوں میں جاری ہے ۔ ناندیڑ ضلعے کے کنوٹ تعلقے کے جل دھا را گائوں میں شہریوں نے یاترا کا زبر  دست استقبال کیا ۔ اِس موقع پر منعقدہ صحت جانچ کیمپ میں 353؍ افراد نے طبی خد مات سے استفا دہ کیا ۔ اِسی طرح 150؍ ساکنان نے آیوشمان ہیلتھ کارڈ کا رجسٹریشن کر وا یا  اور  80؍ شہر یوں میں آ یوشمان کارڈ تقسیم کیے گئے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


لاتور ضلعے میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کےتحت سبھی محکمہ جات کے سر بر ہان ‘  افسران  وملا زمین کو با ہمی تال میل کے ساتھ کام کر نے کی ہدایت ضلع پریشد کے سی ای  او   انمول ساگر نے دی ۔ کل لاتور ضلع پریشد کے میٹنگ ہال میں مختلف اسکیمات کے مستفیدین میں سر ٹیفکیٹس کی تقسیم کے موقع پر وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں تر قی یافتہ سنکلپ بھارت یاترا کی قبل از تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کلکٹر کے دفتر میں ایک جائزاتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر جتندر پاپڑکر نے اِس یاترا کی معرفت عوام تک مختلف سر کاری اسکیمات کا فائدہ پہنچا نے کی ہدایت متعلقہ حکام کو دی ۔

***** ***** ***** 

سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ تحقیقی ادارے کے پدم وبھو شن گووند بھائی صراف یادگاری ایوارڈ بزرگ سماجی کار کن امر حبیب کو کل تفویض کیاگیا ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر میں ادارے کے جلسہ ہال میں منعقدہ تقریب میں سو سائٹی کے صدر ایس بی وراڑے کے ہاتھوں امر حبیب کو 21؍ روپئے  اور  مو منٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا ۔ اِس موقع پر امر حبیب نے اپنے تا ثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسوم و رواجوں کو چیلنج کرنے کا کام کسی تحریک سے وابستہ افراد کر سکتے ہیں ۔

***** ***** *****

لاتور کی ضلع کلکٹر ور شا ٹھا کر گھو گے کے ہاتھوں کل راستوں پر پھیلی ہوئی فضائی آلودگی  اور  گرد و غبار کا تدا رک کرنے والی مشینوں  ‘  آلات  اور  ساز و سا مان کی رونمائی عمل میں آئی ۔ مرکزی حکو مت کی  ’’  قو می صاف ہوا  ‘‘  مہم محکمے کی جانب سے لاتور میونسپل کارپوریشن کو فضائی آلودگی کی روک تھام کرنے کے لیے فنڈ موصول ہوا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے فضائی محکمے کی جانب سے شہر کی فضائی آلودگی پر 

قا بوں پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر میں قو می صحت مشن(NUHM )  محکمے کے تحت خد مات پر ما مور کانٹریکٹ ملازمین کی تنظیم کی جانب سے کام بند آندو ن جاری ہے ۔ کانٹریکٹ ملازمین ایکشن کمیٹی نے ملازمین کو محکمہ صحت میں مستقل کرنے اور مساوی کام  او رمساوی تنخواہیں دینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ اِن مطالبات کی تکمیل تک احتجا جی تحریک جار رکھنے کا انتباہ بھی کمیٹی کے ذمہ داران نے دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

عالمی بلیرڈس مقابلوں میں بھارت کے پنکج اڈوانی نے فتح حاصل کی ہے ۔ کل قطر کے دوحہ میں کھیلے گئے فائنل رائونڈ میں پنکج اڈوانی نے اپنے ملکی حریف سورو کوٹھاری کو شکست دے کر یہ عامی بلیرڈس کا خاطاب حاصل کیا ۔ پنکج نے 26؍ ویں مرتبہ یہ خطا ب حاصل کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں62 ؍ ویں مہا راشٹر راجیہ ہو شی مراٹھی ڈرامہ مقابلوں کی کل سے شروعات ہو چکی ہے ۔ آئندہ 2؍ دسمبر تک کُسُوم ہال میں جاری اِن مقابلوں میں 12؍ ڈرامے پیش کیے جا ئیں گے ۔ روز آنہ شام 7؍ بجے اِس کی شروعات ہو گی ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلع کے تمام تعلقہ عدالتوں میں آئندہ 9؍ دسمبر کو قو می عوامی عدالت کا انعقاد کیا جائے گا ۔ عوامی عدالت میں زمین کے حصول کے معاملات کثیر تعداد میں سمجھو تہ کے لیے پیش کیے جا ئیں گے  اور  حادثہ کے دعوی معاملہ میں متعلقہ بیمہ کمپنیوں کے زیادہ سے زیادہ معاملات سمجھو تہ کے ذریعہ ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ متعلقہ فریق قو می عوامی عدالت میں شریک ہوں ۔

***** ***** ***** 

گرو نا نک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر جنوب وسطی ریلوے حضو ر صاحب ناندیڑ سے بیدر جانے کے لیے خصوصی ٹرین چلا ئے گی ۔ مکمل طور پر غیر ریزرو یہ خصو صی ٹرین ناندیڑ سے آئندہ 26؍ تاریخ کو بروز اتوار صبح گیارہ بج کر 50؍ منٹ پر نکل کر شام ساڑھے چھ بجے بیدر پہنچے گی ۔ واپسی کے سفر میں یہ گاڑی آئندہ 28؍ تاریخ منگل کے دن دو پہر 3؍ بجے بیدر سے نکل کر رات میں ساڑھے گیارہ بجے ناندیڑ پہنچے گی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں 24؍ تا 27؍ نومبر کے در میان مختلف مقامات پر ہلکی تا  اوسط درجہ کی بارش ہونے کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے  لاتور  اور  بیڑ ضلعوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی تا در میانی درجہ کی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

***** ***** *****  



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...


٭ جائیکواڑی آبی پُشتہ میں پانی چھوڑ نے کے فیصلے پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

٭ دھنگر ریزر ویشن کے لیے جالنہ میں منعقدہ مورچہ میں تشدد سے متعلق  مقدمات درج  ‘  15؍ مظاہرین گرفتار

٭ تر قی یافتہ بھارت یاترا کے تحت کل 5؍ اضلاع میں صحت کیمپ میں عوام کی  طِبی جانچ 

اور

٭ بزرگ سماجی کار کن امر حبیب کو پدم وِبھو شن گووِند بھائی شراف میموریل ایوارڈ تفویض


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: