Wednesday, 29 November 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 29 نومبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 29 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۹؍  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا میونسپل کار پوریشن حدود میں داخل  ‘  418؍ مقامی خود مختار اِداروں تک پہنچے گی

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں یاترا کا رسمی طور پر افتتاح  ‘  جالنہ ضلع کے بد نا پور میں یاترا کا پُر جوش استقبال

٭ ریاست میں غیر مو سمی بارش کی وجہ سے تقریباً99؍ ہزار 381؍ ہیکٹر رقبہ کی فصل متاثر 

٭ مراٹھواڑہ میں بارش سے رو نما حادثوں میں 2؍ افراد ہلاک

اور

٭ صاف و خوبصورت بس اسٹینڈ مہم کے تحت ہنگولی ڈپو ڈویژن میں اوّل

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مرکزی حکو مت کی مختلف اسکیموں کی معلو مات مستفدین تک پہنچا نے کے مقصد سے شروع کی گئی تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا  اب میونسپل کارپوریشن حدود میں داخل ہو گئی ہے ۔ یہ یا ترا ریاست کے تقریباً 418؍ عوامی خود مختار اِداروں کے 2؍ ہزار 84؍ مقامات پر جا کر اسکیموں کی معلو مات عوام تک پہنچائیں گے ۔ اِس یاترا کے پہلے مر حلے میں ممبئی  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر  ‘  ٹھا نہ  ‘  کلیان  ‘  ڈومبیو لی  ‘  ناگپور  ‘  سو لا پور  ‘  ناسک  ‘  وسئی وِرار   ‘  پو نہ  اور  پِمپری چنچوڑ اِن 10؍ میونسپل کارپوریشن کا انتخاب عمل میں آ یا ہے ۔ چھتر سنبھا جی نگر میںکل تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کی شروعات ہوئی ۔ شہر کے سِدھارتھ گارڈن میں 


فیروز خان ابراہیم ‘  آشا بائی کندے ‘   سَگو نا واگھ  ‘  شہناز شیخ جا وید  ‘  سنجئے سر کٹے  اور  نسرین سید رفیق  اِن مستفدین کے ہاتھوں اِس یاترا کا رسمی طور پر افتتاح عمل میں آیا ۔ اِس سنکلپ یاترا کے رتھ طلبا کے لیے کیو آر کوڈ موجود ہے ۔ اُسے اسکین کر کے سوا لات کے جوابات دینے پر انعامات دیئے جائیں گے ۔ جن جن علاقوں میں رتھ جائےگا اُن علاقوں میں اندراج کیمپ بھی رہے گا ۔ اِس کیمپ میں اہل با شندے اپنا اندراج کر کے مناسب اسکیم کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلع کے بد ناپور تعلقہ کے وروڑی  اور  کَڑے گائوں میں کل یاترا کا عوام نے پُر جوش استقبال کیا ۔ اِس موقعے پر موجود عوام کو حکو مت کی مختلف اسکیموں کی معلو مات فراہم کر کے در خواست دینے کے طریقے بتائے گئے ۔ سنکلپ رتھ کے ایل ای ڈی اسکرین پر عوام کو معلو ماتی تختہ بتا یاگیا ۔ پونہ ‘  ٹھا نے  ‘  پال گھر  ‘  سولا پور  میں بھی کل اِس یا ترا کے ذریعے عوام کو آیوشمان بھارت اسکیم  ‘  وزیر اعظم آواس اسکیم  ‘  اُجو لا گیس اسکیم کی معلو مات فراہم کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی لوک سیوا آیوگ کی جانب سے 2024؁ء  میں منعقد کیے جانے والے مسا بقتی امتحا نات کا ممکنہ نظام الاوقات آیوگ کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے ۔ خواہش مند امید واروں سے اِس ویب سائٹ پر جا کر نظام الاوقات دیکھنے کی گذارش کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اُترا کھنڈ کے سلکیارا سُرنگ میں پھنسےتمام مزدوروں کو بحفاظت باہر نکا ل لیا گیا ہے ۔ اُترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھا می نے کل اُتر کاشی میں صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ گزشتہ 12؍ تاریخ سے یہ ملازمین سُرنگ میں پھنسے ہوئے تھے ۔ سُرنگ کے پائپ کے ذریعہ انھیں کھا نا پا نی ‘ آکسیجن  اور  دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی تھیں ۔

***** ***** ***** 

54؍ ویں بین الاقوامی بھارتی فلم فیسٹیول کا کل گوا میں اختتام عمل میں آ یا ۔ اِس سال پہلی مرتبہ دیا جانے والا اعلی ویب سیریز ایوارڈ پنچایت پارٹ 2؍ کو جبکہ خصو صی ایکزامینر ایوارڈ  کانتا را فلم کو ملا ہے ۔ اِنڈلیس بارڈر اِس فلم کو سُوَرن میور ایوارڈ دیا گیا ۔ ہالی ووڈ کے بزرگ ادا کار مائیکل ڈگلس کو ستیہ جیت رے جیون گورو ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں غیر موسمی بارش کی وجہ سے آج تک موصول ہو ئی اطلاع کے مطا بق تقریباً 99؍ج ہزار 381؍ ہیکٹر رقبہ متا ثر ہوا ہے ۔ جس میں جالنہ ضلعے کا 5؍ ہزار 279؍ ہیکٹر رقبہ  ‘  بیڑ215؍  ہیکٹر  ‘  ہنگولی 100؍ ہیکٹر  ‘  پر بھنی ایک ہزار ہیکٹر جبکہ ناندیڑ ضلع کے 50؍ ہیکٹر رقبہ کا نقصان ہوا ہے ۔ اِن نقصا نات کے پنچ نا مے جلد از جلد کرنے کے احکا مات تمام ضلع کلکٹروں نے تمام مقامی انتظامیہ کو دینے  اور  33؍ فیصد سے زیادہ فصل کے نقصان سے متعلق مطالبہ کی تجویز جلد از جلد انتظامیہ کو بھیجنے کے انتظا مات کرنے کے احکامات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیے ہیں ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ شہر میں آج صبح سے ہی بارش جاری ہے ۔ کل بھی ضلع کے نائیگائوں تعلقہ میں ژالہ باری جبکہ مُکھیڑ تعلقہ میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔ ہد گائوں تعلقہ کے تلنگ میں ندی پار کرتے وقت تریمبک چو ہان نا می نو جوان بہہ گیا ۔ کل اُس کی نعش ملی ۔ ہنگولی کے تعلقہ بسمت کے کینوڑا گائوں میں ژالہ باری ہوئی ۔ بجلی کی کڑ کڑاہٹ سمیت ہوئی بارش میں گیہوں  ‘  چنا  کاشت ہوئے کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے فصل کا نقصان ہوا ۔

دھارا شیو شہر  او ر علاقہ میں د رمیانی شب بارش ہوئی  اور آج صبح سے رم جھم بارش جاری ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندےنے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع کے گیو رائی ‘  بیڑ  ‘  امبا جو گائی ‘ آشٹی  ‘ ماجل گائوں  او ر پاٹو دہ  اِن تعلقوں میں کل بھی زور دار بارش ہوئی ۔ بیڑ تعلقہ کے پالی علاقہ میں در خت کے نیچے ٹھہر ہوئے کسان کے اوپر بجلی گر نے سے اُس کی موت ہو گئی ۔ پر بھنی ضلعے میں کل سے اوڈھے  ‘  ندی نالوں سمیت  پور نا ‘  دودھنا ندیاں لب ریز ہو کر بہہ رہی ہیں ۔

چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  ہنگولی ضلعے میں کل صبح تمام علاقہ میں کہرا چھایا ہوا ہے ۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

دریں اثناء آئندہ 2؍ دنوں میں وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑہ میں کچھ مقا مات پر بارش ہونے کے امکا نات پونہ محکمہ موسمیات نے ظاہر کیے ہیں ۔

***** ***** ***** 

اتوار کو در میانی شب ہوئی غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہنگولی ضلعے کےبد نا پور سہکاری شکر کار خانہ کے شکر کی بوریاں پانی کی زد میں آگئیں ۔ جس کی وجہ سے 2؍ کروڑ  روپیوں کا نقصان ہونے کی اطلاع انتظامیہ نے دی۔

***** ***** ***** 

ہندو ہر دئے سمراٹ با لا صاحب ٹھاکرے صاف و خوبصو رت بس اسٹینڈ مہم میں ہنگولی ڈپو کو ڈویژن میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اِس مہم کے تحت مہاراشٹر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے علاق ائی دستہ کی جانب سے 2؍ مرتبہ بس اسٹینڈ کی صفائی سمیت مسافرین کے لیے ضروری سہو لیات کی جانچ کی گئی تھی ۔

***** ***** *****

گو ہاٹی میں ہوئے تیسرے T-20؍ کر کٹ مقابلہ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 5؍ وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورس میں 3؍ وکٹ پر 222؍ رن بنائے ۔ رُتو راج گائیکواڑ نے 57؍ گیندوں پر 123؍ رنز بنائے ۔ آسٹریلیا ٹیم نے 5؍ وکٹ پر ٹار گیٹ حاصل کر لیا ۔ پانچ میچوں  کی سیریز میں بھارت 2؍ ایک سے آگے ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں حکو مت کی طرف سے 2023-24؁ء میں ہونے والے چھتر پتی شیو ا جی مہا راج ٹرافی اسٹیٹ لیول کبڈی ٹور نا منٹ  اور  کھا شا با جادھو  اسٹیٹ لیول کُشتی ٹور نا منٹ لاتور میں ہوں گے ۔ چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرافی والی بال ٹور نا منٹ بلڈھانہ  میں  اور بھائی نیرور کر اسٹیٹ لیول کھو کھو ٹور نا منٹ سانگلی میں ہو ں گے ۔

***** ***** ***** 

گھر کُل کے لیے5؍ لاکھ روپئے کی امداد  دینے  اور  آنگن واڑی خد مت گاروں  ‘  آشا کا کنان  کو مسا وی تنخواہیں دینے کے مطالبات پر کامگار تنظیم سِٹو  اور  کھیت مزدور یو نین تنظیم کی جانب سے کل جالنہ میں ضلع کلکٹر دفتر پر ایک احتجا جی مورچہ نکا لا گیا ۔ اِس مورچے میں کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور ‘  اسکو لی اغذیہ اسکیم کے تحت بر سر کار ملازمین بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ اِس موقع پر مظاہرین کی جانب سے مختلف مطالبات پر مبنی ایک محضر ضلع انتظامیہ کو پیش کیا گیا ۔ 

اورنگ آباد چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی ضلع آنگن واڑی خد مت گاروں  اور  آشا کار کنان کی تنخواہوں سمیت دیگر مسائل کی یکسوئی کے لیے احتجاجی جلوس نکا ل کر مظاہرہ کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی میں قو می صحت مشن مہم کے تحت خد مات انجام دینے والے کانٹریکٹ ملازمین  اور  صحت افسران نے بے مدت کام بند آندولن شروع کر رکھا ہے ۔ گزشتہ 36؍ دنوں سے ملازمین کی یہ ہڑ تال جاری ہے ۔ کل بارش کے دوران بھی کانٹریکٹ ملا زمین نے ضلع پریشد دفتر کے روبرو احتجاج کر کے حکو مت و انتظامیہ کی توجہ اپنے مطالبات کی جانب مبذول کر وائی ۔ 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی کل کانٹریکٹ ملازمین  نے احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔  ’’  مسا وی تنخواہ مساوی انصاف  ‘‘ کا نعرہ دیتے  ہوئے مظاہرین کا یہ مورچہ ضلع کلکٹر دفتر پہنچا  ۔ جہاں پر مظاہرین کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو ایک مطالباتی محضر پیش کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

احمد نگر ضلعے میں دودھ پیدا وار فیڈریشن  او ر کسان سبھا کی جانب سے دودھ کو 34؍ روپئے فی لیٹر نرخ دینے سمیت دیگر مطالبات کی یکسو ئی کے لیے آندو لن جاری ہے ۔ کل ہڑ تال کے چھٹے روز مظاہرین نے اکو لے تحصیل دفتر میں مویشیوں کے ساتھ گھس کر زور دار نعرے بازی کی ۔ مراٹھی ادا کار مکرند اناسپورے نے بھی مظاہرین سے ملاقات کر کے اپنی تائید و حما یت کا اظہار کیا ۔ اِسی طرح راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ  او ر  رکن پارلیمان شرد پوار نے بھی ایک مطالباتی مکتوب کے ذریعے دودھ کے نر خ  میں اضا فہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

بزرگ ادیب اندر جیت بھالے رائو کو امسال کا مہا تما جیو تی باپھُلے یادگاری اعزاز ایوارڈ  اور  وشو ناتھ مہا جن کو مہاتما جیو تی با پھُلے میمو ریل ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ دھا را شیو ضلعے کے عمر گہ کی رام لنگپّا ویراگر سماجی تنظیم کی جانب سے دیئے جان والے سا لا نہ ایوارڈس یافتگان کا کل انتخاب کیا گیا ۔ آئندہ 28؍ دسمبر کو عمر گہ میں یہ ایوارڈ تفویض کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

رکن پارلیمان پر تاپ پاٹل چکھلیکر نےکہا ہے کہ ناندیڑ میں جدید سہو لیات سے آراستہ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کےلیے مرکزی حکو مت  او ر وزارت ِ ریلوے کو ایک تجویز روانہ کی گئی ہے ۔کل ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر سہو لیات کاجائزہ لینے کے بعد وہ مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر جنوب وسطی ریلوے کی علا قائی منیجر نیتی سر کار بھی مو جود تھیں ۔ اِس ریلوے اسٹیشن پر بنیادی سہو لیات کے فقدان کی شکایات ملنے کے بعد پر تاپ پاٹل چکھلیکر نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کر کے سہو لیات کا جائزہ لیا  او ر انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2؍ افراد ہلاک جبکہ 2؍ مسا فر زخمی ہو گئے ۔ بیڑ-   احمد نگر قو 

می شاہراہ پر آشٹی تعلقہ کے پو کھری میں کل صبح گیارہ بجے یہ حادثہ پیش آ یا ۔ مہلو کین میں کار ڈرائیور سمیت ایک خاتون شامل ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر کے نارے گائوں علاقے کی مختلف بستیوں میں بجلی فراہمی کمپنی مہا وِترن کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف جانچ مہم چائی گئی ۔ اِس دوران 19؍ صارفین پر مقد مہ درج کیا گیا ۔ اِن تمام افراد پر بجلی چوری کی رقم سمیت فی کس 2؍ہزار روپئے کا جر ما نہ لگا یا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

پیٹھن کے جائیکواڑی آبی پُشتے میں 26؍ ہزار 826؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کی آمد جاری ہے ۔ فی الحال جائیکواڑی آبی منصوبے میں ایک ہزار 600؍ ملین کیو بک میٹر یعنی 40؍ فیصد پا نی کا ذخیرہ موجود ہونے کی اطلاع آبپاشی محکمے نے دی ہے ۔


***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا میونسپل کار پوریشن حدود میں داخل  ‘  418؍ مقامی خود مختار اِداروں تک پہنچے گی

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں یاترا کا رسمی طور پر افتتاح  ‘  جالنہ ضلع کے بد نا پور میں یاترا کا پُر جوش استقبال

٭ ریاست میں غیر مو سمی بارش کی وجہ سے تقریباً99؍ ہزار 381؍ ہیکٹر رقبہ کی فصل متاثر 

٭ مراٹھواڑہ میں بارش سے رو نما حادثوں میں 2؍ افراد ہلاک

اور

٭ صاف و خوبصورت بس اسٹینڈ مہم کے تحت ہنگولی ڈپو ڈویژن میں اوّل


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: