Tuesday, 28 November 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 28 نومبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 28 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۸؍  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ بے موسم بارش  اور  ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں فوری پنچ نامے کرنے کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایت

٭ ہنگولی ضلعے میں بجلی گر نے سے ایک کسان کی موت  ’  جانوروں سمیت فصلوں  اور  باغات کا نقصان 

٭ دھو لیہ -شو لا پور شاہراہ پر کنڑ گھاٹ میں پیش آئےکار حادثے میں 4؍ ہلاک  اور  7؍ زخمی

اور

٭ جالنہ میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا  کا آغاز ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں اِس یاترا کا آج با قاعدہ افتتاح 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کے جِن اضلاع میں بے موسم بارش اور ژالہ باری کے سبب فصلوں کا نقصان ہوا ہے وہاں فوری پنچ نامے 

کر کے کسانوں کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کل تھانے میں صحیفہ نگاروں سے بات  کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ ناسک  ‘  احمد نگر  ‘ مشر قی مہاراشٹر  اور  جن اضلاع میں بھی ژالہ باری  اور  بے موسم بارش ہوئی ہے وہاں فوری پنچ نامے کرنے  اور  کسانوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت صبح ہی دیدی گئی ہے ۔

دوسری جانب نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کو بے موسم بار ش  اور  ژالہ باری سے فصلوںکوہوئے نقصان کاجائزہ لینے  اور  رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پھڑ نویس کل ناگپور میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ حکو مت کا موقف ہر حا ل میں کسانوں کی مدد کرنا ہے ۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء ریاست میں کل کئی علاقوں میں بے موسم بارش ہوئی ۔ ممبئی شہر ‘ مضا فات ‘ تھانے  ‘  پالگھر  ‘  رائے گڑھ ‘  ناندیڑ  ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر کےکئی مقامات پر ہلکے  اور  در میا نی در جے کی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کل صبح سے مراٹھواڑہ کے 107؍ محصول حلقوں میں بہت زیادہ بارش درج کی گئی ۔ ڈویژنل کمشنر دفتر کی جانب سے مراٹھواڑہ کے آٹھوں اضلاع کی ضلع انتظامیہ کو فصلوں سمیت دیگر نقصا نات کے پنچ نا مے کر نے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع میں کل صبح سے جاری مو سلا دھار بارش کے سبب ناندیڑ  ‘  ار دھا پور  ‘  قندھار  ‘  لو ہا   اور  حد گائوں تعلقہ جات کے

 12؍ محصول حلقوں میں بہت زیادہ بارش درج کی گئی ہے ۔ سب سے زیادہ 99؍ ملی میٹر بارش لنب گائوں محصول حلقے میںدر ج کی گئی ۔  تروڑا میں 182؍ اعشا ریہ 30؍  ‘  ار دھا پور77؍ اعشا ریہ 50؍ ملی میٹر  جبکہ ناندیڑ شہر میں 68؍ ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا ۔ ناندیڑ ضلعے میں اوسط 36؍ اعشا ریہ 50؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کے سبب ما حول کی سر دی میں زبر دست اضا فہ محسوس کیا جا رہاہے ۔ اِس بے موسم بارش کے سبب ضلع کے مد کھیڑ  ‘  کنوٹ  اور  ناندیڑ تعلقہ جات میں کل 4؍ مویشی ہلاک ہو ئے ہیں ۔ یہ اطلاع ضلع انتظامیہ نے دی ہے۔ اِس بے موسم بارش سے پر بھنی کی پور نا ندی میں سیلاب آ یا ہوا ہے  اور  کھیتوں میں پانی جمع ہو گیا ہے ۔ ہنگولی ضلع میں بھی کل با دلوں کی گھن گرج  اور  بجلی کی چمک کے ساتھ  زور دار بارش ہوئی ۔ اِس بارش کے سبب ضلعے میں جوار  ’  تور  ‘  چنا  ‘  گیہوں  اور  دیگر فصلوں کا بڑا نقصان ہوا  ہے ۔ اونڈھا تعلقے کے گو جے گائوں میں بجلی گر نے سے راجو جائے بھائے نامی نو جوان کسانو کی موت ہو گئی ۔

***** ***** ***** 

جالنہ شہر سمیت ضلعے کے کئی مقا مات پر بے موسم بارش کے سبب ربیع ہنگام کی فصلوں کا نقصان ہوا ۔ بھو کر دن  اور  گھن سائو نگی تعلقہ جات میں کئی مقامات پر جوار  اور  انگو ر کے باغوں کانقصان درج کیا گیا ۔ بد ناپور تعلقے میں بجلی گر نے سے 50؍ بکر یاں  اور  بھیڑیں  ماری گئی  جبکہ چند مقا مات پر اِس بارش کے سبب حادثات میں 7؍ بڑے جانوروں کی موت ہو گئی ۔ اِسی طرح بیڑ ضلع میں اتوار کو ہوئی بر سات کے باعث فصلوں  اور  باغات کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے ۔ اِن نقصانات کے فوری پنچ نا مے کرنے  اور  نقصان بھر پائی ادا کرنے کا مطالبہ رکن اسمبلی سندیپ شر سا گر نے کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

آئندہ 2؍ دنوں میں مراٹھواڑہ کے جالنہ  ‘  بیڑ  ‘  پر بھنی  ‘  ہنگولی  اور  ناندیڑ اضلاع میں بجلی کی چمک کے ساتھ بارش  اور  ژالہ باری ہونے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کی طرف سے کی گئی ہے  اور  Yellow Alert جاری کیا گیا ہے ۔ کو کن  ‘  وسطی مہا راشٹر ‘  مراٹھواڑہ  اور  ودربھ میں تیز ہوائوں  ‘ بادلوں کی گھن گرج  اور  بجلی کی چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ ریاست میں آئندہ 30؍ تاریخ کے بعد ابر آلود موسم ختم ہو گا  اور  سر دی میں اضا فہ کا امکان ہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ہندو ہر دئے سمراٹ با لا صاحیب ٹھاکرے مہا راشٹر سمرُدّھی شاہراہ کو حادثات سے پاک کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کےہاتھوں کل رفتار کی حد میں اور  ٹریفک قوا نین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کی خاطر 15؍ جدید گاڑیاں پولس محکمے کےحوالے کی گئی ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ ریاست میں قحط زدہ ظاہر کیے گئے 40؍ تعلقہ جات میں امداد فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکو مت کو روانہ کی گئی فنڈ فراہمی کی تجویز منظور ہونے پر بھر پور مدد کی جائے گی ۔ پوار کل بارامتی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ اِس کے علا وہ ریاست کے دیگر قحط سے متاثرہ تعلقہ جات میں ریاستی حکو مت کی جانب سے امداد کی فراہمی کیے جانے کا تیقن نائب وزیر اعلیٰ نے دیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


صحت عامّہ کے ریاستی وزیر تا نا جی سا ونت نے کہا ہے کہ ریاست میں فی الحال دوائوں  اور  سلائن کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ وزیر موصوف کل پونے میں بول رہے تھے ۔ ریاست بھر میں 15؍ اگست سے علاج اور  ادویات کی مفت خد مات فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ کی جانب سے ضلع سطح پر ادویات کی خریدی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے  جس پر عمل آ وری شروع ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے کنڑ گھاٹ میں دھند کے سبب ایک کار گہرائی میںگرنے کے سبب 4؍ افراد ہلاک جبکہ 7؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ ڈرائیور کی جانب سے کار کی سامنے کی کانچ صاف کرنے کی کوشش کے دوران گاڑی بے قا بو ہوگئی  اور  حادثہ پیش آیا ۔

***** ***** ***** 

اُترا کھنڈ کے اُتّر کاشی میں زیر تعمیر سُرنگ سلکیارا میں پھنسے 41؍ مزدوروں کو بچا نے کی کوشش جاری ہے ۔ اِس سے متعلق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے قو می اِدارے کے رکن سبک دوش لیفٹِننٹ جنرل سید عطا حسنین نے یہ اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں کل تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ہو گیا ۔ ضلع پریشد دفتر سے ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت رائو صاحب دانوے نے سنکلپ رتھ کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی نا رائن کُچے  ‘ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشنا پانچاڑ موجود تھے ۔ اِس مہم سے متعلق معلو مات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتا یا کہ سن 2014؁ء  تا 2023؁ء  کے دوران ملک کے وزیر اعظم نریندربھائی مودی کی قیادت میں کون کون سے تر قیاتی کام کیے گئے ‘  عوام تک اِس معلو مات کو پہنچا نے کی خاطر اِس یاترا کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جالنہ کی ہر گرام پنچایت علاقے میں یہ سنکلپ یاترا جا ئے گی  اور  حکو مت کی اسکیمات کے بارے میں بتائے گی ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع کے شروت کاسار تعلقے سے گزر نے والے پیٹھن-پنڈھر پور راستے کا تعمیری کام مکمل کر نے کے مطالبے پر کل شہر یان نے 3؍ گھنٹے راستہ روکو آندو لن کیا ۔ افسران کی جانب سے تحریری تیقن دیے جانے کے بعد یہ احتجاج ختم کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کے رہنما  امبا داس دانو نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں دھنگر سماج کی جانب سے کیے جا رہے بھوک ہڑ تال احتجاج کے مقام کا دورہ کیا  اور  آندو لن کرنے والوں سے ملا قات کی ۔اِس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ دھنگر سماج کو ریزر ویشن دیے جانے کے مطالبے کی اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے شیو سینا حمایت کر تی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کےدوران اِس مسئلے کو اٹھا یا جائےگا ۔

***** ***** ***** 

جنوب وسطی ریلوے کی جالنہ-چھپرا-جالنہ خصوصی ہفتہ واری ریل گاڑی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے  اب یہ ریل گاڑی جالنہ سے چھپرا کے در میان 29؍ نومبر2023؁ تا3؍ جنوری 2024؁ء کے دوران جبکہ واپسی میں یکم دسمبر تا 5؍ جنوری 2024؁ء تک چلے گی ۔ یہ اطلاع جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن نے دی ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع کے پر لی ویجناتھ شہر میںآئندہ ہفتے منعقد کیے جانے والے حکو مت آپ کے در وازے پر پروگرام کی خاطر ضلع ککٹر دیپا مُدھوڑ منڈے کی موجود گی میں منڈپ کی تیاری کاآغاز کل  کیا گیا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے اِس کا جائزہ لیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور آسٹریلیا کے در میان پانچT-20؍ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج گواہاٹی میں کھیلا جائے گا ۔ شام 7؍ بجے اِس مقابلے کا آغاز ہو گا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ بے موسم بارش  اور  ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں فوری پنچ نامے کرنے کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایت

٭ ہنگولی ضلعے میں بجلی گر نے سے کسان کی موت  ’  جانوروں سمیت فصلوں  اور  باغات کا نقصان 

٭ دھو لیہ -شو لا پور شاہراہ پر کنڑ گھاٹ میں پیش آئے حادثے میں 4؍ ہلاک  اور  7؍ زخمی

اور

٭ جالنہ میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا  کا آغاز ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں اِس یاترا کا آج با قاعدہ افتتاح 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: