Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 31 October 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ جسٹِس سندیپ شندے کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطا بق مراٹھا متعلقین کو کُنبی صداقت نا مہ دینے کا وزیر اعلیٰ کا تیقن ‘ تاہم تمام مراٹھا سماج کو کُنبی صداقت نا مہ دیے جانے کے مطالبہ پر جرانگے پاٹل قائم
٭ مراٹھا ریزر ویشن احتجاج نے لیا پُر تشدد موڑ ‘ بیڑ اور دھا را شیو اضلاع میں کر فیو نافذ
٭ شیو سینا اور راشٹر وادی کانگریس کے اراکین اسمبلی کے نا اہلی معاملے کی سماعت آئندہ 31؍ دسمبر تک مکمل کرنے کیسپریم کورٹ کی ہدایت
اور
٭ یک روزہ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں افغانستان کی سری لنکا پر 7؍ وکٹوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ جسٹِس سندیپ شندے کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطا بق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مراٹھا متعلقین کو کُنبی ذات صداقت نا مہ دینے کا تیقن دیا ہے ۔ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کل ممبئی میں منعقد کی گئی ۔ اِس میٹنگ کے بعد صحا فتی کانفرنس سے وزیر اعلیٰ خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ شندے کمیٹی کی ابتدائی سفا رشات حکو مت کو موصول ہوچکی ہے جو آج کا بینہ میں قبول کر لی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کل ایوت محل میں بتا یا کہ مراٹھا سماج کے 11؍ ہزار 530؍ افراد کو کُنبی صداقت نامے دیئے جا ئیں گے اور اِس کے لیے متعلقہ تحصیل داروں کو احکا مات دیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ مراٹھا سماج کو عدالت میں ٹھہر نے والا ریزر ویشن دینے
اور کیو ریٹیو در خواست پر صلاح و مشورہ دینے کے لیے وظیفہ یاب جج دلیپ بھونسلے ‘ ایم جی گائیکواڑ اور سندیپ شندے کی ایک صلاح کار کمیٹی حکو مت نے نامزد کی ہے ۔ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے سے انکار کی جو وجو ہات عدالت عظمی نے بتا ئی ہے اُس کا مطا لبہ کرنے کے لیے ریاست کے پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئر مین سابق جج آنند نِر گڈے کونامزد کیاگیا ہے۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے مراٹھا ریزر ویشن کی خاطر آندو لن کر نے والے منوج جرانگے پاٹل اور دیگر کارکنان کو بھوک ہڑ تال ختم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے مراٹھا سماج سے کہا کہ حکو مت پر بھروسہ رکھیں اور ریاست میں امن و قا نون بر قرار رکھیں ۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کے لیے بھوک ہڑتال کر رہے منوج جرانگے پاٹل نے ریاستی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھا سماج کے تمام افراد کے لیے کنبی صداقت نا مے جاری کرنے کا فیصلہ کابینی اجلاس میں کیا جا ئے ۔ جرانگے پاٹل ‘ وزیر اعلیٰ کی اخباری کانفرنس کے بعد صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کو مراٹھا کنبی کے بہت سے ثبوت ملے ہیں ۔ اِس لیے مراٹھا ریزر ویشن کی خاطر تشکیل دی گئی کمیٹی کے کام کاج کو بند کیا جائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اُن کا کوئی وفد بات چیت کے لیے ممبئی نہیں جائے گا ۔ جرانگے پاٹل نے انتباہ دیا کہ احتجاج کا اب تیسرا دور شروع ہو گا ۔
اِسی بیچ بیڑ ضلعے میں کل مراٹھا ریزر ویشن کےمطالبے کے لیے کیے جانے والے احتجاج نے پر تشدد موڑ لے لیا ۔ احتجاج کرنے والوں نے بیڑ ضلعے کے چند عوامی نمائندوں کے مکا نات پر پتھرائو کیا اور آگ لگادی۔ اِسی طرح سیاسی جماعتو ں اور سر کاری دفا تر پر بھی پتھرائو کیا گیا اور آگ زنی کی گئی ۔ بیڑ ضلع میں صورتحال پر تشدد ہونے پر ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے نے ضلعے میں کر فیو نافذ کر دیا ہے ۔
احتجاج کرنے والوں نے ماجل گائوں ‘ بیڑ ‘ آشٹی ‘ وڑ ونی ‘ پر لی کی پنچایت سمیتیوں کے دفا تر کو تالے لگا دیے گئے ۔ اِسی طرح بیڑ شہر کے بھی کئی علاقوں میں پتھرائو کیاگیا اور سڑ کوں پر ٹائر جلا ئے گئے ۔ بیڑ شہر کی بلد یہ کے دفتر اور دکانوں پر پتھرائو کے بعد بازار فوراً بند کر دیا گیا ۔ احتجاج کرنے والوں پر قابو پانے کے لیے پولس نے آنسو گیس کے 50؍ گولے داغے ۔ بیڑ شہر میں ریاستی ریزرو پولس فورس کے 2؍ اور وہیں جالنہ ضلعے کے فساد پر قابو پانے والے 10؍ دستے تعینات کر دیے گئے ہیں ۔
بھو کر دن ‘ جعفر آ باد ‘ بد نا پور ‘ منٹھا تعلقہ جات کے مختلف علاقوںمیں اہم راستوں پر ٹائر جلا ئے گئے او ر چکا جام احتجاج کیا گیا ۔ بیڑ ضلع میں ایس ٹی بس خد مات کل صبح سے بند کر دی گئی ۔ کل رات سے بیڑ ضلعے میں انٹر نیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع دفتر کو چند نا معلو م احتجاج کر نے والوں نے نذ ر آتش کر نے کی کوشش کی ۔ ہوم گارڈ س اور پولس نے مل کر اِس آگ کو بجھا دیا ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگر کے گنگا پور میں کل رکن اسمبلی پر شانت بمب کے دفتر پر احتجاج کرنے والوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی ۔ ناندیڑ ضلعے میں بھی راستوں پر ٹائر جلا کر راستہ رو کو احتجاج کیا گیا ۔ آندو لن کرنے والوں نے ناندیڑ میں ریل روکنے کا بھی انتباہ دیا ہے ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے میں احتجاج کے مد نظر ضلع کلکٹر سچن اومباسے نے دفع 144؍ کی شق 2؍ کے تحت ضلعے میں کر فیو نافذ کر دیا ہے ۔ سر کاری دفاتر اور انتہائی اہم خد مات کو کر فیو سے باہر رکھا گیا ہے ۔
***** ***** *****
دوسری جانب بیڑ ضلعے کے گیو رائی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی لکشمن پوار نے مراٹھا ریزر ویشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفی دے دیا ہے ۔ پوار نے بتا یا کہ انہوں نے اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی روانہ کر دیا ہے ۔ اِسی طرح راشٹر وادی کانگریس کے بیڑ اسمبلی حلقے کے صدر ڈاکٹر یو گیش شر ساگر نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔
ساتھ ہی مراٹھا سماج کے حق میں ناسک کے رکن پارلیمان ہیمنت گوڈ سے نے بھی استعفی دے دیا ہے ۔ انہو ںنے اپنا استعفی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو پیش کیا ۔ مراٹھا ما ولا تنظیم کے عہدے داروں نے سمبھا جی نگر کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل سے مراٹھا ریزر ویشن کے حق میں استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بھی مراٹھا ریزر ویشن کی حمایت کا ا علان کیا ہے ۔ انہوں نے آندو لن کرنے والوں سے پُر امن راستہ اختیار کر نے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہا وِکاس آ گھاڑی کے رہنما ئوں نے کل ریاست کے گور نر رمیش بئیس سے ملاقات کی اور مراٹھا ریزر ویشن ‘ قحط سالی ‘ کسانوں کی خود کشی‘ بے روز گاری ‘ امن و قانون کی صورتحال اور دیگر اہم مسائل پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطا لبہ کیا ۔ اِس موقعےپر گور نر کو ایک محضر پیش کیا گیا ۔ کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے ‘ راشٹر وادی کانگریس صدر جینت پاٹل ‘ کائونسل میں حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے اِس ملا قات میں موجود تھے۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے ریاستی اسمبلی کےاسپیکر کو شیو سینا اور راشٹر وادی کانگریس کے اراکین اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق معاملے کی سماعت آئندہ 31؍ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اسمبلی اسپیکر نے کہا ہے کہ سر مائی اجلاس کے دوران سماعت ممکن نہیں ۔ انہوں نے سولیسیٹر جنرل تشار مہتا کے معرفت سپریم کورٹ سے مزید وقت دیے جانے کا مطالبہ کیا جسے چیف جسٹِس ڈی وائی چندر چوڈ نے مسترد کر دیا ۔
***** ***** *****
میری ماٹی میرا دیش مہم کی اختتا می تقریب آج نئی دِلّی کے کر تویہ پتھ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی موجود گی میں ہو گی ۔ اِسی کے ساتھ آزادی کے امرت مہو تسو کا بھی آج اختتام عمل میں آ رہا ہے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم کے ہاتھوں امرت واٹکا اور امرت یادگار کاافتتاح ہو گا ۔
***** ***** *****
یک روزہ کر کٹ کے عالمی کپ مقابلے میںکل پونے میں افغانستان نے سری لنکا کو 7؍ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے 49؍ اوورس میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 249؍ رنز بنائے ۔ جوابی کھیل کے دوران افغانستان کی ٹیم نے 45؍ اوورس میں 3؍ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔ اِس ٹور نا منٹ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے در میان کو لکا تا میں میچ ہو گا ۔
***** ***** *****
گووا میں جاری 37؍ ویں قومی کھیل مقابلوں میں مہا راشٹر کے تیجس شر سے نے کل مردوں کا 110؍ کلو میٹر ہر ڈل دوڑ مقابلہ
13؍ اعشاریہ 8؍ سیکنڈس میں جیت کر نیا قو می ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ وہیں مر دوں کی جدید پینتھالن مقابلے میں مینک چاپیکر نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ اِن مقابلوں میں مہا راشٹر کی ٹیم 47؍ سونے ‘ 34؍ چاندی اور 33؍ کانسے کے تمغوں سمیت کل 114؍ میڈلس کے ساتھ تمغوں کی درجہ بندی میں اب تک پہلے مقام پر فائز ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ جسٹِس سندیپ شندے کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطا بق مراٹھا متعلقین کو کُنبی صداقت نا مہ دینے کا وزیر اعلیٰ کا تیقن ‘
تاہم تمام مراٹھا سماج کو کُنبی صداقت نا مہ دیے جانے کے مطالبہ پر جرانگے پاٹل قائم
٭ مراٹھا ریزر ویشن احتجاج نے لیا پُر تشدد موڑ ‘ بیڑ اور دھا را شیو اضلاع میں کر فیو نافذ
٭ شیو سینا اور راشٹر وادی کانگریس کے اراکین اسمبلی کے نا اہلی معاملے کی سماعت آئندہ 31؍ دسمبر تک مکمل کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت
اور ٭ یک روزہ عالمی کپ کر کٹ مقابلے میں افغانستان کی سری لنکا پر 7؍ وکٹوں سے فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment