Friday, 24 May 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 24 مئی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 24 May-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۴؍مئی  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             مر اٹھواڑہ میں قحط سالی کے تد ارک کیلئے انتظامیہ تیار: علاقائی سطح کے جائزاتی اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کا دلاسہ۔

                ٭             خریف ہنگام میں جعلی کھاد اور بیج فرو خت کرنے و الوںکو گرفتار کرنے کی انتظامیہ کو ہد ایات۔

                ٭             ڈومبیولی دھماکہ اور احمد نگر میں کشتی اُلٹنے سمیت ریاست میں مختلف حادثات میں 23 افراد کی موت ۔

اور۔۔۔٭     مراٹھواڑہ اور ودربھ کے متعدد حصوں میں گرمی کی لہر جاری ۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                قحط سالی کے اثرات کے تد ارک کیلئے انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ یقین دہانی کروائی۔ مراٹھواڑہ میں خشک سالی اور پانی کی قلّت کے پیش نظر وزیرِ اعلیٰ شندے نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک جائزاتی اجلاس لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پینے کے پانی اور مویشیوں کے چارے کی دستیابی کے اقدامات اور آئندہ موسمِ باراں کیلئے احتیاطی اقدامات کرنےکو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سبھی ضلع کلکٹرس کو ضرورت کے مطابق پانی کے ٹینکرس فراہم کرنے اور آبرسانی منصوبوں کی بجلی کی فرا ہمی بند نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ اجلاس کے بعد صحیفہ نگار وں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے زیرِ زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے مختلف این جی اوز کے تعاون سے گال سے پاک پشتے اور گال سے پاک تالاب بنانے کی کوشش کرنے کی بات بھی کہی۔

                وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا کہ نام فاؤنڈیشن‘ شری شری روی شنکر کی آرٹ آف لیونگ اور اپا صا حب دھرم ادھیکاری پرتشٹھان جیسے مختلف این جی اوز کے تعاون سے زیرِ زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئےاقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ان این جی اوز کے تعاون سے گال سے پاک پشتے اور گال سے لیس کھیتوں کی مہم پر عمل درآمد کرکے پشتوں میں آبی ذخیرے کی گنجائش بڑھانے کی ہد ایت بھی دی گئی ہے۔

                 اس جائزاتی اجلاس میں دیہی ترقی کے وزیر گریش مہاجن، پانی فراہمی کے وزیر گلاب راؤ پاٹل، وزیر صحت ڈاکٹر تانا جی ساونت، قانون ساز کونسل میں حزبِ اختلاف کے رہنما امباداس دانوے، ڈویژنل کمشنر مدھوکرراجے آردڑ سمیت مراٹھواڑہ کے سبھی اضلاع کے ضلع کلکٹرس بھی موجود تھے۔

                دریں اثنا، وزیر اعلیٰ نے شندے نے بتایا کہ ،اس سال خریف ہنگام میں جعلی بیج اور جعلی کھاد پائے جانےپر متعلقہ افراد کو گرفتار کرنے اور اہم ڈسٹری بیوٹرز کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا پنچ نامہ کرنے اور متاثرین کو نقصا ن بھرپائی د ینے سے متعلق گزشتہ دنوں ضلع کلکٹر ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

***** ***** *****

                لاتور میں بھی پانی کی قلّت سے نمٹنے کے اقدامات کے سلسلے میںضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر-گھوگے نے کل ایک جائزاتی اجلاس لیا۔ اس اجلاس میں پانی کی قلت سے پیدا شدہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، پانی کی قلت کے ایکشن پلان کو منظوری دی گئی ‘ جس میں دیہاتوں، قصبوں اور بستیوں میں پانی  فراہمی کیلئے کنوؤں کو تحویل میں لینے ، عارضی اضافی نل اسکیم، ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہمی سمیت مختلف اقد امات شامل ہیں۔ پانی کی قلت سے متعلق کسی بھی شکایت کو دور کرنے کیلئے کلکٹر دفتر میں ایک ’’وار روم‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

                پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی تشہیری مہم کل ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں کل 25 تاریخ کو آٹھ ریاستوں کے 58 انتخابی حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔ ان میں اُتر پردیش کے 14، ہریانہ کے دس، بہار اور مغربی بنگال کے فی کس آٹھ۔ آٹھ، دہلی کے سات، اوڈیشہ کے چھ، جھارکھنڈ کے چار اور جموں و کشمیر کا ایک انتخابی حلقہ شامل ہے۔ ان تمام حلقوں میں 89 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔

***** ***** *****

                دریں اثنا ‘ انتخابی کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کاحتمی ر ائے دہی فیصد کل جا ری کردیا۔اس مرحلے میں، مہاراشٹر کے 13 انتخابی حلقوں سمیت ملک کے کل 49 پارلیمانی حلقوں میں 62 اعشاریہ دو فیصد ر ائے دہی کی گئی۔

***** ***** *****

                مہاراشٹر پردیش کانگریس کے نائب صدر اور بزرگ رہنما و کرویر کے رکنِ اسمبلی پی۔این پاٹل کی آخری رسومات کل کرویر تعلقے میں ان کے آبائی گاؤں ساڈولی خالصہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔ پی این پاٹل کا کل کولہاپور میں انتقال ہوگیاتھا، وہ 71 برس کے تھے۔

***** ***** *****

                ریاست میں کل مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔تھانے ضلعے میں ڈومبیولی کے صنعتی علاقے میں واقع امودان کیمیکل کمپنی میں بوائلر پھٹ جانے سے ہوئی آتشزدگی میں دو خواتین سمیت آٹھ مزدوروں کی موت واقع ہوگئی جبکہ 56 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل جائے حادثہ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ ضلع کلکٹر کو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فی الحال راحت رسانی کے کاموں کو ترجیح دی جارہی ہے‘ تاہم اس حادثے کیلئے جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ہر صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

***** ***** *****

                ریاست کے مختلف مقامات پر کل پانی میں غرقا ب ہوکر گیارہ افراد کی موت ہوگئی۔ احمدنگر ضلعے کی پرورا ندی میں بچائو کا موں کے دو ر ان ریاستی انسدادِ آفات دستے کے تین جوان‘ دیگر دو نوجوانوں سمیت ایک مقامی باشندے کی موت ہوگئی۔ پرسوں بدھ کو پرورا ندی میں دو لڑکے غرقاب ہوجانے کے بعد انکی تلاش اور بچائو کے کام جاری تھے‘ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین میں دھولیہ کے ر یاستی انسدادِ آفات دستے کے پولس سب انسپکٹر پرکاش شندے‘ ر اہل پائورا اور وَیبھو و اگھ شامل ہیں۔

                دریں اثنا‘ وزیرِ محصول اور احمد نگر ضلعے کے رابطہ وزیر ر ادھا کرشن وِکھے پاٹل نے اس حادثے میں جان گنوانے والے جو انوں کے ورثا کو دس لاکھ رو پئوں کی امداد دینے کی اطلاع دی ہے۔ ریاستی وزیر وِکھے پاٹل او ر دیگر افسرا ن نے مہلوکین کے جسد ِ خاکی پر پھول نچھاور کرکے انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا‘ جبکہ پولس دستے کی جانب سے سلامی دیکر مہلوکین کے جسد ِ خاکی ان کے گائوں روانہ کیے گئے۔

***** ***** *****

                ناسک ضلعے کے سِنّر تعلقے کے دیو ندی پر کُنڈے واڑی کے باندھ پر دوستوں کے ساتھ تیراکی کیلئے جا نے و الے دو سولہ سالہ اسکولی طلبہ کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ گذشتہ ہفتے سِنّر علاقے میں بارش ہونے کے بعد آبی پشتے میں پانی جمع ہوا ہے اور گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے دو نوں طلبہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

                دیگر ایک حادثے میں نندوربار ضلعے کے نو اپور تعلقے کے بوپاڑا آبی پشتے میں دو سولہ سالہ لڑکیاں غرقاب ہوگئیں۔ فوت شدہ لڑکیوں کے نام اُجولا گاوِت اور مِکھا گاوِت بتائے گئے ہیں۔ گائوں سے متصل بورپاڑا آبی پشتے کے کنارے دو لڑکیاں کل صبح نہانے کیلئے گئی تھیں۔ اسی دو ر ان یہ حادثہ پیش آیا۔

***** ***** *****

                بیڑ ضلعے کے کیج تعلقے میں واقع جیواچی واڑ ی آبی پشتے میں ڈوب کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ مہلوک نوجوان کا نام نِتن کاڑے ہے۔ تالاب میں مچھلیاں پکڑنے کیلئے بچھائے گئے جال میں پھنس کر غرقاب ہوجانے سے اس کی موت واقع ہوئی۔

***** ***** *****

                ناندیڑ ضلعے کے مُکھیڑ تعلقے کے مُکرم آباد کے قریب دو پہیہ گاڑی کے راستے کے کنارے کھڑے ٹریکٹر کی ٹرالی سے ٹکرا جانے کے سبب پیش آئے حادثے میں دو پہیہ سوار میاں بیو ی او ر ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔ کل دو پہر کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

***** ***** *****

                شو لاپور ضلعےکے اُجنی آبی پشتے میں نائو پلٹنے سے پیش آئے حادثے میں تمام چھ افراد کی نعشیں کل قومی ڈیزاسٹر دستے کو مل گئیں۔ ان میں تین مرد اور ایک خاتون سمیت دو چھوٹے بچے شامل ہیں۔ گذشتہ 21 تاریخ کو یہ حا دثہ پیش آیا تھا۔

***** ***** *****

                ممبئی کے گھاٹ کوپر میں اشتہاری ہورڈنگ گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والا ایک شخص کل دورانِ علاج فوت ہوگیا۔ جس کے بعد اس حادثے میں مہلوکین کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

***** ***** *****

                مراٹھو اڑہ او ر و ِدربھ کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر قا ئم ہے۔ ر یاست میں کل سب سے زیادہ درجۂ حرارت 45 اعشاریہ پانچ ڈگری آکولہ میں درج کیا گیا۔ ایوت محل، چندرپور، وردھا، برہما پوری، امراوتی سمیت مر اٹھواڑہ کے چھترپتی سمبھاجی نگر اور بیڑ میں کل 43 ڈگری سے زیادہ درجۂ حرارت درج کیا گیا۔ اسی طرح پربھنی میں 41 اور دھاراشیو میں 39 اعشاریہ نو درجۂ حرارت درج کیا گیا۔

***** ***** *****

                ویشاکھ پورنیما یعنی بدھ پورنیما کل ہر طرف عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ناگپور میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یادگاری کمیٹی کی جانب سے دِکشا بھومی میں تتھاگت بدھ اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسموں پر گلہائے عقیدت نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

                ایوت محل کے رالےگاؤں تعلقے میں واقع جاگجئی میںبودھ پورنیما کی مناسبت سے گونڈوانا برادری کی جانب سے ایک میلہ لگایا گیا تھا‘ جبکہ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں بھکو سنگھ کی جانب سے پیدل پھیری نکالی گئی ۔

                دریں اثناء بیساکھ پورنیما کے موقع پر کل مختلف مقامات کے جنگلات میں جا حیوانات شماری بھی کی گئی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             مر اٹھواڑہ میں قحط سالی کے تد ارک کیلئے انتظامیہ تیار: علاقائی سطح کے جائزاتی اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کا دلاسہ۔

                ٭             خریف ہنگام میں جعلی کھاد  اور بیج فرو خت کرنے و الوںکو گرفتار کرنے کی انتظامیہ کو ہد ایات۔

                ٭             ڈومبیولی دھماکہ اور احمد نگر میں کشتی اُلٹنے سمیت ریاست میں مختلف حادثات میں 23 افراد کی موت ۔

اور۔۔۔٭     مراٹھواڑہ اور ودربھ کے متعدد حصوں میں گرمی کی لہر جاری ۔

***** ***** *****

                اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

                 ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

No comments: