Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 18 December 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر میں اگلے مہینے سے دیئے جا سکتے ہیں کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا بیان
٭
پونے میں شروع ہو رہی بین الاقوامی اسپورٹس یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوں گے داخلے‘ تین کورسیز کے ساتھ ہو گی شروعات
٭
ملک بھر کے ٹول ناکوں پر GPSپر مبنی ٹول وصول کرنے کے فیصلے کو منظوری‘ لمبی قطار کو ٹالنے اور ٹریفِک کی لگاتار آمد و رفت کو یقینی بنا نے کے لیے لیا گیا فیصلہ
اور
٭
آسٹریلیاء کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کَل بھارت نے دِن ختم ہونے تک
بنائے233؍ رن‘ کوہلی ‘ پجارا اور رہانے کی بہترین کار کر دگی
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر میں اگلے مہینے سے کورونا سے بچائو کا ٹیکہ دینے کا عمل شروع ہو سکتا ہے ۔ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے یہ بات کہی۔ ٹو پے کَل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت سے منظوری ملنے کے بعد اگلے مہینے میں پہلے مرحلے کے تحت تین کروڑ لوگوں کو کورونا مخالف ٹیکہ لگا یا جائے گا ۔ ٹیکہ اندازی کے لیے آشا خادمائوں سمیت اٹھارہ ہزار ملازمین کو تر بیت دی جا رہی ہے۔ ٹو پے نے بتا یا کہ ٹیکوں کا ذخیرہ اندوزی کے لیے کولڈ اسٹوریج کا انتظام کیا جا چکا ہے۔ٹوپے نے مزید بتا یا کہ ہر شخص کو SMS کے ذریعے ٹیکہ لگا ئے جانے کی تاریخ کا اطلاع دی جائے گی اور شناخت یقینی بنا نے کے بعد ہی ٹیکہ لگا یا جائے گا۔ ٹو پے نے دعویٰ کیا کہ اِس کام کے لیے مائیکرو پلاننگ جاری ہے۔
دوسری جانب ریاست کے سر کا ری افسران اور ملازمین کو حکو مت کی جانب سے ملنے والے میڈیکل Reimbersment میں کورونا وائرس بیماری کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ ٹو پے نے کہا کہ اِس اہم فیصلے کا نفاذ2؍ ستمبر2020 سے ہوگا۔
***** ***** *****
پونے میں شروع کی جا رہی بین الاقوامی اسپورٹس یو نیور سٹی میں اگلے تعلیمی سال سے داخلوں کا عمل شروع ہو گا۔ کھیلوں کے ریاستی وزیر سنیل کیدارنے یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یو نیور سٹی کے قیام کے پہلے تعلیمی سال کے دوران اسپورٹس سائنس ‘ اسپورٹس ٹکنا لو جی اور اسپورٹس ٹریننگ اینڈ پریکٹِس یہ تین کورسیز شروع ہوں گے۔ ہر کورس میں پچاس طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔ کیدار نے بتا یا کہ پو نے کے بالے واڑی میں قائم کی جا رہی اسپورٹس یو نیور سٹی کے لیے چار سو کروڑ روپئے خر چ کئے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے ملک کے ٹول ناکوں پر لمبی قطاروں کو ٹالنے اور ٹریفِک کی لگاتار آمد و رفت کو یقینی بنا نے کے لیے گلو بل پوزیشننگ سِسٹم ‘GPS پر مبنی ٹول وصول کر نے کے فیصلے کو منظور ی دی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نِتِن گڈ کری نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس فیصلے سے اگلے دو سالوں میںبھارت ٹول نا کوں سے آزاد ہو جا ئے گا۔ گڈ کری ناگپور میں ایک تقریب کے دوران بول رہے تھے۔گڈ کری نے مزید کہا کہ صرف سر کاری اخراجات سے ساری سہو لتیں فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں۔ اِن کاموں کے لیے عوامی شمو لیت آج کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے سیاحتی مقا مات کی تر قی کے لیے وزیر سیاحت آدِتیہ ٹھا کرے کی موجودگی میں کَل ممبئی میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اِس دوران آدِتیہ ٹھاکرے نے ضلعے کے سبھی سیا حتی مقا مات کو جوڑ نے والے راستوںکا جال مضبوط کر نے کی ہدایت دی ۔ سیاحوں کے لیے اورنگ آ باد میںموجود آمد و رفت سہو لتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹِنگ میں محصول کے ریاستی وزیر عبد الستار ‘ رکن اسمبلی امباّ داس دانوے ‘ محکمہ سیاحت کی پرنسپل سیکریٹری وَلسا نائر سنگھ موجود تھے۔عبد الستار نے کہا کہ اورنگ آ باد سے اجنٹا غاروں کو اور دیگر سبھی سیاحتی مقا مات کو جوڑ نے والے راستوں کا معیاری کام ہو نا ضروری ہے۔ اِس کام کے لیے متعلقہ اِداروں کو تال میل سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کی ضلع پریشد وں کی نظام دورِ حکو مت کی تعمیر کر دہ اسکولوں کی عمارتوں کی تزئین ِنو کے لیے دو سو کروڑ روپیوں کے فنڈز کو منظوری دی گئی ہے۔ اِسکولی تعلیم کے محکمے کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ اِس رقم سے1960 سے پہلے تعمیر کی گئی 1,045؍ اسکول عمارتوں کی قریب ساڑھے تین ہزار سے زیادہ کلاسیز کی تعمیری مرمت کی جائے گی ۔اِن میں بیڑ ضلعے کے293؍ اِسکول‘ جالنہ کے203؍ ناندیڑ کے157؍ اورنگ آ باد کے130؍ لاتور کے94؍ پر بھنی کے75؍ عثمان آ باد کے51؍ اور ہنگولی ضلعے کے42؍ اسکول شامل ہیں۔ اِن سبھی اسکولوں میں بنیادی ڈھا نچے کی مرمت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا معیار بُلند کرنے کے لیے تعلیمی نصاب اور اساتدہ کی تر بیت پر بھی زو ردیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 3,880؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 18؍ لاکھ84؍ ہزار773؍ ہو گئی ہے۔ گزشتہ کَل65؍ کورونا مریضوں نے ریاست بھر میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اِس طرح اب تک مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 48؍ ہزار499؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تنا سب قریب تین فیصد ہے۔
دوسری جانب کَل ریاست بھر میں4,358؍ لوگوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر میں17؍ لاکھ74؍ ہزار255؍ افراد اِس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کووِڈ19؍ سے صحت یابی کی شرح 94؍ فیصد ہے۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں میں60؍ ہزار905؍ کورونا پا زیٹوں مریض شریک ہیں جہاں اُن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل تین کورونا مریضوں کی موت کا اِندراج ہوا۔ وہیں258؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ بھی ہوا۔ بیڑ ‘ لاتور اور ناندیڑ ضلعوں میں سے ہر ایک ضلعے میں کَل ایک-ایک کورونا مریض نے دم توڑ دیا۔
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل89؍ نئے مریض پائے گئے۔ بیڑ ضلعے میں 45؍ لاتور میں41؍ ناندیڑ میں32؍ پر بھنی میں24؍ جالنہ میں15؍ عثمان آ باد میں11؍ اور ہنگولی میں کَل ایک مریض پا یا گیا۔
***** ***** *****
محکمۂ صحت نے پر بھنی ضلعے میں تین پرائمری ہیلتھ سینٹرس اور چار نئے سب سینٹرس شروع کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔ اِس کے تحت پر بھنی ضلعے کے سون پیٹھ تعلقے کے موضع اُکھڑی‘ مانوَت تعلقے کے موضع کیکر جوَلا اور پالم تعلقے کے موضع پیٹھ شیو نی میں پرائمری ہیلتھ سینٹرس شروع کئے جا ئیں گے۔ جبکہ چار سب سینٹرس سون پیٹھ تعلقے میں قائم کئے جا ئیں گے۔ محکمۂ صحت نے کَل اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جاری کیا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں21؍ دسمبر سے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی کلاسیز شروع کی جائیں گی۔ پر بھنی ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ضلعے میں میونسپل حدود کے باہر واقع اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسیز 2 ؍ دسمبر سے جبکہ میونسپل حدود میں واقع اسکولوں میں 10؍ دسمبر سے کلاسیز جاری ہیں۔ مُگلیکر نے کہا کہ سبھی اسکولوں میں کوروناوائرس سے بچائو کے اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے اور سر پرستوں سے تحریری اجازت نامے بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میںBOT طرز پر جاری کاموں کو وقت پر مکمل نہ کرنے کی صورت میں کار وائی کی جائے۔ اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے ایڈ مِنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے یہ ہدایت دی۔ پانڈے نے سدھارتھ گارڈن سمیت شہر کے مختلف مقامات پر BOT طرز پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کا خاص خیال رکھیں کہ نئے پانی فراہمی منصوبے کی پائپ لائنس اور نئے راستے ایک دوسرے کے لیے رکا وٹ نہ بنیں۔
***** ***** *****
امبہ جوگائی کے سبکدوش معلم پونم چند پردیشی کو ریاستی سطح کے گُرو گوَروشِکشک رتن اِنعام کے لیے چُنا گیا ہے۔ ممبئی میں 18؍ اپریل2021 کو اُنھیں یہ انعام دیا جا ئے گا۔ پر دیشی امبہ جو گائی کے کھولیشور پرائمری اسکول میں
31؍ سالوں کی تدریسی خد مات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے جعفر آ باد کی پنچایت سمیتی کے افسر سنتوش سابلے کو 2؍ ہزار روپیوں کی رشوت کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے رقم جاری کرنے کے بدلے سابلے نے رشوت مانگی تھی۔
بیڑ ضلعے کے آشٹی میں اسِسٹنٹ رجسٹرار واگھما رے اور کلرک کو یتا کھیڑ کر کو کَل 7؍ ہزار روپیوں کی رشوت قبول کر تے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اِن دونوں نے تنظیم کے نام کا رجسٹریشن کرنے کے بدلے رشوت مانگی تھی۔
***** ***** *****
حرارتی بجلی مراکز کے قیام کے دوران بے گھر ہوئے لوگوں کو مستقل سر کاری ملازمت دینے کی ہدایت وزیر توا نائی ڈاکٹر نِتن رائوت نے دی ہے۔ اُنھوں نے اِن افراد کو ملازمت دینے کے لیے تینوں بجلی کمپنیوں مہا پاریشن‘مہا وِترن او رمہا جینکو سے خالی عہدوں کے لیے خصوصی اشتہارات شائع کرنے کو کہا ہے۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیورسٹی کے امتحانوں کے نتیجوں میں نقائص دور کرنے کے مطالبے پر اکھل بھارتیہ وِدیا رتھی پریشد ABVP کے کارکنوں نے کل اورنگ آ باد میں یو نیور سٹی احا طے میں دھر نا آندو لن کیا۔ ABVP
کی ریاستی سر براہ انکِتا پوار نے کار کنوں کے ساتھ یو نیور سٹی انتظا میہ کو مطالباتی محضر پیش کیا۔ محضر میں اب تک نتیجوں سے محروم طلباء کے نتیجوں کا فوراً اعلان کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
***** ***** *****
آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کَل بھارت نے پہلے دِن کے اختتام تک 6؍ وکٹ کے نقصان پر 233؍ رن بنا لیے ہیں۔ ایڈ لیڈ میں جاری اِس مقابلے میں74 ؍ رن بنا نے والے وِراٹ کو ہلی کا چِتیشور پُجارا نے43؍ اور اجِنکیہ رہا نے نے42؍ رن بنا کر ساتھ دیا۔ کَل کھیل ختم ہونے تک وردھمان سا ہا 9؍ رن پر اور روی چندراَشوِن 15؍ رنوں کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر میں اگلے مہینے سے دیئے جا سکتے ہیں کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کا بیان
٭
پونے میں شروع ہو رہی بین الاقوامی اسپورٹس یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوں گے داخلے‘ تین کورسیز کے ساتھ ہو گی شروعات
٭
ملک بھر کے ٹول ناکوں پر GPSپر مبنی ٹول وصول کرنے کے فیصلے کو منظوری‘ لمبی قطاروں کو ٹالنے اور ٹریفِک کی لگاتار آمد و رفت کو یقینی بنا نے کے لیے لیا گیا فیصلہ
اور
٭
آسٹریلیاء کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کَل بھارت نے دِن ختم ہونے تک
6؍ وکٹ کھو کر بنائے233؍ رن‘ کوہلی ‘ پجارا اور رہانے کی بہترین کار کر دگی
اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment