::::: سرخیاں::::::چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:٭ ٹیلی کمیونیکیشن کے فائیو جی خدمات کو آج وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں قوم کے نام موسوم کیا جائیگا۔٭ سُوچّھ مہاراشٹر شہری مہم کا وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح؛ شہر خوبصورتی اور صفائی مقابلے کا اعلان۔٭ بھارتیہ ریزرو بینک کی جانب سے ریپو شرح میں آدھا فیصد اضافہ۔٭ بارہویں امتحان کیلئے آن لائن فارم داخل کرنے کا نظام الاوقات ظاہر۔٭ 68 ویں قومی فلم ایوارڈس صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم۔٭ اورنگ آباد میں آرِک سٹی میں اب تک 7 ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری۔٭ اس سال کا آننت رائو یادگاری ایوارڈ سینئر صحافی گریش کُبیر کو ظاہر۔اور۔۔٭ 63 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں مہاراشٹر نے کل 3 سونے کے تمغے حاصل کیے۔اب خبریں تفصیل سے: وزیرِ اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں آج صبح دس بجے 5-G خدمات کا آغاز کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اور تیز رفتار ڈیٹا بلا رُکاوٹ فراہم ہوگا اور انٹرنیٹ کی رُکاوٹیں دور ہوں گی۔ اس طرح 5-G سروس سے انتہائی قابلِ بھروسہ مواصلات کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس سے توانائی کی صلاحیت‘ اسپیکٹرم کی صلاحیت اور نیٹ ورک کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ دو سال کے اندر 5-G خدمات پورے ملک میں فراہم کرادی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ 5-G خدمات کی فراہمی کیلئے تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔صاف‘ خوبصورت اور کچرے سے آزاد شہر یہ عوامی تحریک ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے۔ سُوچّھ مہاراشٹر شہری مہم کا کل افتتاح کرنے کے بعد وہ مخاطب تھے۔ اس تحریک میں عوامی شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔ قوتِ ارادی سے یہ کام مکمل ہوسکتا ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس موقع پر اپنی مخاطبت میں کہا کہ صفائی مہم میں نجی اداروں کی شمولیت پر زور دینا ہوگا۔ دو سال میں شہروں کو کچرے سے نجات دلاکر شہروں کے حالات بدلنا ہے۔ یہ بات پھڑنویس نے کہی۔ اس مہم کے تحت شہر خوبصورتی اور صفائی مقابلے کا اعلان اس موقع پر کیا گیا۔ 2 اکتوبر سے 31 دسمبر ان 90 یوم کے دوران شہر خوبصورتی اور صفائی کے سلسلے میں پروگرام ظاہر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے پہلے تین شہروں کو بالترتیب 15 کروڑ‘ 10 کروڑ اور 5 کروڑ روپئے انعام دیا جائیگا۔ اس سے کچرے سے نجات مہم کے تحت ریاست کے تمام شہروں کو کچرے سے نجات دلانے کا مقصد ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا کی مالی پالیسی کمیٹی نے Repo Rate میں آدھا فیصد اضافے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح یہ پانچ اعشاریہ نو فیصد ہوگئی جو پچھلے تین سال میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں اسٹینڈنگ ڈپازٹ ریٹ پانچ اعشاریہ چھ پانچ فیصد ہوگئی ہے جبکہ Marginal اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ اور بینک شرح چھ اعشاریہ ایک پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے اب تک مجموعی اندرونِ ملک پیداوار GDP کی شرح ترقی سات فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے جبکہ اس سے پہلے اس کے سات اعشاریہ دو فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ ریزرو بینک کے گورنر نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قومی معیشت اب بھی لچکدار نوعیت کی ہے۔متبادل ایندھن کی مدد سے گاڑیوں کی صنعت میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مرکزی راستوں کے آمد و رفت اور شاہراہ وزیر نتن گڈکری نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل پونا میں چاکن میں ملک میں تیار کی گئی پہلی مرسیڈیز بینز لکژری الیکٹرک کار کا افتتاح کرتے ہوئے مخاطب تھے۔ کفایتی‘ آلودگی سے پاک اور سودیشی متبادل فراہم کرنا یہ حکومت کی اہم پالیسی ہے۔ یہ بات گڈکری نے کہی ۔سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے ملک کے دوسرے چیف آف ڈیفنس کے طور پر کل عہدے کا کام کاج سنبھالا۔ چیف آف ڈیفنس چوہان نے کل نئی دہلی میں قومی جنگ کی یادگار جاکر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے انتخاب کیلئے ملیکا ارجن کھرگے‘ ششی تھرور اور کے این ترپاٹھی نے کل اپنی درخواست نامزدگیاں داخل کیں۔ درخواستوں کی آج جانچ ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر 17 اکتوبر کو رائے دہی ہوگی اور 19 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔ یہ بات کانگریس مرکزی انتخابی بورڈ کے صدر مدھو سدن مستری نے کہی ہے۔مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی معرفت فروری- مارچ 2023 میں لیے جانے والے بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا نظام الاوقات ظاہر کردیا گیا ہے۔ اس امتحان کے فارم آن لائن طریقۂ کار سے بورڈ کی ویب سائٹ پر داخل کرسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے فارم اعلیٰ ثانوی اسکول‘ جونیئر کالج کی معرفت آن لائن طریقۂ کار سے داخل کریں۔ ایسی اپیل بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے۔صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مُرمو نے کل نئی دہلی میں 68 ویں قومی فلم ایوارڈز جیتنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔ 2020 کیلئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو دیا گیا۔ بہترین فیچر فلم ایوارڈ تمل فلم سوراری پترو کو ملا۔ ہندی فلم تانہاجی: دی اَن سنگ واریئر کو مکمل تفریح فراہم کرنے کیلئے بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اجئے دیوگن کو اسی فلم کیلئے بہترین اداکار اور سوریہ کو بھی فلم سوراری پترو کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اَپرنا بالا مرلی کو سوراری پترو کیلئے اداکارہ کا بہترین ایوارڈ دیا گیا۔ مراٹھی فلم Funeral کو سماجی اُمور پر بہترین فلم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو نے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور معروف اداکارہ آشا پاریکھ کو بھارتی سینما کیلئے اُن کی بے پایاں خدمات کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ آشا پاریکھ کو ملنے والا ایوارڈ خواتین کے بااختیار ہونے کا اعتراف کیا۔ریاست میں کل کووِڈ سے متاثرہ نئے 459 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 81 لاکھ 21 ہزار 413 ہوگئی ہے۔ کل اس بیماری کی وجہ سے پانچ مریض لقمۂ اجل بن گئے۔ ریاست میں اب تک اس وباء سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 343 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 85 فیصد ہے۔ کل 538 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 79 لاکھ 69 ہزار 878 مریض اس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98 اعشاریہ 13 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 3 ہزار 192 مریضوں کا علاج جاری ہے۔اورنگ آباد میں جدید صنعتی کامپلیکس آرِک سٹی میں اب تک 7ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 8ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوا ہے۔ آرِک کے چیف منتظم سریش کاکانی نے کل صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔اس سال کا اننت بھالے رائو یادگاری ایوارڈ سیاسی‘ اسی طرح معاشی عنوانات پر تبدیلیوں کے ریسرچ اسکالر سینئر صحافی گریش کُبیر کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اننت بھالے رائو یادگاری پرتشٹھان کی سیکریٹری سویتا پانٹ نے اس کی اطلاع دی۔ سپاسنامے‘ یادگاری نشانی اور 51 ہزار روپئے نقد رقم پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔ 13 نومبر کو اورنگ آباد میں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔ گجرات میں جاری 63 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں مہاراشٹر نے کل تین سونے کے تمغے حاصل کیے۔ نشانہ بازی ‘ اسپیڈ اسکیٹنگ اور ایتھلیٹک میں یہ سونے کے تمغے حاصل کیے گئے۔اورنگ آباد ضلع میں کہیں بھی چھوٹے بچوںکو پکڑنے کی ٹولی آئی ہوئی نہیں ہے۔ یہ بات ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ حقیقت میں ایسی کوئی بھی واردات یا کوشش ضلع میں دیہی علاقوں میں نہیں ہوئی ہے۔ جانچ میں یہ بات ظاہر ہوگئی۔ یہ صرف افواہیں ہیں‘ یہ بات کلوانیا نے کہی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے میسیج پر یقین نہ کریں۔ ایسی انھوں نے اپیل کی۔اورنگ آباد ضلع کے خلدآباد میں حضرت خواجہ منتجب الدین زر زری زر بخشؒ کے عرس کے پسِ منظر میں کل سے 15 اکتوبر تک شولاپور۔ دھولیہ قومی شاہراہ کے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اورنگ آباد کی جانب سے کنڑ۔ دھولیہ کی جانب جانے والی تمام ہیوی گاڑیاں دولت آباد ٹی پوائنٹ‘ مالی واڑہ‘ قصاب کھیڑہ پھاٹہ، ایلورہ سے ہوتے ہوئے کنڑ جائیں گی۔ کنڑ کی جانب سے آنے والی تمام ہیوی گاڑیاں اسی راستے سے اورنگ آباد جائیں گی۔ اس کی اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے دی۔
اب خبریں تفصیل سے: وزیرِ اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں آج صبح دس بجے 5-G خدمات کا آغاز کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اور تیز رفتار ڈیٹا بلا رُکاوٹ فراہم ہوگا اور انٹرنیٹ کی رُکاوٹیں دور ہوں گی۔ اس طرح 5-G سروس سے انتہائی قابلِ بھروسہ مواصلات کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس سے توانائی کی صلاحیت‘ اسپیکٹرم کی صلاحیت اور نیٹ ورک کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ دو سال کے اندر 5-G خدمات پورے ملک میں فراہم کرادی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ 5-G خدمات کی فراہمی کیلئے تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔صاف‘ خوبصورت اور کچرے سے آزاد شہر یہ عوامی تحریک ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے۔ سُوچّھ مہاراشٹر شہری مہم کا کل افتتاح کرنے کے بعد وہ مخاطب تھے۔ اس تحریک میں عوامی شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔ قوتِ ارادی سے یہ کام مکمل ہوسکتا ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس موقع پر اپنی مخاطبت میں کہا کہ صفائی مہم میں نجی اداروں کی شمولیت پر زور دینا ہوگا۔ دو سال میں شہروں کو کچرے سے نجات دلاکر شہروں کے حالات بدلنا ہے۔ یہ بات پھڑنویس نے کہی۔ اس مہم کے تحت شہر خوبصورتی اور صفائی مقابلے کا اعلان اس موقع پر کیا گیا۔ 2 اکتوبر سے 31 دسمبر ان 90 یوم کے دوران شہر خوبصورتی اور صفائی کے سلسلے میں پروگرام ظاہر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے پہلے تین شہروں کو بالترتیب 15 کروڑ‘ 10 کروڑ اور 5 کروڑ روپئے انعام دیا جائیگا۔ اس سے کچرے سے نجات مہم کے تحت ریاست کے تمام شہروں کو کچرے سے نجات دلانے کا مقصد ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا کی مالی پالیسی کمیٹی نے Repo Rate میں آدھا فیصد اضافے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح یہ پانچ اعشاریہ نو فیصد ہوگئی جو پچھلے تین سال میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں اسٹینڈنگ ڈپازٹ ریٹ پانچ اعشاریہ چھ پانچ فیصد ہوگئی ہے جبکہ Marginal اسٹینڈنگ فیسیلٹی ریٹ اور بینک شرح چھ اعشاریہ ایک پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے اب تک مجموعی اندرونِ ملک پیداوار GDP کی شرح ترقی سات فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے جبکہ اس سے پہلے اس کے سات اعشاریہ دو فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ ریزرو بینک کے گورنر نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو اُجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قومی معیشت اب بھی لچکدار نوعیت کی ہے۔متبادل ایندھن کی مدد سے گاڑیوں کی صنعت میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مرکزی راستوں کے آمد و رفت اور شاہراہ وزیر نتن گڈکری نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل پونا میں چاکن میں ملک میں تیار کی گئی پہلی مرسیڈیز بینز لکژری الیکٹرک کار کا افتتاح کرتے ہوئے مخاطب تھے۔ کفایتی‘ آلودگی سے پاک اور سودیشی متبادل فراہم کرنا یہ حکومت کی اہم پالیسی ہے۔ یہ بات گڈکری نے کہی ۔سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے ملک کے دوسرے چیف آف ڈیفنس کے طور پر کل عہدے کا کام کاج سنبھالا۔ چیف آف ڈیفنس چوہان نے کل نئی دہلی میں قومی جنگ کی یادگار جاکر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے انتخاب کیلئے ملیکا ارجن کھرگے‘ ششی تھرور اور کے این ترپاٹھی نے کل اپنی درخواست نامزدگیاں داخل کیں۔ درخواستوں کی آج جانچ ہوگی۔ ضرورت پڑنے پر 17 اکتوبر کو رائے دہی ہوگی اور 19 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔ یہ بات کانگریس مرکزی انتخابی بورڈ کے صدر مدھو سدن مستری نے کہی ہے۔مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی معرفت فروری- مارچ 2023 میں لیے جانے والے بارہویں جماعت کے امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا نظام الاوقات ظاہر کردیا گیا ہے۔ اس امتحان کے فارم آن لائن طریقۂ کار سے بورڈ کی ویب سائٹ پر داخل کرسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے فارم اعلیٰ ثانوی اسکول‘ جونیئر کالج کی معرفت آن لائن طریقۂ کار سے داخل کریں۔ ایسی اپیل بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے۔صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مُرمو نے کل نئی دہلی میں 68 ویں قومی فلم ایوارڈز جیتنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔ 2020 کیلئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو دیا گیا۔ بہترین فیچر فلم ایوارڈ تمل فلم سوراری پترو کو ملا۔ ہندی فلم تانہاجی: دی اَن سنگ واریئر کو مکمل تفریح فراہم کرنے کیلئے بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اجئے دیوگن کو اسی فلم کیلئے بہترین اداکار اور سوریہ کو بھی فلم سوراری پترو کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اَپرنا بالا مرلی کو سوراری پترو کیلئے اداکارہ کا بہترین ایوارڈ دیا گیا۔ مراٹھی فلم Funeral کو سماجی اُمور پر بہترین فلم قرار دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو نے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور معروف اداکارہ آشا پاریکھ کو بھارتی سینما کیلئے اُن کی بے پایاں خدمات کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ آشا پاریکھ کو ملنے والا ایوارڈ خواتین کے بااختیار ہونے کا اعتراف کیا۔ریاست میں کل کووِڈ سے متاثرہ نئے 459 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 81 لاکھ 21 ہزار 413 ہوگئی ہے۔ کل اس بیماری کی وجہ سے پانچ مریض لقمۂ اجل بن گئے۔ ریاست میں اب تک اس وباء سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 343 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 85 فیصد ہے۔ کل 538 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 79 لاکھ 69 ہزار 878 مریض اس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98 اعشاریہ 13 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 3 ہزار 192 مریضوں کا علاج جاری ہے۔اورنگ آباد میں جدید صنعتی کامپلیکس آرِک سٹی میں اب تک 7ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 8ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوا ہے۔ آرِک کے چیف منتظم سریش کاکانی نے کل صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔اس سال کا اننت بھالے رائو یادگاری ایوارڈ سیاسی‘ اسی طرح معاشی عنوانات پر تبدیلیوں کے ریسرچ اسکالر سینئر صحافی گریش کُبیر کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اننت بھالے رائو یادگاری پرتشٹھان کی سیکریٹری سویتا پانٹ نے اس کی اطلاع دی۔ سپاسنامے‘ یادگاری نشانی اور 51 ہزار روپئے نقد رقم پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔ 13 نومبر کو اورنگ آباد میں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔ گجرات میں جاری 63 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں مہاراشٹر نے کل تین سونے کے تمغے حاصل کیے۔ نشانہ بازی ‘ اسپیڈ اسکیٹنگ اور ایتھلیٹک میں یہ سونے کے تمغے حاصل کیے گئے۔اورنگ آباد ضلع میں کہیں بھی چھوٹے بچوںکو پکڑنے کی ٹولی آئی ہوئی نہیں ہے۔ یہ بات ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ حقیقت میں ایسی کوئی بھی واردات یا کوشش ضلع میں دیہی علاقوں میں نہیں ہوئی ہے۔ جانچ میں یہ بات ظاہر ہوگئی۔ یہ صرف افواہیں ہیں‘ یہ بات کلوانیا نے کہی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے میسیج پر یقین نہ کریں۔ ایسی انھوں نے اپیل کی۔اورنگ آباد ضلع کے خلدآباد میں حضرت خواجہ منتجب الدین زر زری زر بخشؒ کے عرس کے پسِ منظر میں کل سے 15 اکتوبر تک شولاپور۔ دھولیہ قومی شاہراہ کے ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اورنگ آباد کی جانب سے کنڑ۔ دھولیہ کی جانب جانے والی تمام ہیوی گاڑیاں دولت آباد ٹی پوائنٹ‘ مالی واڑہ‘ قصاب کھیڑہ پھاٹہ، ایلورہ سے ہوتے ہوئے کنڑ جائیں گی۔ کنڑ کی جانب سے آنے والی تمام ہیوی گاڑیاں اسی راستے سے اورنگ آباد جائیں گی۔ اس کی اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیا نے دی۔
No comments:
Post a Comment