Saturday, 25 November 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 25 نومبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵؍  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو ریاست بھر میں خوب پذیرائی  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر سے تشہیری رتھ روانہ  ‘ 

پر بھنی  اور  ہنگولی اضلاع میں بھی

 اِس یاترا کا آغاز

٭ دیہی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کی خاطر حساس ہوکر کاوشیں کریں  ‘  دیہی تر قی کے ریاستی وزیر گریش مہا جن کی اپیل 

٭ دودھ کی فی لیٹر 34؍ روپئے قیمت طئے کرنے پر دودھ نرخ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف دودھ تنظیم  اور  دودھ کمپنیوں کا احتجاج

اور

٭ پیٹھن کے جائیکواڑی منصوبے کے لیے پانی چھوڑ نے کے احکا مات ‘  ناسک کے دارنا آبی منصوبے سے 100؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کا اخراج شروع


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو ریاست بھر میں خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ اِس مہم کے تحت کل چھتر پتی سنبھا جی نگر سے 8؍تشہری رتھوں پر مشتمل جلوس کو مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کی موجودگی میں دیہی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا ۔ اِس موقعے پر کراڈ نےبتا یا کہ ضلعے میں اِس یاترا کا با قاعدہ آغاز آئندہ 28؍ تاریخ کو گنگا پور تعلقے کے رانجن گائوں شین پو نجی سے ہو گا ۔ انہوں نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اِس یاترا کے ذریعے مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات نچلی سطح پر  لوگوں تک پہنچیں گی ۔ کراڈ نے بتا یا کہ اِس یاترا کے دوران ہر وین روز آنہ 2؍ گرام پنچایتوں کے در میان سفر کرے گی ۔وزیر موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اِس یاترا کے ذریعے سر کاری اسکیمات سے فائدہ اٹھائیں ۔ 

تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا کل لاتور ضلعے میں آغاز ہو گیا ۔ ضلع کلکٹر ور شا ٹھاکُر گھو گے نے مختلف سر کاری اسکیمات سے متعلق تصا ویر کے ذریعے معلو مات دینے والے رتھ روانہ کیے ۔ یہ یاترا آئندہ 26؍ جنوری تک ضلعے کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی ۔ اِس کا بنیادی مقصد شہر یان سے بات چیت کرنا  اور  مختلف اسکیمات کے نفاذ کے حوالے سے اُن کے تجر بات  اور  تجا ویزکو جاننا ہے ۔

تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ہنگولی ضلعے میں کل بلسونڈ کے مقام سے ہوا ۔ اِس کا افتتاح مرکزی محکمہ صحت کے سیکریٹری کو ستُبھ گِری  اور  ضلع کلکٹر جتندر پاپلکر کے ہاتھوں فیتے کاٹ کر کیا گیا ۔ ضلع انتظامیہ نے ہنگولی ضلع میں اِس یاترا کی کامیابی کے لیے منا سب منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت LED  تصا ویر سے مزین 5؍ گاڑیاں روز آنہ ضلعے کے 2؍ دیہاتوں کا سفر کریں گی تاکہ فلا حی اسکیمات سے متعلق عوام میں بیداری لائی جا سکے ۔ ضلع کلکٹر پاپلکر نے ہدایت دی ہے کہ ضلع انتظامیہ مناسب منصوبہ بندی کریں  او ر محروم طبقات تک سر کاری اسکیمات کو پہنچا ئے ۔

ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گاوڈے نے کل پر بھنی ضلع میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کی شروعات کی ۔ اِس موقع پر رہائشی ضلع کلکٹر انو رادھا ڈھالکری  ‘  ڈپٹی چیف ایکزیکیٹو افسر سندیپ گھو شنیکر موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

تعمیرات کے ریاستی وزیر اتُل ساوے نے کہا ہے کہ ریاست کی ہائوسنگ پالیسی کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف کل ممبئی میں  نیشنل ریل اسٹیٹ ڈیو لپمنٹ کائونسل  کی جانب سے منعقد کیے گئے ملک کے سب سے بڑے ہو مے تھان پراپرٹی ایکسپو  کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت اِس بات کویقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ریاست کےہر شہری کو سستا مکان مل سکے ۔ ساوےنے کہا کہ نئی ہائوسنگ پالیسی کے تحت مکا نات کی تعمیر کے شعبے کے بہت سے زیر التواء مسائل حل کیے جائیں گے تاکہ ممبئی  اور  ریاست میں مزید مکا نات کی تعمیر کی جا سکےانہوں نے ڈیو لپرس سے کہا کہ وہ اِس تعلق سے مشورے دیں جنہیں نئی تعمیراتی پالیسی میں شامل کیا جائے  ۔

***** ***** ***** 

دیہی تر قی کے ریاستی وزیر گریش مہا جن نے دیہی علاقوں کی ہمہ گیر تر قی کی خاطر حساس ہو کر کاوشیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر موصوف کل پونے میں دیہی تر قی  اور  پنچایت راج محکمے کی ریاستی سطح کے تر بیت اور  ورکشاپ کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے ۔ اِس 3؍ روزہ ورکشاپ میں مختلف موضوعات جیسے دیہی زندگی کو فروغ دینے کی مہم  ‘  پنچایت راج  ‘  گائوں کی سیلف گورنینس مہم وغیرہ  پر تبا دلہ خیال کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں دودھ کی تنظیم  اور  دودھ کمپنیوں نے دودھ کی قیمت 34؍ روپئے فی لیٹر کرنے کے دودھ نرخ کمیٹی کے سر کار ی حکم کو مسترد کر دیا ہے ۔ یہ حکم کل ریاست کے 21؍ اضلاع میں دودھ جمع کرنے والے مراکز پر جاری کیا گیا ۔ اِس حکم نا مے کے خلاف کل کو آرڈینیٹر ڈاکٹر اجیت نو لے کی قیادت میں احمد نگر ضلعے کے اکو لے میں احتجاج کیا گیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اُترا کھنڈ کے اُتر کاشی میں واقع سلکیارا سُرنگ میں پھنسے 41؍ مزدوروںکو بحفاظت باہر نکا لنے کی کوشیں جاری ہیں ۔ تکنیکی وجو ہات کے سبب کل شام بچائو مہم کو روک دیاگیا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ کو فون کر کے اِس تعلق سے معلو مات لی ۔ وزیر اعظم نے سُرنگ میں پھنسے مزدوروں کی حالت انہیں فراہم کی جا نے والی سہو لیات ‘  راحتی مہم  میں مصروف جوانوں کی کیفیت  اور  سلا متی سے متعلق بھی معلو مات حاصل کی ۔

***** ***** ***** 

پانی کے مساوی تقسیم کے اصول کے تحت گو داوری کے دیگر آبی منصوبوں میں سے جائیکواڑی آبی منصوبے کے لیے پانی چھوڑ نے کی ہدایت گو دا وری مراٹھواڑہ آب رسانی تر قیاتی کا رپوریشن نے دی ہے ۔ اِس کے تحت احمد نگر  او ر  ناسک اضلاع کے آبی منصوبوں میں سے ساڑھے آٹھ ہزار ملین گھن فٹ پانی فراہم کرنے کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ اِس کے مطا بق پہلے  مر حلے میں کل رات ناسک کے دارنا ڈیم سے 100؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا گیا ۔ 

اِس بیچ سابق ریاستی وزیر راجیش ٹو پے نے مراٹھواڑہ پانی جن آندو لن کمیٹی  اور  مراٹھواڑہ کی عوام سے انصاف کیے جانے پر حکو مت سے احسان مندی کااظہار کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کا سبب بتا کر  ‘  پانی چھوڑ نے کے فیصلے کو موخر کرنے پر مراٹھا احتجا جیوں نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع گو دا وری  مراٹھواڑہ آب رسا نی محکمے کے افسران کا گھیرائو کیا ۔ اِس موقعے پر متعلقہ افسران کو پانی چھوڑ نے کی ہدایت محکمے کی جانب سے دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے کہا ہے کہ ریاست میں ذات کی بنیاد پر اگر مردم شما ری کی گئی تو مراٹھا  ‘  او بی سی  ‘  دھنگر سماجوں سمیت تمام طبقات کے ریزر ویشن سے متعلق مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ۔ وہ کل ناگپور میں صحا فیوں سے گفت و شنید کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مہنگائی  اور  کسانوں کے مسائل بہت اہم ہیں  اور  حکو مت کوبتانا چا ہیے کہ وہ کسانوں کو کیا مدد  دے گی ۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہا ن نے پولس میں شکا یت درج کرائی ہے کہ مراٹھا  او ر دھنگر سماج کے ریزر ویشن سے متعلق اُن کے نام سے 2؍ جعلی خطوط تیار کیے گئے ۔ چو ہان نے بتا یا کہ وہ جب تعمیرات عامہ محکمے کے وزیر تھے اُس وقت جعلی لیٹر ہیڈ تیار کر کے مذکورہ خطو ط تیار کیے گئے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِن دو نوں خطو ط میں اُن کا موقف ریزر ویشن مخالف کے طو رپر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس معاملے میں تفتیش کر کے جلد قصور واروں پر کارروائی کی جائے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلع پر یشد کے سی ای او  اور  ضلع دیہی ترقی مشنری کی صدر ورشامینا کی  کل ممبئی میں ریاستی حکو مت کی جانب سے وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت جا لنہ ضلعے میں 6؍ ہزار 670؍ مکا نات کو منظوری دے کر صد فیصد ہدف مکمل کر نے پر ستائش کی گئی ۔ اِس موقعے پر دیہی تر قی کے ریاستی وزیر گریش مہا جن کے ہاتھوں ورشا مینا کو اعزازی نشان  اور  توصیفی خط دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ریاستی وزیر سنجئے بنسوڑے کے ہاتھوں کل لاتور ضلعے کے اُدگیر  اور  جلکوٹ تعلقہ جات میں وزیر اعلیٰ دیہی سڑک اسکیم کے تحت چھ راستوں کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا ۔ اِس موقع پر وزیر موصوف نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ دیہی سڑک اسکیم کے تحت ضلعے میں مزید 25؍ کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اِس اسکیم کے تیسرے مر حلے میں اُدگیر  اور  جلکوٹ تعلقہ جات کے لیے مزید فنڈ منظور کروانے کی وہ کوشش کریں گے ۔

***** ***** ***** 

چائنا ماسٹرس بیڈ منٹن ٹور نا منٹ کے مر دوں کے ڈبلز مقابلے میں بھارت کے رنکی ریڈی  اور  چرا غ شیٹی کی جوڑی نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ اِس جوڑی نے کل کوارٹر فائنل میں انڈو نیشیا  کے لیو ریلی کورنینڈو  اور  ڈینل مارٹن کی جوری کو   2 -0؍ سے شکست دے دی 

***** ***** ***** 









آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...


٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو ریاست بھر میں خوب پذیرائی  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر سے تشہیری رتھ روانہ  ‘  پر بھنی  اور  ہنگولی اضلاع میں بھی اِس یاترا کا آغاز

٭ دیہی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کی خاطر حساس ہوکر کاوشیں کریں  ‘  دیہی تر قی کے ریاستی وزیر گریش مہا جن کی اپیل 

٭ دودھ کی فی لیٹر 34؍ روپئے قیمت طئے کرنے پر دودھ نرخ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف دودھ تنظیم  اور  دودھ کمپنیوں کا احتجاج

اور

٭ پیٹھن کے جائیکواڑی منصوبے کے لیے پانی چھوڑ نے کے احکا مات ‘  ناسک کے دارنا آبی منصوبے سے 100؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کا اخراج شروع


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭











No comments: