Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date : 29 December 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹ ؍ دسمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ کورونا کا جے این ون ویریئنٹ خطر ناک نہیں ہے لیکن کووڈ کو روکنے کے لیے منا سب طریقہ اختیار کر نے کی طبی صحت کے وزیر تا نا جی ساونت کی اپیل
٭ مراٹھواڑ ہ میں کووڈ کے 14؍ نئے مریض
٭ کسانوں کی خود کشی سے متاثرہ ضلع میں زرعی محکمہ کی اسکیم کی موثر عمل آوری کرنے کے زرعی وزیر کے احکا مات
٭ جالنہ میں اجناس کے 2؍ روز ہ میلہ کی کل سے شروعات
اور ٭ ناسک کے پرو ڈنٹ فنڈ کمشنر سمیت 2؍ افراد رشوت لیتے ہوئے گرفتار
اب خبریں تفصیل سے...
طبی صحت کے وزیر تا نا جی سا ونت نے اپیل کی ہے کہ کورونا کا جے این ون ویریئنٹ خطر ناک نہیں ہے پھر بھی عوام احتیاط بر تیں ۔ گھبرائیں نہیں اور کووڈ کی روک تھام کے لیے منا سب طریقہ اختیار کریں ۔ وہ کل پو نہ میں ہوئی کورونا ایکشن ٹیم کی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ اِس موقع پر کورونا ایکشن ٹیم کے صدر ڈاکٹر رمن گنگا کھیڑ کر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جے این ون ویئرینٹ کی وجہ سے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔ لیکن فی الحال ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی مملکتی وزیر برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا جے این ون سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیا ط برتنے کی ضرورت ہے ۔ وہ کل ناگپور میں نا مہ نگاروں سے مخاطب تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہا راشٹر سمیت کیرا لہ ‘ کر نا ٹک ‘ تامل ناڈو میں جے این ون کے مریض پائے گئے ہیں ۔ مرکزی حکو مت ان تمام ریاستوں کے رابطہ میں ہے اور ضروری مدد کر رہی ہے ۔
دریں اثناء مراٹھواڑہ میں کل کورونا سے متاثرہ 14؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جن میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے آٹھ ‘ بیڑ پانچ ’ ہنگولی ضلعے کا ایک مریض شامل ہیں ۔ جبکہ دھارا شیو کے تلجا پور میں جے این ون ویئرینٹ کا ایک مریض پا یا گیا ہے ۔ اِس ضمن میں دھارا شیو ضلعے کے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل ضلع کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے نے کی ہے ۔
***** ***** *****
زرعی وزیر دھننجئے منڈے نے کسانوں کی خود کشی سے متاثرہ ضلع میں زرعی محکمہ کی اسکیمات کی موثر عمل آوری کرنے اور امداد کی تقسیم طئے شدہ مدت میں سو فیصد خرچ کرنے کے احکا مات دیے ہیں ۔ کل ممبئی میں زرعی محکمہ کی مختلف اسکیموں کی جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد تقسیم کرتے وقت مرکز ی اور ریاستی حکو مت کی کسانوں کے لیے موجود تمام اسکیموں کی موثر عمل آوری ہو ۔ جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں اضا فہ ہو کر کسانوں کے حا لات بہتر ہوں گے ۔
***** ***** *****
ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے شیوا جی نگر ‘ وجئے نگر اور بھارت نگر علاقوں میں عوامی بیداری کی ۔ مرکزی مملکتی وزیر خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ شیواجی نگر کے پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے اِس موقعے پر عوام سے اپیل کی کہ عوام آیوشمان بھارت کارڈ کے لیے اندراج کریں اور اِس سے فائدہ اٹھائیں ۔
ناندیڑ میں بھی کل اِس یاترا کے تحت جنگم واڑی اور مہا رانا پر تاپ سنگھ چوک میں سر کاری اسکیموں کی معلو مات فراہم کی گئی ۔ یہ یاترا آج پر بھی ضلعے کے مختلف گائوں میں جائے گی ۔ ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گاوڑے نے اپیل کی کہ عوام حکو مت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔
***** ***** *****
بین الاقوامی غذائی اجناس سال کے موقعے پر جالنہ میں دو روزہ اجناس میلہ کا آغاز کل سے ہوا ۔ مختلف شعبوں کی معزز شخصیات نے اِس میلہ کے افتتاح کے موقعے پر اپیل کی ہے کہ بیماری سے پاک جسم کے لیے دالیں بے حد ضروری ہے ۔ روز آنہ کھا نے میں دالوں سے بنے پکوان ضرور کھائیں ۔ اِس میلہ میں 30؍ اسٹال کے ذریعہ دالوں کی فروخت ‘ کھا نے کے اسٹال دالوں کی اہمیت بتا نے کے لیے اسٹال مختلف جگہوں پر لگائے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
ناسک کے ڈویژنل پرو ویڈنٹ فنڈ کمشنر سمیت دو عہدہ داروں کو کل دو لاکھ روپئے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔سی بی آئی نے یہ کارروائی کی ۔ تعمیراتی شعبہ کے ایک صنعت کار نے پی ایف روکنے سے متعلق جانچ کو روکنے کے لیے یہ رشوت طلب کی گئی تھی ۔ اِس کے لیے جال بچھا کر انھیں گرفتار کرنے کے بعد کمشنر گنیش آروٹے کے کہنے پر رشوت لینے کی بات متعلقہ افراد نے کہی ۔ ان تینوں کو ضلعی سیشن کورٹ نے چار دنوں کی عدالتی تحویل کا حکم دیا ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے کلا سیکل موسیقی فنکار گِریش گو سا وی کو گوالیار کے انسٹی ٹیوٹ آف وید ک یوگا اینڈ سنگیت نے با وقار بیجو باورا نیشنل میو زک ایوارڈ سے نواز ہے ۔ علاء الدین سنگیت اکاڈمی کے ڈائریکٹر جینت بھسے کے ہاتھوں انھیں یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ انھوں نےآکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بطوموسیقی فنکار خدمات انجام دیں ہیں ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
کل قومی صارفین دن کے موقعے پر لاتور میں ضلع کلکٹر دفتر میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔ صارف شکایت ازالہ کمیشن کے صدر امول گیرام اِس موقعے پر کہا کہ ہر ایک صارف تحفظ قانون کی معلو مات حاصل کر لیں ۔
ہنگولی میں بھی قو می صا رفین دن کے موقعے پر منعقدہ پروگرام میں ضلع سپلائی آفیسر پرو ین کمار دھرمکر نے صارف کے تئیں سماج میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہونے کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں ’’ وزیر اعلیٰ میرا اسکول خوبصورت اسکول ‘‘ عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ تعلیمی افسر گنیش شندے نے اپیل کی ہے کہ سماج کے فائدہ کے لیے تمام افراد اِس مہم میں شامل ہوں۔
***** ***** *****
رام راجیہ یووا یاترا کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں داخل ہوئی ۔ اِس موقعے پر ایک خیر سگا لی ریلی نکا ل کر یاترا کا ستقبال کیا گیا ۔ پاپوس کے درشن کے لیے عقیدت مندو کا ہجوم دیکھا گیا ۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ بھی اِس موقعے پر موجود تھے ۔
دریں اثناء کل دھا راشیو شہر میں رام مندر کے اکشتا کلش کی شو بھا یاترا نکا لی جا ئے گی ۔ اِس اکشتا رتھ یاترا میں عوام سے شریک ہونے کی اپیل منتظمین نے کی ہے ۔
***** ***** *****
انقلابی عوامی رہنما بِر سا مُنڈا کی جینتی کی منا سبت سے آج پر بھنی ضلعے کے جنتور میں سکل آدیواسی سماج کی جانب سے آدیواسی میلے کاانعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اِس موقعے پر بِر سا مُنڈا کے قدِ آدم مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
آیوشیہ مان بھارت مشن کی ریاستی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر اوم پر کاش شیٹے کی موجود گی میں آج بیڑ میں آ یوشیہ مان بھارت مشن کی مہا راشٹر کمیٹی کی میٹنگ ہو گی ۔ اِس میٹنگ میں ’’ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا 2024 کے تحت مرکزی اور ریاستی حکو متوں کو صحت عامہ اسکیمات کا سبھی شہریوں کو فائدہ پہنچا نے کے لیے شعبہ صحت کی منصوبہ نبدی کا جائزہ لیا جائے گا ۔
***** ***** *****
جالنہ-ممبئی وندے بھارت ریلوے گاڑی کی خد مات کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ کل جالنہ تامنماڑ ریلوے ٹریک پر اِس گاڑی کا ٹرائل لیا گیا ۔ اِس گاری سے سفر کے لیے ریزر ویشن آج سے شروع کرنے کی اطلا ع صحا فتی بیان میں دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
شمالی بھارت میں شدید کہرے اور دھند کی وجہ سے ریلوے خد مات متاثر ہوئی ہیں ۔ جس کے سبب ناندیڑ -امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس آج ناندیڑ سے 12؍ گھنٹے کی تاخیر سے یعنی رات ساڑھے نو بجے روانہ ہو گی ۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیا ء کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے ما بین کل ممبئی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آسٹریلیا کے سامنے 283؍ رنوں کا ہدف رکھا ۔ جِسے آسٹریلیا کی ٹیم نے 47؍ ویں اوور میں عبور کر لیا ۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کی مردوں کی کر کٹ ٹیموں کے ما بین سنچورین میں کھیلے گئے پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کو ایک اننگ اور 32؍ رنوں سے شکست کاسامنا کر نا پڑا ۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگ میں 408؍ رنز بنا کر 163؍ رنوں کی بر تری حاصل کی تھی ۔ جبکہ بھارت کی دوسری اننگ 131؍ رنوں پر ہی سمٹ گئی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ کورونا کا جے این ون ویریئنٹ خطر ناک نہیں ہے لیکن کووڈ کو روکنے کے لیے منا سب طریقہ اختیار کر نے کی طبی صحت کے وزیر تا نا جی ساونت کی اپیل
٭ مراٹھواڑ ہ میں کووڈ کے 14؍ نئے مریض
٭ کسانوں کی خود کشی سے متاثرہ ضلع میں زرعی محکمہ کی اسکیم کی موثر عمل آوری کرنے کے زرعی وزیر کے احکا مات
٭ جالنہ میں اجناس کے 2؍ روز ہ میلہ کی کل سے شروعات
اور
٭ ناسک کے پرو ڈنٹ فنڈ کمشنر سمیت 2؍ افراد رشوت لیتے ہوئے گرفتار
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment