Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 03 June 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳ ؍جون ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ملک بھر کے ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر الیکٹریکل سیفٹی کو یقینی بنا یا جائے ‘ وزیر اعظم کی ہدایت
٭ عارضی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر دِلّی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال عدالت کے سامنے پیش
٭ ناندیڑ میں پائی گئی 437؍کارتوس ناکارہ ہیں ‘ پولس کی وضاحت
٭ T-20؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ کا آغاز
اور
٭ تائیوان ایتھلیٹکس ٹور نا منٹ میں بھارت کے انکیش چودھری نے جیتا سونے کا تمغہ
اب خبریں تفصیل سے...
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے تمام ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر الیکٹریکل سیفٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ دھوپ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر کل دلّی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم اظہار خیال کرر ہے تھے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آتشزدگی کے حادثات کی روک تھا م کے مقصد سے وقتا فوقتاً ضروری مشق کی جا نی چاہیے ۔
میٹنگ میں بتا یا گیا کہ راجستھان ‘ گجرات اور مدھیہ پر دیش میں موسم گر ما کے آخر میں دھوپ کی شدت میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے ۔
***** ***** *****
اروناچل پر دیش اسمبلی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثر یت حاصل ہوئی ہے ۔ اُس اسمبلی کی کُل 60؍ نشستوں میں سے بی جے پی کو 46؍ نشستوں پر کامیابی ملی ہے ۔ جس میں سے 10؍ نشستوں پر بی جے پی کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیابی مل چکی تھی ۔اُس اسمبلی چنائو میں نیشنل پیپلس پارٹی کو 5؍ سیٹوں پر راشٹریہ کانگریس پارٹی کو 3؍ پیپلس پارٹی آف اروناچل پر دیش کو 2؍ نشستوں پر‘ کانگریس پارٹی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے جبکہ 3؍ آزاد امید وار منتخب ہوئے ہیں ۔
اِسی طرح سکم اسمبلی انتخاب میں بر سر اقتدار سکم کرانتی کاری مورچہ کو واضح اکثر یت حاصل ہوئی ہے ۔ سکم اسمبلی کی 32؍ نشستوں میں سے 31؍ پر سکم کرانتی کاری مورچہ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ جبکہ سکم ڈیمو کریٹک فرنٹ کو صرف ایک نشست پر کامیابی ملی ہے ۔
اِسی دوران راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر اجیت پوار نے کہا ہے کہ اروناچل پر دیش اسمبلی چنائو میں پارٹی کو 3؍ سیٹوں پر کامیا بی ملنے کی بہت خوشی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں ذرائع ابلاغ سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر پارٹی کے قومی کارگذار صدر پر فُل پٹیل بھی موجود تھے ۔
***** ***** *****
عام چُنائو کے ووٹوں کی گنتی کل کی جائےگی ۔ ریاست کے48؍ حلقوں میں کل صبح 8؍ بجے سے رائے شماری کا آغاز کیا جائےگا ۔ اِن سبھی مراکز پر کُل14؍ ہزار 507؍ افسران و ملازمین کا تقرر کیاگیا ہے ۔ چیف الیکشن آفیسر دفتر کی جانب سے بتا یاگیا ہے کہ رائے شماری کا عمل خوش اسلو بی اور شفافیت کے ساتھ انجام دینے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد لوک سبھا حلقہ انتخاب کی رائے شماری بیڑ بائے پاس روڈ پر واقع ایم آئی ٹی کالج میں کی جائے گی ۔ لہذا 4؍ تاریخ کے روز صبح 5؍ بجے سے رائے شماری کا عمل مکمل ہونے تک بڑی گاڑیوں کے لیے یہ راستہ بند رہے گا ۔ اُن کے لیے متبادل راستہ دیا گیا ہے ۔
اِسی دوران ضلع کلکٹر نیز ریٹرننگ آفیسر دلیپ سوامی نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ رائے شماری کے دوران اعداد و شمار معلوم کرنے کے لیے رائے شماری مرکز کے سامنے جمع نہ ہوں ۔ انھوں نے بتا یا کہ شہر یان گھر بیٹھے ووٹوں کی گنتی کی تفصیلات سن سکتے ہیں ۔ جس کے لیے انتظامیہ نے متعدد ذرائع پر اس کی معلو مات دستیاب کر وانے کے انتظامات کیے ہیں ۔
***** ***** *****
بیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب میں رائے شماری کا عمل معروضی طور پر انجام دینے کے لیے ملازمین کوضروری تر بیت دی جائے ۔ رائے شماری کے نگراں بسوراج آر سومننا نے یہ اپیل کی ہے ۔بیڑ ضلع کلکٹر دفتر میں کل انتخابی افسر دیپا مُدھوڑ منڈے کی موجود گی میں افسران کو تر بیت دی گئی اِس سے قبل سومننا اظہار خیال کر رہے تھے ۔اِس موقعے پر انھوں نے افسران کو دیگرکئی ضروری ہدایات بھی دیں ۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ رائے شماری مرکز پر اینڈرائڈ موبائل گھڑیوں کا استعمال بھی ممنوع قرار دیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کی رائے شماری کرنے کے لیے لاتور ضلع انتظامیہ نے خاطر خواہ تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ضلع کلکٹر نیز ریٹرننگ آفیسر ور شا ٹھاکر گھو گے نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ رائے شماری کے دوران کُل 29؍ پھیر یاں ہو گی جس میں 28؍ پھیر یاں ووٹنگ مشین کی اور ایک پھیری میں پوسٹل ووٹنگ کی گنتی کی جائے گی ۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ رائے شماری کے ہال میں موبائل لے جانے پر پا بندی رہے گی اگر کسی افسر کے پاس موبائل فون پا یا جاتا ہے تو اُسے ضبط کر لیا جائے گا ۔
اِسی دوران لاتور لوک سبھا حلقہ انتخاب کے لیے رائے شماری کے نگراں ساگر چکر برتی نے کل رائے شماری مرکز کا معائنہ کیا ۔ اِس دوران انھوں نے ہر ایک کمرے میں کیے گئے انتظامات سے واقفیت حاصل کی ۔
***** ***** *****
عام آدمی پارٹی کے رہنما نیز دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عارضی ضمانت کی مدت کل ختم ہوگئی ۔جس کےبعد وہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔عدالت نے انھیں 5؍ تاریخ تک عدالت کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اِس سے قبل کیجری وال نے پارٹی رہنمائوں‘ کار کنان اور عوام سے خطاب کیا ۔
***** ***** *****
پونا کے کلیان نگر میں پیش آئے پورش کار حادثہ معاملہ میں نو عمر ملزم کے والدین کو عدالت نے 5؍ جون تک پولس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ پولس اسسٹنٹ کمشنر سُنیل تانبے نے یہ بات بتائی ۔خیال رہے کہ خون کے نمو نوں میں ہیرا پھیری کرنے اور پولس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی پاداش میں اُن دونوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر کے قریب آباد واڈی بُد رُک گائوں میں کل ایک نالے کےپاس 437؍ کارتوس پائے گئے ۔ گائوں کے ایک لڑ کے نے پولس کو اِس کی اطلاع دی تھی ۔ پولس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانہ کے عملے نے اُن کارتوسوں کی جانچ کی ۔ جس کے بعد انھوں نے بتا یا کہ یہ کارتوس 46؍ سال قبل سن 1978ء میں بنائے گئے تھے جو کہ اب ناکارہ ہو چکے ہیں ۔
***** ***** *****
T-20؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ کا کل سے آغاز ہوا ۔ امریکہ کے ڈلاس میں کل کھیلے گئے پہلے مقابلے میں امریکہ کی ٹیم نے کینیڈا کی ٹیم کو 7؍ وکٹ سے شکست دی ۔ اِسی طرح کل ہی کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پا پو آ نیو گینی کی ٹیم کو 5؍ وکٹ سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ۔
اِس ٹور نا منٹ میں بھارت کی پہلا مقابلہ آئندہ 5؍ تاریخ کو آئر لینڈ سے ہو گا ۔
**** ***** *****
تائیوان ایتھلیٹکس اوپن چیمپئن شپ کی 800؍ میٹر دوڑ میں بھارت کے انکیش چودھری نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ جبکہ سومناتھ چوہان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ انکیش چودھری نے 800؍ میٹر کا فاصلہ صرف ایک منٹ 50؍اعشاریہ 63؍ سیکنڈ میں جبکہ سومناتھ نے یہ فاصلہ ایک منٹ 50؍ اعشاریہ 88؍ سیکنڈ میں طئے کیا -
***** ***** *****
بھارت کے مُکے باز امیت پنگھال نے پیرس اولمپک میں جگہ بنا لی ہے ۔ بینکاک میں کھیلے جا رہے ورلڈ باکسنگ کوالیفائنگ ٹور نا منٹ میں امِت نے مردوں کے 51؍ کلو وزن کے زمرے میں چین کے مُکے باز کو 0 5-؍ سے شکست دی کر پیرس اولمپک کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر اور اُس کے مضا فات میں کل شام بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کی خبر ہے ۔ خیال رہے کہ ناندیڑ ضلعے میں آئندہ 5؍ تاریخ تک Yellow Alert جاری کیاگیا ہے ۔ اِس دوران وہاں 40؍ تا 50؍ کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور ہلکی سے اوسط درجہ کی بارش ہونے کی امید ہے ۔
***** ***** *****
لاتورشہر سمیت ضلع بھر میں کل ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہوئی ۔ رینا پور ‘ دیو نی ‘ شِرور ‘ اننت پال اور اوسا تعلقے میں بھی بارش ہونے کی اطلاع ہے ۔محکمہ موسمیات نے لاتور میں آئندہ 2؍دنوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔
***** ***** *****
جنوب مغر بی مانسون آئندہ 2؍ دنوں میں بحر عرب میں داخل ہونے کی امید ہے ۔ پونا کی صدر گاہ کی اطلاع کے مطا بق آئندہ 5؍ تاریخ تک کوکن ‘ وسطی مہاراشٹر ‘ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کچھ حصوں میں بارش ہونے کی امید ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ملک بھر کے ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر الیکٹریکل سیفٹی کو یقینی بنا یا جائے ‘ وزیر اعظم کی ہدایت
٭ عارضی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر دِلّی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال عدالت کے سامنے پیش
٭ ناندیڑ میں پائی گئی 437؍کارتوس ناکارہ ہیں ‘ پولس کی وضاحت
٭ T-20؍ کرکٹ عالمی کپ ٹور نا منٹ کا آغاز
اور
٭ تائیوان ایتھلیٹکس ٹور نا منٹ میں بھارت کے انکیش چودھری نے جیتا سونے کا تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment