Thursday, 24 March 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 24 ؍ مارچ 2022 وقت : صبح 09.00 ؍ سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 March 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۴ ؍  مارچ  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...


٭ مُلک میں دو سال سے عائد کورونا پا بند یوں کو31؍ مارچ سے ہٹا لینے کا مرکزی حکو مت کا

فیصلہ ‘ تاہم ماسک  اور  جسما نی فاصلہ بر قرار رکھنے کی سختی رہے گی جا ری

٭ ایس ٹی کارپوریشن کو ریاستی حکو مت میںضم نہ کیے جانے کی رائے پر مبنی رپورٹ کو مہاراشٹر

حکو مت نے کیا قبول ‘ کمیٹی نے کہا ملازمین کے مطا لبات ہیں عملی طور پر نا قابل قبول 

٭ پیٹرول  اور  ڈیزل کی قیمتوں میں آج لگا تار تیسرے دِن بھی اضا فہ ‘ پارلیمنٹ کے دو نوں 

ایوانوں میں اِس معاملے پر ہوئی خوب ہنگا مہ آ رائی 

اور

٭ بھگت سنگھ ‘ سُکھ دیو  اور  راج گرو کو یاد کر تے ہوئے کَل مُلک بھر میں منا یا گیا شہید دِن ‘ 

مجا ہدین آزادی کو پیش کیا گیا خراج عقیدت


کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے 4؍ آسان طریقے اپنائیں  ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیںٹیکہ لگوائیں اور ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووڈ- 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے 

ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46  یا  1075 ؍پرکال کریں۔

 

اب خبریں تفصیل سے....


مُلک بھر میں2؍ سال سے عائد کورونا پا بند یوں کو 31؍ مارچ سے ہٹا نے کا فیصلہ مرکزی حکو مت نے کیا ہے ۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں ہو رہی قابلِ لحاظ گراوٹ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی حکو مت نے واضح کر دیا کہ ماسک کا استعمال اور جسمانی فاصلہ بر قرار  رکھنے کی سختی جا ری رہے گی ۔ مرکزی داخلہ سیکریٹری اَجئے بھلّا نے خط لکھ کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اِس کی اطلاع دی ۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ  مُلک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی ہو رہی ہے  اور  فی الحال مُلک میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد گھٹ کر23,913 ؍  رہ گئی ہے ۔ داخلہ سیکریٹری نے یہ بھی واضح کیا کہ مُلک کے کسی حصے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہونے پر مقا می انتظا میہ کار وائی کر سکتا ہے ۔

دوسری جانب مرکزی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد میں اگر 10؍ فیصد سے زیادہ نتیجے پا زیٹیو پائے جا تے ہیں تو اُن علاقوں میں پا بندیاں بر قرار  رکھی جا ئیں ۔ ساتھ ہی کسی بھی ایسے علاقے میں جہاں40؍ فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈز خالی نہ ہوں وہاں بھی پا بندیاں نہ ہٹا ئی جا ئیں ۔ اِس کے علا وہ مرکزی وزارت ِ صحت نے کورونا ٹیسٹِنگ ‘ مریضوں کا پتہ لگا نے ‘ علاج ‘ ٹیکہ اندازی اور کورونا ضابطوں پر عمل آ وری جیسے 5؍ اصو لوں پر زور دینے کی ہدایت بھی دی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کا بینہ نے اُس 3؍ رکنی کمیٹی کی رپورٹ کو قبول کر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ٹی کار پوریشن کو ریاستی حکو مت میں ضم نہیں کیا جا سکتا ۔ چیف سیکریٹری کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایس ٹی ملا زمین کو ریاستی حکو مت کے ملازمین قرار دینا اور ایس ٹی کارپو ریشن کے ذریعے جاری مسا فر بر داری کے کام کو حکو مت کے ذریعے کرنے کی قا نون میںگنجائش موجود نہیں ہے ۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ ایس ٹی ملازمین کے مطا لبات عملی طور پر قابلِ قبول نہیں ہیں ۔

***** ***** ***** 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فہ لگا تار جاری ہے ۔ پیٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آج مسلسل تیسرے دِن بھی اضا فہ ہوا ۔ پیٹرول کی قیمت میں48؍ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 85؍ پیسے فی لیٹر کی بڑھوتری کی گئی ہے۔ اِس اضا فے کے بعد اورنگ آباد شہر میں پیٹرول کی قیمت 113؍ روپئے 32؍ پیسے فی لیٹر  اور ڈیزل کی قیمت97؍ روپئے 50؍ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

پیٹرول ‘ ڈیزل  اور گھریلو گیس سِلینڈر کی قیمتوں میںہوئے اضا فے کے خلاف اپو زیشن جماعتوں کے اراکین نے کَل پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں خوب نعرے بازی کی ۔ شور و غل  اور ہنگا مہ آ رائی کی وجہ سے دو نوں ایوانوں کے کام کاج میں رخنہ پڑا ۔ لوک سبھا کا کام  شروع ہو تے ہی کانگریس کے اَدھیر رنجن چو دھری نے پیٹرول ‘ ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فے کا معاملہ اُٹھا یا ۔

اِس کے بعد کانگریس ‘ تر نمول کانگریس اور دیگر اپو زیشن پارٹیوں کے اراکین ایوان کےوسط میں اسپیکر کی نشست کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے ۔ راجیہ سبھا میں صورتحال مختلف نہیں رہی اور وہاں بھی اپو زیشن اراکین پیٹرول ‘ ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے اضا فے پر بحث کی مانگ کر تے رہے ۔ تاہم راجیہ سبھا چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے اِس مطا لبے کو قبول نہیں کیا ۔ اِس کے بعد بر ہم اراکین نے ایوان میںبینرس لہرانے لگے اور نعرے بازی کرتے رہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں لڑ کیوں کی آ بادی کے تنا سب میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے ریاستی وزیر راجیش ٹو پے نے کَل ریاستی قا نون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی ۔ ٹو پے ‘ عثمان آ باد ضلعے میں غیر قا نونی اسقاطِ حمل کے بارے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ ٹو پے نے ایوان میں اعداد و شمار پیش کر تے ہوئے کہا کہ 2016؁ میں ہوئے اندراج کے مطا بق عثمان آ باد ضلعے میں پیدائش کے وقت ایک ہزارلڑ کوں کے مقابلے

 874؍ لڑ کیاں تھیں ۔جبکہ2019؁ میں لڑ کیوں کا تناسب بڑھ گیا  اور  ایک ہزار لڑ کوں کے مقا بلے لڑ کیوں کی تعداد بڑھ کر 913؍ ہو گئی ۔ ٹو پے نے مزید کہا کہ اِن اعداد و شمار سے واضح ہو تا ہے کہ عثمان آ باد میں لڑ کیوں کی آ بادی کے تناسب میں کمی نہیں ہوئی ہے ۔ غیر قا نو نی اسقا طِ حمل کے بارے میں بولتےہوئے ٹو پے نے کہا کہ اِس سال

20؍ جنوری سے 28؍ فروری کے دوران رحم مادر میں جِنس کا پتہ لگا نے سے جُڑے قا نون کی خلاف ور زی کرنے پر181؍ سو نو گرافی سینٹرس کی وجہ بتائو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں  اور 3؍ سینٹرس کی سو نو گرافی مشینیں ضبط کر لی گئی ہیں ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں149؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 78؍ لاکھ72؍ ہزار817؍ ہو گئی ۔ وہیں کَل ریاست میں

 2؍ کورونا مریض دوران علاج فوت ہو گئے ۔ جس کے بعد مہاراشٹر میں اِس وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ43؍ ہزار769؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19- سے ہلاک ہونے والوں کی ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے222؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوَٹے ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی کُل تعداد 77؍ لاکھ

23؍ ہزار959؍ ہو گئی ہے ۔ کورونا وائر س سے ٹھیک ہونے کا ریاستی تنا سب98؍ فیصد رہا۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر 1084؍ رہ گئی ہے اور اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں5؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِن مریضوں میں ناندیڑ ضلعے سے2؍ جبکہ اورنگ آباد ‘ عثمان آ باد  اور  جالنہ ضلعوں سے ایک-  ایک مریض شامل ہے ۔ وہیں مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعوں پر بھنی ‘ ہنگولی ‘  لاتور اور بیڑ میں کَل کورونا وائر س کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے گیو رائی تعلقے کے پا جھر تا لاب کی مر مت کا  کام بارش سے پہلے مکمل کر لیا جا ئے گا ۔ آ بی وسائل کے وزیر شنکر رائو گڑاکھ نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی ۔ رکن اسمبلی لکشمن پوار نے اِس بارے میں سوال پو چھا تھا اور کہا تھا کہ اگست2021؁ میں ہوئی زبر دست بارش میں پا جھر تا لاب کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے لہذا  اِس کی مر مت کا کام فوری کیا جا ئے ۔ جواب میں گڑاکھ نے بتا یا کہ 

تا لاب کی مر مت کےلیے10؍ کروڑ روپئے مختص کیےگئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر کے کرانتی چوک میں واقع فلائے اوور کو مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیو لپمنٹ کار پوریشنMSRDC سے عوامی محکمہ تعمیرات PWD  کو منتقل کیا جا ئے گا ۔ شہری تر قیات کے وزیر ایکناتھ شِندے نے کَل قا نون ساز کونسل میں یہ بات کہی ۔ شِندے نے بتا یا کہ اِس فلائے اوور کا تعمیری کام MSRDC کے ذریعے کیا گیا ہے اور اِس کے کچھ حصے کی مرمت کے بعد یہ ٹریفِک کی آمد ورفت کے لیے پوری طرح سے محفوظ ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مجا ہدین آزادی بھگت سنگھ ‘ سُکھ دیو  اور  راج گرو کی یاد میں کَل مُلک بھر میں یومِ شہا دت منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر اورنگ آباد ‘پر بھنی  اور  عثمان آ باد میں بھی مختلف تقریبات کے ذریعے اِن مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اورنگ آباد میں سٹو ڈنٹس فیڈریشن آف اِنڈیا SFI     کی جانب سےیو نیور سٹی میں خون کا عطیہ دینے کا کیمپ رکھا گیا تھا ۔

پر بھنی میں شہید دِن کی منا سبت سے بھارتیہ جنتا یُوا مورچہ اور پر بھنی میونسپل کار پوریشن کی جانب سے چھتر پتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کےاحا طے میں صفائی کی گئی۔ اِسی طرح عثمان آ باد میں بھی بی جے پی یُوا مورچہ کی جانب سے عظیم شخصیات کے ناموں سے منسوب چوک میں صفائی کر کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد شہر سے متصل کَوڈ گائوں میں بجلی تیار کرنے والی کمپنی مہا نِر متی کا شمسی توانا ئی پلانٹ شروع ہو گیا ہے ۔ اِس پلانٹ سے 5؍ میگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی ۔ یہ پروجیکٹ 50؍ میگا ویٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اور اگلے 3؍ مہینوں میں یہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے لگے لگا ۔

***** ***** ***** 

کو لہا پور شمال اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے مہاوِکاس آ گھاڑی کی امید وار جئے شری چندر کانت جا دھو  اور  بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار ستیہ جیت کدم نے کَل اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کر دیے۔ جئے شری جا دھو نے کسی بھی طرح کا جلوس نہ نکالتے ہوئے اپنی در خواست پیش کی جبکہ کدم نے بھر پور طا قت کا مظاہرہ کر تے ہوئے جلوس نکال کر اپنی در خواست داخل کی ۔ دسمبر میں رکن اسمبلی چندر کانت جا دھو کے انتقال کی وجہ سے اِس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

مسافروں کے بڑھتے مطالبے کو دیکھتے ہوئے جنوب وسطی ریلوے نے ناندیڑ ڈیویژن میں چل رہی اکو لہ-  تِرو پتی  اور  پورنا- تِروپتی ٹرینوں کو 2؍ اگست تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس سے پہلے یہ دو نوں ٹرینیں

ایک اپریل تک چلنی تھی جن کی مُدّت میں اب توسیع کر دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر سن لیجیے 


٭ مُلک میں دو سال سے عائد کورونا پا بند یوں کو31؍ مارچ سے ہٹا لینے کا مرکزی حکو مت کا

فیصلہ ‘ تاہم ماسک  اور  جسما نی فاصلہ بر قرار رکھنے کی سختی رہے گی جا ری

٭ ایس ٹی کارپوریشن کو ریاستی حکو مت میںضم نہ کیے جانے کی رائے پر مبنی رپورٹ کو مہاراشٹر

حکو مت نے کیا قبول ‘ کمیٹی نے کہا ملازمین کے مطا لبات ہیں عملی طور پر نا قابل قبول 

٭ پیٹرول  اور  ڈیزل کی قیمتوں میں آج لگا تار تیسرے دِن بھی اضا فہ ‘ پارلیمنٹ کے دو نوں 

ایوانوں میں اِس معاملے پر ہوئی خوب ہنگا مہ آ رائی 

اور

٭ بھگت سنگھ ‘ سُکھ دیو  اور  راج گرو کو یاد کر تے ہوئے کَل مُلک بھر میں منا یا گیا شہید دِن ‘ 

مجا ہدین آزادی کو پیش کیا گیا خراج عقیدت


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 01 October 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...