Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 24 November 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاست کے مختلف ذات و مذاہب کے ماننے والوں کی پسماندگی جانچ کرنے کا ریاستی پسماندگی کمیشن کا فیصلہ
٭ ریاستی سر کاری ملازمین اور وظیفہ یابان کے مہنگائی بھتہ میں 4؍ فیصد اضافہ
٭ بیڑ میں تر قی یافتہ بھارت یاترا کی شروعات ‘ لاتور اور پر بھنی ضلع میںآج افتتاح
اور
٭ پہلے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ مقابلہ میں بھارت کی آسٹریلیا پر 2؍ وکٹوں سے جیت
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست کے مختلف ذات و مذاہب کے ماننے والوں کی پسماندگی کی جانچ کر نے کا فیصلہ ریاستی پسماندگی کمیشن نے کیا ہے ۔ کل کمیشن کی پونہ میں ہوئی میٹنگ میں عوام کی سماجی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کی جانچ کرنے کی اطلاع بورڈ کے رکن لکشمن ہاکے نے دی ۔ اِس کے لیے سوالنامہ کی تیاری آخری مر حلہ میں ہے ۔ جس میں سماجی طور پر سب سے زیادہ پسمادہ کو اولیت دی جائے گی ۔ جلد ہی ریاست بھر میں یہ کام شروع ہو گا اور ایک لاکھ ملازمین کے ذریعہ گھر گھر جا کر سر وے کیے جانے کی اطلاع ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی سر کاری ملازمین اور وظیفہ یابان کو ملنے والیے مہنگائی بھتہ میں 4؍ فیصد اضافہ کا فیصلہ ریاستی حکو مت نے کیاہے ۔ جس کی وجہ سے مہنگائی بھتہ 46؍ فیصد ہو چکا ہے ۔ یکم جو لائی سے باقی ماندہ ماہ نو مبر کی تنخواہ میں جمع ہونے کی اطلاع کل شائع ہو ئے حکو متی فیصلہ میں درج ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے کچھ حصوں میں کم بارش کے سبب آبی قلت کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ٹینکر کے ذریعہ پانی فراہمی ہوئی ہے۔ ٹینکر سے آب رسانی والے ضلعوں کو تقریباً 19؍ کروڑ 53؍ لاکھ روپیوں کی امداد تقسیم کی گئی ہے ۔ اِس ضلعوں کے 355؍ گائوں اور 959؍بستیوں میں تقریباً 377؍ ٹینکروں سے پانی فراہمی کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی میں کل مہا آواس مہم 2023 - 24ء ریاستی سطح کے کیمپ کا افتتاح اور 2021-22ء کے تقسیم ایوارڈ دیہی تر قی اور پنچایت راج وزیر گیریش مہا جن کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس پروگرام میں لاتور ضلع کے رینا پور تعلقہ کے کھلنگری گائوں کو پنچایت زمرہ میں دوسرا جبکہ ہمہ منزلہ عمارت اِس زمرہ میں دھارا شیو ضلعے کے تلجا پور تعلقہ کے دیپک نگر کو تیسرا ایوارڈ تقسیم کیا گیا ۔
***** ***** *****
رکن پارلیمنٹ شرد پوار ‘ سپریہ سُلے اور امول کولہے کو چھوڑ کر راشٹر وادی کانگریس کے دیگر اراکان پارلیمنٹ کو نا اہل کرنے کی عرضی اجیت پوار گروپ نے راجیہ سبھا کے چیئر مین اور لوک سبھا کے اسپیکر کو دی گئی ہے ۔ وَندنا چوہان ‘ فوزیہ خان ‘ شری نیواس پاٹل ‘ فیضل محمد کی رکنیت رد کر نے کامطالبہ کیاگیا ہے ۔ اجیت پوار گروپ کے رکن پارلیمنٹ پر فل پٹیل کو نا اہل قرار دینے کا مطالبہ شرد پوار گروپ نے اِس سے قبل راجیہ سبھا چیئر مین سے کیا ہے ۔
***** ***** *****
اُترا کھنڈ کے اُتر کاشی کے سیل کیا رہ سرنگ میں پھنسے 41؍ مزدوروں کو بحفا ظت باہر نکالنے کے لیے بچائو کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے ۔ اِن مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے مختلف سر کاری مشنری سمیت قو می اور بین الاقوامی ماہرین کے لیے عارضی امداد مرکز قائم کیا گیاہے ۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلعے کے بھنڈاردرا اور نلوانڈے آبی پُشتے سے پیٹھن کے جائیکواڑی آبی پُشتے میں پان چھوڑ ا جا ئے گا ۔ دریں اثناء پر ورا ندی کے راہوری اور شری رامپور تعلقوں کے کولہا پور بندھارا احاطے میں آئندہ 4؍ دسمبر تک امتنا عی احکا مات نافذ کر دیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کل سے تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ہوا ۔ اِس مہم کے تحت ضلعے کے 11؍ تعلقہ جات میں آئندہ 60؍ دنوں میں تصا ویر رتھ کے ذریعے عوام میں بیداری پھیلائی جائے گی ۔ ضلع پریشد کے سی ای او اویناش پاٹھک نے اِس مہم کا افتتاح کیا ۔ انھوں نے ضلعے کے محروم طبقات سے اِس مہم سے استفا دہ کرنے کی اپیل کی ۔
ناندیڑ ضلع کے دیہی علاقوں میں بھی 16؍ سنکلپ تشہیری رتھوں کے ذریعے مختلف سر کاری اسکیمات کی معلو مات دی جا رہی ہے ۔ ناندیڑ تعلقے کے پاسد گائوں میں تو سیع افسر وی بی کامبڑے ‘ گرام سیوک ولاس واگھما رے نے گائوں کے ساکنان کو اسکیموں کی معلو مات فراہم کی ۔اِسی طرح اہل شہر یوں کو اسکیمات کی معلو مات فراہم کی گئی ۔
دھار ا شیو ضلعے میں بھی امبے جوڑ گا گائوں میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کی معرفت عوامی بیداری مہم چلائی گئی ۔ اِس طرح صفائی مہم کے تحت امبے جوڑ گا گائوں کو مثالی گائوں کا خصوصی سر ٹیفکیٹ دے کر اعزاز دسے نوازا گیا ۔
دریں اثناء پر بھنی اور لاتور اضلاع میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہار شٹر ساہتیہ پر یشد کے کا رگذار رکن پر کاش پائیگُڑے کا کل پو نہ میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 73؍ برس کے تھے ۔ ساہتیہ پریشد کی مختلف ذمہ داریوں کو بخو بی سنبھا لنے کے علاوہ انھوں نے اپنے منفرد انداز اور لب و لہجے میں جلسوں کی نظامت اور کھیلوں کے کامنٹیٹر کے طور پر اپنی شخصیت کا لو ہا منوا یا تھا ۔ کل سنیچر کو اُن کے جسد خاکی پر آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔ پر کاش پائیگُڑے آکاشوانی کے موظف نیوز ریڈر اویناش پائیگُڑے کے بھائی تھے ۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیا کے ما بین کھیلی جا رہی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے وشا کھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 2؍ وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔ آسٹریلیا نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20؍ اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر
208؍ رنز بنائے ۔ جس کے جواب میں بھارت نے اپنی اننگ کے آحری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف عبور کر لیا ۔ سوریہ کمار یادو نے 80؍ اور ایشان کشن نے 58؍ رنز بنائے ۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار کو تروننت پورم میں کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
چین ماسٹرس بیڈ منٹن ٹور نا منٹ میں بھارت کے ایچ ایس پر نو ئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ کل کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں پر نو ئے نے ڈنمارک کے میگنس جو ہانس کو شکست دی ۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں بھارت کے ساتوِک سائی راج اور چراغ شیٹی کی جوری نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔
***** ***** *****
دھارا شیو کے مہاراشٹر لوک وکاس منچ کے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ خواتین کی سیاسی تحریک کی تر جمان منگلا دیٹھنکر کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ لوک وکاس منچ کے مختلف ایوارڈس کا کل اعلان کیا گیا ۔ آئندہ 10؍ دسمبر کو کلمب میں یہ ایوارڈ س تقسیم کیے جانے کی اطلاع تنظیم کے قو می سیکریٹری بھو می پُتر واگھ نے دی ہے ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر مالیات اجیت پوار نےہنگولی ضلعے کے بسمت میں آبرسانی منصوبے ‘ زیر زمین ڈرینج لائن کی تنصیب او رتا لابوں کے تعمیری و مر متی کام متعلقہ محکموں کے تال میل سے جلد از جلد مکمل کرنے کے احکا مات دیے ہیں ۔ کل منترا لہ میں اِس ضمن میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے پوار خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر بسمت شہر میں تر قیا تی کاموں کے لیے 108؍ کروڑ روپئے کے فنڈ کو بھی منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے اوسا تعلقہ کے کِلا ری میں شیتکری سہکا ریشکر کار خانہ کے موڑی پو جا کے لیے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کا دورہ ردّ کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ضلعے کے سو یا بین کی کا شت کرن ے والے کسانوں کے ذریعہ دیے گئے اشارہ پیدل دنڈی احتجاج روک دیا گیا ہے ۔ سو یا بین کو کم از کم نو ہزار روپئے فی کوئنٹل قیمت ملنے کے مطالبہ سے متعلق یہ احتجاج تھا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے مانجور سومبا نیک نور راستہ پر چار پہیہ اور دو پہیہ کی آمنے سامنے ٹکر سے پیش آئے حادثہ میں 3؍ افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ۔ کل شام یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بیڑ ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں کل اور پر سو 26؍ تاریخ کو خصو صی اندراج رائے دیہی کیمپ منعقد کیا گیا ہے ۔ اِس کیمپ میں اہل افراد سے الیکشن یادی میں نام درج کر وانے کی اپیل ضلع کلکٹر و ضلعی انتخابی افسر ور شا ٹھاکُر گھو گے نے کی ہے ۔
***** ***** *****
امبہ جو گائی میں تین یوم کے یشونت رائو چو ہان میمو ریل پروگرام کل سے شروع ہو رہا ہے ۔ بزرگ ادیپ ڈاکٹر رُشی کیش کامبڑے کے ہاتھوں کل شام اِس پروگرام کا افتتاح عمل میںآئے گا ۔ مختلف شعبوں میںامتیازی کام کرنے والے افراد کو اِس پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاست کے مختلف ذات و مذاہب کے ماننے والوں کی پسماندگی جانچ کرنے کا ریاستی پسماندگی کمیشن کا فیصلہ
٭ ریاستی سر کاری ملازمین اور وظیفہ یابان کے مہنگائی بھتہ میں 4؍ فیصد اضافہ
٭ بیڑ میں تر قی یافتہ بھارت یاترا کی شروعات ‘ لاتور اور پر بھنی ضلع میںآج افتتاح
اور
٭ پہلے ٹی ٹوئنٹی کر کٹ مقابلہ میں بھارت کی آسٹریلیا پر 2؍ وکٹوں سے جیت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment