Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 July 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ ؍ جولائی۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کی آج پارلیمنٹ میں وِداعیہ تقریب ‘ نو منتخبہ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کی
پیر کو حلف بر داری
٭ مہاراشٹر میں اِس سال سب سے زیادہ اسٹارٹ اَپس کے توسط سے تقریباً دیڑھ لاکھ روز گار فراہم
٭ 68؍ ویں قو می فلمی ایوارڈس ظاہر ’’گوشٹ ایکا پیٹھنی چی ‘‘ سب سے بہترین فلم
٭ ریاست کے115؍ نگر پریشدوں اور 9؍ نگر پنچایتوں کے لیے28؍ جولائی کو تاہم میونسپل کارپوریشن کے لیے
29
؍
جو لائی کو
OBC
ریزر ویشن کی قرعہ اندازی
٭ باغی اراکینِ اسمبلی ‘ اراکینِ پارلیمنٹ استعفے دے کر دو بارہ انتخاب لڑیں ‘ یووا سینا رہنما آدِتیہ ٹھا کرے کا چیلنج
اور
٭ ویسٹ اِنڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت3؍ وِکٹس سے فاتح
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ صدر ِ جمہوریہ رامناتھ کووِند کی وِداعیہ تقریب آج شام پارلیمنٹ کے وسطی ہال میں ہو گی ۔ تاہم نو منتخبہ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کی حلف بر داری تقریب بروز پیر کو ہو گی ۔ صدر ِ جمہوریہ رامناتھ کووِند کَل اتوار کو ملک کے عوام سے الوداعی خطاب کریں گے ۔ اِس خطاب کو آکاشوانی سے شام7؍ بجے راست نشر کیا جائے گا ۔
اِسی بیچ وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند کے لیے الوداعی پروگرام منعقد کیا تھا ۔ اِس موقعے پر کئی پدم ایوارڈ یافتہ افراد اور ادیواسی رہنماموجود تھے ۔
***** ***** *****
اِس سال تمام ریاستوں کے مقابلے میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اسٹارٹ اَپس شروع ہوئے ہیں ۔ اِس میں سے سب سے زیادہ تقریباً دیڑھ لاکھ روز گار فراہم ہوئے ۔ یہ بات مرکزی حکو مت نے کہی ہے ۔ مرکزی کامرس مملکتی وزیر اوم پر کاش نے کَل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں اِس کی اطلاع دی ۔ مرکزی حکو مت نے 2016ء میں اسٹارٹ اَپس اِنڈیا مہم شروع کی تھی ۔ تب سے ریاست کی اسٹارٹ اَپس صنعتوں میں اضا فہ ہوا سن2022ء کو اِن کی تعداد 13؍ ہزار519؍ ہو گئی ۔ اِن اسٹارٹ اَپس کی وجہ سے جاری سال میں فراہم ہوئے روز گار وںکی تعداد مہا راشٹر میں سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ46؍ ہزار132؍ ہے ۔ اِس کے بعد کر نا ٹک ‘ دِلّی اور اُتر پر دیش ریاستوں کا نمبر رہا۔
***** ***** *****
باڈلی ووڈ کے اداکار اَجئے دیو گن اور تمِل اداکار سوریہ نے مشتر کہ طور پر
Tanhaji : The Unsun Warrior and Sorrarai Pottru میں اپنے رول کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے ۔ کَل اطلا عات و نشر یات کی وزارت نے68؍ ویں قو می فلم ایوارڈز کا اعلان کیا ۔ بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ تُلسی داس جو نئیر کو دیا گیا ہے جبکہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ Sorrarai Pottru کو حاصل ہوا ہے ۔ Tanhaji : The Unsung Warrior and Soorarai Pottru کو تفریح فراہم کرنے والی بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ دیاگیا ہے ۔ سماجی معا ملات پر بہترین فلم کا ایوارڈ Justice Delayed but Delivered اور Three Sissters کو حاصل ہوا ہے ۔گوشٹ ایکا پیٹھنی چی اِس مراٹھی فلم کو سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ ظاہر کیا گیا ۔
***** ***** *****
ریاست کے اقلیتی طلباء کے لیے جاری تعلیمی سال سے ساڑھے سات لاکھ روپئے تعلیمی قرض دیا جائے گا ۔ مسلم ‘ کرسچن ‘ بودھ ‘ سِکھ ‘ جین ‘ پارسی اور جیو اِن اقلیتی سماج کی پروفیشنل کورسیس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو مو لا نا آزاد اقلیتی معاشی تر قیاتی کارپوریشن کی جانب سے یہ تعلیمی قرض دیا جائے گا ۔ اِس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے خواہش مند اہل طلباء در خواستیں دیں ۔ ایسی اپیل کارپوریشن کی جانب سے کی گئی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار515؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ29؍ ہزار910؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے ریاست میں6؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 48؍ ہزار51؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ 84؍ فیصد ہے ۔ کَل2؍ ہزار449؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک
78؍ لاکھ67؍ ہزار280؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ 97؍ فیصد ہو گئی ہے ۔
ریاست میں فی الحال 14؍ ہزار579؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ کَلBA5 اِس ویرئنٹ کے2؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ یہ دو نوں مریض بیرون مُلک کے ہے ۔ فی الحال وہ پونے ضلعے میں رہائش پذیر ہیں ۔ ریاست میں اِس نئے ویرئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی جملہ تعداد 160؍ ہو گئی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل163؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشا ف ہوا ۔ اِس میں عثمان آ باد ضلعے میں50؍ اورنگ آباد 42؍ لاتور30؍ جالنہ17؍ بیڑ15؍ تاہم ناندیڑ ضلعے میں 9؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست کے115؍ نگر پنچایتوں اور 9؍ نگر پریشدوں کے عام انتخا بات کے لیے پچھڑے طبقات ‘ پچھڑے طبقات خواتین اور عام خواتین کےلیے ریزر ویشن قر عہ اندازی کا تر میمی پروگرام ظاہر کر دیاگیا ہے۔ بروز منگل 26؍ جولائی کو اِس سلسلے میں نو ٹِس دی جائے گی ۔ جمعرات28؍ جولائی کو ریزر ویشن کی قر عہ اندازی ہوگی ۔ جن میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ظاہر کیے گئے ہیں وہاں29؍ جولائی کو پچھڑے طبقات کے لیے ریزر ویشن قرعہ اندازی ہو گی ۔
***** ***** *****
سینٹر بورل آف سیکنڈری ایجو کیشن نے کَل بارہویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ بارہویں جما عت کے پاس ہونے والے طلباء کا فیصد92؍ اعشا ریہ سات ایک ہے ۔ دسویں جماعت کے
94؍ اعشاریہ چار صفر فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں ۔ 95؍ اعشا ریہ دو ایک فیصد لڑ کیاں پاس ہوئی ہیں جبکہ 93؍ اعشا ریہ
8؍ صفر فیصد لڑ کے پاس ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امتحان پاس کرنے والے سبھی طلباء کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِن نو جوانوں کی لگن اور محنت قابل تعریف ہے ۔ ایک سلسلے وار ٹوئٹ میں جناب مو دی نے کہا کہ اِن طلباء نے ایسے وقت میں امتحان کی تیاری کی جب بنی نو ع انسان کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا تھا ۔ اِس کے با وجود اُنھوں نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ جن نو جوانوں نے 12؍ کا امتحان پاس کیا ہے اُن کے لیے بے شمار مواقع انتظار کر رہے ہیں۔مودی نے زور دے کر کہا کہ وہ انہی مضا مین کا انتخاب کریں جن میں انہیں دِلچسپی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ بعض طلباء اپنے امتحان کے نتیجے سے خوش نہ ہوں لیکن انہیں معلوم ہو نا چا ہیے کہ ایک امتحان سے کبھی یہ ظاہر نہیں ہو تا کہ اُن میں کتنی صلاحیت ہے ۔ مودی نے کہا کہ اُنھیں یقین ہے کہ یہ طلباء آنے والے وقت میں مزید کامیابی حاصل کریں گے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر گھر تر نگا تحریک کے تئیں پُر جوش ردّعمل کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
MyGov اِنڈیا کے ذریعے ایک ٹوئیٹ پر ردّ عمل ظاہر کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ ہر گھر ترنگا تحریک کے تئیں پُر جوش ردّعمل سے انتہائی مسرت محسوس کر رہے ہیں ۔
***** ***** *****
باغی اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ پارلیمنٹ استعفے دے کر دو بارہ انتخاب میں مقابلہ کریں ۔ ایسا چیلنج
یووا سینا رہنما آدِتیہ ٹھا کرے نے کیاہے ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں شیو سنواد یاترا میں مخاطب تھے ۔ شیو سینا رہنما چندر کانت کھیرے ‘ ضلع صدر رکن اسمبلی امبّا داس دانوے سمیت دیگر عہدیدار اِس موقعے پر موجود تھے ۔ باغیوں نے پُشت سے خنجر سے وار کیا ۔ یہ غداری سیاسی مفاد کے لیے تھی ۔ ایسا الزام اُنھوں نے عائد کیا ۔
***** ***** *****
ویسٹ اِنڈیز کے ساتھ کَل سے شروع ہوئے ایک روزہ کر کٹ مقابلے کی سیریز میں پہلا مقا بلہ بھارت نے
3؍ وکٹس سے جیت لیا ۔ اِس مقابلے میں ویسٹ اِنڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلّے بازی کے لیے مد عو کیا ۔ بھارتیہ بلّے بازروں نے 50؍ اوورس میں7؍ وِکٹس کے نقصان پر308؍ رنز بنائے ۔ اِس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم6؍ وِکٹس کے نقصان پر305؍ رنز بنا سکی ۔ 19؍ گیندوں پر97؍ رنز بنا نے والے شیکھر دھو َن کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا ۔3؍ مقابلے کی اِس سیریز کا دوسرا مقابلہ کَل ہو گا ۔
***** ***** *****
سانگلی کے ضلع کلکٹر ابھیجیت چو دھری کا اورنگ آباد کے میو نسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر تبا دلہ کر دیاگیا ہے ۔ موجود ہ میونسپل کمشنر نیزایڈ مِنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے سے فوراً عہدے کا چارج لینے کی ہدایت اپر چیف سیکریٹری نتِن گدرے نے چو دھری کو ایک مکتوب کے ذریعے دی ہے ۔
***** ***** *****
ساتارا ضلعے کے کوئنا علاقے میں کَل دو پہر ایک بجے کے قریب زلزلے کا معمو لی جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ اِس کی طا قت 3؍ ریختر اسکیل درج کی گئی ۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے میں یکم اگست سے الیکشن کارڈ سے آدھار کارڈ نمبر منسلک کرنے کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اِس مہم کے تحت رائے دہندگان اپنے آ دھار نمبر الیکشن کارڈس سے منسلک کریں ایسی اپیل ضلع کلکٹر کوستبھ دیوے گائوں کر نے کی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کی آج پارلیمنٹ میں وِداعیہ تقریب ‘ نو منتخبہ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو کی
پیر کو حلف بر داری
٭ مہاراشٹر میں اِس سال سب سے زیادہ اسٹارٹ اَپس کے توسط سے تقریباً دیڑھ لاکھ روز گار فراہم
٭ 68؍ ویں قو می فلمی ایوارڈس ظاہر ’’گوشٹ ایکا پیٹھنی چی ‘‘ سب سے بہترین فلم
٭ ریاست کے115؍ نگر پریشدوں اور 9؍ نگر پنچایتوں کے لیے28؍ جولائی کو تاہم میونسپل کارپوریشن کے لیے
29
؍
جو لائی کو
OBC
ریزر ویشن کی قرعہ اندازی
٭ باغی اراکینِ اسمبلی ‘ اراکینِ پارلیمنٹ استعفے دے کر دو بارہ انتخاب لڑیں ‘ یووا سینا رہنما آدِتیہ ٹھا کرے کا چیلنج
اور
٭ ویسٹ اِنڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت3؍ وِکٹس سے فاتح
فاتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment