Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 October 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ وزیر اعظم آج سر کاری خد مات میں بھر تی کیے گئے 51؍ ہزار نئے امید واروں کو تقرراتی خطو ط تقسیم کریں گے
٭ 3؍ ہزار آنگن واڑی مدد گار وں کی تر قی کی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی ‘ خواتین و اطفال کی تر قی کا
مرکزی وزیر اسمر تی ایرانی کا تیقن
٭ میری ماٹی میرا دیش مہم کا ریاستی سطح پر اختتام ‘ امرت کلش دِلّی روانہ
٭ سابق مرکزی وزیر مملکت ببن رائو ڈھاکنے چل بسے ‘ آج آخری رسو مات
اور
٭ پیرا ایشیائی کھیلوں میں بھارت 100؍ تمغے جیت کر بنائی سنچری ‘خواتین کے ایشیائی ہاکی چیمپئن شپ میں بھی فتح کا آغاز
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی آج دو پہر ایک بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سر کاری ملازمت میں نئے شامل کیے گئے 51؍ ہزار امید واروں کو تقرراتی خطو ط تقسیم کریں گے ۔ ملک بھر میں 37؍ مقامات پر یہ روزگار میلہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ یہ نئے ملازمین ‘ ریلوے ‘ ڈاک ‘ داخلہ ‘ محصول ‘ اعلیٰ تعلیم ‘ اسکو لی تعلیم ‘ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتوں سمیت دیگر محکمہ جات میں رجوع ہوں گے ۔
***** ***** *****
ریاست کے 3؍ ہزار آنگن واڑی خد مت گاروں کے عہدوں میں تر قی کی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی ۔ بہبود و اطفال کی مرکزی وز یر اسمرتی ایرنی نے یہ تیقن دیا ۔ وزیر موصوفہ کل ممبئی میں وزیر اعظم ماتر وندنا اسکیم کی بیداری سے متعلق پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں ۔
اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ بہود و اطفال کی ریاستی وزیر ادیتی تٹ کرے سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔ ایریانی نے بتا یا کہ آنگن واڑی خاد مائوں کو مو بائل فون کی خریدی کے لیے 12؍ ہزار 800؍ روپئے دیے جائیں گے ۔ ساتھ ہی اُن کے تحفظ کی خاطر مرکزی حکو مت وزیر اعظم جیون جیو تی بیمہ اسکیم کی قسطیں بھی ادا کرے گی ۔ وزیر موصوفہ نے مزید بتا یا کہ شہری علاقوں میں ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے 1000؍ پالنا گھروں کے قیام کی خاطر جلد حکم نا مہ جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت کے نِر بھیہ فنڈ سے متعلق مرکزی حکو مت ہر طرح کا تعا ون کرے گی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ میری ما ٹی میرا دیش مہم ملک کے شہیدوں کی قر بانی کو سلام کا موقع دینے والا پروگرام ہے ۔ ریاستی حکو مت کی سطح پر منعقدہ اِس پروگرام کا اختتام کل ممبئی کے اگست کرانتی میدان پر عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ صرف بنیادی سہولیات اور بڑے پرو جیکٹس اہمیت نہیں رکھتے بلکہ وطن سے محبت اور ثقا فت کے تعلق سے احترام بھی اُتنی ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ ریاست کے تمام اضلاع سے آئے امرت کلشوں کی پو جا وزیر اعلیٰ کی موجود گی میں کی گئی ۔ یہ تمام کلش خصو صی ٹرین کےذریعے دِلّی کے لیے روانہ کیے گئے ۔
***** ***** *****
ملک کا سب سے پہلا بڑا ہیروں کا مرکز نئی ممبئی میں قائم کیا جا رہاہے ۔ صنعت و حرفت کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے کل ایوت محل میں یہ اطلاع دی ۔ وزیر موصوف ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ غیر ملکی سر مایہ کاری حاصل کر نے میں مہا راشٹر پہلے مقام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوّل مقام بر قرار رکھنے کے نقطہ نظر سے کوششیںکی جا رہی ہیں ۔
***** ***** *****
انتخابی فہرسوں میں نظر ثانی کا ایک خصو صی مہم حال ہی میں شروع کی گئی ہے ۔یہ مہم ریاست میں آئندہ 9؍ دسمبر تک جاری رہے گی ۔ سماج کے پسماندہ طبقات کے شہر یان کے نام انتخابی فہرست میں درج کرنے کےلیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ آئندہ 18؍ اور 19؍ نومبر کو کالج کے طلباء ‘ خواتین اور معذور افراد جبکہ آئندہ 2؍ اور 3؍ دسمبر کو خواجہ سرائوں ‘ جسم فروش عورتوں اور خانہ بدوش قبائل کے شہر یان کے ناموں کے اندراج کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے ۔
دیہی تر قی اور پنچایت راج محکموں کے تعا ون سے یکم تا 7؍ نومبر کے دوران ریاست بھر میں خصو صی گرام سبھا کا انعقاد کر کے انتخابی فہرسوں کو پڑ ھا جائے گا ۔
***** ***** *****
سابق مرکزی وزیر مملکت ببن رائو ڈھاکنے کے جسد خاکی کی آج دو پہر احمد نگر ضلعے کے پاتھرڈی تعلقے کے پا گوری پیپل گائوں میں آخری رسو مات ادا کی جائے گی ۔ نمو نیا کے مرض سے متاثر ڈھا کنے کا گزشتہ 3؍ ہفتوں سے احمد نگر کے ایک خانگی اسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا ۔ گزشتہ جمعرات کی شب میں حرکت قلب بند ہونے سے اُن کا انتقال ہو گیا ۔ وہ 87؍ برس کے تھے ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ’ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ڈھاکنے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔سر کاری اعزاز کےساتھ اُن کی آخری رسومات کی ادائیگی کی ہدایت دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کی خاطر تحریک چلانے والے منوج جرانگے پاٹل کے دوسرے مرحلے کی بھوک ہڑ تال کا آج چو تھا دن ہے ۔ جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑ تال کی حمایت میں جالنہ ضلعے کے دیہاتوں میں زنجیری بھوک ہڑ تال کی جا رہی ہے ۔ گھن سائونگی تعلقے کے 45؍ قصبے اِس زنجیری ہڑ تال کا حصہ ہیں ۔ اِس کے ساتھ سیاسی رہنمائوں کے گائوں میں آنے پر پا بندی کے بورڈ دیہاتوں میں لگائےگئے ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھا سماج کو مراٹھا-کُنبی یا کُنبی - مراٹھا ذات صداقت نامے دینے کی خاطر طریقہ کار طئے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی مدت میں آئندہ 24؍ دسمبر تک کا اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔ عام انتظام کے محکمے کے سیکریٹری سمنت بھانگے نے یہ اطلاع دی ۔
اِسی بیچ اِس کمیٹی نے کل دھا را شیو ضلعے کاجائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی کو معلو مات دی گئی ۔ خبر ہے کہ کئی شہر یان نے بھی کمیٹی سے ملا قات کی ہے۔ شہر یان کی جانب سے کمیٹی کے روبرو 52؍ کُنبی- مراٹھا ‘ مراٹھا-کُنبی ہونے کے صداقت نامے پیش کیے گئے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے رکن پارلیمان پر تاپ رائو چکھلیکر کی 2؍ گاڑیوں میں گزشتہ جمعرات کی شب توڑ پھوڑ کی گئی ۔ چکھلیکر گزشتہ جمعرات کو قندھار تعلقے کے امبلگائوں میں سابق ضلع پریشد رکن منو ہر تیلنگ سے ملا قات کرنے گئے تھے ۔ سیاسی رہنمائوں کے گائوں میں داخلے سے نا راض مراٹھا نوجوانوں نے رکن پارلیمان کی 2؍ گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا ۔ اِس کے بعد چکھلیکر پولس کی گاڑیوں میں ناندیڑ کے لیے روانہ ہو ئے ۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کے لیے حکو مت کوئی حل ضرور نکا لے گی ۔ انہوں نے مراٹھا برا دری کو صبر سے کام لینے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
آئندہ تہواروں کے موقعے پر کھانے ‘ پینے کی اشیاء میں ملا وٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے فوڈ اینڈ ڈرگ محکمے نے کھا نے پینے کی چیزوں کے
معائنے کی خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ آئندہ جو دسمبر تک جاری رہے گی ۔ فوڈ اینڈ ڈرگ محکمے کے ریاستی وزیر دھرم رائو با با آترام نے انتباہ دیا ہے کہ خوردنی اشیاء کی پیدا وار کرنے والوں کی جانب سے اگر اِس سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔
***** ***** *****
پیرا ایشیائی کھیلوں میں اب تک بھارت نے 100؍ تمغے جیت کر پچھلی مرتبہ کے 72؍ تمغوں کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ۔ دلیپ گاونت نے آج صبح مردوں کی 400؍ میٹردوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ کل صبح تیر اندازی کے کمپائونڈ مقابلے میں شیتل دیوی نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ دونوں ہاتھ سے معذور شیتل دیوی دنیا کی پہلی تیر انداز ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شیتل دیوی سمیت فتح یاب ہونے والے دیگر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔
***** ***** *****
مردوں کے بیڈ منٹن ڈبلز میں نتیش کمار اور ترن کی جوڑی نے جبکہ ذاتی گروپ کے 3؍ مقابلوں میں سہاس تیراج ‘ پر مود بھگت اور تُھلا سِمتھی نے سونے کے تمغے جیتے ۔ اِسی طرح 1500؍ میٹرT-38؍ دوڑ مقابلے میں رمن شر ما نے ڈسک تھرو میں دیویندر کمار نے جبکہ گو لا پھینکنے کے مقابلے میں منو نے سونے کے تمغے اپنے نام کیے ۔ بھارت نے اب تک 26؍ طلائی ‘ 29؍ چاندی اور 45؍ کانسے کے تمغے جیتے ہیں
***** ***** *****
یک روزہ عالمی کپ کر کٹ مقابلوں میں کل جنو بی افریقہ نے پا کستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ۔ چنئی میں کھیلے گئے اِس میچ میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے پاکستان کی ٹیم نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 47؍ اوورس میں 270؍ رن بنائے ۔ جوابی کھیل کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 16؍ گیندیں رکھتے ہوئے ہدف کو حاصل کر لیا ۔ اِس ٹور نا منٹ میں آج دھرم شالہ میں نیو زی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا او ر کو لکا تہ میں بنگلہ دیش بنام نیدر لینڈ مقابلہ ہو گا ۔
***** ***** *****
خواتین کے ایشیائی ہاکی مقابلے میں کل بھارت نے تھالی لینڈ کو پہلے مقابلےف میں 7 - 1 ؍ سے شکست دی ۔ یہ میچ رانچی میں کھیلا گیا ۔ اِس مقابلے میں سنگیتا کماری نے 3؍ گول کیے ۔ اِسی طرح مو نیکا ’ سلیمہ ٹیٹے ‘ دیپیکا اور لال دیسمسہ نے ایک ایک گول داغے
***** ***** *****
گووا میں جاری 37؍ ویں قو می کھیل مقابلوں میں شر کت کر نے والی مہاراشٹر کی خواتین ہا کی ٹیم میں چھتر پتی سمبھا جی نگر کے کھیل اِدارے کے 3؍ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آ یا ہے ۔ کا جل آٹپاڈیکر ‘ نر جلہ شندے اور شالینی ساکرے اُن کے نام ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر ...
٭ وزیر اعظم آج سر کاری خد مات میں بھر تی کیے گئے 51؍ ہزار نئے امید واروں کو تقرراتی خطو ط تقسیم کریں گے
٭ 3؍ ہزار آنگن واڑی مدد گار وں کی تر قی کی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی ‘ خواتین و اطفال کی تر قی کا
مرکزی وزیر اسمر تی ایرانی کا تیقن
٭ میری ماٹی میرا دیش مہم کا ریاستی سطح پر اختتام ‘ امرت کلش دِلّی روانہ
٭ سابق مرکزی وزیر مملکت ببن رائو ڈھاکنے چل بسے ‘ آج آخری رسو مات اور
٭ پیرا ایشیائی کھیلوں میں بھارت 100؍ تمغے جیتنے کے قریب خواتین کے ایشیائی ہاکی چیمپئن شپ میں بھی فتح کا آغاز
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment