Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 26 October 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶؍ اکتوبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کا آج شر ڈی دورہ ‘ مختلف تر قیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد سمیت نمو کسان مہا سنمان اسکیم کی شروعات
٭ جاری ربیع ہنگام کے لیے کھاد کی امدادی قیمت ظاہر
٭ مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے منوج جرانگے پاٹل دوبارہ ہڑ تال پر
اور
٭ پیرا ایشیائی کھیل ٹور نا منٹ میں کل تیسرے دن بھارتی کھلاڑیوں کو 30؍ تمغے حاصل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی آج شر ڈی کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ مختلف تر قیاتی کاموں کا افتتاح اُن کے ہاتھوں ہو گا ۔ من کی بات پروگرام میں ذکر کیے گئے نِل ونڈے آبی پشتہ کا افتتاح ‘ سائی با با مندر کی زیارتی لائن کمپلیکس ‘ احمد نگر میں خواتین و اطفال اسپتال کا افتتاح ‘ شر ڈی ایئر پورٹ کی نئی ٹر منل بلڈنگ کے سنگ بنیاد اور حکو مت کے مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو سر ٹیفکیٹ کی تقسیم اِس موقعے پر وزیر اعظم کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ کورڈو واڑی - لاتور روڈ اور جلگائوں سے بھسا ول تیسرے اور چو تھے ریلوے لائن کی بر قی کاری کی شروعات بھی اِس موقع پر ہو گی ۔ اِس کے بعد سائی مندر میں درشن لینے کے بعد کاکڑی میں وزیر اعظم عوام سے خطاب کریں گے ۔
اِس پروگرام میں وزیر اعظم کے ہاتھوں ریاستی حکو مت کے نمو وکاس مہا سنمان اسکیم کی شروعات ہو گی ۔ ریاست کے تقریباً86؍ لاکھ کسانوں کو اِس اسکیم کا فائدہ ملے گا ۔ فی کس 2؍ ہزار روپئے کی پہلی قسط وزیر اعظم کے ہاتھوں تقسیم ہو گی ۔
دریں اثناء شرڈی دورہ کے بعد وزیر اعظم گووا کے دورہ پر جا ئیں گے ۔ وہ مڈ گائوں میں 38؍ ویں قومی کھیل ٹور نا منٹ کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے ۔ اِس ٹور نا منٹ میں حصہ لینے والے 900؍ کھلاڑی اور 200؍ ٹر ینر اِس طرح گیارہ سو ممبروں کو مہاراشٹر کے دستہ کو کل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کھیل کا پر چم حوالے کیا ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے جاری ربیع ہنگام کے لیے کھاد کی امدادی رقم ظاہر کی وزیر اطلاعات و نشر یات انو راگ ٹھاکر نے نئی دِلّی میں مرکزی کا بینی اجلاس کے بعد یہ اطلا عات فراہم کی ۔ سوڈیم آمیز کھاد کے لیے فی کلو 47؍ روپئے 2؍ پیسے ‘ فاسفورس آمیز کھاد کے لیے فی کلو 20؍ روپئے 82؍ پیسے جبکہ پلاس آمیز کھاد کے لیے فی کلو 2؍ روپئے 38؍ پیسے کی امداد مرکزی حکو مت کو دے گی ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کےمطالبے کے لیے منو ج جرانگے پاٹل نے جالنہ ضلعے کے انتر والی سراٹی میں کل سے دوبارہ ہڑ تال شروع کردی ہے ۔ ہڑ تال شروع کرنے سے پہلے انھوں نے ذرائع ابلاغ سے خطاب کیا ۔ انھوں نے ریزر ویشن دینے کے لیے حکو مت کو دی گئی 40؍ دنوں کی مدت ختم ہونے اور مراٹھا ریزر ویشن کے احتجاج کے دوران داخل کر دہ مقد مات کیس ابھی تک واپس نہ لینے کی جانب توجہ مبذول کر وائی ۔ مراٹھا سماج کو قاعدہ کے مطا بق 50؍ فیصد کے اندر ریزر ویشن دینے کا مطا لبہ جرانگے نے دہرا یا ۔ انھوں نے کہا کہ مراٹھا افراد جمہوری طریقہ سے احتجاج کریں ۔ کسی بھی طرح کا غیر منا سب واقعہ نہ ہو اِس کا خیال رکھیں ۔ گائوں میں آئے لیڈروں کو خا مو شی سے واپس لو ٹا دیں ۔
***** ***** *****
پنڈھر پور میں تمام پارٹیوں کے ارکان اسمبلی ‘ ارکان پارلیمنٹ اور پارٹیوں کے عہدیداروں پر داخلہ بندی شروع کی گئی ہے ۔ مراٹھا ریزر ویشن حاصل ہونے پر ہی ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو وٹھل درشن کے لیے داخلہ ملے گا ۔ اِس طرح کے پوسٹر گائوں گائوں میں دکھا ئی دیے۔ مراٹھواڑہ میں بھی تمام اضلاع کے کچھ گائوں میں بھی اِس طرح کے پو سٹر لگائے جانے کی اطلاع خبر رساں ادارہ نے دی ہے ۔
***** ***** *****
میری ما ٹی میری دیش - مٹی کو نمن ویروں کو وندن اِس مہم کے تحت چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلع کی پاک مٹی گیارہ کلشوں میں بھر کر کل ممبئی کو بھیجی گئی ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ سمیت دیگر معزز شخصیات اِس موقعے پر مو جود تھیں ۔ آئندہ 31؍ اکتوبر کو یہ کلش ممبئی سے دہلی بھیجے جائیں گے ۔
ناندیڑ میں بھی ضلع بھر سے جمع کیے گئے امرت کلش کی ریلی کل لگائی گئی ۔ یہ امرت کلش لے کر نہرو یووا مرکز کے 32؍ رضا کار دہلی جائیں گے ۔ اِن رضا کاروں کو رکن پارلیمنٹ پر تا پ پاٹل چکھلی کر نے مبارکباد دی ۔
***** ***** *****
مراٹھا -کُنبی ‘ کُنبی-مراٹھا ذات صداقت نامہ دینے کے طریقہ کار کو طئے کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی آج لاتور کے دورہ پر آرہی ہے۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھا کُر گھو گے نے اپیل کی ہے کہ عوام کے پاس موجود نظام کے دور کے قرار نا مے ‘ اسناد ‘ نسب نا مے ‘ تعلیمی دستا ویزات ‘ محصول ‘ قومی دستا ویزات وغیرہ صبح 11؍ بجے تا دو پہر 2؍ بجے تک جمع کر وائیں ۔
دریں اثناء یہ کمیٹی کل دھا را شیو کے دورہ پر آ ئے گی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ہنگولی میں اراضی ریکارڈ دفتر میں بطور کُنبی ایک ہزار 83؍ اندرا جات پائے گئے ہیں ۔ ہنگولی کے تحصیل آفس میں موڑی خط میں دستا ویز جانچ کے کام 23؍ اکتوبر سے شروع ہو چکے ہیں ۔ پونہ کے موڑی خط کے ماہر سنجئے گوجلےقدیم دستا ویزات کی جانچ کر رہے ہیں ۔ 25؍ اکتوبر کو اراضی ریکارڈ آفس میں گوجلے نے ریکارڈ نمو نہ نمبر 33؍ کی جانچ کی جس میں بطور کنبی 1083؍ اندرا جات پائے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
چین میں جا ری پیرا ایشیائی کھیلوں میں کل تیسرے دن بھارتی کھلاڑیوں نے 30؍ تمغے جیت کر بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ۔ خواتین کے لانگ جمپ مقابلوں میں سُریش نمیشا نے دوڑ کے مقابلوں میں رکشتا راجو اور نیز ہ بازی میں سمت اور ہا نی نے چاندی کے تمغے جیتے ۔ مردوں کے گولہ پھینک مقابلوں میں سو من رانا ‘ دوڑ مقابلوں میں سرتھ شنکرپا اور للتا کلا کا نے تیر اندازی میں ہر وندر سنہہ اور ساحل نے اور خواتین کے تیر اندازی کے ٹیم مقابلے میں شیتل اور شریتا نیز خواتین کے تھالی پھینک مقابلوں میں پوجا ‘ خواتین کے انفرادی بیڈ منٹن مقابلوں میں مانسی جو شی اور ویشنوی نے اور خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں زینب خاتون نے چاندی کے تمغے جیتے
اِسی طرح مکسڈ ڈبلز بیڈ منٹن مقابلوں میں پر مود بھگت اور منیشا رام داس ‘ شیو راجن سو لائی ملا ٹی وسون نتھیا نیز نتیش کمار اور تھولا سمِتھی مرو گیسن نے کانسے کے تمغے جیتے ۔
خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں بھا وینہ پٹیل نے مردوں کے دوڑ مقابلو ں میں نا رائن ٹھاکر شیر یانش تر ویدی اور بلونت سنہہ نے خواتین نے تھالی پھینک مقابلوں میں ششی کسنا نیز ہ بازی میں پشپندر سنہہ گولہ پھینک مقابلے مںی سو ما ہو کا ٹو ہو ٹیجے نے مردوں کے ٹیبل ٹینس انفراد ی مقابلے میں سندیپ ڈانگی نے چاندی کے تمغےجیتے ۔ اِن مقابلوں مںی بھارت نے اب تک 15؍ گولڈ میڈل 20؍ سلور اور 29؍ کانسے کے تمغے سمیت مجموعی طور پر 64؍ تمغے اپنے نام کیے ہیں ۔
***** ***** *****
ایک روزہ عالمی کپ کر کٹ ٹو رنا منٹ میں کل دہلی میں کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو 309؍ رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کر تے ہوئے مقررہ 50؍ اووروں میں 8؍ وکٹوں کے نقصان پر 399؍ رنز اسکور کیے ۔ تاہم نیندر لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ ہدف کے تعا قب میں 21؍ ویں اوور میں صرف 90؍ رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہو گئی ۔ اِس ٹور نا منٹ میں آج انگلینڈ اور سری لنکا کے ما بین مقابلہ ہو گا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن نے کل ایک نجی تعلیمی ادارہ کے 2؍ دفاتر کو پرا پر ٹی ٹیکس کے بقا یا جات کے چلتے سیل کر دیا ۔ اِس ادارہ پر کارپئوریشن کا ساڑھے چودہ لاکھ روپئے سے زیادہ بقا یا ہے ۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ کمشنر نے جائیداد مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا واجب الادا پرا پر ٹی ٹیکس فوری ادا کریں اور ممکنہ کارروائی سے بچیں ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کل روٹری کلب کی جانب سے نو راتر اُتسو کے دوران پیدا ہونے والی 151؍ لڑ کیوں اور اُن کی مائوں کا استقبال کیا گیا ۔ اِس ضمن میں ضلع کلکٹر دیپا مودھوڑ منڈے کے ہاتھوں بہتر طِبّی خد مات انجام دینے والے ڈاکٹرس اور نرسوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں قومی صحت مشن کے تحت تقریباً دیڑھ دہائی سے طبی خد مات انجام دینے والے میڈیکل افسران اور ملازمین نے سر کاری خد مات میں ضم کرنے کے مطالبے پر کل سے بے مدت ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ کل صبح ضع اسپتال میں ہڑ تالی ملازمین نے زور دار نعرے بازی کر تے ہوئے مطالبات پر مبنی ایک محضر ڈسٹرکٹ سول سر جن کو پیش کیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھا جی نگر پولس نے کل گاڑیاں چوری کر نے والی ایک ٹو لی کو گرفتار کر لیا ۔ اِس ٹو لی میں شامل دو ملزمین کو شر ڈی سے اور تیسرےملزم کو جالنہ سے گرفتار کیا گی۔ سنتوش شندے ‘ سائی ناتھ کچرے او ر پر میشور امبھو رے نا می تینوں ملزمان کی ٹو لی کے پاس سےچھتر پتی سمبھا جی نگر اور بیڑ ضلعے میں گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اِن ملزمان کے خلاف 42؍ مقد مات درج ہیں اور اُن کے قبضے سے 2؍ جیپ ایک مال بر دار گاڑی سمیت آٹھ لاکھ سے زائد مالیت کا نقد سامان پولس نے ضبط کیا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کا آج شر ڈی دورہ ‘ مختلف تر قیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد سمیت نمو کسان مہا سنمان اسکیم کی شروعات
٭ جاری ربیع ہنگام کے لیے کھاد کی امدادی قیمت ظاہر
٭ مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے منوج جرانگے پاٹل دوبارہ ہڑ تال پر
اور
٭ پیرا ایشیائی کھیل ٹور نا منٹ میں کل تیسرے دن بھارتی کھلاڑیوں کو 30؍ تمغے حاصل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment