Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 26 April -2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶۲/اپریل۶۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ندی جوڑ منصوبے کے ذریعے ریاست کو خشک سالی سے پاک کرنے کے عزم کا وزیر اعلیٰ کا اظہار۔
٭ ریاست کے خانہ بدوش قبائل اور محروم طبقات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سہ سطحی کمیٹیوں کا قیام۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی آج ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعے ملک کی عوام سے بات چیت۔
٭ بدنا پور تعلقے کی کنارا بینک شاخ میں سونے کے عوض قر ض کے معاملے میں 7/کروڑ 31/لاکھ روپیئے کی خردبرد۔
اور۔۔۔٭ آئندہ دو دنوں میں پربھنی۔ناندیڑ۔لاتور اور دھاراشیو اضلاع میں بارش کا امکان۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ندی جوڑ منصوبے کے ذریعے ریاست کو خشک سالی سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کیا ہے۔ پنیہ شلوک اہلیہ بائی ہولکرکی تین صد سالہ یوم پیدائش کی مناسبت سے ”گودا تا نرمدا“ جل یاترا کا کل وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ترمبکیشور سے آغاز ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے ذریعے آبی تحفظ اور آبی وسائل کی اہمیت سے متعلق عوام میں بیداری کی کوشش کی جارہی ہے۔ اہلیہ بائی نے کنویں۔تالاب اور گھاٹ بنوا کر آبی تحفظ کے لیے نہایت اہم کا م سر انجام دیاتھا۔اور ان ہی کے خیالات اورورثے کی رہنمائی میں یہ یاترا نکالی گئی ہے۔
پھڑنویس نے کہا کہ کنمبھ میلے کے دوران گوداوری صاف اور بہتی رہنا چاہئے اور ترمبکیشور میں بھی یہ سارا سال رواں رہے اس کے لیے حکومت انتظامات کر رہی ہے۔ اس یاترا کے ذریعے عوامی شرکت سے آبی تحفظ کے کام مکمل کئے جائیں گے۔ دوسر ی جانب اس یاترا کے ایک اور قافلے نے اہلیہ بائی ہولکرکے جائے پیدائش اہلیہ نگر ضلع کے چونڈی سے یاترا کا آغاز کیا۔ جس میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی شریک تھے۔ یہ یاترا مدھیہ پردیش کے مہیشور تک جائے گی۔
***** ***** *****
ریاست کے خانہ بدوش قبائل اور محروم طبقات کے مسائل کے حل اور ان کی ہمہ گیر ترقی کے لیے تین سطحی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔یہ اطلاع پسماندہ طبقات کی بہبود کے وزیر اتول ساوے نے دی۔ ان کی جانب سے جاری ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سطح۔ضلعی سطح اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم کردہ ان کمیٹیوں کے ذریعے خانہ بدوش طبقات کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔اور سرکاری اسکیموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ سائبر سلامتی کے بڑھتے ہوئے چیلنجیزکا سامنا کرنے کے لیے سیبی سمیت تمام ریگولریٹری اداروں کو مستعد رہنا چاہئے۔ کل ممبئی میں Securities and Exchange Board of India SEBIکی یو م تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کسی حصص بازار۔ شیئر بروکریا متعلقہ ادارے پر سائبر حملہ ہوتا ہے تو اس سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے میں کافی وقت لگے گا۔اس لیے سائبر حملوں اور مصنوعی ذہانت AIسے پیدا ہونے والے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط نظام تیار کرنا چاہئے۔ KYCکے عمل کو آسان بنانے اور شہریوں کو بار بار KYCنہ کرنا پڑے اس کے لیے ملک کے تمام مالیاتی اداروں کو مشترکہ طور پر کوشش کرنا چاہئے۔
***** ***** *****
نیتی آیوگ کے چیئر مین کے طور پر اشوک کمار لاہیری کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ نیتی آیو گ کے کل وقتی رکن کی حیثیت سے راجیو گوبا۔کے وی راجو۔گووردھن داس۔ابھئے کرندیکر اور ایم شرینواس کی بھی نامزدگی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11/بجے ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعے ملک کی عوام سے مخاطب ہونگے۔ یہ اس سلسلے کی 133/ویں قسط ہوگی۔آکاش وانی اوردور درشن کے تمام چینلز۔اے آئی آرنیوز ویب سائیٹ اور نویز آن اے آئی آر ایپ پر بھی اسے راست نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مردم شماری 2027کے لیے ایک قومی ٹول فری ہیلپ لائن نمبر ایک۔آٹھ۔ پانچ۔پانچ شروع کیا گیا ہے جو تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس نمبر پر انگریزی اور تمام علاقائی زبانوں میں مکانات کی فہرست اور مکان شماری کے عمل سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔مردم شماری کے تمام کاموں میں شہریوں کو بہ آسانی حصہ لینے اور ان کے شکوک و شہبات کے ازالے لے مقصد سے اس سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔
دریں اثناء مہاراشٹر میں مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔ اس مرحلے میں شہری خود شماری کے عمل میں شامل ہو سکیں گے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے بدنا پور تعلقے کی کنارا بینک کی شاخ میں سونے کے عوض قر ض کے معاملے میں 8/کروڑ 31لاکھ روپیئے کا بڑا غبن سامنے آیا ہے۔ اصلی سونے کے زیورات کی جگہ جعلی زیورات رکھ کر یہ دھوکہ دہی کی گئی۔ اس سلسلے میں بینک کے اسسٹنٹ جنرل مینیجروجیندر پاٹنکر۔بینک کے افسر سنجئے ڈونگرے اور سونے کے قدر پیما پرون برھاڑے کو پو لس نے حراست میں لے لیا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے آشٹی کے دیہی اسپتال میں رکن اسمبلی سریش دھس کے ہاتھوں ڈائیلاسیز سینٹر۔ سونوگرافی مشین اور پانچ لاکھ لیٹر آبی ذخیرے والے تالاب کا افتتاح کل عمل میں آیا۔ اس موقع پر سریش دھس نے کہا کہ ان جدید سہولیات کی وجہ سے علاقے کے مریضوں کو بروقت۔آسان اور معیاری طبی خدمات میسر ہونگی۔
***** ***** *****
Maharashtra state service rights act2015کے موثرنفاذ میں بہتریں کارکردگی پر ہنگولی کے ضلع کلکٹر راہول گپتا کو اسٹیٹ سروس رائٹس کمیشن کی جانب سے ریاستی سطح کا خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ آئندہ منگل 28/اپریل کو ممبئی میں انہیں تفویض کیا جائے گا۔ ہنگولی ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی کی ریاستی سطح پر ستائش کی گئی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع میں 132گاؤں کے لیے رابطہ افسران کی تقرری کے حوالے سے ضلع کلکٹر کی صدارت میں حال ہی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ہدایات جاری کی گئی کہ ہر مقررکردہ رابطہ افسر کو اپنے گاؤں کا مہینے میں دوبار دورہ کرنا لازمی ہوگا اور وہ متعلقہ گاؤں میں اسکیموں پر عمل درآمد کی پیش رفت اور درپیش مشکلات کا جائزہ لے گا۔ اس خصوص میں باضابطہ خط و کتابت کرے گا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر میں شیکسپیئر فیسٹیول کا کل آغاز ہوا۔ اس موقع پر مصنف امود جاندے نے خواتین سے متعلق ’استریانچے گڑلیلے شبد‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔اپنی تقریر میں انہوں نے مردانہ ذہنیت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ جس دن عورت کہنا چھوڑ دیتی ہے اس دن رشتہ ختم ہو جاتاہے۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر کے سرسوتی بھون تعلیمی ادارے میں کل دوپہر کو آئین بیداری مہم کی افتتاحی تقریب قانون اور انصاف کے وزیر ارجن رام میگھوال کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔ ایس بی اسکول کے احاطے میں شام ساڑھے چھ بجے یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ منتظمین نے بتایا کہ اس پروگرام میں کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل سب سے زیادہ درجہئ حرارت 45ڈگری سلسیس آکولہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ مراٹھواڑہ کے پربھنی میں درجہئ حرارت 42ڈگری، چھتر پتی سمبھاجی نگر اور بیڑ میں اوسطاً41ڈگری جبکہ دھاراشیو میں 40.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔
آئندہ دو دنوں میں ودربھ میں گرمی کی لہر کا الرٹ محکمہئ موسمیات نے جاری کیا ہے۔ جبکہ مراٹھواڑہ کے پربھنی۔ ناندیڑ۔ لاتور اور دھاراشیو ضلعوں میں چند ایک مقامات پر بارش کے امکان کا اظہار بھی کیا گیاہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ندی جوڑ منصوبے کے ذریعے ریاست کو خشک سالی سے پاک کرنے کے عزم کا وزیر اعلیٰ کا اظہار۔
٭ ریاست کے خانہ بدوش قبائل اور محروم طبقات کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سہ سطحی کمیٹیوں کا قیام۔
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی آج ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعے ملک کی عوام سے بات چیت۔
٭ بدنا پور تعلقے کی کنارا بینک شاخ میں سونے کے عوض قر ض کے معاملے میں 7/کروڑ 31/لاکھ روپیئے کی خردبرد۔
اور۔۔۔٭ آئندہ دو دنوں میں پربھنی۔ناندیڑ۔لاتور اور دھاراشیو اضلاع میں بارش کا امکان۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment