Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 30 October 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۰؍ اکتوبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ ملک میں نو جوان طاقت کو متحد کرنے کے لیے کل ’’ میرا نو جوان بھارت ‘‘ تنظیم کا قیام ‘ نوجوانوں سے تنظیم میں شامل ہونے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل
٭ مراٹھا ریزر ویشن تحریک میں شدت ‘ رکن پارلیمان ہیمنت پاٹل کا مستعفی ہونےکا اعلان
٭ پیٹھن صنعتی علاقے سے 160؍ کروڑ روپئے مالیت کی منشیات ضبط 2؍ ملزمین گرفتار
اور
٭ عالمی کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں بھارت کی انگلینڈ پر 100؍ رنو سے شاندار فتح
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل من کی بات پروگرام سے عوام کو خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نو جوانوں کی طا قت کو متحد کرنے کے لیے ’’ میرا نو جوان بھارت ‘‘ اِس تنظیم کا قیام عمل میں آ رہا ہے ۔ نو جوانوں سے mybharat.gov.in اِس ویب سائٹ پر اندراج کرنے کی اپیل وزیر اعظم نےکی ہے ۔ من کی بات پروگرام کا یہ 106؍ واں حصہ تھا ۔ انھوں نے کہا کہ کل 31؍ اکتوبر کو سر دار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر اِس قو می تنظیم کا قیام عمل میں آئے گا ۔ انھوں نے اپیل کی کہ ملک بھر کے سیاح کسی سیاحتی مقام یا مذہبی مقام پر جا ئیں تو وہاں کے مقامی کاریگروں کی جانب سے بنائی گئی اشیاء خریدیں انھوں نے فضلہ سے پائیدار ‘ خود مختار بھارت ‘ کھلاڑیوں کی کار کر دگی جیسے موضوع پر خطاب کیا ۔
تمام تہواروں کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے سر دار پٹیل سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی سمیت اِس مہینہ میں یوم پیدائش و یو م وفات پر تمام اعلیٰ شخصیات کو یاد کیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدارت میں مراٹھا ریزر ویشن کے کابینی ذیلی کمیٹی کا آج اجلاس بلا یا گیا ہے ۔ دریں اثناء مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی سر پر ستی میں سر کار مناسب فیصلہ لینے کی اطلاع پھڑ نویس نے دی ہے ۔ وہ کل ناگپور میں خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے اپیل کی کہ منوج جرانگے خود کی صحت کا خیال رکھیں اور وزیر اعلیٰ پر بھروسہ کریں۔
***** ***** *****
ریزر ویشن کے لیے احتجاج کرنے والے منوج جرانگے پاٹل نے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس مراٹھا ریزر ویشن کے موضوع پر بحث کے لیے آئیں ۔ وہ کل نا مہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔ جرانگے کا آج احتجاج کا چھٹا دن ہے ۔
دریں اثناء منوج جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑ تال کی تائید او ر حمایت کے لیے مراٹھا سماج کی جانب سے شدید احتجاجات کیے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلع کے سلطان پور ‘ کر ماڑ میں مراٹھا برا دری نے ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے راستہ رو کو احتجاج کیا ۔ ریزر ویشن کے لیے ناندیڑ اور بیڑ ضلع کے ایس ٹی بس جلائی گئی اور دھار ا شیو ‘ ناندیڑ ‘ جالنہ اور پر بھنی ضلعوں میں بسو ں پر پتھر بازی کی گئی ۔ اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ نے مراٹھواڑہ میں اکثر بس خد مات معطل کی ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبہ کے لیےحکو مت کی توجہ مبذول کروانے کے لیے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پاٹل شیو سینا شندے گروپ کے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ کل ایوت محل ضلع کے عمر کھیڑ تعلقہ کے پو پھاڑی میں مراٹھا احتجاجیوں نے اُن کا گھیرائو کیا تھا اور اُن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد پاٹل نے یہ اعلان کیا ۔
***** ***** *****
شیو سینا اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ ادھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ مراٹھا سماج اپنے ریزیر ویشن کا حق مانگ رہا ہے او ر سماج کو یہ حق ملنا ہی چاہیے ۔ منوج جرانگے پاٹل کی جانب سے ریزر ویشن کے لیے جاری بھوک ہڑ تال کے ضمن میں جاری کردہ ایک صحا فتی بیان میں ادھو ٹھا کرے نے او بی سی آ دیوا سی اور دیگر طبقات کے ریزویشن سے چھیڑ چھاڑ کیے بغیر مراٹھا اور دھنگر سماج کو اُن کے حق کا ریزر ویشن دینے کی حمایت کی ۔
***** ***** *****
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے مہا یو تی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ شیو سینا شندے گروپ اور راشٹر وادی اجیت پوار گروپ تینوں کی مہاراشٹر میں مشن 45؍ پلس مہم چلا نے کی اطلاع راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے دی ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلع کے پیٹھن صنعتی علاقہ میں واقع اپیکس میڈی کیم کمپنی کے 2؍ گو داموں سے 160؍ کروڑ روپئے کا 107؍ لیٹر Mefedromنشہ آور لِکوِڈ کا ذخیرہ کل ضبط کیا گیا ۔ یہ کارروائی ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جینس نے انجام دی ہے ۔ مذکورہ کمپنی کا ڈائریکٹر سوربھ گوندھڑیکر او ر گودام کا منیجر شیکھر پگار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انھیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ گزشتہ 15؍ دنوں میں چھتر پتی سمبھا جی نگر میں یہ منشیات سے متعلق دوسری بڑی کارروائی ہے ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر کھاد تقسیم سنگٹھنا ( مافدا) نے آئندہ 2؍ نومبر تا 4؍ نومبر کے در میان ریاست کی تمام کھاد کی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اِس کی اطلاع سنگٹھنا کے قو می صدر وِنود تراڑ پاٹل نے دی۔ انھوں نے بتا یا کہ مجوزہ زرعی بل سے ہونے والے نقصا نات سے متعلق سنگٹھنا کی جانب سے کوئی مثبت فیصلہ نہ لیے جانے پر ریاست کے تمام زرعی مراکز کو 3؍ دن بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے
۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ایک روزہ عالمی کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں کل کھیلے گئے ایک میچ میں بھارت نے انگلینڈ پر 100؍ رنو ں سے زبردست جیت حاصل کی ۔ لکھنئو میں کھیلے گئے اِس مقابلے میں پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارت کی شروعات ما یو س کن رہی ۔کپتان روہت شر ما کے 87؍ رنز اور سوریہ کمار یادو کے 49؍ رنز کے علا وہ دیگر کوئی بھی بلّے باز زیادہ رنز بنا نے میں نا کام رہا اور مقررہ اوورس میں بھارت 229؍ رنز ہی بنا سکا تاہم اِس ہدف کے تعا قب میں انگلینڈ کی ٹیم بھارتی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکی ۔ اور اننگ کے 35؍ ویں اوور میں 129؍ رنوں پر آئوٹ ہو گئی ۔ بھارت کی جانب سے محمد شمیع نے 4؍ اور جسپریت بمراہ نے 3؍ کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا ۔ روہت شر ما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔
***** ***** *****
مصنف کو کبھی بھی مشکل وقت اور نا ساز گار حالات کی بات نہیں کر نی چاہیے ۔ اِس طرح کی تر غیب سماجی کار کن ملند بو کل نے دی ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر میں 31؍ واں اننت بھالے رائو یاد گاری ایوارڈ کل ملند بوکل کو تفویض کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وہ خطاب کر رہے تھے ۔ یہ ایوارڈ شال ‘ مو منٹو اور پچاس ہزار روپئے رقم پر مشتمل تھا ۔ اِس پروگرام میں اننت بھالے رائو پر تشٹھان کے صدر مدھو کر رائو مُڑے ‘ ڈاکٹر سویتا پانٹ ‘ پر بھا کر پانٹ ‘ معروف ادیب سُدھیر رَساڑ اور نیتا بوکل سمیت ادبی اور سماجی حلقوں سے وابستہ معزز شخصیات موجود تھیں ۔
***** ***** *****
ریاستی سطح کے 66؍ ویں کُشتی مقابلوں کے لیے شو لا پور شہر کی مٹی اور گادی کا انتخاب کرنے کا مقا بلہ کل کیگائوں میں منعقد ہوا ۔ شو لا پور کُشتی تنظیم کے صدر رکن اسمبلی وجئے کمار دیشمکھ کے ہاتھوں اِس مقابلے کا افتتاح کیا گیا ۔ اِن مقابلوں میں شو لا پور شہر کے
150؍ سے زائد پہلوانوں نے شر کت کی ۔ آئندہ 4؍ تا 8؍ نومبر کے در میان پو نہ میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے مہا راشٹر کیسری مقابلوں کے لیے یہ انتخابی مقابلے لیے گئے ۔
***** ***** *****
خواتین کو ذاتی روزگار شروع کر وانے کے مقصد سے بیڑ ضلع کلکٹو ریٹ اور خواتین مالیاتی تر قیاتی کارپوریشن کے مشتر کہ تعا ون سے بیڑ ضلع کے وڑ و نی میں کل خواتین بچت گروپوں سے وابستہ خواتین کو کل ٹریکٹر ‘ زرعی ساز و سامان اور ای رکشہ تقسیم کیے گئے ۔ اِس موقعے پر چھتر پتی سمبھا جی نگر ڈویژنل کمشنر مد ھو کر آر دڈ اور بیڑ ضلع کلکٹر دیپا مدھوڑ منڈے سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے ۔
***** ***** *****
لاتور میں کل 31؍ اکتوبر کو محکمہ ترقی معذورین معذوروں کے دروازے پر مہم عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ خصوصی رکن اسمبلی اوم پر کاش عرف بچو کڑو کی موجودگی میں صبح گیا رہ بجے یہ کیمپ منعقد ہو گا ۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھا کر گھو گھے نے اِس کیمپ کی تیاری کا جائزہ لیا اور اِس مہم کو کامیاب بنا نے کے لیے متعلقہ افسران کو آپسی مفا ہمت سے کام کرنے کے احکا مات دیے ۔ اِس کیمپ میں آ دھار کارڈ او ر پاسپورٹ سائز فوٹو لانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
قومی رضا کارانہ تنظیم آر ایس ایس کے دھارا شیو ضلع کے پہلے ضلع پر چا رک با لا صاحب دکشت کی زندگی پر مبنی انوپ مئے ہا آتم وِلو پی
کتاب کا کل اجراء ہوا ۔ اِس موقع پر دھا را شیو ضلع سنگھ چا لک انل یادو سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ملک میں نو جوان طاقت کو متحد کرنے کے لیے کل ’’ میرا نو جوان بھارت ‘‘ تنظیم کا قیام ‘ نوجوانوں سے تنظیم میں شامل ہونے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل
٭ مراٹھا ریزر ویشن تحریک میں شدت ‘ رکن پارلیمان ہیمنت پاٹل کا مستعفی ہونےکا اعلان
٭ پیٹھن صنعتی علاقے سے 160؍ کروڑ روپئے مالیت کی منشیات ضبط 2؍ ملزمین گرفتار
اور
٭ عالمی کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں بھارت کی انگلینڈ پر 100؍ رنو سے شاندار فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment