Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 16 September 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۶ ؍ستمبر۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ذاتی مفاد سے زیادہ قومی مفاد کو فو قیت دیں ‘ نائب صدر جمہوریہ کی اپیل
٭ ملک بھر میں 2؍ کروڑ مکانات الاٹ کرنے کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز
٭ مرکزی و ریاستی حکو مت کسانوں کے مفادمیں نہیں ہے ‘ شرد پوار
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام
اور
٭ آج منا ئی جارہی ہے عید میلاد النبی
اب خبریں تفصیل سے...
ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں ۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڈ نے یہ اپیل کی ہے ۔ وہ کل ریاست بھر کے 434؍ صنعتی تر بیتی اِداروں میں قائم کیے گئے سنوِدھان مندروں کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ یہ افتتاح ممبئی کے ایلفِنسٹن کالج سے آن لائن طریقے کیاگیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کا آئین ایک جامع آئین ہے ۔ انھوںنے کہا کہ ہمیںاِس کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ جناب دھنکھڈ نے مزید کہا کہ جمہوریت کے عالمی دن کے موقعے پر سنوِدھان مندروں کا افتتاح کرنا یہ ایک یادگار لمحہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اِن مندوروںکے سبب دستور سے متعلق واقفیت میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انھوں نے کہا کہ آئین میں دیئے گئے ریزر ویشن کی کچھ لوگ مخالفت کر تےہیں تاہم ریزر ویشن بھارتی آئین کی روح ہے ۔اپنی مخاطبت میں جناب دھنکھڈ نے نوجوانوں کو ملک کا نام روشن کرنے کی تر غیب بھی دی ۔
***** ***** *****
دوسری جانب نائب صدر جمہوریہ نے کل ناگپور میں رام دیو بابا ڈیمڈ یو نیور سٹی کے ڈِجیٹل ٹاور کا بھی افتتاح کیا ۔ اِس 12؍ منزلہ ڈجیٹل ٹاور میں کمپیوٹر سائنس اور اِنجینئرنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدید تیکنا لو جی دستیاب کی گئی ہے ۔ اِس کے علا وہ جناب دھنکھڈ نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر سُدیش دھنکھڈ کے ساتھ ’’ ایک درخت ماں کے نام ‘‘ مہم کے تحت مذکورہ یو نیور سٹی کے احا طے میں شجر کاری بھی کی ۔
***** ***** ****
مرکزی حکو مت کے رفاہی منصبوں کے تحت ملک بھر میں تعمیر کیے گئے 2؍ کروڑ مکانات کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں الاٹ کیے گئے ۔ یہ تقریب جھار کھنڈ کے رانچی میں منعقد کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر 46؍ ہزار مستفیدین کے پہلی مرتبہ گھر میں داخلہ جشن کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔ مذکورہ منصبوں کے مستفیدین کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر 32؍ ہزار کروڑ روپئے کی پہلی قسط بھی جمع کی گئی ۔ اِسی طرح وزیر اعظم رہائش اسکیم ( دیہی ) کے تحت 20؍ ہزار مستفیدین میں وزیر اعظم کے ہاتھوں ہائوسنگ کی منظوری کےاجازت نامے بھی تقسیم کیے گئے ۔ اِس کے علا وہ وزیر اعظم نے اِس تقریب میں 6؍ وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی ۔
***** ***** *****
دھنگر براد ری کو درج فہرست جماعتوں کے زمرے میں شامل کرنے کے لیے مثبت اقدام کیے گئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ بات کہی ۔ انھوں نے بتا یا کہ یہ کام قانو نی اعتبار سے درست ہو گا اور اِس میں دیگر طبقات کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کل سکل دھنگر سماج رابطہ کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر وہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔
***** ***** *****
رکن پارلیمان شرد پوار نے کہا ہے کہ مرکز و ریاستی حکو مت کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے ۔ وہ کل دھولیہ ضلعے کے سندھ کھیڑ میں منعقدہ کسانوں کے اجلاس میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ جناب شرد پوار نے مزیدکہا کہ ریاست میں خواتین محفوظ نہیں ہے ۔
***** ***** *****
گزشتہ روز اِنجینئروں کا قومی دن منا یاگیا ۔ اِسی منا سبت سے ناگپور میں منعقدہ تقریب میں تعمیرات عامہ کے وزیر رویندر چوہان کے ہاتھوں ریاستی سطح کے بہترین اِنجینئرس کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ اِسی طرح نان ٹیکنیکل ملازمین کو بھی ایوارڈس سے نوازا گیا ۔ اِس موقعے پر جناب رویندر چوہان نے کہا کہ شعبہ تعمیرات عامہ میں ملک کی تعمیر کی صلاحیت ہوتی ہے ۔
***** ***** *****
آج خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا یوم پیدائش عید میلاد النبی منائی جا رہی ہے ۔ اِسی مناسبت سے آج میلاد محافل اور سیرت مجالس کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ اِسی طرح جلوس محمدی کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔
صدر جمہوریہ محتر مہ دروپدی مُر مو نے اہل وطن کو عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
***** ***** *****
عید امیلاد النبی ﷺ کی منا سبت سے آج چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘ ناندیڑ اور پر بھنی میںچھٹی کا اعلان کیاگیا ہے ۔ تینوں اضلاع کے کلکٹرس نے اِس بارے میںکل اطلاع نامہ جاری کیا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں آئندہ 18؍ تاریخ بُدھ کے روز عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی ۔ اُس دن وہاں چھٹی ا علان کیاگیا ہے ۔بیڑ ضلع کلکٹر نے کل اِس خصوص میں اطلاع نامہ جاری کیا ۔
***** ***** *****
کل گنیش اُتسو کا اختتام ہو جائے گا ۔ گنیش وِسرجن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے منتظم نیز کمشنر جی شری کانت نے گنیش وِسر جن کے لیےتیار کیے گئے کنویں اور عارضی تالابوں کا کل معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔
***** ***** *****
لاتور میں گنیش وِسر جن جلوس کے لیے عوام کی سہولت اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے وِسرجن جلوس راستوں پر آمدو رفت بند کر کے متبادل راستوں کی سمت مو ڑ دی جائے گی ۔ انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ کل صبح 10؍ بجے سے رات 11؍ بج کر 55؍ منٹ تک متبادل راستے کھلے رہیں گے ۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر برائے ہائوسنگ اتُل ساوے نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی جدو جہد اور قر بانیوں کی تاریخ سے اگلی نسلوں کوواقف کر وانا چا ہیے۔ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق تصاویر پر مبنی ایک نمائش چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سدارتھ گارڈن میں لگائی گئی ہے ۔اِس نمائش کی افتتاحی تقریب میں وہ کل اظہار خیال کر رہے تھے ۔اِس تقریب میں رکن پارلیمان بھاگوت کراڈ اور ضلع کلکٹر دلیپ سوامی بھی موجود تھے ۔
اِس موقعے پرضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی تاریخ پر روشنی ڈالی ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے نو جوانوں سے مُکتی سنگرام کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنے کی بھی اپیل کی ۔
یہ نمائش اطلاعات و نشر یات کی مرکزی وزارت اور چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے لگائی گئی ہے ۔ یہ نمائش آئندہ کل یعنی 17؍ تاریخ تک صبح 9؍ بجے سے شام 6؍ بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
***** ***** *****
کل منائے جانے والے مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی سر کاری پرچم کشائی چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سدھارتھ گارڈن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کی جائے گی ۔ مُکتی سنگرام دن کی منا سبت سے سہیادری چینل پر آج دوپہر 2؍ بجے ’’ مُکتی سنگرام کہانی مراٹھواڑے کے جد و جہد کی ‘‘ نامی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی ۔ ثقافتی امور کے ریاستی وزیر سُدھیر منگنٹی وار نے شہر یان سے یہ فلم دیکھنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے نگراں وزیر دھننجئےمُنڈے نے کہا ہے کہ کا شتکار اپنی آمدنی میں اضا فہ کرنے کے لیے زراعت کے ساتھ ساتھ مویشی پر وری بھی کریں۔ وہ کل بیڑ ضلعے کے پر لی تعلقے میں مو ہا اور سر ساڑا کے مقام پر جانوروں کے دواخانوں کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے بتا یا کہ اِن دواخانوں میں جانوروں کی سونو گرافی اور ایکسرے مشینیں بھی مہیا کی گئی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھوک ہڑ تال کر رہی راج شری اُمبرے نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسر کر اور ضلعے کے نگراں وزیر عبد الستار سے بات چیت کرنے کے بعد کل انھوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ۔ خیال رہے کہ اُمبرے گزشتہ 14؍ دنوں سے کرانتی چوک پر بھوک ہڑتال کر رہی تھیں۔
***** ***** *****
پر بھنی میں کل دھنگر سماج کی جانب سے میگھا لیہ کے گور نر سی ایچ وِجئے شنکر کا استقبال کیاگیا ہے ۔یہ تقریب وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی میںمنعقدہ کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں میگھالیہ کے گورنر نے کہا کہ انفرادی اور سماجی تر قی کے لیے تعلیم نہایت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو معاشی تر قی پر بھی زور دینا چا ہیے ۔ اِس تقریب میں رکن اسمبلی رام پر ساد بورڈیکر ‘ ڈاکٹر رتنا کر گُٹے ‘ رکن اسمبلی میگھنا بورڈیکر اور وائس چانسلر ڈاکٹر اِندر منی موجود تھے ۔
***** ***** *****
جائیکواڑی ڈیم میں 99؍ فیصد سے زیادہ پانی ذخیرہ ہو چکا ہے ۔ ڈیم میں فی الحال ڈھائی ہزار مکعب فیٹ فی سیکیڈ کی رفتار سے پانی کی آمد جاری ہے ۔ ڈیم کے دائیں حصے سے پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ذاتی مفاد سے پہلے قومی مفاد کو فو قیت دیں ‘ نائب صدر جمہوریہ کی اپیل
٭ ملک بھر میں 2؍ کروڑ نئے مکانات الاٹمنٹ کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز
٭ مرکزی و ریاستی حکو مت کسانوں کے مفادمیں نہیں ہے ‘ شرد پوار
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام سے متعلق تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام
اور
٭ آج منا ئی جارہی ہے عید میلاد النبی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment