Saturday, 20 September 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 20 ستمبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 20 September-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۰۲/ستمبر ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ جی ایس ٹی اصلاحات کا فائدہ کسانوں تک پہنچنے کی ضرورت: مرکزی وزیرِ زراعت کا عندیہ۔
٭ کالعدم تنظیم مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کا مسلح جدوجہد عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ۔
٭ وزیرِ اعظم مشن گرین اسٹیل میں مہاراشٹر کا کردار اہمیت کا حامل: وزیرِ اعلیٰ کا اظہارِ اعتماد۔
٭ لاڈکی بہن اسکیم کے استفادہ کنندگان کو اندرونِ دو ماہ E-KYC کروانے کی ہدایت۔
٭ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کا آج جلسہئ تقسیمِ اسناد۔
اور۔۔۔٭ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی عمان کے خلاف 21 رنوں سے فتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اشیاء و خدمات ٹیکس یعنی جی ایس ٹی میں کی گئی اصلاحات کا فائدہ کسانوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز نئی دہلی میں زرعی آلات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا:
Byte: Shivraj Singh Chavan
جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے کی گئی ان اصلاحات کا نفاذ پیر سے ہوگا۔
***** ***** *****
کالعدم نکسل تنظیم سی پی آئی (مارکسسٹ) نے مسلح جدوجہد عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی آئی مارکسسٹ کی پولٹ بیورو کے رُکن ایم وینو گوپال راؤ نے کل جاری کردہ ایک آڈیو کلپ میں کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی اور قومی صورتحال کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم‘ وزیرِ داخلہ اور اعلیٰ پولس افسران کی مسلسل اپیلوں پر سی پی آئی ایم نے مسلح جدوجہد عارضی طورپر روک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیرِ داخلہ یا ان کے نامزد کردہ نمائندہ وفد سے مذاکرات کیلئے وہ تیار ہیں۔
Byte: M. Venu Gopal Rao
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے مشن گرین اسٹیل میں مہاراشٹر بحیثیت ریاست سب سے بڑا کردار ادا کرے گا۔ وہ کل ممبئی میں اسٹیل مہاکمبھ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ بعد ازاں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے حکم دیا کہ نئی صنعتوں کی تعمیر کیلئے ضروری اجازت نامے کم کرکے وقت بچایا جائے۔ اس سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ متعلقہ محکمے کی میٹنگ میں ہدایت کی کہ جلد سے جلد اور بہ آسانی اجازت نامے دینے کی عمدہ مثال ملک کے سامنے رکھیں۔
***** ***** *****
چندرپور ضلع کے راجورا اسمبلی حلقہئ انتخاب میں گذشتہ برس ماہِ اکتوبر میں کُل سات ہزار 592 نئے رائے دہندگان کے اندراج کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اس سلسلے میں جاری خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جانچ کے بعد ان میں سے چھ ہزار 861 درخواستیں مسترد کرکے ان رائے دہندگان کا اندراج روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی تمام خواتین کو KYC میں آسانی کیلئے E-KYC کی سہولت دی جارہی ہے۔ خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر آدیتی تٹکرے نے اپیل کی ہے کہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والی خواتین اندرونِ دو ماہ یہ عمل مکمل کرلیں۔ E-KYC کا عمل لاڈکی بہن ڈاٹ مہاراشٹر ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان‘ پورٹل پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے ضلع پریشد افسران‘ ملازمین‘ اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے معذوری سرٹیفکیٹ کی جانچ کی جائیگی۔ اس جانچ میں جعلی یا ماورائے قواعد صداقت نامے حاصل کرنے والوں اور 40 فیصد سے کم معذوری رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زیرِ قیادت حکومت نے تمام شہریوں کو بیمہ سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرکھی ہے۔ اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے مئی 2015 میں وزیرِ اعظم جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور وزیرِ اعظم سرکشا بیمہ یوجنا شروع کیں۔
Byte: Voice Cast
***** ***** *****
ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کا 28 واں جلسہئ تقسیمِ اسناد آج منعقد ہوگا۔ جس میں گریجویشن اور ڈپلومہ نصاب مکمل کرنے والے 19 ہزار 400 طلبہ کو سندیں تفویض کی جائیں گی۔ سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طالب ِ علم وائس چانسلر گولڈ میڈل سے نواز جائے گا۔ اس برس یہ اعزاز پربھنی کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کالج آف ایجوکیشن کی طالبہ سیّدہ طیبہ نے حاصل کیا ہے۔
***** ***** *****
ناسک کی یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کا کُسماگرج قومی ادبی ایوارڈ مشہور ہندی شاعر کمار امبوج کو دیا جائے گا۔ ایک لاکھ روپئے نقد اور سپاسنامے پر مشتمل یہ ایوارڈ 24 ستمبر کو ایک پُروقار تقریب میں انھیں تفویض کیاجائے گا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل گوداوری کھورے آبپاشی ترقیاتی کارپوریشن کے ریگولیٹری ڈویژنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیرِ برائے آبی وسائل رادھا کرشن وکھے پاٹل نے اس اجلاس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ مراٹھواڑہ میں پانی کی قلّت کو دور کرنے کیلئے مفصل غور و خوص کیا گیا اور کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
بیڑ میں 28 ستمبر کو او بی سی سماج کا ایک بڑا ایلگار میلہ منعقد ہوگا۔ سمتا پریشد کے ریاستی سیکریٹری اور سینیٹ رکن ایڈوکیٹ سبھاش راؤت نے یہ اطلاع دی۔ اسی دوران کل کیج تحصیل دفتر پر ایک او بی سی مہا مورچہ نکالا گیا۔ جس میں او بی سی رہنماء پروفیسر لکشمن ہاکے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہاکے نے انتباہ دیا کہ او بی سی کے حقوق سلب کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے کنڑ میں کل بنجارا سماج نے بھی ایس ٹی زمرے میں شامل کیے جانے کے مطالبے پر ایک جلوس نکالا۔
***** ***** *****
ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ابوظہبی میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے عمان کو 189 رنوں کا ہدف دیا۔ جواب میں عمان نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 167 رن بنائے۔ اس فتح کے بعدبھارت نے گروپ اے میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر اور جالنہ ضلع میں کل زوردار بارش ہوئی۔ اس موسلادھار بارش کے باعث چھترپتی سمبھاجی نگر کے کئی زیریں علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور متعدد مقامات پر بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔
اسی دوران ریاست میں آج کوکن اور ودربھ کے چند اضلاع کے سوا تمام اضلاع میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ناندیڑ اور ہنگولی کو چھوڑ کر مراٹھواڑہ بھر میں زوردار بارش کے امکان کا اظہار محکمہئ موسمیات نے کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ جی ایس ٹی اصلاحات کا فائدہ کسانوں تک پہنچنے کی ضرورت: مرکزی وزیرِ زراعت کا عندیہ۔
٭ کالعدم تنظیم مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کا مسلح جدوجہد عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ۔
٭ وزیرِ اعظم مشن گرین اسٹیل میں مہاراشٹر کا کردار اہمیت کا حامل: وزیرِ اعلیٰ کا اظہارِ اعتماد۔
٭ لاڈکی بہن اسکیم کے استفادہ کنندگان کو اندرونِ دو ماہ E-KYC کروانے کی ہدایت۔
٭ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کا آج جلسہئ تقسیمِ اسناد۔
اور۔۔۔٭ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کی عمان کے خلاف 21 رنوں سے فتح۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 27 دسمبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 27 December-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خب...