Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 20 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ اپنے پاس موجودOBC معلو مات کو پسماندہ طبقات کے کمیشن کو فراہم کرنے کی سپریم کورٹ کی
مہاراشٹر حکو مت کو ہدایت ‘ کہا پسماندہ طبقات کا کمیشن 2؍ ہفتوں میں عبوری رپورٹ پیش کرے
ریاست کے نگر پنچایت انتخابات کے نتیجوں کا ہوا اعلا ن ‘ بی نے پی نے24؍
این سی پی نے25؍ کانگریس نے18؍ اور شیو سینا نے14؍ نگر پنچایتوں میں
حاصل کی اکثر یت
٭ مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 4؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ اورنگ آ باد ضلعے میں پائے گئے
1097؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض
اور
٭ بھارتی ٹینِس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کیا ٹینِس سے سبکدوشی کا اعلان‘ کہا رواں برس کا سیزن
اُن کاآخری سیزن ہو گا
اب خبریں تفصیل سے....
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکو مت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود دیگر پسماندہ طبقات یعنی OBC کی دستیاب معلو مات پسماندہ طبقات کے ریاستی کمیشن کو فراہم کرے ۔ اِس سے پہلے مہاراشٹر حکو مت نے اپنے پاس موجود OBC کی معلو مات کی بنیاد پر انتخا بی کمیشن کو انتخابی عمل انجام دینے کی اجازت دینے کا سپریم کورٹ سےمطا لبہ کیا تھا ۔ اِس پر سماعت کے دوران عدالت نے یہ حکم دیا ۔ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پسماندہ طبقات کا ریاستی کمیشن اِس معلو مات کی جانچ کر ے اور ضرورت پڑ نے پر حکو مت کو سفارش بھی کرے ۔ عدالت نےیہ بھی کہا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے معلو مات فراہم کیے جانے کے 2؍ ہفتوں کے اندر پسماندہ طبقات کے کمیشن کو عبور ی رپورٹ پیش کرنی ہو گی جس کی بنیاد پر حکو مت کوئی قا نو نی فیصلہ کرےگی۔ معاملے کی اگلی سماعت 8؍ فروری کو ہو گی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی106؍ نگر پنچایتوں کے 2؍ مر حلوں میں ہوئے انتخابات کے نتیجوں کا کَل اعلان کر دیا گیا ۔ اِن نگر پنچایتوں کی جملہ 1638؍ سیٹوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے384؍ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی نے344؍ کانگریس نے316؍ اور شیو سینا نے284؍ سیٹوںنے کامیابی حاصل کی ہے ۔ وہیں مارکسٹ کمیو نِسٹ پارٹی کے11؍ بہو جن سماج پارٹی اور مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے3- 3؍ اور 206؍ آزاد امید واروں نے جیت درج کی ہے ۔اِن میں سے بی جے پی نے24؍ این سی پی نے25؍ کانگریس نے18؍ اور شیو سینا نے14؍ نگر پنچایتوں میں اکثر یت حاصل کر لی ہے ۔ کچھ نگر پنچایتوں میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثر یت نہیں ملی ۔ بھنڈا را ضلع پریشد پر کانگریس نے جبکہ گو ندیا ضلع پریشد پر بی جے پی نے اپنا قبضہ جما یا۔
مراٹھواڑہ میں نگر پنچا یت انتخا بات میں شیو سینا ‘ بی جے پی‘ کانگریس اور این سی پی نے اپنی اپنی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مراٹھواڑہ کی23؍ نگر پنچایتوں میں سے بی جے پی کے93؍ این سی پی کے85؍ کانگریس کے80؍ اور شیو سینا کے74؍ امید وار کامیاب ہو ئے ہیں۔ 45؍ آزاد امید واروں نے بھی جیت حاصل کی ہے۔ جالنہ ضلعے کی منٹھا نگر پنچایت پر شیو سینا نے ‘ بد نا پور پر بی جے پی نے جبکہ گھن سائونگی اور تیرتھپوری نگر پنچایتوں پر این سی پی نے اپنی با لا دستی بر قرار رکھی ہے ۔
دوسری جانب ناندیڑ ضلعے کی اَردھا پور نگر پنچایت پر سب سے زیادہ سیٹیس جیت کر کانگریس نے اپنا اقتدار بر قرار رکھا ہے ۔ نائیگائوں نگر پنچایت کی 17؍ میں سے17؍ سیٹیں جیت کر کانگریس کامیاب ہو ئی ہے۔ وہیں ماہور نگر پنچایت میں کانگریس اور این سی پی کو اقتدار ملا ہے۔
اِسی طرح اورنگ آ باد ضلعے کی سو ئیگائوں نگر پنچا یت کی17؍ سیٹوں میں سے11؍ سیٹوں پر شیو سینا کامیاب ہو ئی ہے ۔ باقی6؍ سیٹوں پر بی جے پی کے امید وار کامیاب ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
اِس بیچ نگر پنچا یت انتخا بات کے نتیجوں پر مختلف سیا سی جماعتوں نے اپنا ردّ عمل ظا ہر کیا ہے ۔ کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے اِن نتیجوں کو کانگریس کے لیے اطمینان بخش قرار دیا ۔ پٹو لے نے کہا کہ اِن انتخابات میں کانگریس کی کار کر دگی میں سُدھار آ یا ہے اور مہاراشٹر کے عوام نے مہا وِکاس آ گھاڑی کی حمایت کی ہے ۔ پٹو لے نے دعویٰ کیا کہ عوام نے بی جے پی کے لیے اپنی نا پسند ید گی کا اظہار کیا ہے ۔
***** ***** *****
دوسری جانب قانون ساز اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے اِن نتیجوں کو بی جے پی کی کامیابی قرار دیا ہے ۔ پھڑ نویس نے کہا کہ نتیجوں کے مطا بق بی جے پی نے 24؍ اور اُس کی اتحادی پارٹیوں نے 30؍ نگر پنچایتوں میں اقتدار حاصل کر لیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ بی جےپی نے415؍ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ پھڑ نویس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہی عوام کی پہلی پسند بن کر اُبھری ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون سے متاثرہ 214؍ نئے مریض پائے گئے ۔ اِس تعداد میں سے172؍ مریض پونے ضلعے سے ہیں جبکہ31؍ مریض ممبئی سے‘ 4؍ کلیان-ڈومبیولی سے اور
2؍ پر بھنی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اورنگ آ باد ‘ ناسک ‘ وسئی وِرار اور جلگائوں میں کَل ایک - ایک او میکرون پازیٹیو مریض پا یا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اومیکرون پا زیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 2074؍ ہو گئی ہے جس میں سے 1091؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ بھی لگا تار جاری ہے ۔ مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں
43,697؍ افراد کو کورونا پا زیٹیو پا یا گیا ۔ اِس طرح اِس وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک ریاست میں کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی کُل تعداد73؍ لاکھ25؍ ہزار825؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل دِن بھر میں ریاست میں49؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ مہاراشٹر میں اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ41؍ ہزار934؍ کورونا مریض جان گنوا چکے ہیں ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے46,591؍ لوگوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر69؍ لاکھ15؍ ہزار407؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تناسب
94؍ فیصد رہا۔ فی الحال مہاراشٹر بھرمیں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 2؍ لاکھ64؍ ہزار708؍ اور اِن سبھی مریضوں کا علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے دوسرے شہروں کی طرح مراٹھواڑہ میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ درج کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز مراٹھواڑہ میں3778؍ افراد کو کورونا پا زیٹیو پا یا گیا اور 4؍ مریضوں کی دورانِ علاج موت ہو گئی ۔ مرنے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے سے 3؍ اور ناندیڑ ضلعے سے ایک مریض شامل ہے ۔
اورنگ آباد ضلعے میں کَل کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد میں زبر دست اُچھال دیکھنے کو ملا ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل ایک دِن میں1097؍ لوگوں کو کورونا پازیٹیو پا یا گیا ۔ اِس تعداد میں767؍ مریض اورنگ آباد کی شہری حدود سے ہیں جبکہ با قی330؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آ باد کے دیہی علاقوں سے ہے ۔
لاتور ضلعے میں782؍ ناندیڑ میں758؍ عثمان آ باد میں334؍ اور جالنہ میں282؍ افراد میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ اِسی طرح پر بھنی ضلعے میں235؍ بیڑ میں205؍ اور ہنگولی ضلعے میں 85؍ کورونا پا زیٹیو مریض کَل منظر عام پر آئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بنا یا جا رہا تر قیاتی خاکہ جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے دی ہے ۔ ڈاکٹر کراڑ نے کَل نئی دِلّی میں سیاحت کے شعبے کی تر قی کے بارے میں ہوئی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران اجنٹہ ‘ اہِلیہ دیوی تا لات ‘ گھرنیشور مندر ‘ دولت آ باد کا قلعہ اور اورنگ آ باد شہر سے متصل ہنو مان ٹیکڑی پر سیاحتی سہو لیات فراہم کرنے پر تبادلہ ٔ خیال ہوا ۔
***** ***** *****
بجلی فراہمی کمپنی مہا وِترن نے واضح کیا ہے کہ بجلی بل اپڈیٹ نہ ہونے کی وجہ بتا کر بجلی کنکشن کاٹ دینے سے متعلق صارفین کو مل رہے موبائل فون پیغامات جعلی ہیں۔ مہا وِترن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اِن پیغامات میں دیئے جا رہے نمبروں پر ہر گز رابطہ قائم نہ کریں اور نہ ہی اِس طرح کے پیغامات کا جواب دیں ۔
***** ***** *****
بھارت کی مشہور ٹینِس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹینِس سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے ۔ 35؍ سالہ ثانیہ نے کہا کہ رواں سال کے ٹینِس مقابلوں کا سیزن اُن کا آخری سیزن ہو گا ۔ اپنے کیرئر میں ثانیہ مرزا نے اب تک 6؍ گرینڈ سلیم جیتے ہیں اور عالمی ٹینِس رینکِنگ میں ڈبلز کے اوّل مقام پر بھی فائز رہی ہیں۔
دریں اثناآسٹریلین اوپن کے خواتین کےڈبلز مقابلو ںمیں ثانیہ مرکز اور اُن کی یو کرین کی جو ڑی دار نا دیہ کچے نوک کو کَل شروعاتی رائونڈ میں ہی نا کامی کا سامنا کر نا پڑا۔ سلو وِنیہ کی خواتین کی جوڑی نے ثانیہ -کچے نوک کی جوڑی کو 6 - 4 ‘7 - 6 ؍ سے شکست دی ۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کَل پارل میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو31؍ رنوں سے ہرا دیا ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے میزبان جنوبی افریقہ نے صرف 4؍ وکٹ کھو کر296؍ رن بنا ئے ۔ جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ50؍ اووروں میں 265؍ رن ہی بنا سکی ۔3؍ ایک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کَل کھیلا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
وسطی ریلوے کے تھانے -دیوا ڈویژن پر جاری ریلوے ٹریک کے کام کی وجہ سے ٹریفک بلاک کیا گیا ہے ۔ اِس لیے ناندیڑ ڈویژن سے چلنے والی ناندیڑ - ممبئی ٹرینیں 22؍ جنوری کو او ر واپسی کے سفر کی ٹرینیں
23؍ جنوری کو نہیں چلیں گی ۔ جالنہ- ممبئی جن شتابدی ایکسپریس بھی23؍ جنوری کو نہیں چلے گی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ اپنے پاس موجودOBC معلو مات کو پسماندہ طبقات کے کمیشن کو فراہم کرنے کی سپریم کورٹ کی
مہاراشٹر حکو مت کو ہدایت ‘ کہا پسماندہ طبقات کا کمیشن 2؍ ہفتوں میں عبوری رپورٹ پیش کرے
ریاست کے نگر پنچایت انتخابات کے نتیجوں کا ہوا اعلا ن ‘ بی نے پی نے24؍
این سی پی نے25؍ کانگریس نے18؍ اور شیو سینا نے14؍ نگر پنچایتوں میں
حاصل کی اکثر یت
٭ مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 4؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ اورنگ آ باد ضلعے میں پائے گئے
1097؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض
اور
٭ بھارتی ٹینِس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کیا ٹینِس سے سبکدوشی کا اعلان‘ کہا رواں برس کا سیزن
اُن کاآخری سیزن ہو گا
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment