Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 March 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 24 ؍مارچ ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
کانگریس اوراین سی پی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم کے اپنے سمجھوتے کاکل اعلان کیا۔کانگریس 26؍سیٹوں پراوراین سی پی 22؍سیٹوں پرچنائو لڑیں گی۔کل سہ پہرممبئی میںایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے صدراشوک چوہان اوراین سی پی کے سینئررہنمااجیت پوارنے کہا کہ بی جے پی ۔شیوسینا اتحادکامقابلہ کرنے کے لیے 56؍پارٹیاں اورتنظیمیں اتحادکی حمایت کے لیے ایک ساتھ ہوئی ہیں۔اپنی 26؍سیٹوں میں سے کانگریس پال گھرسیٹ، بہوجن وکاس اگھاڑی اورایک سیٹ راجوشیٹی کی سوابھیمان شیتکری سنگھٹنا کودے گی۔لیکن اس سیٹ کاابھی اعلان نہیں کیاگیاہے۔اپنی 22؍سیٹوں میں این سی پی ہتکانگلے سیٹ سیٹھی کے لیے چھوڑے گی جووہاں سے موجودہ ایم پی ہیں اور ایک دوسری سیٹ آزادایم ایل اے روی راناکی یوواسوابھیمان پارٹی کودے گی۔
***** ***** *****
بھارتی جنتاپارٹی نے کل مزید59؍اُمیدواروں کے ناموں کااعلان کیا۔ اس میںاُترپردیش ،مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ،گوا،مغربی بنگال،تلنگانہ،کیرالااورگجرات کے اُمیدوارشامل ہیں ۔ پارٹی کے رہنماجے پی نڈانے کل دلی میں اس کی اطلاع دی۔ اسی بیچ پارٹی کی سینئررہنمااُمابھارتی کابھارتیہ جنتاپارٹی کے نائب صدرکے عہدے پر تقررکیاگیاہے۔
***** ***** *****
قومی جمہوری فرنٹ نے بہارمیں لوک سبھا کی نشستوں کے لئے 39؍اُمیدواروں کی فہرست ظاہر کی ہے۔ اس میں بھارتیہ جنتاپارٹی نے شتروگھن سنہہ سمیت سات موجودہ اراکین پارلیمنٹ کی اُمیدواری نامنظورکردی ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی ، مشترکہ جنتادل اورلوک جن شکتی پارٹیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کااعلان کیاگیا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کل شب لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے اُمیدواروں کی آٹھویں فہرست ظاہر کی۔ اس میں ریاست کے ریاستی صدررکن پارلیمنٹ اشوک چوہان کوناندیڑسے اُمیدواری دی گئی ہے۔اس فہرست میں کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،منی پور، اُتراکھنڈ اور اُترپردیش کے لئے 38؍اُمیدوارشامل ہیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے ایکزیٹ پول کے سروے کی نشریات لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے بعد یعنی 19؍مئی کورائے دہی سے قبل نہیں کی جاسکتی۔ اس کی وضاحت انتخابی کمیشن نے کی ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے میڈیا کے لئے ہدایتیں جاری کی ہیں۔ اس میں سب سے پہلے ویب سائیڈس اور سوشل میڈیا کوشامل کیاگیاہے۔
***** ***** *****
اورنگ آبادلوک سبھا حلقہ انتخاب سے رکنِ اسمبلی سبھاش جھامبڑ کواُمیدواری دینے کی وجہہ سے کانگریس کے ضلع صدرعبدالستارنے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے ضلع صدرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
***** ***** *****
موجودہ اراکین پارلیمنٹ کوٹکٹ نہ دیتے ہوئے نئے چہروں کوموقع فراہم کرنے کے فیصلے کامقصد متعلقہ نشست پرفتح حاصل کرناہے۔یہ بات بھارتیہ جنتاپارٹی کی رہنماپنکجامنڈے نے کہی ہے۔وہ کل ممبئی میں مخاطب تھیں۔ بھارتیہ جنتاپارٹی نے اب تک مہاراشٹر سے ظاہر کئے گئے اُمیدواروں میں چارموجودہ اراکین پارلیمنٹ کودوبارہ موقع دیاہے۔
***** ***** *****
سینئر ادیب پروفیسرڈاکٹر یشونت پاٹھک کل ناسک میں قلبی حملے کے باعث چل بسے۔وہ 72؍برس کے تھے۔ ان کی 25؍تصانیف اورمختلف تحریری مقالات مشہورہیں۔ ان کی چارتصانیف کوریاستی حکومت کے ایوارڈس سمیت مختلف ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ان کے جسدِ خاکی پرکل دوپہر کوآخری رسومات اداکردی گئی۔
***** ***** *****
قومی جمہوری فرنٹ کے مہاراشٹر کے چارچھوٹے طبقاتی پارٹیوں کولوک سبھا کے ٹکٹ نہیں ملیںگے۔اسمبلی کے انتخابات میںاُنہیں مساوی نشستیں تقسیم کرکے شامل کیاجائے گا۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔اُنہوں نے کل قومی سماج پارٹی،ریت کرانتی تنظیم، شیوسنگرام تنظیم اوربھارتیہ ری پبلیکن پارٹی کے اٹھولے گروپ سے بات چیت کی۔اس کے بعدریاست کے انیمل ہسبنڈی وزیرمہادیوجانکرنے کل ممبئی میں پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
چندرپورلوکس بھا حلقہ انتخاب سے وینائیک نانگڑے کواُمیدواری دینے پرورکرس میں ناراضگی ہے۔ اس بات کوکانگریس ریاستی صدراشوک چوہان نے قبول کیاہے۔تاہم اس سلسلے میں میڈیا میںنشرکی گئی ویڈیوس میں ہمارے استعفے کی خبریں بے بنیادہے۔ اس کی وضاحت اشوک چوہان نے کی۔

No comments:
Post a Comment