Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhaji Nagar
Date : 01 December 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم دسمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ صدر جمہوریہ در وپدی مُر مو آج پونا کےآر می میڈیکل کالج کوپریسڈنٹس کلر یعنی اعزازی پرچم عطاکریں گی
٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا ملک گیر جن آندو لن بن چکی ہے ‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭ جائیکواڑی ڈیم میں تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے منصوبے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس
اور
٭ بے موسم بارش نیز ژالہ باری کی وجہ سے تقریباً4؍ لاکھ ہیکٹر زرعی رقبے پر فصلوں کا نقصان
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ صدر جمہوریہ دروپدی مُر موآج پونا کے آرمی میڈیکل کالج کو اعزازی پر چم پریسڈینٹس کلر عطا کریں گی۔ اُس کے بعد وہ ناگپور کے لیے روانہ ہو جا ئیں گی ۔ اِس سے قبل کل انھوں نے پونا کے قریب کھڑک واسلا میں واقع نیشنل ڈِفینس اکیڈ می NDA کے145؍ ویں دستے کے جلسہ تقسیم اسناد میں شر کت کی ۔ اُس کے بعد انھوں نے احمد نگر ضلعے کے شنی شنگا پور میں شنے شور کا درشن کیا ۔
***** ***** *****
تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا ملک گیر جن آندو لن بن چکی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی ۔ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے اِس مہم کے موقف کی وضاحت کی ۔وزیر اعظم نے بتا یا کہ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو شروع ہوئے محض15؍ دن ہوئے ہیں لیکن ملک بھر کی 12؍ ہزار سے زیادہ گرام پنچایتیں اور 30؍ لاکھ سے زیادہ شہر یان اِس یاترا سے جُڑ چکے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نا ری شکتی ‘ یووا شکتی ‘ کاشتکار اور غریب شہر یان ملک کی تر قی کے 4؍ بنیادی ستون ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا...
’’ میرے لیے دیش کی سب سے بری 4؍ جاتیاں ہیں۔ میرے لیے سب سے بڑی جاتی ہے ‘ غریب ‘ یووا ‘ مہیلائیں ‘ کسان اِن 4؍ جاتیوں کا اُتھان ہی اگر بھارت کو وِکست بنائے گا اور اگر 4؍ کا ہو جائے گا نا اِس کا مطلب سب کا ہو جائے گا۔ ‘‘
اِس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے ہاتھوں ایمس دیو گھر میں قائم کیے گئے 10؍ ہزار ویں جن اوشدھی کیندر کا افتتاح بھی کیا گیا ۔ اِسی طرح جن او شدھی کیندر کی تعداد 10؍ ہزار سے بڑھا کر 25؍ ہزارکرنے کے پروگرام کا بھی وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز کیا گیا ۔ اِس کے علا وہ خواتین ڈرون مراکز کا افتتاح بھی اِس موقعے پر کیا گیا ۔ خیال رہے کہ اگلے 3؍ برسوں کے دوران خواتین بچت گروپوں کو 1500؍ ڈرونس مہیا کیے جا ئیں گے ۔ اور خواتین کو ڈرون استعمال کرنے کی تر بیت بھی دی جائے گی ۔
***** ***** *****
مرکز اور ریاستی حکو متوں کے مختلف شعبہ جات میں تقررہ کیے گئے 51؍ ہزار سے زیادہ امید واروں کو کل وزیر اعظم کےہاتھوں تقرر نامے عطا کیےگئے ۔ اِس کےلیے ملک بھر میں 37؍ مقامات پر روز گار میلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بتا یا ہے کہ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں واقع جائیکواڑی ڈیم پر 1200؍ میگا واٹ توانائی پیدا کرنے والا تیر تا ہوا شمسی توا نائی کا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے نیشنل تھر مل پاور کارپوریشن اور مہا راشٹر حکو مت کے ما بین مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں ۔ اِس خصوص میں کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ مخاطب تھے ۔ اِس میٹنگ میں مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ بھی موجود تھے ۔
***** ***** *****
ریاست میں 26؍ سے 28؍ نومبر کے دوران ہوئی بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ابتدائی انداز کے مطا بق تقریباً 3؍ لاکھ 93؍ ہزار 325؍ ہیکٹر زرعی رقبے پرکاشت کی گئی فصلیں ضائع ہو گئی ہیں ۔ اِس میں چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کی 45؍ ہزار 783؍ ہیکٹر ‘ ہنگولی کی 79؍ ہزار 402؍ ہیکٹر زمین ‘ پر بھنی کی ایک ہزار ہیکٹر ‘ بیڑ کی 215؍ ہیکٹر اور ناندیڑ ضلعے کی تقریباً50؍ ہیکٹر زرعی زمین پر کاشت کی گئی فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔
***** ***** *****
مارکیٹنگ کے وزیر عبد الستار نے چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سِلّوڑ اور سوئے گائوں تعلقے کے متعدد دیہاتوں میں بے موسم بارش کے باعث ہوئے نقصا نات کاکل معائنہ کیا اور کاشتکاروں کو دلا سہ دیا ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ حکو مت کاشتکاروں کے ساتھ کھڑی ہے اور نقصا نات کے پنچ نامے مکمل ہو تے ہی بھر پائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں بے موسم بارش کی وجہ سے ہوئے فصلوں کے نقصا نات کا نگراں وزیر اتُل ساوے نے کل معائنہ کیا ۔ اِس دورے میں انھوں نے بد نا پور تعلقے میں راجے واڈی کے ساکن کچرو سنگھ اور ہر داس انبھورے کے موسمبی اور انار کے باغات میں نقصانات کا معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے دیگر کسانوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ساتھی ہی متعلقہ افسران کو نقصانات کے پنچ نامے جلد از جلد کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کل چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے والوج ‘ امام پور ‘ رانجن گائوں ‘ گنیری اور اُپڑا وغیرہ دیہاتوں میں پہنچی ۔ اِن دیہاتوں میں اِس یاترا کا پُر جوش استقبال کیا گیا ۔ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا سے استفاہ کرنے والے ایک شہری نے اپنے خیا لات کا اظہار اِس طرح کیا...
'' میں سومناتھ متے ‘ بلڈا گائوں کا سر پنچ ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا میرے گائوں میں آئی ہے ۔آج گائوں کے سبھی لوگوں کو سر کار کی وِبھنن یو جنائوں کی جانکاری ملی ہے ۔ کلیان کاری یو جنا شروع کرنے کے لیے میں کیندر سر کار کو دھنیہ واد دیتا ہوں۔ ‘‘
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے ڈھاسلا ‘ با دھا پور ‘ رےو گائوں ‘ بیتھ لم اور پمپڑ گائوںتھیٹا میں بھی تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا پُر جوش استقبال کیا گیا ۔اِس موقعے پر ڈھا سلا میں منعقدہ پروگرام میں نگراں وزیر اتُل ساوے ‘ رکن پارلیمان نا رائن کُچے اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ بھی موجود تھے ۔ اِس موقعے پر دیہی ساکنان کو متعدد سر کاری اسکیمات کی معلو مات دی گئی ۔
***** ***** *****
لاتور تعلقے کے ناگ زری میں بھی مقامی سا کنا ن نے کل تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا خیر مقدم کیا ۔ اِس موقعے پر شعبہ صحت کی جانب سے فشارے خون اور ذیا بطیس کی ابتدائی جانچ نیز آیوشمان کارڈ سے متعلق معلو مات دی گئی ۔ اِسی طرح ’’ ہمارا خواب تر قی یافتہ بھارت ‘‘ نامی ایل ای ڈی رتھ کے توسل سے حکو مت کی مختلف اسکیمات سے متعلق معلو مات بھی فراہم کی گئی ۔
***** ***** *****
دھنگر سماج کو در جہ فہرست ذاتوں میں شامل کیا جائے ۔ اِس مطالبے پر کل دھا را شیو میں دھنگر برادران نےمورچہ نکا لا تھا ۔ یہ مورچہ شہر کے آ ریہ سماج لیڈیز کلب سے ضلع کلکٹر دفتر پر نکا لا گیا تھا ۔ اِس مورچے کے آغاز میں دھنگر برا دران نے اپنے روایتی پیشے کے مطابق مینڈھیاں بھی اپنے ساتھ رکھی تھی ۔ اِسی طرح د ھنگربرادران نے کاندھے پر کمبل اور دھنگر سماج کا روایتی لبا س پہن کر مورچے میں شر کت کی ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں سین گائوں سے ہنگولی کے راستے پر رِدھو را نامی مقام کے قریب کل ایک ایس ٹی بس ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے قلبی حملہ ہوا ۔ تاہم انھوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے گاڑی راستے کے بازو میں روک دی لیکن اُس کی بعد موقعے پر ہی ان کا انتقال ہو گیا ۔ اُن کا نام ماروتی نے ما نے تھا ۔ اُن کی حاضر دماغی کی وجہ سے مسا فر پوری طرح محفوظ رہے ۔
***** ***** *****
شعبہ انکم ٹیکس نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں 11؍ بلڈرس کے گھروں اور دفا تر پر چھاپے مارے ۔ موصولہ خبر میں بتا یا گیا ہے کہ اِن چھاپوں میں مشکوک دستا ویزات ضبط کیے گئے ہیں -
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے کل ناندیڑ کے ڈاکٹر شنکر رائو چو ہان میڈیکل کالج اور ہسپتال میں صاف صفائی اور التواء میں پڑے کامو کا جائزہ لیا ۔ اِس دوران انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں صاف صفائی اور تحفظ کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ صدر جمہوریہ در وپدی مُر مو آج پونا کےآر می میڈیکل کالج کوپریسڈنٹس کلر یعنی اعزازی پرچم عطاکریں گی
٭ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا ملک گیر جن آندو لن بن چکی ہے ‘ وزیر اعظم نریندر مودی
٭ جائیکواڑی ڈیم میں تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے منصوبے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس
اور
٭ بے موسم بارش نیز ژالہ باری کی وجہ سے تقریباً4؍ لاکھ ہیکٹر زرعی رقبے پر فصلوں کا نقصان
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment