Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 12 September 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۲ ؍ستمبر۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ آیوشمان بھارت صحت عامہ منصوبے کی توسیع ‘ مرکزی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ریزر ویشن سسٹم کو کوئی بگاڑ نہیں سکتا ‘ مرکزی وزیر داخلہ کا تیقن
٭ وزیر اعلیٰ تیرتھ درشن منصوبے کے تحت ناندیڑ سے ایو دھیا کے لیے نکلے گی پہلی ٹرین
٭ سویا بین اور کپاس کی ضمانتی قیمتوں میں اضا فہ ‘ بر آمد کی اجازت دینے سے متعلق بھی حکومت کا مثبت اِرادہ ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار
اور
٭ بھارتی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل
اب خبریں تفصیل سے...
آ یوشمان بھارت صحت عامہ منصوبے کی توسیع کی گئی ہے ۔ اِس یو جنا کے تحت اب 70؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان5؍ لاکھ روپئے تک کا علاج مُفت کر واسکیں گے ۔ مرکزی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا ۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشر یات اشوِنی ویشنو نےکابینی اجلاس کے بعد صحافتی کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ ملک بھر کے 6؍ کروڑ بزرگ شہر یان اِس سے مستفیض ہوں سکیں گے ۔
اِسی طرح پی ایم ای ڈرائیو یوجنا کا بھی اعلان کیاگیا ہے ۔ اِس منصوبے سے ٹو وہیلر ‘ تھری وہیلر ‘ ٹرک ‘ ایمبو لنس اور ای بسوں کو سہولت ملے گی ۔ یہ منصوبہ 2؍ برسوں کے لیے نافذ العمل رہے گا ۔ اِس کے لیے 10؍ ہزار 900؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ بھی منظور کیاگیا ہے ۔ جناب ویشنو نے بتا یا کہ اِس منصوبے کے تحت ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشنوں کی تعداد بڑھا ئی جائے گی ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس منصوبے کےتحت ملک بھر میں 88؍ ہزارچارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔
اِس کےلیے ملک بھر میں پن بجلی منصوبوں کے لیے 12؍ ہزار 461؍ کروڑ روپئے ‘ پی ایم دیہی سڑک منصوبے کے لیے 70؍ ہزار 125؍ کروڑ روپئے ‘ پی ایم ای بس یو جنا کے تحت 38؍ ہزار کروڑ روپئے اور مشن موسم کے لیے 2؍ ہزار کروڑ روپئے فنڈ کی بھی منظوری کل ہوئے کا بینی اجلاس میں دی گئی ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے ریزرویشن سسٹم کو کوئی بگاڑ نہیں سکتا ۔ خیال رہے کہ ایوانِ زیرین یعنی لوک سبھامیں حزب مخالف کے رہنما راہل گاندھی نے امریکہ میں ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹر ویو میں ملک میں ریزر ویشن ختم کیے جانے سے متعلق بات کہی تھی ۔ اِسی کے جواب میں جناب شا ہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی پر نکتہ چینی کی ۔انھوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے اِس بیان سے کانگریس پارٹی کے ریزر ویشن مخالف خیالات کا اظہار ہو تا ہے ۔
اِسی سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ کانگریس پارٹی ووٹوں کے لیے بے بنیاد بیان دے رہی ہے ۔ وہ کل ناگپور میں اخباری کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے ۔
***** ***** *****
اِسی دوران مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹو لے نے کہا کہ بی جے پی راہل گاندھی کے ریزر ویشن سے متعلق بیان کا غلط مطلب بیان کر رہی ہے ۔انھوں نے راہل گاندھی کی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریزر ویشن کے خلاف نہیں ہے بلکہ 50؍ فیصد سے زیادہ ریزر ویشن دیے جانے کے حق میں ہیں۔ جناب نا نا پٹو لے نے کہا کہ بی جے پی اپنے غلط بیانو ںسے اپنا ریزر ویشن مخالف چہرہ نہیں چھپا سکتی ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے سویا بین اور کپاس کی ضمانتی قیمتوں میں اضا فہ اور بر آمد کی اجازت دینے سے متعلق مثبت اشارہ دیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کل اِس خصوص میں منترالیہ میں منعقدہ اجلاس میں یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ حکو مت گننے کی
Fair and Remunerative Price ایف آر پی میں اضا فےسے متعلق بھی مثبت اِرادہ رکھتی ہے ۔ جناب اجیت پوار نے مزید کہا کہ اِس سال موسم خریف میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے جو نقصانات ہوئے ہیں اُس کے پنچ نامے کیے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایک بھی نقصان زندہ کاشتکار امداد سے محرم نہ رہے اِس بات کا خاص خیال رکھا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
وزیر برائے آب رسانی و صفائی گلاب رائو پاٹل نے جل جیون مشن اور صاف بھارت مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے ۔ وہ کل منترالیہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ کچرے کا مناسب بندوبست ‘ عوامی بیت الخلاءکی تعمیر اور ذاتی مکانات کے تعمیری کام تیزی سے مکمل کیے جا ئیں ۔ اِس موقعے پر جناب گلاب رائو پاٹل نےمذکورہ کاموں کے لیے 15؍ ویں مالی کمیشن کے تحت مختص کر دہ فنڈکو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
وزیر اعلیٰ تیرتھ درشن منصوبے کے تحت مہاراشٹر سے پہلی ٹرین ایودھیا درشن کے لیے روانہ ہو ںگی ۔ یہ ٹرین آئندہ 20؍ سے 22؍ ستمبر کے دوران ناندیڑ سے روانہ ہونے کا امکان ہے ۔ اِس سفر کے لیے انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے یہ معلومات دی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ویو شری یو جنا سے مستفیض ہونے کے لیے ناندیڑ ضلعے کے 30؍ہزارشہر یان نے در خواستیں جمع کر وائیں ہیں۔ خیال رہے کہ اِس اسکیم کے تحت بزرگ شہر یان کو تمام ضروری اسباب خریدنے کے لیے 3؍ ہزار روپئے امداد دی جائے گی ۔
***** ***** *****
بھارتی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل ہو چکی ہے ۔ چین میں کھیلی جا رہی اِس چیمپئن شپ میں کل بھارت نے سابقہ چیمپئن ملیشیاء کو 1 - 8 ؍ سے شکست دی ۔ مقابلے میں بھارتی کھلاڑی راجکمار پال نے 3؍ گول کیے اِسی طرح ارائی جیت سنگھ ہنڈل نے
2؍ گول اور گُجر سنگھ ‘ ہر من پریت سنگھ اور اُتم سنگھ نے فی کس ایک ایک گول کیے ۔ اِس چیمپئن شپ میں بھارت کا اگلا مقابلہ پاکستان سے ہو گا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یو جنا کےتحت دھاراشیو ضلعے میں گزشتہ 10؍ تاریخ تک 3؍ لاکھ 91؍ ہزار 410؍ خواتین کی در خواستیں درست قرار پائیں ہیں ۔ ایک بھی مستحق خاتون اِس یوجنا کے فائدے سے محروم نہ رہے اِس کے لیے ضلع انتظامیہ مختلف اقدام کر رہا ہے ۔ اِسی کے تحت مذکورہ در خواست دینے کی مدت آئندہ 30؍ تاریخ تک بڑھائی گئی ہے ۔ مستحق خواتین آنگن واڑی خادمائوں کے ذریعے در خواست دے سکتی ہیں ۔
***** ***** *****
زرعی پیدا وار کے لیے مناسب قیمتیں طئے کرنے کے مطالبے پر کُل ہند کاشتکار تنظیم کی جانب سے بیڑ ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے بے مدت دھر نا آندو لن کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز جئشٹ گئوری پو جا کے دن بھی کاشتکار کنبوں کی خواتین نے اِس آندو لن میں حصہ لیا ۔
***** ***** *****
پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم میں 98؍ فیصد سےزیادہ پانی ذخیرہ ہو چکاہے لہذا ڈیم کے 18؍ در وازے تقریباً آدھا فیٹ کھول کر 10؍ ہزار مکعب فیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گوداوری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ بیڑ ضلع کلکٹر نےندی کنارے آباد دیہاتوں کو ضروری حفاظتی اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
با با ئے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقعے پر 2؍ اکتوبر کے روز ’’صاف بھارت دن ‘‘ منا یا جائے گا ۔ اِسی منا سبت سے بیڑ ‘ ناندیڑ اور ہنگولی سمیت دیگر کئی مقامات پر آئندہ 17؍ تاریخ سے یکم اکتوبر کے دوران ’’ صفائی ہی خدمت ہے ‘‘ نامی مہم چلائی جائے گی ۔ اِس دوران کئی سر گر میاں انجام دی جائیں گی ۔ متعلقہ انتظامیہ نے شہر یان سے اِس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
لاتور شہر کے وِویکانند چوک علاقے میں کل صبح زیر زمین آوازیں سنائی دی۔ تاہم زلزلہ پیما پر کوئی اندراج نہیں ہوا ۔ ڈسٹرکٹ ڈِزاسٹر منجمنٹ اتھا ریٹی نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دیں ۔
***** ***** *****
فلو رینس نائٹِنگل نیشنل ایوارڈس کل صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو کے ہاتھوں عطا کیے گئے ۔ یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپئے اور ستائش نامے پر مشتمل ہے ۔ خیال رہے کہ نرسنگ کے شعبے میں گراںنقدرخدمات انجام دینے والی نرسوں کو یہ اعزاز دیا جا تا ہے ۔ گزشتہ روز راشٹر پتی بھون میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر کی 15؍ نرسوں کو اِس اعزاز سے سر فراز کیاگیا ۔
اِس مرتبہ فلو رینس نائٹنگل نیشنل ایوارڈ پانے والوں میں مہاراشٹر کے چندر پور سے تعلق رکھنے والی نرس آشا باونے بھی شامل ہیں ۔ آشا باونے کوصحت کے شعبے میں 28؍سالہ بہترین خد مات انجام دینے پر اِس اعزاز سے سر فراز کیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
سائبر جرائم اور مالی جھانسے بازی کے لیےاستعمال کیے گئے ایک کروڑ سے زیادہ موبائل کنکشن بند کر دیے گئے ہیں ۔ محکمہ ٹیلی مواصلات نے یہ اطلاع دی ہے ۔ موصولہ اطلاع میں مزید بتا یاگیا ہے کہ گزشتہ 15؍ دنوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ اسپیم نمبرات منسوخ کر دیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ آیوشمان بھارت صحت عامہ منصوبے کی توسیع ‘ مرکزی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ریزر ویشن سسٹم کو کوئی بگاڑ نہیں سکتا ‘ مرکزی وزیر داخلہ کا تیقن
٭ وزیر اعلیٰ تیرتھ درشن منصوبے کے تحت ناندیڑ سے ایو دھیا کے لیے نکلے گی پہلی ٹرین
٭ سویا بین اور کپاس کی ضمانتی قیمتوں میں اضا فہ ‘ بر آمد کی اجازت دینے سے متعلق بھی حکومت کا مثبت اِرادہ ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار
اور
٭ بھارتی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment