Saturday, 27 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۷ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 27 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۷ ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


  سب سے پہلے اِس وقت کی  سر خیاں...

٭

مرکزی حکو مت نے ریاستوں کو تہواروں کے ضمن میں جاری کئے رہنما خطوط‘ بھیڑ جمع نہ ہونے دینے اور کورونا مخالف ضابطوں پر عمل آ وری کو یقینی بنا نے کو کہا

٭

مہاراشٹر میں کَل رات سے نافذ ہو گا رات کا کر فیو‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے ریا ستی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد دی ہدایت

٭

اورنگ آ باد میں کَل ہوئی 26؍ کورونا  مریضوں کی موت‘ ضلعے میں کَل پائے گئے ایک ہزار787؍نئے کورونا مریض 

 اور

٭

کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کے لیے لاتور میں آج سے 4؍ اپریل تک نافذ رہے گاسخت لاک ڈائون‘ جالنہ میں لاک ڈائون لگا نے کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں


  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے رہنما خطو ط جاری کئے ہیںجن میں کہا گیا ہے کہ آ نے والے تہواروں کے موسم میں حکو متیں بھیڑ جمع نہ ہونے دیں اور کورونا مخالف ضابطوں پر عمل آ وری کو یقینی بنائیں۔ مرکزی وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری اَجئے بھلّا نے ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ہو لی‘ دھو لی وندن‘ شب برأت اور ایسٹر سنڈے جیسے تہواروں کے پس منظر میں سبھی اضلاع انتظامیہ اور پولس محکمہ احتیاط بر تے اور  عوامی بیداری مہم چلائیں۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کر یں اور ضروری جسمانی دوری بر قرار رکھیں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر بھر میں کَل رات سے رات کا کر فیو نافذ رہے گا۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے سبھی ڈویژنل کمشنروں  اور اعلیٰ سر کاری افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی اور  ریاست بھر میں رات کا کر فیو نافذ کرنے کے احکا مات دئے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر عوام کی جانب سے کورونا ضابطوں کی پا ما لی ہو تی رہی تو مجبوراً سخت لاک ڈائون لگا نا پڑ سکتا ہے۔ اِس دوران مہاراشٹر میں اب تک 52؍ لاکھ لوگوں کو  کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے دئے جا چکے ہیں اور ٹیکہ اندازی کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 36؍ہزار902؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِس اضا فے کے بعد ریا ست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر

 26 ؍ لاکھ37؍ ہزار735؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کَل دِن بھر میں112؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔ جس کے بعد اِس وباء سے مہاراشٹر میں مر نے والوں کی مجموعی تعداد 53؍ہزار907؍ تک جا پہنچی ہے۔ ریاستی شر ح اموات قریب ڈھائی فیصد ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ریاست میں کَل17؍ہزار19؍ افراد کو  کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے رخصت ہوئے ۔ اب تک مہاراشٹر میں کووِڈ19؍ سے ٹھیک ہو نے والوں کی کُل تعداد 23؍ لاکھ56؍ہزارتک جا پہنچی ہے۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب87؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا  پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد2؍ لاکھ 82؍ہزار451؍ ہے جو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز4؍ ہزار597؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا جبکہ57؍ مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والوں میں سب سے زیادہ مریض اورنگ آ باد سے ہیں جہاں 26؍ لوگوں نے علاج کے دوران دَم توڑ دیا۔ ناندیڑ ضلع میں گزشتہ روز14؍ مریض ہلاک ہو گئے۔ پر بھنی میں 6؍ جالنہ میں5؍ اور بیڑ اور عثمان آ باد ضلعوں میں کَل 2-2؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ لاتور اور ہنگولی ضلعوں میں کَل ایک-ایک کورونا مریض کی موت کا اندراج ہوا۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ مراٹھواڑہ کے سبھی ضلعوں میں ایک دِن میں پائے جا نے والے کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں لگا تار اضا فہ جاری ہے۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل 1,787؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ ناندیڑ ضلع میں970؍ مریضوں کا اضا فہ ہوا جبکہ لاتور میں538؍ نئے مریضوں کا انکشاف ہوا۔ جالنہ میں 415؍ مریضوں کا اندراج ہوا جبکہ بیڑ میں383؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آئے۔ پر بھنی میں263؍ عثمان آ باد میں155؍ اور ہنگولی ضلعے میں186؍ لوگوں کو گزشتہ روز کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

آنے والے تہوراوں کے موسم کے دوران لوگوں سے ایک جگہ جمع نہ ہونے کی اپیل  اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ وہ ضروری جسمانی دوری بنائے رکھنے سمیت سبھی کورونا مخالف ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔ ضلع کلکٹر چو ہان نے فیس بُک لائیو کے ذریعے عوام سے بات چیت کی ۔ اِ س دوران اُنھوں نے یہ اپیل کی۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے ممنوعہ علاقوں یعنی Containment Zone  میں سبھی دکانوں اور عوام کے ہر طرح کے لین دین پر پوری طرح پا بندی لگا دی گئی ہے۔ کلمنوری تعلقے کے آکھاڑا بالا پور اور وارنگا بازاروں میں بھی ہر طرف بند منا یا گیا۔ شہر یان سے کووِڈ مخالف طریقوں پر عمل کرنے اور کورونا سے بچائو کے ٹیکے لگوا نے کی اپیل ہنگولی کے ضلع کلکٹر رُچیش جئے وَنشی نے کی ہے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاتور ضلع میں آج سے4؍ اپریل تک سخت لاک ڈائون نافذ کیا جا رہا ہے۔ لاتور کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج  بی  پی  نے کَل اِس بارے میں سر کاری حکم نا مہ جاری کیا۔ اِس کے مطا بق ضلع میں سبھی جِم ‘  اسپورٹس کا مپلیکس ‘ سوئمنگ پول‘ گارڈن ‘ شادی خانے ‘ ریسٹورنٹس اور پان کی دکانیں اور چائے کی ہوٹلیں بند رہیں گی۔ ریسٹو رنٹس کو صرف پارسل دینے کی اجازت ہو گی۔ ہولی‘ دھولی وندن  اور  رنگ پنچمی جیسے تہوار گھروں میں رہ کر اپنے افرادِ خاندان کے ساتھ منا نے کی اپیل بھی ہنگولی ضلع کلکٹر نے کی ہے۔

***** ***** ***** 

دریں اثناء بیڑ ضلعے میں گزشتہ کَل سے4؍ اپریل تک لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔ لاک ڈائون کے پہلے دِن کَل بیڑ میں شہر یان پا بندیوں پر عمل کر تے نظر آئے۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن اِٹنکر نے وضاحت کی ہے کہ ناندیڑ ضلع میں کورونا مریضوں کے لیے درکار بیڈز بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کَل اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہلکی علامتوں والے مریضوں کو چا ہیے کہ وہ ہوم کوارنٹائن ہوکر اپنا علاج کر وائیں۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ ہلکی علامتیں ظاہر ہونے پر بھی اپنا کووِڈ ٹیسٹ ضروری کر وائیں۔

اِس بیچ ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر رائو چو ہان گورنمنٹ میڈیکل کا لج اور اسپتال کےOPD  میں کووِڈ19؍ پوچھ تاچھ مرکز شروع کیا گیا ہے۔ یہ مرکز 24؍ گھنٹے معلو مات فرام کرے گا۔ اِس مرکز کا فو ن نمبر ہے0246-2229221   ؍   اِس مرکز کے ذریعے معلو مات دی جا ئے گی کہ اسپتال میں کووِڈ19؍ کے مریضوں کے لیے دستیاب بیڈز کی تعداد کتنی ہے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں لاک ڈائون لگا نے کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جا لنہ کے ضلع کلکٹر رویندر بِن وڑے نے یہ وضاحت کی۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی برھتی تعداد کے مد نظر عوام ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے ضروری جسمانی دوری بر قرار رکھیں۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلعے کے 11؍ خانگی اسپتالوں کے223؍ بیڈ ز کو انتظامیہ نے کورونا مریضوں کے لیے مختص کر دیا ہے۔ عثمان آ باد ضلع کلکٹر کوستُبھ دِویگائونکر نے  کَل اِس بارے میں حکم نا مہ جاری کیا۔

***** ***** ***** 

ممبئی کے بھانڈوپ کے کووِٹ اسپتال میں کَل لگ آگ میں مر نے والوں کی تعداد 11؍ ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کَل جا ئے حادثے کا دورہ کیا اور مر نے والوں کے ور ثاء کو 5؍ لاکھ روپیوں کی سر کاری مدد کااعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے کے ذمہ دار لا پر واہی بر تنے والوں پر سخت کار وائیکرنے کی بھی ہدایت دی۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں مالس یا کسی دوسرے مقام پر جہاں کووِڈمریضوں کا علاج کیا جا رہاہے اُن مقا مات پر آگ سے بچائو کے انتظا مات کی جانچ کرنے کی ہدایت دی جا چکی ہے۔

***** ***** ***** 

دوسری جانب بھانڈوپ اسپتال میں لگی آگ کے حادثے کے بعد حزب اختلاف نے ریاستی حکو مت پر تنقید کی ہے۔ اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ بھنڈا را اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ہی ریاستی حکو مت نیند سے نہیں جا گی ۔ پھڑ نویس نے کَل بھانڈوپ کے اسپتال کا دورہ کیا جہاں کَل علی الصبح لگی آگ میں 11؍ مریضوں کی موت ہو گی تھی۔ پھڑ نویس نے کہاکہ اب صرف اعلان نہیںبلکہ کار وائی ہونی چا ہیے۔ اُنھوں نے بھانڈوپ اسپتال آگ حادثے کی باریک بینی سے جانچ کامطالبہ کیا۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کی مخالفت کے لیے منا ئے گئے بند کا کَل مراٹھواڑہ میںمِلا جُلا اثر رہا۔ لاتور میں کانگریس کار کنوں نے کانگریس بھوَن کے سامنے ایک دن کی ہڑ تا ل کی اور مرکزی حکو مت کے فیصلوں کی مخالفت کی ۔ یہ ہڑ تال کانگریس کے ریاستی نائب صدر رمیش باگوے اور رکن اسمبلی دھیرج دیشمکھ کی موجود گی میں کی گئی۔ عثمان آ باد میں بھی کانگریس کار کنوں نے سابق ریاستی وزیر رمیش باگڑے کی قیادت میں ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو مظا ہرے کئے۔

***** ***** ***** 

شادی کا ڈھونگ رچا کر لوگوں سے رقم اینٹھنے والے گروہ کے 4؍ ملزمین کو اورنگ آ باد دیہی پولس نے گرفتار کر لیا۔ گروہ کی سر غنہ آشا کھڑ سے سے پوچھ تاچھ میں سامنے آیا کہ ایک ہی خا تون کئی لوگوں سے نقلی شا دیاں کر تی تھی اور اُن سے پیسے لوٹ لیتی تھی۔ پولس نے ملزمین کے قبضے سے 7؍ جعلی آ دھار کارڈ ‘ 7 ؍ مو بائل فون اور ایک اِنڈیکا کار  اس طرح  ساڑھے  چار لاکھ  روپئے مالیت کا ساز و سامان ضبط کیا۔ اِس گروہ نے ناسک ‘ جلگائوں  اور   اورنگ آ باد سمیت گجرات کے کئی لوگوں کو اپنی جعلسازی کا شکار بنا یا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال ‘ گھا ٹی کا OPD کَل اتوار کے روز کھلا رہے گا۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان میںیہ اطلاع دی گئی۔ بیان کے مطابق گھاٹی کا  او پی ڈی   29؍ مارچ 

یعنی پیر کے روز دھو لی وندن کی تعطیل پر بند رہے گا۔

***** ***** ***** 

بھارت اور انگلینڈ کے در میان کَل پونے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 6؍ وکٹ سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے سامنے

337؍ رنوں کا نشا نہ رکھا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے44؍ ویں اوور میں ہی یہ ہدف حاصل کر لیا۔3؍ میچوں کی سیریز میں ایک -ایک میچ چیت کر دو نوں ٹیمیں برا بری پر ہیں۔ سیریز کا تیسرا   اور آخری مقابلہ کَل کھیلا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

مرکزی حکو مت نے ریاستوں کو تہواروں کے ضمن میں جاری کئے رہنما خطوط‘ بھیڑ جمع نہ ہونے دینے اور کورونا مخالف ضابطوں پر عمل آ وری کو یقینی بنا نے کو کہا

٭

مہاراشٹر میں کَل رات سے نافذ ہو گا رات کا کر فیو‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے ریا ستی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد دی ہدایت

٭

اورنگ آ باد میں کَل ہوئی 26؍ کورونا  مریضوں کی موت‘ ضلعے میں کَل پائے گئے ایک ہزار787؍نئے کورونا مریض 

 اور

٭

کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کے لیے لاتور میں آج سے 4؍ اپریل تک نافذ رہے گاسخت لاک ڈائون‘ جالنہ میں لاک ڈائون لگا نے کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں۔

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: