Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 19 September-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ’’ایک ملک‘ ایک انتخاب‘‘ تجو یز کو مرکزی کابینہ کی منظور ی؛ کانگریس پارٹی کی مخالفت۔
٭ چندریان -4، وینس آربیٹر اور ربیع ہنگام کیلئے کھاد کی سبسڈی کو مرکزی کابینہ کی منظوری۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کل مہاراشٹر کے دورے پر ؛پی ایم وشوکرما اسکیم سے متعلق تقریب میں ہوں گے شریک۔
٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے 'ورلڈ ایگریکلچر فورم کے زرعی ایوارڈ سے سرفراز۔
اور۔۔۔٭ ریاست گیر سطح کے صفائی ہی خدمت پندھر واڑے کا آج سے آغاز۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
’’ایک ملک ایک الیکشن ‘‘کی تجویز کو مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور آئندہ سرمائی اجلاس میں یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرِاطلاعات و نشریات اَشونی وَیشنو نے کل کابینی اجلاس کے بعد ایک صحافتی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ وَیشنو نے بتایا کہ اس تجویز کے مطابق پارلیمانی و اسمبلی انتخابات اور مقامی خود مختار اداروں کے انتخابا ت دو مرحلوں میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ...
اس کا ایمپلمنٹیشن دو فیزیز میں ہوگا‘ فرسٹ فیز میں لوک سبھا اور اسمبلیز کے الیکشن کو کر انے کا پریاس رہے گا‘ اور اس کے سیکنڈ فیز میں لوکل باڈیز الیکشن کووتھن ہنڈریڈ ڈیز آف جنرل الیکشن میں کروانا جس سے کی ایک بار میں سا رے الیکشن کا پروسیس کمپلیٹ ہوں اور پھر پانچ سال سب تک سب محنت کرکے دیش کے نِرمان میں لگے جو کمیٹی کے ریکمنڈیشنز ہیں ان کو پورے دیش بھر میں ڈسکشن کیا جائےگا۔ ملٹی پل اس کے جوامپیکٹ ہیں‘ ان سب پر ڈسکشن کریں اور ایک امپلیمنٹیشن گرو پ ڈیولپ کیا جائےگا، جس سے لیگل پروسیس سے اس کو امپلیمنٹ کیا جائے گا۔‘‘
دریں اثنا‘کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قا ئد ِحزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ انھوں نے اس فیصلے کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کو جب جب بھی ضرورت پڑے انتخابات کرائے جانے چاہیے۔ جبکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ون نیشن ون الیکشن تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
***** ***** *****
دریں اثنا، مرکزی مجلسِ وزرا نے کل منعقدہ اجلاس میں کئی دیگر اہم فیصلے بھی لیے۔ چاند سے زمین پر واپسی کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کیلئے چندریان-4 اور وینس آربیٹر مشن کو بھی کابینہ نےمنظوری دی۔ اسی طرح تصحیح شدہ گگن یان مشن کے ساتھ ساتھ بھارتی خلائی اسٹیشن کے قیام کو بھی کل منظوری دی گئی۔ 2040 میں چاند پر انسانوں کو بھیجنے کیلئے دیسی ساخت کے خلائی جہاز سازی کے فیصلے کو بھی مجلس ِ وزرا نے منظوری دی ہے۔
مرکزی کابینہ نے کل ربیع ہنگام کیلئے فاسفیٹ اور پوٹاش کھاد سازی کیلئے 24 ہزارکروڑ روپئے کی سبسڈی سمیت 79 ہزار 156کروڑ روپئے کے وزیرِ اعظم قبائلی دیہی ترقیات مشن کوبھی منظوری دی۔
اسی طرح وزیراعظم تغذیہ تحفظ اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس کے تحت کسانوں کو دالوں اور تیل کے بیجوں کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کم از کم بنیادی قیمت اور بازار کی قیمت کے درمیان فرق کی بھرپائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل 20 ستمبر کو مہاراشٹر کے وردھا کے دورہ پر آرہے ہیں۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کی تاسیس پر منعقدہ پروگرام میں وزیرِ اعظم شرکت کریں گے۔ بعدازاں وزیر اعظم کے ہاتھوں امراوتی میں پی ایم متر پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائےگا۔ نیز، وزیر اعظم‘ریاستی حکومت کی ’’آچاریہ چانکیہ فروغِ ہنر مرکز‘‘ اسکیم کی شروعات بھی کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت پربھنی ضلع کے 14 کالجوں، لاتور ضلعے کے 18 کالجوں اور ناندیڑ ضلعے کے 25 کالجوں میں فروغ ہنر مراکز قائم کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
کمسن و نابالغ بچوں کیلئے ’’واتسلیہ‘‘ وظیفہ اسکیم کا کل سے آغاز ہوگیا۔ صفر تا 18 سال کی عمر کے بچوں کیلئے یہ وظیفہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ ناند یڑ ضلعے کے 50 بچے آن لا ئن طور پر اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور ان میں سے 10بچوں کو مستقل سبکدوشی وظیفے کیلئے کارڈ دئیے گئے۔ اسی طرح کل اسکیم کے پہلے ہی دِن پچاس بینک کھاتے بھی کھولے گئے۔
***** ***** *****
تحفظ ِ ماحولیات‘ پائیدار ترقی اور سبز مہاراشٹر کے قیام کیلئے کی گئی کاوِشوں کی ستائش کرتے ہوئے ورلڈ ایگریکلچر فورم کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کو کل عالمی زراعتی ایو ارڈ سے سرفراز کیا گیا۔بانس کے عالمی دِن کی مناسبت سے کل ممبئی میں ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں وزیرِ اعلیٰ شندے کو یہ ایو ارڈ تفو یض کیا گیا۔اس موقعے پر وزیرِ اعلیٰ ا یکناتھ شندے نے عالمی زرعی ا یو ارڈ کسا نوں کے نام موسوم کرتے ہوئے زرعی میدان میں ریاست کو سرِفہرست مقام دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔جبکہ گورنر رادھا کرشنن نے ورلڈ ایگریکلچر ایوارڈ کی بدولت مہاراشٹر کی جانب سے دنیا کے سامنے پائیدار زراعت کی مثال پیش کرنے پر ریاستی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں پہلے سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ نئی ممبئی کے مہاپے میں آر آر پی گروپ آف کمپنیز کی معرفت یہ پروجیکٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ دو مرحلوں میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں اٹلی اور فرانس حکومتوں کی 27 فیصد شراکت داری ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 24 ہزار 538 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور دونوں مراحل میں مہاراشٹرکی کل سرمایہ کاری 36 ہزار 573 کروڑ ہوگی۔ 12 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری والے اس منصوبے سے 4000 ملازمتیں دستیاب ہوں گی۔
***** ***** *****
بلڈانہ میں آج وزیرِ اعلیٰ با اختیار خواتین مشن کے تحت ’’وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن‘‘ اسکیم سےمستفید خواتین کے اعزازی جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر کرن پاٹل نے اس تقریب کے سلسلے میں متعلقہ حکام کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کرنےکی ہد ایت کی ہے۔ اس اسکیم کے وعدے کی تکمیل کے تحت آئندہ 25 ستمبر کو شولاپور میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر محصول اور احمد نگرضلعے کے رابطہ وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے ضلعے کے نیواسے میں تعمیر کیے جانے والے سنت گیانیشور پروجیکٹ کا خاکہ اور اہلیہ دیوی کی یادگار کے قیام کیلئے جگہ سے متعلق تجویز فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ اس سلسلے میں احمد نگر میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
ریاست گیر سطح کے ’’صفائی ہی خدمت‘‘ پندھرواڑے کا آغاز آج وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجود گی میں ہوگا۔ گِرگائوں چوپاٹی سے اس مہم کی شروعات ہوگی۔ نا ند یڑ ضلع میں صفائی ہی خدمت 2024 مہم گرام پنچایت سطح پر روبہ عمل لائی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت ریاست سمیت ناند یڑ ضلع میں ایک دِن میرے گائوں کی صفائی کیلئے تصور پر عمل درآمد کیا جائےگا۔
***** ***** *****
جالنہ شہر میں گنیش وسرجن ریلی کل دوپہر میں اختتام پذیر ہوئی۔ عو امی گنیش منڈلوں کے تقریباً 413‘ اور گھریلو 24 ہزار گنیش مورتیاں پانی میں غرقاب کی گئیں۔ اسی طرح ناند یڑ ضلعے میں 24 ہزار گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا گیا۔
ممبئی میں بڑی گنیش مورتیوں کا وسرجن کل شام تک‘ جبکہ پونے میں گنپتی وسرجن کل د وپہر تک جاری رہا۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے اَوسہ میں تکش شیلا بدھ وِہار کے ترقیاتی کاموں کی رونمائی مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس بدھ وِہارکے ذریعے گوتم بدھ کے امن او ر انصاف کے نظریہ کو سماج تک پہنچانے میں مدد ملنے کا یقین آٹھولے نے اس موقعے پر ظاہر کیا۔
***** ***** *****
پربھنی کے ایڈیشنل ضلع کلکٹر ڈاکٹر پرتاپ کاڑے نے کہا ہے کہ تپ ِ دِق سے پاک مہم میں پربھنی ضلعے کی گرام پنچایتیں قابلِ ستائش کام کررہی ہیں۔ قومی تپ ِ دِق سے نجات پر وگرام کے تحت کل ٹی بی سے پاک گرام پنچایتوں کو انعامات دیکر ان کا اعزاز کیا گیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں گذشتہ 30 اگست تا 10 ستمبر کے دور ان ہوم گارڈ اندراج کیا گیا تھا۔ جس کے نتائج ویب سائٹ پر شا ئع کیے گئے ہیں۔ اس سے متعلق ا میدو اروں کو آج 19 ستمبر صبح دس تا شام پانچ بجے تک ہوم گارڈ کمشنر دفتر میں حاضر رہ کر اعتر اضات درج کروانے یا ای میل پر اعتر اضات ارسال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
نظام آباد۔ پونے اور ناندیڑ۔ پونے ریلوے گاڑیاں 21 اور 22 ستمبر کو پربھنی‘ پرلی، لاتور، کوروڈو واڑی، دَونڈ ان راستوں سے چلائی جائیں گی۔جبکہ ناندیڑ۔ نظام آباد اور پونے۔ ناندیڑ ریلوے گاڑیاں 22 اور 23ستمبر کو دَونڈ‘ کورو ڈ واڑی، لاتور، پرلی و پربھنی راستوں سے ہوکر گذریں گی۔ یہ اطلاع جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ عو امی رابطہ دفتر نے دی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ’’ایک ملک‘ ایک انتخاب‘‘ تجو یز کو مرکزی کابینہ کی منظور ی؛ کانگریس پارٹی کی مخالفت۔
٭ چندریان -4، وینس آربیٹر اور ربیع ہنگام کیلئے کھاد کی سبسڈی کو مرکزی کابینہ کی منظوری۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کل مہاراشٹر کے دورے پر ؛پی ایم وشوکرما اسکیم سے متعلق تقریب میں ہوں گے شریک۔
٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے 'ورلڈ ایگریکلچر فورم کے زرعی ایوارڈ سے سرفراز۔
اور۔۔۔٭ ریاست گیر سطح کے صفائی ہی خدمت پندھر واڑے کا آج سے آغاز۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment