Thursday, 25 March 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۵ ؍ مارچ ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 25 March 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۵  ؍  مارچ  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سا معین کورونا وائرس کے پھیلائو میں دوبارہ تیزی آ گئی ہے۔ اِسی لیے آپ سے گذارش ہے کہ مجوزہ احتیا طی تدابیر پر سنجید گی سے عمل کریں  اور  45؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان بے خوف ہو کر حفاظتی ٹیکے لگوائیں ۔ اِسی طرح ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل کریں نیز وقفے وقفے سے صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ اپنے ہاتھ اور منہ صاف رکھیں ۔


  اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭آنے والے تہواروں  کے موقعے پر عوام کے ایک جگہ جمع ہو نے پر ہو گی پا بندی 

٭بیڑ ‘ پر بھنی ‘ اور ناندیڑ میں لاک ڈائون کا فیصلہ ‘ کئی تنظیموں کی جانب سے مخالفت

٭اورنگ آ باد ضلعے میں متاثرین کے رہائشی علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر سنجید گی سے عمل در آمد کی ہدایت 

اور

٭ریاست میں مزید31؍ہزار855؍ شہر یان کورونا وائر س سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں کَل52؍ مریضوں کی موت جبکہ مزید 4؍ہزار672؍ افراد ہوئے متاثر 



  اب خبریں تفصیل سے....

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکو مت نے ریاستو ںکو ہدایت دی ہے کہ شبِ برأت ‘ بی ہو  ‘  ایسٹر  اور  عید الفطر کے موقعے پر عوام کے ایک جگہ جمع ہونے پر پا بندی عائد کر دیں۔ وزارتِ صحت نے اِس خصوص میں ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو مکتوب اِرسال کئے ہیں۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ اِن حفاظتی اقدامات میں کسی بھی طرح کی لا پر وا ہی نہ کی جا ئے کیو نکہ لا پر واہی کر نے پر کووِڈ19؍کی روک تھام کے مقصد سے کئے گئے اقدامات بے کار ہو جا ئیں گے۔ 

اِسی طرح ریاستی حکو متوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ آنے والی  ہو لی‘ دھو لی وندن  اور  رنگ پنچمی کا تہوار بھی نہایت سادگی سے منا ئیں  اور  ہجوم سے گریز کر تے ہوئے جسمانی دوری کے ضابطے کو اختیار کریں ۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے مراٹھواڑے کے کچھ حصوں میں آئندہ چند دنوں کے لیے لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ جبکہ بقیہ حصوں میں سخت پا بندیاں عائد کی گئی ہیں۔ 

بیڑ ضلعے میں آئندہ4؍ اپریل تک 10؍ دِن لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ نے یہ اطلاع دی ۔اُنھوں نے بتا یا کہ لاک ڈائون کے دوران متعلقہ افسران کی ہدایت کے بغیر بیڑ ضلعے میں داخلے کی سخت ممانعت ہو گی ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے میں بھی یکم اپریل کی صبح 6؍ بجے تک کر فیو لگا دیا گیا ہے۔ تا ہم اِس دوران کچھ ضروری خد مات  اور کاموں کی چھو ٹ دی گئی ہے۔ پر بھنی ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس دوران سر کاری اور نیم سر کاری دفاتر میں کام کرنے والے افسران  ‘ ملازمین ‘ طبی خد مات ‘ پیٹرول پمپ ‘ رسوئی گیس کی تقسیم ‘ کرانہ دکان سے گھر پہنچ کی سہولت ‘ صبح 6؍ بجے سے9؍ بجے کے در میان  دودھ کا  کاروبار   اِسی طرح  نیشنلائز   اور  خانگی بینکس میں کام کاج جاری رہیں گے۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے میں بھی 11؍ روزہ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ اِس دوران   ادویات کی دکانیں ‘  اخبارات کی تر سیل ‘  دودھ ‘ سبزی تر کا ری ‘ کرانہ سا مان ‘ رسوئی گیس  اور  خوردنی اشیاء کی گھر پہنچ سہو لت ‘ صبح کے سیشن میں کچھ وقت کے لیے جاری رہے گی۔

دوسری جانب اِن تینوں اضلاع میں لاک ڈائون کے فیصلے کی کچھ سیاسی جماعتیں  اور تنظیمیں مخالفت کر رہی ہیں۔ بیڑ ضلعے میں کَل ونچت بہو جن آ گھاڑی کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو لاک ڈائون مخالف نعرے لگائے گئے۔

اِس موقعے پر کار کنان نے  انتظامیہ سے  لاک ڈائون کے دوران  غرباء کے لیے  2؍ وقت کے کھانے کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا۔

پر بھنی میں چھوٹے تاجروں سمیت کئی صنعتکاروں نے کر فیو کی مخالفت کر تے ہوئے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 

ناندیڑ ضلعے میں  ریت کرانتی سنگھٹنا کی جانب  نائے گائوں کے مقام پر  ناندیڑ -  حیدر آ باد راشاہراہ پر 

 راستہ رو کو آندو لن کیا گیا ۔ضلع کلکٹر  ڈاکٹر وِپِن ایٹنکر کی جانب سے لاک ڈائون کے لیے جاری کئے گئے حکم نامے کو نذر آتش کر تے ہوئے ناراضی ظاہر کی گئی ۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے سبب زرعی پیداوار بڑے پیما نے پر ضائع ہو جاتی ہیں۔

***** ***** ***** 

مہا تما جیو تو رائو پھلے جن آروگیہ یو جنا کے خصو صی کار گذار افسر  سُدھا کر شِندے نے  اورنگ آباد کے اُن علاقوں کو ممنوعہ علاقے قرار دینے کی ہدایت دی ہے جہاں کثیر تعداد میں کورونا متاثرین پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اُن علا قوں میںحفاظتی اقدامات پر سنجید گی سے عمل آوری کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

وہ کَل کورونا وائرس کا پھیلائو  اور  روک تھا م کے مقصد سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس موقعے پر اُنھوں نے متاثرین کے رابطے میں آنے والے افراد   نیز  نہا یت قریبی افراد کی بھی RT-PCR جانچ کرنے کی ہدایت دی۔اِسی طرح اُنھوں نے مریضوں کی تعداد کی مناسبت سے علاج معالجے کی سہولیات تیار رکھنے  اور در کارہیو من ریسورس  کو  کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھر تی کرنے بھی ہدایت دی ۔

اِسی دوران اورنگ آ باد شہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے شہر 

میں واقع31؍ شادی خانوں میں کووِڈ کیئر سینٹر قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اِن شادی خانوں میں مریضوں کے لیے تقریباً2؍ ہزار بستروں کا نظم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


لاتور میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ جن مشتبہ مریضوں کیRT-PCR  جانچ کی گئی ہے وہ رپورٹ آنے تک گھر میں ہی رہیں  بہ صورت دیگر اُن کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ کَل مزید31؍ہزار855؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25؍ لاکھ 64؍ہزار881؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران  کَل 95؍ مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ 

دوسری جانب 15؍ہزار98؍ مریض علاج کے بعد کَل کورونا وائرس سے نجات پاکر شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 22؍ لاکھ62؍ہزار596؍ کورونا متاثرین  علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں2؍ لاکھ47؍ہزار299؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید4؍ہزار672؍ مریضوں کا اندراج ہوا۔ جبکہ 52؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ وفات پانے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے23؍ جالنہ ضلعے کے8؍ بیڑ ‘ ناندیڑ  اور  پر بھنی ضلعے کے فی کس 6-6؍ مریض‘ لاتور ضلعے کے  2؍   اور  ہنگولی ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے۔

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل ایک ہزار702؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔جبکہ ناندیڑ ضلعے میں ایک ہزار165؍ جالنہ ضلعے میں453؍ لاتور میں397؍ پر بھنی 341؍ بیڑ299؍ عثمان آ باد 176؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل مزید139؍ مریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کے روز آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام  من کی بات  میں قوم سے خطاب کریں گے ۔ اِس سلسلے کی یہ 74؍ ویں قسط ہوں گی ۔ یہ پروگرام آکاشوانی  اور  دور درشن کے سبھی چینلز پر صبح11؍ نشر کیا جا ئے گا۔

***** ***** ***** 

آئندہ مالی سال کا بجٹ کَل پارلیمنٹ میں منظور کر لیا گیا۔راجیہ سبھا میں کَل بجٹ پر تفصیلی تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ لوک سبھا نے یہ بجٹ گزشتہ منگل کے روز ہی کچھ ترا میم کے ساتھ منظور کر لیا تھا۔

***** ***** ***** 

تھا نہ کی سیشن عدالت نے من سُکھ ہیرین قتل معاملے کی تحقیقات NIA کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ مرکزی حکو مت  اِس سے قبل ہی مذکورہ معاملے کی تحقیقات NIA کے سپرد کرنے کاحکم دے چکی ہے۔ تاہم  دہشت گردی مخالف دستہ ATS  نے یہ تحقیقات  NIA کے سپرد نہیں کی تھی۔ جس کے بعد  NIA نے

  تھا نہ کی عدالت سے رابطے کر تے ہوئے اِس تحقیقات کی ذمہ داری دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے اِس معاملے میں 2؍ روز قبل گرفتار کئے گئے  وِنائک سُر وے  اور  کر کٹ سٹے باز  نریش گور  کو بھی

  NIA کے سپرد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭آنے والے تہواروں  کے موقعے پر عوام کے ایک جگہ جمع ہو نے پر ہو گی پا بندی 

٭بیڑ ‘ پر بھنی ‘ اور ناندیڑ میں لاک ڈائون کا فیصلہ ‘ کئی تنظیموں کی جانب سے مخالفت

٭اورنگ آ باد ضلعے میں متاثرین کے رہائشی علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر سنجید گی سے عمل در آمد کی ہدایت 

اور

٭ریاست میں مزید31؍ہزار855؍ شہر یان کورونا وائر س سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں کَل52؍ مریضوں کی موت جبکہ مزید 4؍ہزار672؍ افراد ہوئے متاثر

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: