Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 18 April-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری؛ اورنگ آباد، جالنہ اور بیڑ لوک سبھا حلقے بھی شامل۔
٭ انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم کا اختتام، تیسرے مرحلے کے چنائو کیلئے کاغذاتِ نامزدگی د اخل کرنے کی مہلت کل ہوگی ختم۔
٭ مرکزی انتخابی کمشنر راجیو کمار کی شہریوں سے حقِ ر ائے دہی ادا کرنے کی اپیل۔
٭ ریاست میں آج شدید گرم لہر چلنے کی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی۔
اور۔۔۔٭ ر ام نومی کا تہوار کل ہر طرف عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا۔ اس مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 96 پارلیمانی حلقوں میں را ئے دہی ہوگی۔ ان میں ریاست کے کُل گیارہ انتخابی حلقے شامل ہیں جن میں مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد، جالنہ اور بیڑ کے علاوہ نندوربار، جلگاؤں، راویر، ماول، پونے، شرور، احمد نگر اور شرڈی شامل ہیں۔ ان حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کا آج سے آغاز ہوگااور 25 اپریل تک پرچۂ نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے، 26 اپریل کو موصولہ امیدوار ی عریضوں کی جانچ ہوگی اور 29 اپریل تک درخواست نامزدگی واپس لینے کی مہلت رہے گی۔جبکہ 13 مئی کو ان تمام حلقوں میںر ائے دہی کی جائےگی۔
ؕ***** ***** *****
اورنگ آباد پا رلیمانی حلقہ انتخاب میں انتخابی عمل آج سے شروع ہورہا ہے۔ اس کیلئے ضلع انتظامیہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ضلع کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر دلیپ سوامی نے کل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا، کاغذاتِ نامزد گی ادخال کیلئے امیدواروں اور ان کے حامیوں کی ممکنہ بھیڑ کے پیش نظر، آمد و رفت میں رخنہ اندازی اور شہریوں کو دشواریوں سے بچانے کیلئے ضلع کلکٹر دفتر علاقے کے ٹریفک کو آئندہ 29 تاریخ تک صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
ؕ***** ***** *****
جالنہ پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بھی کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے عمل کا آج سے آغاز ہوگا۔ مرکزی انتخابی کمیشن نے امیدواروں کو درخواست فارم بھرنے کیلئے suvidha.gov.in ویب سائٹ شرو ع کی ہے۔ اُمیدوار‘ کینڈیڈیٹ ایپ یا پورٹل پر بھی اپنے امیدو اری پرچے بھرسکیں گے۔ جالنہ کے نائب ضلع انتخابی افسر ششی کانت ہدگل نے یہ اطلاع دی۔ دریں اثنا، جالنہ ضلعے میں انتخابات کے پیش نظر 23 مستقل اور 18 فلائنگ اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔
ؕ***** ***** *****
بیڑ لوک سبھا حلقے کے عام انتخابات کیلئے قائم کردہ میڈیا شعبے کا کل ضلع کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر دیپا مدھوڑ-منڈے نے جائزہ لیا۔اس حلقۂ انتخاب میں آج سے شروع ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے سلسلے میں پولس سپرنٹنڈنٹ نند کمار ٹھاکر نےبھی کل انتظامات کا معائنہ کیا۔ بیڑپارلیمانی حلقے میں شراب کی غیر قانونی نقل و حمل اور فروخت کی ر وک تھام کیلئے ریاستی آبکاری محکمہ کی جانب سے جانچ مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت اب تک 92 معاملے درج کیے گئے ہیں۔
ؕ***** ***** *****
پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم کل ختم ہوگئی۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 19 اپریل کو ریاست کے پانچ انتخابی حلقوں ناگپور، رام ٹیک، بھنڈارا-گوندیا، گڑچرولی-چیمور اورچندرپور میں ر ائے دہی کی جائےگی۔ اس کیلئے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے گذشتہ رو ز تک انتخابی مہم چلا کر رائے دہندگان کو اپنی جانب ر اغب کرنے کی کوشش کی۔
دریں اثنا ‘ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت کل 19 تاریخ کو ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے میں سات مئی کو مراٹھواڑہ کے عثمان آباد اور لاتور سمیت ریاست کے گیارہ انتخابی حلقوں میں ر ائے دہی کی جائےگی۔
ؕ***** ***** *****
ناندیڑ پارلیمانی حلقہ انتخاب میں پول چٹ کی تقسیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے بذاتِ خود کچھ ر ائے دہندگان کے گھر جاکر معلوماتی پرچیاں پہنچائیں او ر ر ائے دہندوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ نئے ر ائے دہندگان نے معلوماتی پرچیاں لیکررائے دہی کرنے کا عزم کیا۔ اسی طرح ضلع کلکٹر نے کل معمر را ئے دہند گان سے بھی ملاقات کی اور انہیں گھر بیٹھے حقِ ر ائے دہی کی ادائیگی کی سہولت کے بارے میں جانکاری دی۔ ضلع میں 85 سال سے زیادہ عمر کے 699 ر ائے دہندگان نے 12-ڈی فارم پُر کرکے گھر سے ہی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ؕ***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمشنر راجیو کمار نے شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ ملک کے کئی مقامات پر درجۂ حرارت میں اضافے کے پیشِ نظر انھوں نےشہریوں سے محتاط رہ حقِ ر ائے دہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا:
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے آج ریاست میں گرم لہر چلنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ صحت نے اس پس منظر میں شہریوں سے اپنی صحت کا خیال رکھنے اور خود کو گرمی سے محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے ۔
دریں اثنا‘ کل مالیگاؤں میں سب سے زیادہ 43 اعشاریہ دو ڈگر ی درجہ حرارت درج کیا گیا۔ جلگاؤں، اکولہ، واشم اور شولاپور میں بھی کل درجۂ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میںدرجۂ حرارت 40 ڈگری ، پربھنی میں 41اعشا ریہ سات اور ناندیڑ میں 41 اعشاریہ چار درجہ حرارت رہا۔ مراٹھواڑہ کے بیڑ ضلعے میں کل درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاپہنچا‘ لیکن شام پانچ بجے کے بعد بیڑ شہر اور مضافات میں بجلی کی گھن گرج کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ اس بارش کے دوران پانڈھرواڑی گاؤں میں بجلی گرنے سے چار مویشی ہلاک ہو گئے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں بھی کل شام بارش ہوئی۔
***** ***** *****
رام نومی کا تہوار کل ہر طرف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔چھترپتی سمبھاجی نگر کے کراڑ پورہ اور سمرتھ نگر علاقوںمیںموجود رام مندروں سمیت شہر کے مختلف مندروں میںدوپہر 12 بجے رام جنم تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس د وران تمام مندروں میں عقیدت مندوں کا درشن کیلئے ہجوم دیکھا گیا۔ اس موقع پر عطیۂ خون کیمپ، طبّی جانچ کیمپ اور پرساد کی تقسیم سمیت مختلف پروگرام منعقد ہوئے‘ جبکہ شام کو ایک رتھ میں رام نومی کا جلوس نکالا گیا۔
دھاراشیو کے سمرتھ نگر میں واقع رام مندر میں عطیۂ خون کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
قدیم جالنہ کےرام مندروں میں بھی رام نومی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔ اس موقع پر آچاریہ رام داس مہاراج کا کیرتن بھی ہوا۔ شرڈی کے سائی بابا مندر میں کل دوپہر رام نومی کا جشن منایا گیا اور روایت کے مطابق دیگر مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔ اسی طرح ریاست کے گوندولے، سجن گڑھ اور جالنہ ضلعے کے جامب سمرتھ میں بھی رام نومی کی مناسبت سے درشن کیلئے عقیدت مندو ںکی بھیڑ دیکھی گئی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں انتخابی بیداری کیلئے LED تصو یر ی رتھ تیار کیے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر و ضلع انتخابی افسر ابھیجیت رائوت‘ سویپ کی نوڈَل افسر اور سی ای او مینل کرنوال‘ میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کے ہاتھوں ہری جھنڈی دکھاکر اس تصویر ی ر تھ کو رو انہ کیا گیا۔
***** ***** *****
یشو نت سینا نے پربھنی پارلیمانی حلقہ انتخاب کے مہایوتی یعنی عظیم اتحاد کے ا ُمید وار مہادیوجانکر کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پا رٹی کے قومی صدر بابا صاحب دوڑتلے نے کل ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کے سینٹرل جیل کے قیدیوں کو اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ کرنے کیلئے اسمارٹ کارڈ کی سہولت فرا ہم کی گئی ہے۔ اس سہولت سے قیدی ہفتے میں تین مرتبہ چھ منٹ کیلئے بذریعہ فون اہلِ خانہ سے را-بطہ کرسکیں گے۔ فی الحال جیل میں 650قیدیوں کو اسمارٹ کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو کے بی جے پی کے سابق کا رپو ریٹر رَمن دھوتریکر آج علی الصبح چل بسے۔ وہ 75 برس کے تھے۔ دھوتریکر دھا راشیو کے سمرتھن اَربن بینک کے ڈائریکٹر تھے۔ اُن کی آخری رسومات آج دھارا شیو میں ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
جلگائوں ضلعے کی موریا کیمیکل کمپنی میں بھیانک آتشزدگی کے حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی‘ جبکہ 25 سے زائد مزدو ر جھلس گئے۔ کل دوپہر یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کا جلگائوں کے سرکاری اسپتال میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے کے بولڈا پھاٹے میں اچانک لگی آگ میں ہوٹل‘ کپڑے کی دُکان اور آٹو موبائل سمیت چار دُکانیں جل کر خاک ہوگئیں۔ گذشتہ منگل کی شب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری؛ اورنگ آباد، جالنہ اور بیڑ لوک سبھا حلقے بھی شامل۔
٭ انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم کا اختتام، تیسرے مرحلے کے چنائو کیلئے کاغذاتِ نامزدگی د اخل کرنے کی مہلت کل ہوگی ختم۔
٭ مرکزی انتخابی کمشنر راجیو کمار کی شہریوں سے حقِ ر ائے دہی ادا کرنے کی اپیل۔
٭ ریاست میں آج شدید گرم لہر چلنے کی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی۔
اور۔۔۔٭ ر ام نومی کا تہوار کل ہر طرف عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment