Tuesday, 1 August 2023

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 اگست 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 01 August-2023

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی اورنگ آباد

علاقائی خبریں 

تاریخ:یکم اگست - ۳۲۰۲ء؁

وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:

٭ لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ قبول کرنے کیلئے وزیرِ اعظم نریندر مودی آج پونے کے دورے پر۔

٭ ریاستی حکومت کے ضلع مستحکم پروگرام کی تجویز کو مرکزی حکومت کی منظوری۔

٭ فصل بیمہ بھرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے تین یوم مدت میں اضافہ۔

٭ سمردّھی ایکسپریس ہائی وے پر پُل پر سے کرین گرنے سے 17 مزدور فوت۔

٭ جئے پور- ممبئی دوڑتی ریل میں پولس کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک۔ 

٭ آدرش ناگری سہکاری پت سنستھا کے سرمایے واپس کرنے کیلئے مقررہ پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے: سرپرست وزیر سندیپان بھومرے کی ہدایت۔

اور۔۔ ٭ عالمی انٹر یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلوں میں کل مزید تین سونے کے تمغے۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج پونے دورے پر آرہے ہیں۔ اس دورے میں وزیرِ اعظم کو لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ کا اعزاز دیا جائیگا۔ تلک یادگار مندر ٹرسٹ کی جانب سے 1983 میں اس ایوارڈ کی شروعات کی گئی۔ ملک کی ترقی کیلئے نمایاں کارکردگی اور غیر معمولی تعاون کرنے والے افراد کو ہر سال یکم اگست کو لوک مانیہ تلک کی برسی پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دَیال شرما، پرنب مکھرجی، سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی‘ اٹل بہاری واجپائی‘ ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت این آر نارائن مورتی‘ ڈاکٹر ای شری دھرن ان اہم شخصیتوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے پونے دورے کا آغاز شریمنت دگڑو سیٹھ حلوائی گنپتی مندر میں درشن اور پوجا کرکے کریں گے۔ پونے میٹرو کے مکمل ہوئے پہلے مرحلے کا افتتاح ان کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ پمپری چنچوڑ میں میونسپل کارپوریشن کے کچرے سے توانائی پروجیکٹ کا افتتاح بھی وزیرِ اعظم کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ پونے مہانگر پردیش ترقیاتی پرادھیکرن نے تعمیر کیے گئے چھ ہزار چار سو سے زیادہ مکانات، تاہم پمپری چنچوڑ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے سے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کیے گئے ایک ہزار 280 سے زیادہ مکانات‘ اسی طرح پونے میونسپل کارپوریشن نے تعمیر کیے گئے دو ہزار 650 سے زیادہ مکانات وزیرِ اعظم کے ہاتھوں سپردکیے جائیں گے۔ 

***** ***** *****

ریاستی حکومت نے عالمی بینک کو ”مترا“ کی معرفت پیش کیے گئے ضلع مستحکم پروگرام کی تجویز کو مرکزی حکومت کی معاشی کاروبار وزارت نے منظوری دے دی ہے۔ تقریباً دو ہزار 112 کروڑ روپئے کا یہ پروگرام ہے۔ اس کیلئے ایک ہزار 478 کروڑ روپؤں کی مالی امداد ورلڈ بینک دے گا۔ باقی ماندہ حصہ ریاستی حکومت دے گی۔ مرکزی حکومت نے دی گئی اس منظوری کے ضمن میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرِ مالیات نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

***** ***** *****

ریاستی حکومت کی درخواست کے مطابق مرکزی حکومت نے فصل بیمہ بھرنے کیلئے تین یوم کی مدت میں اضافہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیرِ زارعت دھننجئے منڈے نے ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دی۔ ایک روپیہ فصل بیمہ درخواست پُر کرکے فصل بیمہ اسکیم میں شامل ہونے کیلئے 31 جولائی تک مدت دی گئی تھی‘ اسے اب تین اگست تک کردیا گیا ہے۔ کسی بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کسان اس اسکیم سے محروم نہ رہیں اس نظریہ سے یہ اضافی وقت دیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ کسانوں نے ایک روپئے میں اپنے فصل بیمہ کا اندراج کیا ہے۔

***** ***** *****

منی پور تشدد کے مسئلے پر وزیرِ اعظم پارلیمنٹ کے اجلاس میں بیان دینے کے مطالبے پر حزبِ مخالف پارٹیوں نے کی گئی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی کل بھی بار بار متاثر ہوئی۔ دریں اثناء حزبِ مخالف کی ہنگامہ آرائی میں سینماٹوگراف ترمیمی بل کل لوک سبھا میں مختصر بحث کے بعد منظور کرلیا گیا۔

اسی بیچ کام کاج بحسن و خوبی چلیں اس کیلئے راجیہ سبھا کے اسپیکر جگدیپ دھنکڑ نے کل تمام پارٹیوں کی میٹنگ لی۔ پارلیمنٹ کے رہنماء پیوش گوئل‘ حزبِ مخالف پارٹی رہنماء ملکا ارجن کھرگے، کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے رہنماء اس میٹنگ میں موجود تھے۔

***** ***** *****

راشٹروادی کانگریس کے رہنماء نواب ملِک کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کو سپریم کورٹ نے ملتوی کردیا ہے۔ بیماری کی وجہ سے ملِک نے طلب کی گئی ضمانت کو ممبئی ہائیکورٹ نے 13 جولائی کو مسترد کردیا تھا۔ اس پر انھوں نے سپریم کورٹ کا رُخ کیا تھا۔ ملِک یہ کڈنی کے مرض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے انہیں ضمانت کی جائے یہ بات ملِک کے وکیل کپل سبّل نے عدالت میں کہی۔ اس عرضداشت پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔

***** ***** *****

ناگپور- ممبئی سمردّھی ہائی وے پر جاری تعمیری کام کے پُل پر سے کرین گرنے کی وجہ سے 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔ تاہم تین مزدور زخمی ہوگئے۔ تھانے ضلع کے شاہاپور تعلقے کے سرلامبے میں نصف شب کو یہ حادثہ پیش آیا۔ تھانے پولس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیش مانے‘ نے اس کی اطلاع دی۔ ہنوز چند مزدور کرین کے نیچے دب جانے کا قیاس ہے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔

***** ***** *****

مغربی ریلوے کے جئے پور- ممبئی اس ایکسپریس ریلوے گاڑی میں ریلوے سیکوریٹی فورس کے ایک پولس نے کی گئی فائرنگ میں ریلوے پولس فورس کا ایک سینئر آفیسر سمیت دیگر تین مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ ریلوے پال گھر ریلوے اسٹیشن کے قریب سے جاتے وقت کل صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد حملہ کرنے والا پولس فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس وقت دہیسر اسٹیشن پر اُسے حراست میں لیا گیا۔ چیتن سنہہ اس مجرم RPF کانسٹیبل کا نام ہے۔ دریں اثناء اس فائرنگ کے ضمن میں اعلیٰ سطحی جانچ کی جائیگی۔ یہ بات ریلوے سیکوریٹی فورس کے کمشنر پروین سنہا نے کہی ہے۔

***** ***** *****

اورنگ آباد میں آدرش ناگری سہکاری پت سنستھا کے سرمایہ کاری کے سرمائے واپس کرنے کیلئے مقررہ وقت کے پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے۔ ایسی ہدایت ریاست کے روزگار ضمانت اسکیم کے وزیر نیز ضلع کے سرپرست وزیر سندیپان بھومرے نے دی ہے۔ کل اس ضمن میں میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔ ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے‘ پولس کمشنر منوج لوہیا سمیت کئی افسران اس موقع پر موجود تھے۔

***** ***** *****

چین میں چینگڑو میں جاری عالمی انٹر یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلوں میں نشانہ بازی کے ایئر رائفل مردوں کی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح تیر اندازی میں بھی بھارت نے سونے کے تمغے حاصل کیے۔ بھارت نے اس مقابلے میں اب تک نو سونے کے‘ تین چاندی کے‘ اسی طرح پانچ کانسے کے تمغے اس طرح جملہ 17 تمغے حاصل کرلیے ہیں۔

***** ***** *****

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ مقابلہ آج ترینیداد میں کھیلا جارہا ہے۔ بھارتیہ وقت کے مطابق شام سات بجے اس مقابلے کاآغاز ہوگا۔ تین مقابلوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک- ایک سے برابری پر ہے۔

***** ***** *****

بارش میں پھیلنے والے آشوبِ چشم کے ضمن میں شہری احتیاط کریں۔ ایسی اپیل لاتور ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایچ وی وڑگاوے نے کی ہے۔ اس بیماری میں آنکھوں میں خارش ہوتی ہے۔ سوجن آکر آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ یہ متعدی مرض ہے۔ آشوبِ چشم کے افراد تنہاء رہیں‘ اسی طرح ڈاکٹرس کے مشورے سے ادویات لیں۔ ایسی اپیل وڑگاوے نے کی ہے۔

***** ***** *****

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی نل کنکشن منقطع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ کل مین آبی لائن کے 24 کنکشن منقطع کیے گئے۔ یہ کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ میونسپل کارپوریشن ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔

***** ***** *****

منی پور تشدد کی مذمت میں اسی طرح سنبھاجی بھڑے کو فوراً حراست میں لیا جائے‘ اس مطالبے پر آئیٹک سے ملحق آنگن واڑی ملازمین یونین کی جانب سے اورنگ آباد ضلع میں مختلف مقامات پر خاموش مورچے، اسی طرح احتجاج کیے گئے۔ خواتین نے ان احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

***** ***** *****

آئندہ دو یوم میں مراٹھواڑہ میں ہلکی بارش ہونے کا قیاس محکمہئ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ تاہم کوکن کے متعدد مقامات‘ وسطی مہاراشٹر اور ودربھ کے چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:

٭ لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ قبول کرنے کیلئے وزیرِ اعظم نریندر مودی آج پونے کے دورے پر۔

٭ ریاستی حکومت کے ضلع مستحکم پروگرام کی تجویز کو مرکزی حکومت کی منظوری۔

٭ فصل بیمہ بھرنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے تین یوم مدت میں اضافہ۔

٭ سمردّھی ایکسپریس ہائی وے پر پُل پر سے کرین گرنے سے 17 مزدور فوت۔

٭ جئے پور- ممبئی دوڑتی ریل میں پولس کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک۔ 

٭ آدرش ناگری سہکاری پت سنستھا کے سرمایے واپس کرنے کیلئے مقررہ پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے: سرپرست وزیر سندیپان بھومرے کی ہدایت۔

اور۔۔ ٭ عالمی انٹر یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلوں میں کل مزید تین سونے کے تمغے۔

No comments: