Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 March 2021
Time: 9:00 to 9:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍مارچ ۲۰۲۱ئ
وَقت : ۰۰:۹۔ ۱۰:۹
کورونا وائرس کے مریضوں میں دوبارہ اضا فہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر سامعین کرام سے گذارش کی جا تی ہے کہ وہ مکمل احتیا ط سے کام لیں۔ ہر شہری کو چا ہیے کہ وہ کورونا سے اپنی حفاظت کے لیے اقدامات کر ے۔45؍ برس سے زائد عمر کے حامل افراد بے خوف ہو کر کورونا کا ٹیکہ لگوائیں ۔ محفوظ رہیے اور کورونا سے بچائو کے اصو لوں پر عمل کیجیے ۔ناک اور منہ پر ماسک لگائیں۔ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں
٭ ریاستی حکو مت کی جانب سے اِس بار کے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کے لیے مشہور گلو کارہ آشا بھوسلے کے نام کا اعلان
٭ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا ہوا کَل اختتام ‘ لوک سبھا میں18؍ جبکہ راجیہ سبھا میں
19 ؍ بِلوں کو کیا گیا منظور
٭ ریاست میں کَل35؍ہزار952؍ کورونا کے نئے مریض آئے منظر عام پر‘ مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے44؍ مریضوں کی موت سا تھ ہی ڈویژن میں کَل پائے گئے 4؍ہزار
561؍ کورونا کے نئے مریض
٭اورنگ آ باد ضلع میں لاک ڈائون کے نفاذ کا جلد فیصلہ ‘ ضلع کے سر پرست وزیر کی جانب سے اشا رہ
اور ٭ ناندیڑ اور پر بھنی میں شہر یان کی جانب سے لاک ڈا ئون پرسنجید گی سے عمل آ وری
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر حکو مت کی جانب سے سن 2020 کے لیے دیے جانے والے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کے لیے مشہور گلو کارہ آشا بھوسلے کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر صدارت اِس انعام کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس میں کَل یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ نے آشا بھو سلے کو مبارکباد دی ۔ یہ انعام 10؍ لاکھ روپئے اور اعزازی سند پر مشتمل ہے۔ مہا راشٹر بھوشن ریاست کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے جو
1997 سے دیا جا رہا ہے۔اِس انعام کے لیے منتخب کرنے پر آشا بھوسلے نے ریاستی حکو مت سے احسان مندی کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کَل ختم ہو گیا۔ پارلیمانی امور کے روزیر پر لہاد جو شی نے بتا یا کہ متعدد ریا ستوں میں آئندہ ہونے والے انتخا بات کے پیش نظر پارلیمنٹ کی کار وائی طئے شدہ تاریخ سے قبل مکمل کر لی گئی ہے ۔ اِس اجلاس میں بجٹ سمیت لوک سبھا میں 18؍ بِلس جبکہ راجیہ سبھا میں19؍ بِلس منظور کئے گئے۔ دو نوں ایوانوں میں کام کاج بغیر کسی رکا وٹ کے عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
سماجی انصاف کے مرکزی وزیر مملکت رام داس آٹھو لے نے مہا راشٹر حکو مت کو فوری طور پر بر خاست کر کے صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ اِس خصوص میں وزیر موصوف نے کَل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند سے ملا قات کی اور مطالباتی محضر پیش کیا۔
اِسی دوران آٹھو لے نے اطلاع دی ہے کہ مرکزی حکو مت نے ناگپور میں واقع دِکشہ بھو می کے لیے17؍ کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ آٹھو لے نے کہا کہ ہر برس اِس مقام پر لاکھوں افراد دھم چکر پریورتن کا یومِ تاسیس منا نے کے لیے جمع ہو تے ہیں۔ اِس موقع پر مختلف سہو لیات کی فراہمی کے لیے یہ فنڈمہیا کیا جا رہاہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کے صدر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت اور تمام ریاستوں نے مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں بہتر موقف اپنا یا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریزر ویشن معاملے میں ریاستی حکو مت کا حق محفوظ رہے اور 50 ؍ فی صد حد بندی پر از سرِ نو غور کیا جائے۔ اس کے لیے ریاستی حکو مت کو شاں ہے۔ اپنے ٹوئیٹ پیغام میں چو ہان نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن پر جلد ہی فیصلہ ہو جا ئے گا۔
***** ***** *****
ممبئی کے بھانڈوپ میں کَل نصب شب کے قریب ایک خانگی کووِڈ اسپتال میں آگ لگ گئی۔ اِس حادثے میں ایک مریض جل کر ہلاک ہو گیا جبکہ کورونا کے7؍ مریض بے ہو ش ہو گئے ۔ اسپتال میں زیر علاج 73؍ مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے ملک کی عوام سے گفت و شنید کریں گے۔اِس سیریز کا یہ 74؍ واں پروگرام ہو گا۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل35؍ہزار952؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں کورونا کے کُل متاثرین کی تعداد26؍ لاکھ833؍ ہو چکی ہے۔ کَل علا ج کے دوران کورونا کے111؍ مریض ہلاک ہو گئے۔ ریاست بھر میں اب تک اِس وباء سے مر نے والوں کی تعداد53؍ ہزار795؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل20؍ہزار
444؍ کورونا مریض شفا یاب بھی ہو ئے۔ ریاست میں اب تک 22 ؍ لاکھ83؍ہزار37؍افراد اِس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سر دست ریاست بھر میں 2؍ لاکھ62؍ہزار685؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 4؍ہزار561؍ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے۔ جبکہ44 ؍ کورونا مریض کَل ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں اورنگ آ باد ضلع کے18؍ ناندیڑ ضلع کے9 ؍ جالنہ 7 ؍ پر بھنی 5 ؍ بیڑ3؍ اور ہنگولی ضلع کے
2؍ مریض شامل ہے۔
اورنگ آ باد ضلع میں کَل ایک ہزار595؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے۔ ناندیڑ ضلع میں ایک ہزار53؍ لاتور
525؍ جا لنہ 450؍ پر بھنی373؍ بیڑ 335؍ عثمان آ باد174؍ اور ہنگولی ضلع میں کورونا کے53؍ نئے معا ملات درج کئے گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے سر پرست وزیر سبھاش دیسائی نے ضلع میں مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے سے متعلق جلد فیصلہ کئے جا نے کا اشا رہ دیا ہے۔ وزیر موصوف کَل اورنگ آ باد میں کورونا وباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اُنھوں نے ضلع میں کورونا کی جانچ کے مراکز کی تعداد میں اضا فہ کر کے اِسے500؍ تک کرنے ‘ روزآ نہ 10 ؍ہزار افراد کی کورونا جانچ کر نے اور مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے مطا بق علاج کی اضافی سہو لیات کے ساتھ محکمۂ صحت کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ دیسائی نے کہا کہ دیہی اور شہری دو نوں علاقوں میں ضروری تعداد میں Beds اور علاج کی سہو لتیں مہیا کی جا ئیں اور جن علاقوں میں بڑے پیمانے پر کورونا کا پھیلائو ہو رہا ہے وہاں محتاط رہ کر حا لات پر قا بو پا یا جا ئے۔
دریں اثناء اورنگ آ باد ضلع میں ہو لی اور دھو لی وندن تہوار عوامی طور پر منائے جا نے پر پا بندی عائد کی گئیہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویشن کے امتحا نات لاک ڈائون کے دوران اِس سے قبل ظاہر کئے گئے نظام الاوقات کے مطا بق جاری رہے گے۔ یو نیور سٹی امتحا نات بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یو گیش پاٹل نے کہا کہ امتحا نات کے ٹائم ٹیبل میں کوئی ردّو بدل نہیں کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے نافذ کئے گئے لاک ڈائون پر شہر یان سنجید گی سے عمل در آمد کر رہے ہیں۔ ضلع میں ضروری خد مات کے علا وہ کَل تمام بازار اور اِدارے بند رکھے گئے۔
دریں اثناء لاک ڈائون کے مخالف ایکشن کمیٹی نے ضلع میں لاک ڈائون ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن ا یٹنکر کو دئے گئے اپنے محضر میں کمیٹی نے کہا ہے کہ تا لہ بندی کے سبب چھو ٹے تاجروں اور روزآنہ کی اجرت پرانحصار کر نے والے شہر یان کی معاشی صورتحال بگڑ تی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع میں نافد کئے گئے لاک ڈائون کو کَل عوام کی جانب سے اچھی پذیرائی ملی۔ چھوٹے بڑے سبھی تاجروں نے کَل اپنی دکانیں اور کاروبار بند رکھے۔ اِسی دوران ضلع کے تاجروں کی تنظیم نے ضلع کلکٹر سے صبح10؍ تا شام 5؍ بجے کے دوران تجا رتی سر گر میوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں نے وعدہ کیا کہ وہ انتظا میہ کی جانب سے طئے شدہ قوانین کی سختی سے پا بندی کریں گے
***** ***** *****
بھارت اور اِنگلینڈ کے در میان دوسرا یک روزہ کر کٹ مقابلہ آج پونا میں کھیلا جا ئے گا ۔ دو پہر دیڑھ بجے میچ کا آغاز ہو گا۔ تین مقابلوں کی سیریز میں بھارت کو0-1؍ سے بر تری حاصل ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاںایک بارپھر
٭ ریاستی حکو مت کی جانب سے اِس بار کے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کے لیے مشہور گلو کارہ آشا بھوسلے کے نام کا اعلان
٭ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا کَل ہوا اختتام ‘ لوک سبھا میں18؍ اور راجیہ سبھا میں
19 ؍بلوں کو کیا گیا منظور
٭ ریاست میں کَل35؍ہزار952؍ کورونا کے نئے مریض آئے منظر عام پر‘ مراٹھواڑہ میں کَل کورونا سے44؍ مریضوں کی موت سا تھ ہی ڈویژن میں کَل پائے گئے 4؍ہزار
561؍ کورونا کے نئے مریض
٭اورنگ آ باد ضلع میں لاک ڈائون کے نفاذ کا جلد فیصلہ ‘ ضلع کے سر پرست وزیر کی جانب سے اشا رہ
اور
٭ ناندیڑ اور پر بھنی میں شہر یان کی جانب سے لاک ڈا ئون پرسنجید گی سے عمل آ وری
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment