Tuesday, 21 December 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ 21 ؍ د سمبر 2021 وَقت : صبح 9.00 سے 9.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 December 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دسمبر  ۲۰۲۱ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

کورونا تدارک ٹیکہ کاری مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے۔تاہم کورونا وائرس کا اومائیکرون ویرئنٹ پائے جانے کی وجہ سے تشویش لاحق ہے۔ اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوسروں کی بھی مدد کریں۔ کورونا وائرس کا خطرہ ہنوز باقی ہے۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ سماجی فاصلہ برقراررکھیں۔ ہاتھ، چہرہ بار بار دھوئیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق مزید معلومات اور مدد کیلئے

  011-23 97 80 46  اور    1075  اس قومی امدادی مرکز سے یا  020- 26 12 73 94  اس ریاستی امدادی مرکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


چند اہم  خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...  


٭ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ہڑ تال واپس لینے کا ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 

ہڑ تالی ملازمین کی نمائندگی کر نے والے مہاراشٹر ریاستی جو نیئر تنخواہ گریڈ  ایس  ٹی  کامگار تنظیم کا فیصلہ 

٭  

 ریاست میں دیگر پچھڑے طبقات ریزر ویشن کے بغیر ہونے والے 106؍ نگر پنچا یتوں کے

  انتخا بات کے لیے آج رائے دہی

٭  

الیکشن کارڈ کو آ دھار کارڈ سے منسلک کر نے کی گنجائش والا انتخا بی تر میمی بل2021؁ 

لوک سبھا میں منظور 

٭ اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ بد عنوا نی کے ضمن میں ریا ستی ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تُکا رام سُوپے معطّل‘

  جانچ کے لیے اپّر چیف سیکریٹری کی صدارت میں کمیٹی تشکیل


٭ ریاست میں544؍ تا ہم مراٹھواڑہ میں21؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا 

اندراج 

اور

٭ اورنگ آ باد شہر میںسِڈ کو کے پر یہ در شنی گارڈن میں کُھدائی کے دوران رٹِش دور کے

ایک ہزار689؍ سِکّے پائے گئے


  اب خبریں تفصیل سے....


ریاستی ٹرانسپوٹر کار پوریشن  ST   کو ریاستی حکو مت میں ضم کرنے کے مطالبےکے لیے  ایس ٹی ملازمین کی تقریباً2؍ ماہ سے جاری ہڑ تال ختم ہوگئی ہے۔ ہڑ تالی ملازمین کی نمائندگی کر نے والی ریاستی جو نیئر تنخواہ گریڈ  ایس ٹی کامگار تنظیم کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد تنظیم کے رہنما اَجئے کُمار گُجر  اور  وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرَب نے کَل مشتر کہ پریس کانفرنس لے کر ہڑ تال ختم ہونے کااعلان کیا ۔ ممبئی ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد ایس ٹی ملازمین تنظیم نے ضم کرنے کا مسئلہ قائم ہے کہتے ہوئے ہڑ تال واپس لینے کا فیصلہ کیا ۔54؍ یوم ہڑ تال کی گئی تاہم عدالتی لڑائی میں کِتنا وقت در کار ہے یہ بات طئے نہیں ہے ۔ اِس لیے یہ فیصلہ لیا جا رہا ہے ۔ یہ بات گُجر نے کہی ہے ۔ تر میمی تنخواہ میں اضا فہ ‘ ملازمت پر رجوع ہونے والے ملازمین کی معطلّی اِسی طرح خد مات ختم کرنے کی کار وائیاں واپس لینے کو منظوری دینے کے بعدہڑ تال ختم ہونے کا اعلان کیاگیا ۔ ضم کرنے کی لڑ ائی جاری رہے گی ۔ ہائی کورٹ کافیصلہ مخالفت میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔یہ بات گُجر نے کہی ہے ۔

اِسی بیچ ممبئی کے آزاد میدان پر احتجاج کر رہے ملازمین نے گُجر کے فیصلےکو نا قابل قبول کہا ہے اور ضم ہونے تک ہڑ تال جا ری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

دریں اثنا ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کے مسئلے پر کَل بھی ہائی کورٹ میں حل نہیں نکلا۔ ممبئی ہائیکورٹ نے کَل تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔ کَل ہوئی سماعت میں ریاستی حکو مت نے تنخواہ میں اضا فہ ظاہر کیا ۔ تاہم اِس پر ایس ٹی ملازمین کے وکیل گُنونت سدا ورتے  نے کہا کہ یہ تنخواہ میں اضا فہ ناانصا فی ہے ۔

اِسی طرح تنخواہ میں اضا فہ یہ اہم مطا لبہ نہیں ہے ۔ ضم کر نے کا مطالبہ اہم مطالبہ ہے ۔ ایس ٹی کو ضم کرنے کے مطالبے پر غور کر نے کے لیے عدالت نے اس سے قبل ہی 3؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اِس کمیٹی کو 12؍ ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں دیگر پچھڑے طبقات OBC    کے ریزر ویشن کے بغیر ہونے والے106؍ نگر پنچایتوں کے انتخا بات کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے۔

اورنگ آباد ضلعے کے سوئے گائوں ‘ ناندیڑ ضلعے کے نائے گائوں‘ اَردھا پور  اور  ماہور ‘  جالنہ ضلعے کے بد ناپور‘ منٹھا‘ جعفر آ باد ‘ گھن سائونگی  اور  تِرتھ پوری‘ عثمان آباد ضلعے میں واشی اور لو ہا را‘ پر بھنی ضلعے میں پا لم ‘ بیڑ ضلعے میں کیج ‘ آشٹی ‘ پاٹو دا‘ شِرور‘ کاسرا  اور  وڑ ونی ‘ ہنگولی ضلعے میں اَونڈھا ناگناتھ  اور  سین گائوں  تاہم   لاتور ضلعے میں چاکور‘ شِرور اننت پاڑ‘ دیو نی  اور  جڑ کوٹ اِن نگر پنچایتوں اِسی طرح گرام پنچایتوں میں181؍ نشستوں کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے۔ 

پر بھنی ضلعے کے پور نا تعلقے کے 4؍ نگرپنچایتوں کی خالی نشستوں کے لیے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر3؍ میں اِسی طرح اورنگ آ باد ضلعے کے پھلمبری نگر پنچایت کی2؍ نشستوں کے لیے بھی آج رائے دہی ہو رہی ہے۔

صبح ساڑھے سات بجے سے رائے دہی شروع ہو گئی ہے ۔ یہ رائے دہی شام ساڑھے پانچ بجے تک جا ری رہے گی۔ اِس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مکمل 

انتظامات کر لیے گئے ہیں۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


الیکشن کارڈ سے آ دھار کارڈ منسلک کرنے کی گنجائش والا انتخا بی تر میمی بِل2021؁  کَل لوک سبھا میں

 منظور کر لیا گیا ۔ حزب مخالف اراکین کی نعرے بازی میںقا نون اور انصاف وزیر کِرن رِجیجو نے یہ بِل ایوان میں پیش کیا ۔ بوگس اور جعلی رائے دہی پر قا بو پانے کے لیے یہ قانون کی تجویز ہے ۔ یہ بات رِجیجو نے کہی ۔

***** ***** ***** 

اسا تذہ اہلیتی ٹیسٹ TET  کے نتائج میں ردّ و بدل کر نے کے سلسلے میں حراست میںلیے گئے ریاستی ایکزامِنیشن کونسل کے کمشنر تُکا رام سُوپے کو معطّل کر دیا گیا ہے۔ اسکو لی تعلیمی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کَل اِس کی طلاع دی ۔ اِس سلسلے میں مزید جانچ کرنے کے بعد سُوپے سمیت اُس کی دختر کے مکان سے بڑے پیما نے پر رقم  اور  زیورات حاصل ہوئے ۔

اِسی بیچ TET  امتحانات میں ہوئی بد عنوا نی کی جانچ کر نے کے لیے اسکولی تعلیمی اور کھیل شعبے کے اَپّر سیکریٹری کی صدارت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اِس سلسلے میں سر کاری حکم نا مہ کَل جاری کیا گیا ۔ یہ کمیٹی پرائمری جانچ رپورٹ 7؍ یوم میں اور تفصیلی جا نچ رپورٹ 15؍ یوم میں اسکو لی تعلیمی وزیر کو پیش کرے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل544؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متا ثرین کی جملہ تعداد66؍ لاکھ50؍ ہزار140؍ ہو گئی ہے ۔ کَل4؍ مریض دوران علاج چل بسے۔ ریاست میں اِس وبائ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار353؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات 2؍ اعشاریہ ایک دو فیصد پر بر قرار ہے ۔ ریاست میں اب تک64؍ لاکھ98؍ ہزار15؍ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ نجات کی شرح97؍ اعشا ریہ سات ایک فیصد ہو گئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 7؍ ہزار93؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں۔

دریں اثنا ریاست میں کَل او مائی کرون وبائ کا ایک بھی نیا مریض نہیں پا یا گیا ۔ 

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل 21؍ نئے کورونا وائرس متاثرین کاانکشاف ہوا۔ اورنگ آباد ضلعے میں8؍ بیڑ 4؍ جالنہ اور لاتور فی کس3؍ پر بھنی 2؍  اور  ناندیڑ ضلعے میں ایک نئے کورونا وائرس مریض کی تصدیق ہوئی ۔ عثمان آ باد  اور  ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں معیار اوّل سے ہفتم کی کلاسیس کَل شروع ہو ئی ۔ گزشتہ تقریباً دیڑھ سال سے آ ن لائن اسکول کر نے والے طلبا کے خیر مقدم کے لیے اسکولوں میں سجا وٹ کی گئی تھی ۔ کووِڈ اوصولوں کی پا بندی کرتے ہوئے طلبا کو گلدستے دے کر استقبال کیا گیا ۔ عملی طور پر اسکولس شروع ہونے پر طلبا کے چہروں پر خوشی نظر آ ئی۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں سِڈ کو کے پر یہ در شنی گارڈن میں جاری شیو سینا چیف باڑا صاحیب ٹھاکرے یاد گار کی حفاظتی دیوار کے کھُدائی میں کَل بر ٹِش دور کے ایک ہزار689؍ سِکّے پائے گئے ۔ یہ سِکّے برانس کے ہے۔ اور اُس پر سو نے کی ملمہ کاری کی گئی ہے ۔ تحصیلدار نے پنچنا مہ کر کے  یہ سِکّے پولس کے تابع کر دیئے ہیں۔

***** ***** ***** 

شما ل مشرقی بھارت سے آ نے والی سرد ہوائوں کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں سردی میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں کئی مقا مات پر درجہ حرارت کے اوسط میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔ آئندہ 2؍ یو م میں ریاست میں مو سم خشک رہے گا ۔ اِس کی اطلا ع محکمہ مو سمیات نے دی ۔

***** ***** ***** 




آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...


٭ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ہڑ تال واپس لینے کا ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے

  ہڑ تالی ملازمین کی نمائندگی کر نے والے مہاراشٹر ریاستی جو نیئر تنخواہ گریڈ  ایس  ٹی  کامگار تنظیم کا فیصلہ 

٭   

ریاست میں دیگر پچھڑے طبقات ریزر ویشن کے بغیر ہونے والے 106؍ نگر پنچا یتوں کے انتخا بات کے لیے آج رائے دہی

٭  

الیکشن کارڈ کو آ دھار کارڈ سے منسلک کر نے کی گنجائش والا انتخا بی تر میمی بل2021؁ 

لوک سبھا میں منظور

٭  

اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ بد عنوا نی کے ضمن میں ریا ستی ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تُکا رام سُوپے معطّل‘ 

جانچ کے لیے اپّر چیف سیکریٹری کی صدارت میں کمیٹی تشکیل


٭ ریاست میں544؍ تا ہم مراٹھواڑہ میں21؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا 

اندراج 

اور

٭ اورنگ آ باد شہر میںسِڈ کو کے پر یہ در شنی گارڈن میں کُھدائی کے دوران برٹِش دور کے

ایک ہزار689؍ سِکّے پائے گئے


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 25.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 25 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...