Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date : 26 December 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ ؍ دسمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ریاستی حکو مت کی جانب سے افوہوں پر دھیان نہ دینے اور کووڈ سے بچائو کے پانچ نکاتی احکا مات پر عمل کرنے کی اپیل
٭ سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش کے موقعے پر مختلف پروگراموں کا انعقاد
٭ جالنہ -ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ریلوے ٹرین آئندہ سنیچر 30؍ دسمبر سے شروع ہو گی
اور
٭ آج بچوں کا یوم بہادری ہے ‘ ناندیڑ کے سچ کھنڈ گرو دوارہ میں تمام مذاہت
کے اجتماع کا اہتمام
اب خبریں تفصیل سے...
ریا ستی محکمہ صحت کی جانب سے عوام سے کورونا سے متعلق افواہوں پر دھیان نہ دینے اور کووڈ سے بچائو کےپانچ نکاتی احکا مات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ بقدر ضرورت ماسک کا استعمال بار بار ہاتھ دھو نے ‘ 2؍ افراد کے در میان 6؍ فٹ کا فاصلہ ہو ‘ بھیڑ بھاڑ کے علاقوں میں جانے سے بچنا اور دوسروں کو غلط معلو مات نہ دینے کی اپیل محکمہ صحت نے کی ہے ۔ علامات پائے جانے پر کورونا جانچ خود ہی کر وائیں ۔ محکمہ صحت کی جانب سے جانچ شروع ہے اور مریضوں کو فوراً علاج فراہم کیا جا رہاہے ۔ عوام کو کسی بھی طرحکا شبہ ہونے پر زیادہ معلو مات کے لیے 104؍ اِس ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی اطلاع محکمہ صحت نے دی ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ ریاست میں کورونا پر سر کار کی مکمل توجہ ہے ۔ عوام پچھلے تجر بات ذہین میں رکھ کر احتیاط بر تیں ۔ وہ کل پونہ میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔
دریں اثناء ریاست میں کورونا کے 28؍ مریض پائے گئے ہیں اور 13؍ کا علاج ہو چکا ہے ۔ فی الحال ریاست میں 168؍ مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ جس میں 100؍ سے زیادہ مریض ممبئی شہری علا قہ کے ہیں کورونا کے جے این وَن نوعیت کے 10؍ مریضوں کا اندراج اب تک ہو چکا ہے ۔ یہ تمام مریض ہوم کورنٹائن میں ہی شفا یاب ہو چکے ہیں ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کا 138؍ واں یوم تاسیس اجلاس آئندہ 28؍ تاریخ کو ناگپور میں ہو گا ۔ ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے کل ناگپور میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ اطلاع دی ۔ یہ اجلاس منعقد ہونے والے میدان کو بھارت جوڑو میدان کا نام دیا گیا ہے ۔ اِس موقعے پر ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی ۔ پٹو لے نے کہا کہ ’’ ہین تیار ہم ‘‘ یہ ریلی کا نعرہ ہو گا ۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش کل ملک بھرمیں بہتر حکمرانی کے طور پر منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر ریاست بھر میں مختلف تقا ریب کا اہتمام کیا گیا۔ پو نا میں سنسکر تی پر تشٹھان کی طرف سے دیئ جانے والے سنکرتی گورو ایوارڈ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔ سینئر گلو کا ر ہ و پدم وِبھو شن ڈاکٹر پر بھا اترے کو 2022ء کے لیے اور صنعت کار پر مود چو دھری کو 2023ء کے لیے ایوارڈ دیا گیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے آفس میں واجپائی کے مجسمہ کو پھول پہناکر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ واجپائی کے یوم پیدائش کے 100؍ سال کی کل سے شروعات ہو گئی ۔
بی جےپی پارٹی کی جانب سے کل شام واجپائی کے ’’ نظم کہنے ‘‘ پر وگرام کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
دھا را شیو کے لوک سیوا کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والے لوک سیوا ایوارڈ کو کل واجپائی کے یوم پیدائش کے موقعے پر دیا گیا ۔ لاتور ضلعے کے اوسا تعلقہ کے بودھوڑا میں پسماندہ و بے سہارا بچوں کی پرورش کرنے والے شرد زہرے ‘ پرنڈا کے مندر کی بحا لی کرنے والے جگناتھ ساڑنکھے اور لاتور ضلعے کے موروڈ کے زرعی محقق ودیا ساگر کوڑی کو یہ ایواڈ دیا گیا ۔
***** ***** *****
جالنہ- ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ریلوے ٹرین آئندہ 30؍ تاریخ سے شروع ہو گی ۔ مرکزی مملکتی وزیر ریلوے رائو صاحب دانوے نے کل جا لنہ میں سابق وزیر اعظم واجپائی کے یوم پیدائش کے موقعے پر بی جے پی آفس میں ہوئے پروگرام میں یہ اطلاع دی ۔ 30؍ دسمبر کو صبح 11؍ بجے جالنہ ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر اِس ٹرین کی شروعات کی جائے گی ۔ دانوے نے کہا کہ اِس موقعے پر ہم سب منماڑ تک سفر کریں گے ۔ اِس ٹرین کی وجہ سے صنعت کار مسافرین اور منترالیہ میں کام کے لیے جانے والوں کا سفر جلد طئے ہو گا ۔یہ ٹرین کا وقت جالنہ میں علی الصبح پانچ بجکر پانچ منٹ جبکہ چھتر پتی سنبھا جی نگر سے پانچ بجکر 55؍ منٹ رہے گا ۔ جالنہ ریلوے اسٹیشن منیجر کی جانب سے اِس خبر کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ریلوے اسٹیشن پر اِس کے لیے ضروری تیاری کیے جانے کی اطلاع ہمارہ نا مہ نگار نے دی ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو آج جا پان کے کو یا سن یو نیور سٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹر یٹ ڈگری دی جائے گی ۔ ممبئی یو نیور سٹی کے جلسہ تقسیم اسناد ہال میں یہ پروگرام ہو گا ۔ اگست میں پھڑ نویس کے جا پان دورہ کے موقعے پر کویا سن یو نیور سٹی نے اِس کا اعلان کیا تھا ۔
***** ***** *****
آج بچوں کا یوم بہادری ہے ۔ سکھ مذہب کےگرو گووند سنگھ کے بیٹے صاحبزادہ بابا زور آور سنگھ اور با با فتح سنگھ کی شہا دت کی یاد میں یہ دن منا یا جا تاہے ۔ نئی دِلّی کے بھارت منڈپم میں آج یوم بہادری اطفال کے موقعے پر منعقدہ مختلف پروگراموں میں وزیر اعظم نریندر مودی شریک رہیں گے ۔ اِس موقعے پر خصوصی طور پر بچوں کو صاحبزادہ با با زور آور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی بہادری کی داستا نوں کے ذریعہ معلو مات دیے جانے کے لیے ملک بھر میں مختلف پرواگراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ناندیڑ میں آج تمام مذاہب کے اجتماع کا اہتمام کیاگیا ہے ۔سچکھنڈ گرو دوارہ صاحب کے سپریمو سنت با با کُل ونت سنگھ جی اور پنج پیارے صاحبان کی رہنما ئی میں شری گو گرنتھ صاحب بھون میں ہونے والے اجتماع میں رابطہ وزیر گریش مہا جن ‘ گرو دوارہ بورڈ کے صدر ڈاکٹر وجئے ست بیر سنگھ ‘ پنجاب کے وزیر ہر بھجن سنگھ ‘ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت خصوصی طور پر موجود رہیں گے ۔ صاحب زادے شہادت دن کے موقعے پر عطیہ خون کیمپ اور طبی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ملک کی معیشت کو سر فہرست مقام دلا نے کے لیے ہر شہری سے اپنا تعا ون پیش کرنے کی اپیل مرکزی وزیر بھو پندر یادو نے کی ہے ۔ یادو کل چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے کنڑ میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا میں شامل ہوئے ۔ انھوں نے تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے ذریعے عوام تک سر کاری اسکیمات کے فوائد پہنچنے کے یقین کا اظہار بھی کیا ۔ اِس موقعے پر شہر یوں میں مختلف سر کاری اسکیموں کے فوائد بھی تقسیم کیے گئے ۔ مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ بھی اِس پروگرام میں موجود تھے ۔
***** ***** *****
پو نہ کے پمپری چنچوڑ میں آئندہ پانچ ‘ چھ اور سات جنوری کو ہو نے والے سو ویں کُل ہند مراٹھی ناٹیہ سمیلن کا آغاز تامل ناڈو کے تنجا ور میں ہو گا ۔ مراٹھی ڈراموں کے اولین ڈرامہ نگار مانے جانے والے شاہ راج راجے بھو سلے کے ڈرامے تامل ناڈو کے تنجا ور میں واقع سرسوتی محل میں محفوظ ہیں اور آئندہ 27؍ دسمبر کو اِس وراثت کی پو جا کر کے سمیلن کا آغاز کیا جائے گا ۔ بعد ازاں 29؍ دسمبر کو سانگلی میں ڈرامہ نگارو وشنو داس بھاوے کو خراج عقیدت پیش کر کے ٹاٹیہ سمیلن کا با ضا بطہ آغاز ہو گا ۔
دریں اثناء کل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں نا ٹیہ سمیلن کے علا متی نشان کی نقاب کشائی کی گئی ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ پوار نے سوویں ناٹیہ سمیلن کے ذریعے پمپری چنچوڑ شہر کو ثقا فتی شہر کی شناخت ملنے اور شہر ایک نئی بلندی پر پہنچنے کے یقین کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم ابھیجیت عرف ابھئے رائوت کو کل پولس نے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے 35؍ تولے سو نا ‘ آدھا کلو چاندی سمیت دیگر قیمتی اشیاء ملا کر پچیس لاکھ 65؍ہزار روپئے مالیت کا ساز و سا مان ضبط کیا گیا ۔
***** ***** *****
دت جنم اُتسو تقا ریب آج جوش و خروش سے منا ئی جا رہی ہے۔ ناندیڑ ضلعے کے ماہور میں شری دتّ شیکھر سنستھان میں دتّ جینتی تقا ریب جاری ہیں ۔ مہنت مادھو سدن بھارتی مہا راج کے ہاتھوں کل دتّ جینتی تقا ریب کی مذہبی رسو مات ادا کی گئیں ۔اِس موقعے پر در شن کے لیے عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے ما بین 2؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آج سے جنوبی افریقہ کے سینچو رین میں آغاز ہو گا ۔ بھارتی وقت کے مطا بق دو پہر دیڑھ بجے سے مقا بلہ شروع ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاستی حکو مت کی جانب سے افوہوں پر دھیان نہ دینے اور کووڈ سے بچائو کے پانچ نکاتی احکا مات پر عمل کرنے کی اپیل
٭ سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش کے موقعے پر مختلف پروگراموں کا انعقاد
٭ جالنہ -ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ریلوے ٹرین آئندہ سنیچر 30؍ دسمبر سے شروع ہو گی
اور
٭ آج بچوں کا یوم بہادری ہے ‘ ناندیڑ کے سچ کھنڈ گرو دوارہ میں تمام مذاہت کے اجتماع کا اہتمام
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment