Tuesday, 30 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۳۰ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰  ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ آدھی رات سے لگنے والا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ آج ایک دِن کے لیے آگے بڑھا یا گیا‘ نئے حکم نا مے کے مطا بق‘ آج رات

12 ؍ بجے سے ضلعے بھر میں نافذ ہو گا مکمل لاک ڈائون

٭

ناندیڑ ضلعے میں کورونا مریضوںکے ہوم کورنٹائن ہونے کی سہو لت ختم‘

مریضوں کے افراد خاندان کو  کورونا سے متاثر ہونے سے بچا نے کے لیے لیا گیا فیصلہ 

٭

بیڑ ضلعے میں آج سے صبح 7؍ بجے سے دوپہر ایک بجے تک لا ڈائون میں دی جائے گی ڈھیل‘ نگراں وزیر دھننجئے منڈے کی مداخلت کے بعد ہوئی تبدیلی

اور

٭

مہاراشٹر حکو مت نے ایلیمنٹری  اور  اِنٹر میڈیٹ ڈرائنگ امتحانا ت کو کیا منسوخ‘ ریاست میں کورونا وائر س کی بگڑ تی صورتحال کے بعد امتحا نات کئے گئے ردّ

 

اب خبریں تفصیل سے....

اورنگ آ باد ضلعے میں لگائے جا نے والے مکمل لاک ڈائون میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔ تر میم شدہ حکم نا مے کے مطا بق اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ آدھی رات سے لگنے والا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ آج ایک دِن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ نئے حکم نا مے کے مطا بق ضلعے بھر میں آج منگل اور بدھ کی در میانی رات 12 ؍ بجے سے مکمل لاک ڈائون نافذ ہو گا۔ ضلعے میں آج آدھی رات سے لگنے والا مکمل لاک ڈائون  اَب9؍ اپریل تک جاری رہے گا۔

اِس سے پہلے لاک ڈائون8؍ اپریل کو ختم ہو نا تھا۔

اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان  اور پولس کمشنر ڈاکٹر نِکھِل گُپتا نے کَل شام اِس بارے میں تر میم شدہ حکم نا مہ جاری کیا۔ نئے حکم نا مے کے مطابق سبھی دکانیں اور دفا تِر صرف آج کے دِن رات8؍ بجے تک کھلے رہیں گے۔ پہلے سے طئے شدہ امتحا نات کے طلباء کو لاک ڈائون کے دوران سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اِس دوران طلباء کو اپنا امتحانی ہال ٹکٹ ساتھ رکھنا ہو گا۔ نئے تر میم شدہ حکم نا مے کے مطا بق اورنگ آ باد ضلعے کے سبھی پیٹرول پمپس لاک ڈائون کے دوران صبح8؍ بجے سے  دوپہر12؍ بجے تک عوام کے لیے کھُلے رہیں گے۔

12؍ بجے کے بعد صرف ہنگا می خد مات پر مامور افراد کو ہی پیٹرول دیا جا ئے گا۔ اِس کے علا وہ لاک ڈائون کے دورا ن ریسٹورنٹس کو رات 8؍ بجے تک ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے۔ لاک ڈائون کے 10؍ دنوں کے دوران سبھی اسپتال ‘ میڈیکل دکانیں‘ صنعتیں ‘ اخبارات ‘ بینک‘ سر کاری دفا تر  اور دیگر ایمر جنسی خد  مات حسب ِ معمول جاری رہیں گی۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کو ہوم کوارنٹائن ہونے کی سہولت بند کی جا رہی ہے۔ ہوم کوارنٹائن کورونا مریضوں کو اَب کوارنٹائن سینٹرس میں رکھا جا ئے گا۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن اِٹنکر نے یہ اطلا ع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا پا زیٹیو مریض کو ہوم کوارنٹائن کی اجازت دینے سے متعلقہ مریض کے افرادِ خاندان کے سبھی کورونا سے متاثر ہونے کا تنا سب بڑھ گیا ہے ۔ اِس لئے ہوم کوارنٹائن کی سہو لت اب ختم کی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

فی الحال ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے شہر میں 4؍ مقا مات پر کوارنٹائن مراکز شروع کئے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ اگر ناندیڑ شہر کے ہوٹلس اور لاج مالکان بھی اپنی عمارتوں میں کووِڈ کیئر سینٹر شروع کرنے کی اجازت مانگنے ہیں تو اُنھیں فوراً اجازت دیدی جا ئے گی۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع میں آج سے صبح7 ؍ بجے سے دوپہر ایک بجے تک لاک ڈائون میں نر می دی جاری ہے۔ بیڑ ضلعے کے نگراں وزیر دھننجئے منڈے نے ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ کو اِس بارے میں ہدایت دی تھی۔ اِس سے پہلے مختلف بیو پاری تنظیموں نے دھننجئے منڈے سے ملا قات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ضلعے میں 26؍مارچ سے4؍ اپریل تک لگائے جا رہے لاک ڈائون کے دوران ہر روز کچھ گھنٹوں کی ڈھیل دی جائے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد ضلع اسپتال میںایک کورونا مریض کی اسپتال کے بیت الخلاء میں دم گھٹنے سے موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مریض کا نام گُلاب رائو ڈھولے ہے۔ وہ جب کئی گھنٹوں تک بیت الخلاء سے باہر نہیں آئے تو دیگر مریضوں نے اِس بارے میں اسپتال انتظا میہ سے شکایت کی۔ اِس کے بعد در وازہ توڑ کر ڈھولے کو باہر نکالا گیا  جہاں جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اُنھیں مردہ قرار دیا۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد کے ضلع کلکٹر نے ضلعے کے عوام سے کہا ہے کہ وہ ضلع میں مکمل لاک ڈائون کو ٹالنے کے لیے کورونا مخالف ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔ ضلع کلکٹر کَوستُبھ دویگائونکر نے کہا کہ عوام سر دی‘ کھا نسی ‘بدن درد ‘ بخار ‘ زبان پر ذائقہ محسوس نہ ہو نے اور خوشبو نہ آنے جیسی علامتوں کو ہلکے میں نہ لیں  اور  فوراً اپنی کورونا جانچ کر وائیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں31؍ہزار 643؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 27؍ لاکھ 45؍ہزار518؍ ہو گئی ہے ۔ ریا ست بھر میں کَل ایک دِن میں 102؍کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس سے مر نے والے مریضوں کی کُل تعداد 54؍ہزار283؍ ہو گئی ہے۔ کووِڈ19؍ کی ریاستی شر ح اموات قریب2؍ فیصد ہے۔

اِس بیچ مہاراشٹر بھر میں کَل 20؍ہزار854؍ لوگوں نے کورونا وائرس سے نجات پائی۔ گزشتہ کَل ڈِسچارج کئے گئے مریضوں کو ملا کر اب تک ریاست میں23؍ لاکھ53؍ ہزار307؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب لگ بھت 86؍ فیصد ہے۔ اِس وقت مہاراشٹر میں3؍ لاکھ36؍ہزار584؍ کورونا پازیٹیو مریض موجود ہیں جو ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں میں اپنا علاج کر وا رہے ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں3؍ہزار491؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ واضح ہو کہ یہ اعداد و شمار صرف6؍ ضلعوں پر مشتمل ہیں  جن میں اورنگ آ باد‘ ناندیڑ‘ پر بھنی‘ لاتو ر‘ عثمان آ باد  اور ہنگولی شامل ہیں۔ اِن6؍ ضلعوں میں کَل ایک دِن میں55؍ اموات کا اندراج ہوا۔ اور نگ آ باد ضلعے میں سب سے زیادہ 26؍ مریضوں کی کَل موت ہو گئی۔ ناندیڑ میں19؍ اور پر بھنی میں6؍ کورونا مریض کَل ہلاک ہو گئے۔ لاتور میں 3؍ اور ہنگولی میںایک کورونا مریض کی کَل موت ہو گئی۔

دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز1,272؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ ناندیڑ ضلعے میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد لگا تار بڑھتی جا رہی ہے جہاں کَل ایک دِن میں1,098؍ لوگوں کو کوروناپا زیٹیو قرار دیا گیا۔ لاتور میں393؍ اور  پر بھنی میں392؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل اضا فہ ہوا۔ 

عثمان آ باد میں گزشتہ روز239؍ اور ہنگولی میں97؍ لوگوں کو کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا۔

***** ***** ***** 

دھو لی وندن کا تہوار کَل نہایت سادگی سے منا یا گیا۔ اِس دوران لوگوں نے کور ونا سے بچائو کے طریقوں پر عمل کر تے ہوئے اپنی سر گر میو ںکو محدود رکھا۔ پر بھنی میں عام لوگوں ‘ خواتین اور بچوں نے گھروں میں رہ کر رنگ کھیلنے کو تر جیح دی۔ اورنگ آ باد میں بھی لوگوں نے ایک جگہ جمع  ہو نے کی بجائے گھروں میں رہتے ہوئے دھو لی وندن کا تہوار سادگی سے منا یا۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر حکو مت نے ڈرائنگ کے ایلیمنٹری اور انٹر میڈیٹ امتحا نات ردّ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کے بعد دسویں جماعت کے طلباء کو موجود تعلیمی سال میں ڈرائنگ امتحا نات کا میاب ہونے پر دئے جا نے والے اضا فی نمبرات نہیں دئے جا سکیں گے۔ اِس کے علا وہ مختلف داخلہ جاتی  امتحا نات  CET کے طلباء کو بھی ڈرئنگ ا متحا نات میں کامیابی پر ملنے والے اضا فی نمبرات نہیں دئے جا ئیں گے۔

اِس دوران حکو مت نے ہدایت دی ہے کہ اگلے تعلیمی سال کے دوران مختلف کورسیز میں داخلوں کے لیے ایلیمنٹری  اور  اِنٹر میڈیٹ ڈرائنگ امتحا نات کامیاب ہو نے کی شرط نہ رکھی جا ئے۔ اِس بیچ پیشہ وا را نہ کورسیز کی تعلیم دینے والے ریاست کے1,024؍ کالجوں نے آئندہ تعلیمی سال کے دوران فیس نہ بڑھا نے کا فیصلہ لیا ہے۔ مختلف ڈپلو مہ ‘ ڈگری  اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کی فیس آن لائن دیکھی جا سکتی ہے۔

***** ***** ***** 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریا ستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون لگا نا کوئی موثر علاج نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہا اگر مہاراشٹر حکو مت کورونا وائرس پر قا بو پانے کی آڑ میں ریاست میں لاک ڈائون نافذ کر رہ ہے تو اُن کی پارٹی اِس فیصلے کی مخالفت کر تی ہے۔ وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے چندر کانت پاٹل نے پو چھا کہ عام لوگوں کو لاک ڈائون سے ہونے والی تکلیفوں کا احساس ما تو شری میں رہ کر کیسے ہو سکتا ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک متعدی مرض ضرور ہے اور احتیاط برتتے ہوئے اِس کے پھیلائو کوروکا جا سکتا ہے  تا ہم لاک ڈائون لگا دینے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو گا۔ 

دوسری جانب اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیا ز جلیل نے بھی اورنگ آ باد ضلعے میں مکمل لاک ڈائون نافذ کر نے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔MIM کی جانب سے کَل 31؍ مارچ کو مکمل لاک ڈائون کے خلاف جلوس نکالا جا ئے گا

***** ***** *****  

نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت کے بعد ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں شریک کیا گیا ہے۔ این سی پی کے تر جمان نواب ملک نے ٹوئیٹر پر یہ جانکاری دی۔ اُنھوں نے کہا کہ فی الحال شرد پوار کی حالت مستحکم ہے۔ نواب ملک نے بتایا کہ کَل31؍ مارچ کو پوار کی Endoscopy کی جا ئے گی اور اُس کے بعد آپریشن کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

گڈ چِرولی ضلعے میں کَل صبح نکسل مخالف مہم کے دوران مائو نوازوں اور حفاظتی دستوں کے در میان ہوئی مد بھیڑ میں 5؍ مائو نوازمارے گئے۔ یہ مڈ بھیڑ کُر کھیڑا تعلقے کے کھو برا مینڈھا جنگل میں ہوئی۔ مر نے والے 5؍ مائو نوازوں میں3؍ مرد اور 2؍ خواتین شامل ہیں۔ IG  سندیپ پاٹل نے اِس خبر کی تصدیق کی ہے۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ شہر کے وزیر آباد علاقے  میں کَل ایک ہجوم نے کر فیو اور امتناعی احکا مات کی خلاف ور زی کر تے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کی۔ اِس دوران حفاظتی انتظا مات پر تعینات پولس اہلکار وں پر سماج دشمن عنا صر نے حملہ کیا جس میں4؍ پولس ملازمیں زخمی ہو گئے۔ ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ پر مود کمار شیوالے نے یہ اطلاع دی۔

***** ***** ***** 


اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ آدھی رات سے لگنے والا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ آج ایک دِن کے لیے آگے بڑھا یا گیا‘ نئے حکم نا مے کے مطا بق‘ آج رات12 ؍ بجے سے ضلعے بھر میں نافذ ہو گا مکمل لاک ڈائون

٭

ناندیڑ ضلعے میں کورونا مریضوںکے ہوم کورنٹائن ہونے کی سہو لت ختم‘

مریضوں کے افراد خاندان کو  کورونا سے متاثر ہونے سے بچا نے کے لیے لیا گیا فیصلہ 

٭

بیڑ ضلعے میں آج سے صبح 7؍ بجے سے دوپہر ایک بجے تک لا ڈائون میں دی جائے گی ڈھیل‘ نگراں وزیر دھننجئے منڈے کی مداخلت کے بعد ہوئی تبدیلی

 اور

٭

مہاراشٹر حکو مت نے ایلیمنٹری  اور  اِنٹر میڈیٹ ڈرائنگ امتحانا ت کو کیا منسوخ‘ ریاست میں کورونا وائر س کی بگڑ تی صورتحال کے بعد امتحا نات کئے گئے ردّ

ِّٓ اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: