Wednesday, 31 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۳۱ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 31 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۱ ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سا معین کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے۔ اِسی لیے آپ سے گذارش ہے کہ مجوزہ احتیا طی تدابیر پر سنجید گی سے عمل کریں  اور  45؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر حفاظتی ٹیکے لگوائیں ۔ اِسی طرح ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل کریں نیز وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ اپنے ہاتھ اور منہ صاف رکھیں ۔


  اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ اورنگ آ باد ضلعے میں لاک ڈائون کا فیصلہ منسوخ  ‘  ساتھ ہی اِس کی مخالفت میں کیا  جانے والا مظاہرہ بھی منسوخ 

٭ کورونا وائرس سے بڑے پیما نے پر متاثرہ   اورنگ آ باد  اور  ناندیڑ سمیت ریاست بھر کے8؍ شہروں میں RT-PCR جانچ میں اضافہ کر یں‘ مرکزی حکومت کی ہدایت 

٭پر بھنی ضلعے میں دسویں  اور  بارہویں جماعت کو چھوڑ کر دیگر سبھی کلاسیز

 15؍ اپیریل تک بند  رکھنے کا  ضلع کلکٹرکا حکم    

اور

٭ریاست بھر میں مزید27؍ہزار918؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں88؍ مریض علاج کے دوران چل بسے  جبکہ مزید4؍ہزار210؍ مریضوں کا  ہوا  اضافہ 


  اب خبریں تفصیل سے....

اورنگ آ باد شہرمیں نصف شب سے لگا یا جا نے والا لاک ڈائون منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کَل رات پریس کانفریس میں یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاستی سطح پر لاک ڈائون کے قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اِس خصوص میں ہدا یات ملنے تک پرنسپل سیکریٹری  اور  نگراں وزیر کی جانب سے دی گئی ہدایت پر لاک ڈائون منسوخ کیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر نے بتا یا کہ ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں آئی تیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے آئندہ9؍ اپریل تک لاک ڈائون کرنے کافیصلہ کیا تھا تا ہم تمام سطح پر اِسکی مخالفت کی جا رہی تھی۔ اُنھوں نے کہا کہ ساکنان نے تا حال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ بھی شہر یان انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔ کلکٹر صاحب نے واضح طور پر کہا کہ ضلعے میں جزوی لاک ڈائون نافذ رہے گا جس کے مطا بق عوام کے ایک جگہ جمع ہونے پر پا بندی ہو گی اور اِسی طرح  تمام دکانیں بھی صرف رات8؍ بجے تک ہی کھلی رکھی جا سکتی ہے۔ 

اِسی دوران رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ضلعی انتظامیہ کے اِس فیصلہ کا استقبال کیا ہے۔ خیال رہے کہ اُنھوں نے لاک ڈائون میں غرباء کی روزی روٹی کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہوئے لاک ڈائون کی مخالفت کی تھی۔ لاک ڈائون کی مخالفت میں امتیاز جلیل کی جانب آج ہونے والا مظاہرہ بھی اِس فیصلے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ امتیاز جلیل نے شہر یان سے ماسک استعمال کرنے  اور دیگر احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکو مت نے  ریاست کے اورنگ آ باد  اور  ناندیڑ سمیت  8؍ شہروں میں RT-PCR جانچ کی تعداد میں اضا فہ کر نے ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی متاثرین کو فوراً کورنٹین کرنے اور متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آچکے افراد کی بھی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ریاست کے اِن 8؍ شہر وں میں  اورنگ آ باد ‘ ناندیڑ‘ احمد نگر ‘ پو نا ‘ ناسک ‘ تھا نہ ‘ ممبئی اور  ناگپور  کا شمار ہے۔اِس خصوص میں موصولہ خبر میں بتا یاگیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کا تناسب5؍ فیصد ہے جبکہ صرف مہاراشٹر میں اِس کے پھیلائو کا تنا سب23؍ فیصد ہے ۔

اِسی دوران  45؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کَل سے کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں جائیں گے ۔اِس کے لیے شہر یان  کووِن  ایپلی کیشن پر اِندراج کر کے  یا  دو پہر3؍ بجے کے بعد قریبی ٹیکہ اندازی مرکز پہنچ کر شناختی کارڈ دکھا کر ٹیکہ لگوا سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے  دسویں   اور  بارہویں جماعت کی کلاسیز چھو ڑ کر دیگر سبھی کلاسیز

15؍ اپریل تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اِسی طرح ضلعے میں ہفتہ واری بازار ‘ حمل و نقل  اور  مذہبی مقا مات کو بھی آئندہ15؍ اپریل تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ نے کہا ہے کہ بیڑ ضلعے میں کووِڈ19 ؍ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اُنھوں نے ہوم کورنٹین مریضوں سے تمام ہدایات پر سنجید گی سے عمل در آمد کر نے کی اپیل کی ہے ۔ 

اِسی دوران اُنھوں نے  بیڑ ضلعے میں سبھی نیشنلائز  اور  خانگی بینکوں  اِسی طرح خانگی دفاتر کے افسران  و ملازمین کو آئندہ2؍ اپریل تک RT- PCR   جانچ کروانے کی ہدایت دی ہے۔ اُنھوں نے بینکوں اور  خانگی دفاتر کے سر براہان سے اِس بات کو یقینی بنا نے کو کہا کہ آئندہ5 ؍ اپریل کے بعد کوئی بھی افسر  یا  ملازم  مذکورہ ٹیسٹ کئے بغیر آفس نہ آ ئے ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

ناندیڑ کے نگراں وزیر اشوک چوہان نے ناندیڑضلعے کے اِس سال کے لیے تیار کئے گئے تر قیاتی لائحہ عمل میں5؍ فیصد فنڈ  کووِڈ19 ؍ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے مختص کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ناندیڑ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر چوہان نے کَل ناندیڑ میں میٹنگ منعقد کی تھی اِس دوران اُنھوں نے تیقن دیا کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ڈاکٹر شنکر رائو چو ہان سر کاری میڈیکل کا لج میں مزید200؍ بستر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید27؍ہزار918 ؍کورونا مریض پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر27؍ لاکھ73؍ہزار436؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل 139؍ مریض علاج کے دوران وفات پا گئے ۔ ریاست میں اب تک 54؍ہزار422؍ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

دوسری جانب 23؍ہزار820؍ کورونا متاثرین علاج کے بعدکَل پوری طرح شفایاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک 23؍ لاکھ77؍ہزار127؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں3؍لاکھ40؍ہزار542؍ مریض زیرعلاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید4؍ہزار210؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے  اور  88؍ مریض دوران ِ علاج چل بسے ۔فوت ہونے والوں میں  اورنگ آ باد ضلعے کے43؍‘ ناندیڑ ضلعے کے20؍ مریض پر بھنی کے9؍ جالنہ کے8؍ لاتور کے5؍  ہنگولی کے2؍  اور  بیڑ ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے۔

اورنگ آباد ضلعے میں کَل مزید  ایک ہزار116 ؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ اِسی طرح ناندیڑ ضلعے میں950؍ لاتور میں557؍ جالنہ میں424 ؍ پر بھنی میں379؍ بیڑ میں318؍ عثمان آ باد میں242 ؍ اور  ہنگولی ضلعے میں گزشتہ کَل کووِڈ19؍ سے متاثرہ  224؍مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے آکسیجن کی کُل فراہمی کے 80؍فیصد حصے کو

 طبی استعمال  اور  بقیہ صرف 20 ؍ فیصد حصے کو صنعتی استعمال کے لیے مختص کر نے کی ہدایت دی ہے۔

اِس خصوص میں محکمہ صحت کی جانب سے کَل نوٹِفِکیشن جاری کیا گیا  جو آئندہ  30؍  جون تک نافذ العمل رہے گا ۔ اِسی طرح آکسیجن تیار کرنے والوں کو آکسیجن کی تیاری کئی گنا بڑھا نے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ نوٹِفِکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ضرورت پیش آ نے پر شعبہ صحت میںآکسیجن کی فراہمی میں

اضافہ کیا جا ئے۔

***** ***** ***** 

دھو لی وندن کے  دِن  ناندیڑ شہر کے وزیر آ باد علاقے میں پولس پر حملہ کرنے والے18؍ افراد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے  ا ور  300؍ افراد کے خلاف فردِ جرم داخل کیا گیا ہے۔ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ پر مود کمار شیوالے نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ CCTV    کے فوٹیج دیکھ کر 60؍ ملزمین کی تلا ش کی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے پر بھنی ضلعے میں کووِڈ19؍ سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ضروری  H R C T  ٹیسٹ کرتے ہوئے  سی ٹی اسکین  کی زیادہ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کار وائی کرنے کا حکم دیا ہے۔اِس حوالے سے موصولہ شکایات کے بعد  ضلع کلکٹر نے  متعلقہ  سی  ٹی  اسکین مشین سیل کرنے کی  ہدایت دی ۔ 

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭ اورنگ آ باد ضلعے میں لاک ڈائون کا فیصلہ منسوخ  ‘  ساتھ ہی اِس کی مخالفت میں کیا  جانے والا مظاہرہ بھی منسوخ 

٭ کورونا وائرس سے بڑے پیما نے پر متاثرہ   اورنگ آ باد  اور  ناندیڑ سمیت ریاست بھر کے8؍ شہروں میں RT-PCR جانچ میں اضافہ کر یں‘ مرکزی حکومت کی ہدایت 

٭پر بھنی ضلعے میں دسویں  اور  بارہویں جماعت کو چھوڑ کر دیگر سبھی کلاسیز

 15؍ اپیریل تک بند  رکھنے کا  ضلع کلکٹرکا حکم    

اور

٭ریاست بھر میں مزید27؍ہزار918؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں88؍ مریض علاج کے دوران چل بسے  جبکہ مزید4؍ہزار210؍ مریضوں کا  ہوا  اضافہ

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: