Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 22 December 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ تاریخ: ۲۲ ؍ دسمبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام ‘ کورونا ٹیکہ اندازی کی مہم میں وطن عزیز دیڑھ سو کروڑ خوراکوں کی جانب گامزن ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومائی کرون کے پائے جانے سے فکر مندی میں اضا فہ ہوا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ ٹیکے کی دونوں خوراکیں بر وقت لیں ۔ ساتھ ہی جن افراد نے اب تک ٹیکہ نہیں لگوا یا ہے انہیں ٹیکہ لینے میں مدد کریں۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ جسمانی فاصلہ بر قرار رکھیں ۔ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔
اب سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس کا آج سے آغاز‘ شکتی بِل سمیت پیش کیے جا ئیں گے 26؍نئے بِلس
٭ ریاست کی106؍ نگر پنچایتوں کے انتخا بات کے لیے پُر امن رائے دہی ‘ ہنگولی ضلعے کے ایک
انتخا بی مرکز پر غیر قا نو نی طریقے سے داخل ہونے پر رکن اسمبلی سنتوش بانگر کے خلاف
جرم داخل
٭ 2018 کے اسا تذہ کی اہلیت کے امتحان
TET کے نتائج میں گھپلہ ‘ ریاستی امتحانات
کائونسل کے سابق کمشنر سُکھ دیو ڈیرے گرفتار
٭ جِرح کے لیے وکیل غیر حاضری پر سا بق ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر تحقیقاتی کمیشن کی
جانب سے 50؍ ہزار روپئے جر مانہ عائد
٭ ریاست میں کَل پائے گئے او مائی کرون کے11؍ اور کورونا کے825؍ نئے مریض‘
مراٹھواڑہ میں بھی کورونا کے22؍ نئے متاثرین
٭ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحا نات کا ٹائم ٹیبل بورڈ کی ویب سائٹ پر ظاہر ‘
تحریری امتحان کے لیے اضا فی وقت دیا جا ئے گا۔
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس کا آج سے ممبئی میں آغاز ہورہا ہے۔ اِس پس منظر میں کَل ریاستی کا بینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اِس اجلاس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے صحیفہ نگاروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتوں کے تمام سوا لات کے جوا بات دینےکے لیے ہم تیار ہیں ۔ پوار نے کہا کہ او بی سی ریزر ویشن مسابقتی امتحا نا ت میں بد اعتدالیاں‘ بجلی سر برا ہی مضبوط کرنے ‘ ایس ٹی کار پو ریشن کے ملازمین کی ہڑ تال ‘ کورونا وائرس کا سامنا کرنے کے لیے کیے جا رہے اقد ا مات اور غیرملکی شراب پر ٹیکس میں کمی ‘ اِن تمام مسائل پر حکو مت جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ چو نکہ وزیر اعلیٰ سفر کرنے سے قاصر ہے اِس لیے سر مائی اجلاس ناگپور کی بجائے ممبئی میں منعقد کیا گیا ہے۔ پوار نے کہا کہ بجٹ سےمتعلق اجلاس ناگپور میں منعقدکیے جانے پر مثبت انداز میں غور کیا جا ئے گا ۔ آج سے شروع ہو نے والے اجلاس میں خواتین اوربچوں پر ظلم کر نے والوں کے خلاف سخت سزاکی گنجائش والے شکتی بِل سمیت26؍ نئے بِلس پیش کیے جا ئیں گے نائب وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے12؍ اراکین اسمبلی کو معطل کیے جانے اور اسپیکر کے لیے ہونے والے چنائو سے متعلق کہا کہ یہ معطلّی سیاسی نہیں بلکہ ایوان کی کار وائی روانی کے ساتھ چلا نے کے لیے ضروری تھی۔انہوں نے مزید کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کو اگر ایسا محسوس ہو تا ہے کہ مہاوِکاس آگھاڑی حکو مت اقلیت میں ہے تو وہ حکو مت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر نے کے لیے آزاد ہیں۔ مقابلہ جاتی امتحان میں ہونے والی بد عنوا نی کی تفتیش پر پوار نے کہا کہ ریاستی پولس اِس معاملے کی جانچ کے لیے مکمل اہلیت رکھتی ہے ۔
اِسی بیچ سر مائی اجلاس کے آغاز سے قبل حکو مت کی جانب سے دی گئی چائے کی دعوت کا مخالف جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہے۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے کَل صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے او بی سی ریزر ویشن‘ کسانوں کو بجلی کی فراہمی مسدود کرنے ‘ مرکزی حکو مت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے با وجود اِس پر سے ریاستی حکو مت کا ٹیکس کم نہ کرنے اور دوسری جانب غیر ملکی شراب پر50؍ فیصد ٹیکس کم کر نے جیسے معا ملات پر متعلق حکو مت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ریاستی حکو مت کی نا اہلی کے سبب او بی سی کا سیاسی ریزرویشن منسوخ ہو گیا ہے اور ہم اجلاس میں حکو مت سے باز پُرس کریں گے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل OBC ریزر ویشن کے بغیر106؍ نگر پنچایتوں کے انتخا بات کے لیے رائے دہی کی گئی۔ ریاست بھر میں کم و بیش67؍ فیصد رائے دہی کی گئی ۔ مراٹھواڑہ میں23؍نگر پنچایتوں کے انتخا بات میں60؍ فیصد رائے دہی ہوئی۔ بیڑ ضلعے میں واقع وڑوڈی‘ کیج‘ آشٹی‘ پاٹودا اور شیرور نگر پنچایتوں کے چنائو میں رائے دہی کاعمل80؍ فیصد رہا ۔ ناندیڑ ضلعے کے اَردھا پور‘ ما ہور اور نائیگائوں نگر پنچایتوں کے انتخا بات میں77.50؍ فیصد اور پر بھنی ضلعے کے پالم نگر پنچایت چنائو میں81.61؍ فیصد عثمان آ باد ضلعے کےواشی نگر پنچایت انتخا بات میں
75.16؍ فیصد اور ہنگولی ضلعے کے سین گائوں نگر پنچایت چنائو میں86.56؍ فیصد رائے دہی کی گئی ۔ وہیں اَونڈھا ناگ ناتھ نگر پنچایت الیکشن میں79.62؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
اِسی دوران ہنگولی ضلعے کے اَونڈھا میں ایک انتخا بی مرکز پر غیر قا نو نی طریقے سے پہنچنے پر رکن اسمبلی سنتوش بانگر کے خلاف فردِ جرم داخل کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
2018 میں ہوئے اساتذہ کی اہلیت کے امتحان کی بد انتظا می معاملے کی جانچ کے دوران اِس امتحان میں کیے گئے گھپلے کا پر دہ فاش ہوا ہے۔ جس کے بعد ریاستی امتحا نی کائونسل کے سابق کمشنر سکھ دیو ڈیرے اور سافٹ ویئر تیکنا لو جی کے ڈائریکٹر اشو نی کمار کو پو نے پولس کی سائبر کرائم برانچ نے کَل گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران یہ معلو م ہوا ہے کہ اِس امتحان کو پاس کر نے کے لیے500؍ امید واروں میں سے ہر ایک سے 50؍ تا 60؍ ہزار روپئے وصول کیے گئے ۔ جانچ میں یہ پا یا گیا کہ یہ رقم تُکا رام سو پے او ر سُکھ دیو ڈیرے کو ایجنٹوں کے ذریعے دی گئی ۔ پولس نے بتا یا کہ اِس گھپلے میں5؍ کروڑ سے زائد رقم جمع کی گئی جسے ملزم نے آپس میں تقسم کر لیا۔
***** ***** *****
کَل ریاست میں او مائی کرون کے 11؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس میں ممبئی کے8؍ پمپری چِنچوڑ ‘ عثمان آ باد نئی ممبئی کا ایک ایک مریض شامل ہے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس بیماری کے کُل مریضوں کی تعداد 65؍ ہو چکی ہے ۔ اِن مریضوں میں سے34؍ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کَل ممبئی طیران گاہ پر پائے گئے 8؍ او مائی کرون مریضوں میں5؍ ممبئی کے جبکہ ایک ایک کیرا لہ ‘ گجرات اور تھا نے کا مریض شامل ہے ۔ اِن میں سے 2؍ مریضوں کی عمریں18؍ برس سے کم ہے۔ اِن میں سے 2؍ مریض یو گانڈا سے 4؍ انگلینڈ اور 2؍ دوبئی سے آئے ہیں۔ عثمان آ باد میں پا ئے گئے مریض کی 13؍ سالہ بیٹی بھی او مائی کرون سے متاثر پائی گئی ۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ ایک 19؍ سالہ نو جوان جو حیدر آ باد کے راستے کینیا سے آیا تھا او مائی کرون کا مریض ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 825؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے جس کے بعدریاست بھر میں اِس وباکے کُل متاثرین کی تعداد 66؍ لاکھ 50؍ ہزار965؍ ہو چکی ہے ۔ کَل علاج کے دوران14؍ کورونامریض انتقال کر گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے ایک لاکھ 41؍ ہزار367؍ مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل
792؍ کورونا مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 64؍ لاکھ98؍ ہزار807؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں7؍ ہزار111؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل22؍ نئے کورونا مریض منظر عام پر آئے ۔ جن میں اورنگ آ باد ضلعے کے6؍ پر بھنی 7؍ ناندیڑ4؍ لاتور3؍ بیڑ اور جالنہ اضلاع کا ایک ایک مریض شامل ہے ۔ عثمان آ باد اور ہنگولی اضلاع میں کَل کورونا کا کوئی بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔
***** ***** *****
سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف بد عنوا نی کےمبینہ الزامات کی متوازی تحقیقات کرنے والے کے یو چاندی وال کمیشن نےجرح کے لیے وکیل کے غیر حاضر رہنے پر دیشمکھ پر 50؍ ہزار روپئے کاجر ما نہ عائد کیا ہے ۔ اِس معاملے میں گواہ سچن وازھے کو کمیشن نے کَل جرح کے لیے طلب کیا تھا۔جس کے بعد جیل انتظا میہ نے دیشمکھ اور وازھے کو کمیشن کے سامنے پیش کیا لیکن وقت پر دیشمکھ کے وکیل حاضر نہ ہو نے پر کمیشن کی کار وائی مکمل نہیں ہوسکی ۔ اس کی وجہ سے کمیشن کا وقت اور خرچ ضائع ہوگیا جس پر کمیشن نے دیشمکھ پر50؍ ہزار روپئے کا جر ما نہ عائد کیا ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ‘ ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقد کیے جا نے واے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحا نات کا نظام الاوقات بورڈ کی ویب سائٹ پر ظاہر کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ٹائم ٹیبل صرف معلو مات کے لیے ہے حتمی نظام الاوقات متعلقہ اسکو لوں اور کالجوں کو فراہم کیا جا ئے گا ۔
دریں اثنابورڈ نے طلبا کو اِس برس بارہویں اور دسویں کے تحریری امتحا نات کے لیے اضافی وقت دینے کااعلان کیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ 60؍ نمبروں کے امتحان کے لیے15؍ منٹ اور 100؍ نمبروں کے لیے آدھا گھنٹہ اضا فی دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس کا آج سے آغاز‘ شکتی بِل سمیت پیش کیے جا ئیں گے 26؍نئے بِلس
٭ ریاست کی106؍ نگر پنچایتوں کے انتخا بات کے لیے پُر امن رائے دہی ‘ ہنگولی ضلعے کے ایک
انتخا بی مرکز پر غیر قا نو نی طریقے سے داخل ہونے پر رکن اسمبلی سنتوش بانگر کے خلاف
جرم داخل
٭ 2018 کے اسا تذہ کی اہلیت کے امتحان
TET کے نتائج میں گھپلہ ‘ ریاستی امتحانات
کائونسل کے سابق کمشنر سُکھ دیو ڈیرے گرفتار
٭ جِرح کے لیے وکیل غیر حاضری پر سا بق ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر تحقیقاتی کمیشن کی
جانب سے 50؍ ہزار روپئے جر مانہ عائد
٭ ریاست میں کَل پائے گئے او مائی کرون کے11؍ اور کورونا کے825؍ نئے مریض‘
مراٹھواڑہ میں بھی کورونا کے22؍ نئے متاثرین
٭ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحا نات کا ٹائم ٹیبل بورڈ کی ویب سائٹ پر ظاہر ‘
تحریری امتحان کے لیے اضا فی وقت دیا جا ئے گا۔
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment