Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 24 September 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴۲ /ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ اِنصاف آپ کے در وازے پر عدالتی نظام کا یہ جدید تصور ہے ‘ چیف جسٹِس ڈاکٹر ڈی وائے دھننجئے چندر چوڈکا بیان ‘ موصوف کے ہاتھوں رکھا گیا ممبئی ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد
٭ شِرور تا چھتر پتی سنبھا جی نگر گرین فیلڈ ایکسپریس راستے کی تعمیر اور نئی ثقا فتی پالیسی کو کابینہ کی منظوری
٭ شدید بارش کے سبب فصلوں کے نقصان کی تلا فی کے طور پر 237/ کروڑ سے زائد رقم کی تقسیم کرنے حکم نامہ جاری
٭ صفائی ہی خدمت اِس مہم کے تحت ملک بھر میں 3/ کروڑ سے زائد شہر یان کی صفائی مہم میں شر کت‘ مراٹھواڑہ میں بھی صفائی مہم پر عمل در آمد
اور
٭ مراٹھواڑہ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 2/ دنوں کے دوران زبر دست بارش کا امکان‘ جالنہ ضلعے میں بجلی گر نے سے ایک کسان کی موت
اب خبریں تفصیل سے...
سپریم کورٹ کے چیف جسٹِس ڈاکٹر ڈی وائے چندر چوڈ نے کہا ہے کہ ” انصاف آپ کے در وازے پر “ عدالتی نظام کا یہ جدید تصور ہے۔اُن کے ہاتھوں کل ممبئی ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔ اِس موقعے پر انھوں نے یہ بات کہی۔ اِس تقریب میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور اجیت پوار‘ ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹِس دیویندر کماراُپا دھیائے اپنے خطاب میں چیف جسٹِس چندر چوڈ نے کہا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے کئی قو می شخصیات عطاء کی ہے جن کی میراث‘ سماجی ‘ اقتصا دی اور قومی شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ اِس لیے ہائی کورٹ کا یہ نیا کامپلیکس سب کے لیے قابل رسائی ہو گا۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جمہوریت کو مضبوط بنا نے میں عدلیہ کا اہم کر دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر یان عدالت سے امید رکھتے ہیں کہ مجر مین کو جلد از جلد سزائیں دی جائیں اور اِس کے لیے ہم سب کو ایک موثر عدالتی نظام تشکیل دینے کی کاوش کر نی چاہیے۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ نے پونا صلعے کے شرور سے چھتر پتی سنبھا جی نگر تک گرین فیلڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصبوے کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیر صدارت کل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ 205/ کلو میٹر طویل اِس ایکسپریس راستے کی تعمیر پر 14/ ہزار 886/ کروڑ روپیوں کا خرچ آئے گا۔ یہ سڑک BOT کی بنیاد پر تعمیر کی جائے گی۔ کام مکمل ہونے کے بعد2008ء کی روڈ ٹیکس پالیسی کے مطا بق گاڑیوں پر روڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اِس ایکسپریس وے کے لیے 2/ ہزار633/ ہیکٹر اراضی حاصل کی جائے گی۔
کل منعقدہ کابینی اجلاس میں لوح گاؤں طیران گاہ کا نام بدل کر سنت تُکا رام مہا راج بین الاقوامی طیرانگاہ ‘ پونے رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اِس اجلاس میں ریاست کی ثقا فتی پالیسی 2024ء کو بھی منظوری دی گئی۔ یہ پالیسی ریاست کی ایک مضبوط ثقا فتی مرکز کے طور پر شناخت پیدا کرنے کی خاطر تیار کی گئی ہے۔ جس سے اِس کے ورثے اور فن کو محفوظ بنا تے ہوئے عالمی سطح پر اِس کی ثقا فتی اہمیت کو اُجا گر کیا جا ئے گا۔ اِس پالیسی کا ہر5/ برس کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔کا بینہ نے سر پنچ اور نائب سر پنچ کے مشاہرے کو دُگنا کرنے‘ کُنبی کی3/ ذیلی ذاتوں کو دیگر پسماندہ طبقات او بی سی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی کا بینہ نے بر ہمن سماج کے لیے پر شو رام معاشی تر قیاتی کار پوریشن اور راجپوت سماج کے لیے ویر شرومنی مہارنا پر تاپ معاشی تر قیاتی کار پوریشن کے قیام کو منظوری دی۔
کا بینہ نے کل منعقدہ میٹنگ میں ریاست کے14/ آئی ٹی آئی اِداروں کے نام رکھنے ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر اور ناگپور میں لاء یو نیور سٹی کو 7/ کروڑ روپیوں کی سبسیڈی فراہم کرنے ‘ دودھ پر رعایت دینے کی اسکیم جاری رکھنے اور گائے کے دودھ فی لیٹر7/ روپئے سبسیڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جی ایس ٹی قانون میں تر میم کرنے ‘ دھان پیدا کرنے والے کسانوں کو 40/ روپئے فی کوئنٹل اضا فی بار بر داری ادا کرنے ‘ گرام سیوک اور دیہی تر قیاتی افسر کے عہدوں کو ملا کر گرام پنچایت افسر کا عہدہ بنا نے ‘ ایس ٹی کارپوریشن کی زمین کو BOT کی بنیاد پر تر قی دینے ‘ آبی وسائل محکمے کے ملازمین کے لیے سینئر پے اسکیل متعارف کرانے کا فیصلہ کل کا بینہ کے اجلاس میں کیاگیا۔
***** ***** *****
ریاست میں جون تا اگست2024ء کے دوران شدید بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کی تلا فی کے طور پر کسانوں کو237/ کروڑ 7/ لاکھ13/ ہزار روپیوں کی تقسیم کو منظوری دی گئی ہے۔ راحت رسانی ‘ بحالی اور آفات کے انتظام کے ریاستی وزیر انِل پاٹل نے اِس سلسلے میں سر کو لر جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ آج اور کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کا دورہ کرر ہے ہیں۔ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کار کنان اور بی جے پی کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ شندے بھی اِسی سلسلے میں آج چھتر پتی سنبھا جی نگر آ رہے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن کے افسران ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 26/ تا 28/ ستمبر کے دوران ممبئی کا دورہ کریں گے۔ 27/ ستمبر کو کمیشن کے عہدیدار مختلف سیاسی جماعتوں ‘ نوڈل افسران اور CPMF کے ساتھ انتخابی سیکو ریٹی سے متعلق تفصیلی بات چیت کریں گے۔ اِس کے بعد امن و قانون کا نفاذ کر نے والی ایجنسیوں کے حکام کے ساتھ میٹنگ ہو گی۔ اِسی دن انتخابی کمیشن کے عہدیداران ریاست کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے بھی ملاقات کریں گے۔
***** ***** *****
سنت گاڈ گے بابا دیہی صفائی مہم کے تحت ریاستی سطح کے سنت تُکڑو جی مہا راج صاف دیہات انعامات کی تقسیم چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آب رسانی اور صفائی کے ریاستی وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اِس موقع پر سن2018ء تا2022ء کے ایوارڈس تقسیم کیے گئے۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ مقابلے میں صرف جیت کے لیے گاؤں کو صاف نہ رکھیں بلکہ گاؤں سمیت دِل کو بھی صاف رکھنے کی کوشش کریں۔ اِسی میں ہماری ترقی ہے۔ اِس تقریب میں ضلع کے رابطہ وزیر عبد الستار بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
” صفائی ہی خدمت “ اِس مہم کے تحت ملک بھر میں اب تک 15/ لاکھ سے زائد سر گر میاں عمل میں آئیں۔ جس میں اب تک3/ کروڑ شہر یان نے رضا کا رانہ طور پر اپنی خد مات پیش کی۔ مراٹھواڑہ میں چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن نے کل ” ہم ہوں گے کامیاب “ نامی صفائی مہم چلائی۔ اِس کے علا وہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کی جانب سے بھی صفائی مِتر تحفظ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ اِس میں صفائی ملازمین کی صحت کی جانچ کی گئی۔ ساتھ ہی ”ایک پیڑ ماں کے نام“ مہم کے تحت پودے تقسیم کیے گئے۔ ساتھ ہی ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت پودے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح ہنگو لی میں بھی بلدیہ کی جانب سے چراغ شاہ در گاہ جھیل کے علاقے میں صفائی مہم چلائی گئی۔
***** ***** *****
مراٹھا سماج کے لیے ریزر ویشن کے مطا لبے پر جالنہ کے انترا والی سراٹی میں بھوک ہڑ تال پر بیٹھے منوج جرانگے پاٹل کی حمایت میں مراٹھا سماج کے شہر یان نے ریاست کے مختلف اضلاع میں کل بند منا یا ۔ لاتور ‘ پر بھنی اور ناندیڑ اضلاع بند میں شامل تھے۔ ناندیر میں بند کا مِلا جُلا اثر رہا۔ احمد نگر ضلعے کے جام کھیڑا قصبے اور تعلقے میں مکمل طور پر بند منا یا گیا۔ دوسری جانب ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ہنگولی ضلعے کے وسمت تعلقے کے موڑی میں ایک نوجوان نے مراٹھا ریزر ویشن کی خاطر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے مراٹھواڑہ کے پر بھنی‘ بیڑ ‘ ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع میں آئندہ 2/ دنوں کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے جبکہ ڈویژین کے بقیہ اضلاع میں ہلکی سے در میانی در جے کی بارش کا امکان ہے۔ وہیں جالنہ شہر سمیت ضلعے کے کچھ حصوں میں بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گھن ساؤنگی تعلقے کے انتروالی دائی میں کل کھیت میں کام کر رہے ایک کسان اشوک گندھا کے پر آسمانی بجلی گری جس سے اُس کی موت واقع ہو گئی۔ آسمانی بجلی گر نے کے دیگر 2/ واقعات میں 2/ جانور ہلاک ہو گئے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کل دھنگر سماج کے لیے ریزر ویشن کی خا طر احتجا جی مظاہرہ کیاگیا۔ دھنگر سماج کے لوگوں نے روایتی لباس پہن کر بکریوں اور بھیڑوں کے ساتھ لاتور شہر کے اہلیہ بائی ہولکر چوک پر 3/ گھنٹے تک احتجاج کیا۔ دھنگر برا دری کے شہر یان نلنگا‘ احمد پور اور دیگر تعلقوں میں بھی احتجا ج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب بنجارہ سماج کے افراد نے بھی لاتور شہر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر پارک سے قدیم کلکٹر دفتر تک مورچہ نکا لا۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ اِنصاف آپ کے در وازے پر عدالتی نظام کا یہ جدید تصور ہے ‘ چیف جسٹِس ڈاکٹر ڈی وائے دھننجئے چندر چوڈکا بیان ‘ موصوف کے ہاتھوں رکھا گیا ممبئی ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد
٭ شِرور تا چھتر پتی سنبھا جی نگر گرین فیلڈ ایکسپریس راستے کی تعمیر اور نئی ثقا فتی پالیسی کو کابینہ کی منظوری
٭ شدید بارش کے سبب فصلوں کے نقصان کی تلا فی کے طور پر 237/ کروڑ سے زائد رقم کی تقسیم کرنے حکم نامہ جاری
٭ صفائی ہی خدمت اِس مہم کے تحت ملک بھر میں 3/ کروڑ سے زائد شہر یان کی صفائی مہم میں شر کت‘ مراٹھواڑہ میں بھی صفائی مہم پر عمل در آمد
اور
٭ مراٹھواڑہ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 2/ دنوں کے دوران زبر دست بارش کا امکان‘ جالنہ ضلعے میں بجلی گر نے سے ایک کسان کی موت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment