Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 26 January 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ ؍جنوری ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
ہمارے سبھی سامعین کو یوم جمہوریہ کی پر خلوص مبارکباد
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ آئین میں درج بنیادی چیزوں پر تمام عوام عمل کریں 75؍ ویں یو م جمہوریہ کی قبل شام صدر جمہوریہ کی قوم سے اپیل
٭ پدم ایوارڈ ظاہر 5؍ پدم وِبھو شن ‘ 17؍ پدم بھو شن جبکہ 110؍ افراد کو پدم شری
٭ 7؍ کیر تی چکر سمیت مختلف بہادری ایوارڈ ظاہر ‘ 12؍ افراد کو بعد از مرگ خطاب
٭ قومی رائے دہندگی دن مختلف سر گر میوں کے ذریعہ منا یا گیا
اور
٭ کھیلو انڈیا یوا کھیل ٹور نا منٹ میں 79؍ تمغے جیت کر مہا راشٹر اوّل مقام پر قائم
اب خبریں تفصیل سے...
75؍ واںیو م جمہوریہ آج منا یا جا رہا ہے ۔ نئی دِلّی کے کرتویہ پتھ پر خصوصی پر چم کشائی ہو گی ۔ فرانس کے صدر ایمونیل میکرا اِس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اِس مقام پر ہونے والے مارچ میں ملک کی تہذیبی تنوع دکھائی دے گی ۔
دریں اثناء اِس پروگرام کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے در میانی منصوبے سر کاری سنستھا کی جانب سے ما ہی گیری کرنے والے تُکا رام اور سیتا بائی وان کھیڑے ‘ رادھیکا اور رام کِشن وان کھیڑے ’ جالنہ ضلعے کے بد نا پور تعلقہ کے سوم ٹھا نا کے ما ہی گیر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مینڈ ھرے جورا اور مانے گائوں کی سر پنچ اشو ینی ڈھینگڑے کو مد عو کیا گیا ہے ۔ اِس مارچ میں جلگائوں کے میوری مہا لے اِس نو یں جماعت کی طالبہ کی تہذیبی پروگرام کے رقص کے زمرہ میں انتخاب عمل میں آ یا ۔
***** ***** *****
صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے اپیل کی ہے کہ آئین میں در ج بنیادی فرائض پر تمام لوگ عمل کریں ۔ یو م جمہوریہ کے موقع پر قوم سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے یہ اپیل کی ۔ انھوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا دور ہے اور اپنے ملک کو نئی اونچائی پر پہنچا نے کے لیے یہ سہنری موقع ہے ۔
***** ***** *****
پدم ایوارڈ کل ظاہر ہوئے ۔ 5؍ افراد کو پدم وِبھو شن ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے ۔ جس میں سا بق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ‘ ادا کارہ ویجنتی مالا ‘ ادا کار چرنجیوی شامل ہیں۔
سماجی کار کن بِندیشور پاٹھک کو بعد از مرگ ایوارڈ ملا ہے ۔ 17؍ افراد کو پدم بھو شن ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے ۔ جس میں ہو رموسجی ‘ ایم کا ما ‘ ادا کار میتھون چکر ورتی ‘ اشون مہتا ‘ سا بق وزیر رام نائک سنیئر ڈائریکٹر راج دت ‘ سینئر موسیقار پیار ے لال شر ما ‘ گلو کارہ اوشا اُ تھوپ ‘ صحافی کندن ویاس شامل ہیں ۔ 110؍ افراد کو پدم شری ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے ۔ جس میں مل کھمب کوچ اودئے دیش پانڈے ‘ ڈاکٹر منو ہر ڈو ڑے ‘ ظہیر قاضی ‘ ڈاکٹر چندر شیکھر میشرام ‘ صنعت کار کلپنا مورپا ریا ‘ سماجی کار کن شنکر بابا پا پڑ کر ‘ ٹینس کھلاڑی روہن بو پنا شامل ہیں۔
***** ***** *****
بہادری ایوارڈ ظاہر ہوئے ہیں جس میں چھ کیر تی چکر ‘ 16؍ شوریہ چکر ‘ 53؍ فو جی ایوارڈ ‘ 4؍ فضائیہ ایوارڈ اور ایک بحریہ شجاعت تمغہ شامل ہیں ۔ اِس میں 12؍ افراد کو بعد از مرگ ظاہر کیا گیا ہے اِس کے علا وہ 311؍ فو جی تمغے ‘ چھ کوسٹل گارڈ تمغے کا بھی اعلان ہوا ہے ۔
پولس ‘ فائر بریگیڈ ‘ ہوم گارڈ اور شہری دفاع اور اصلا حی خد مات کے ایک ہزار 132؍ جوانوں کو بہادری اور خدمت تمغے کل ظاہر ہوئے ۔ خصوصی خد مات کے لیے 102؍ افراد کو صدر جمہوریہ تمغے ظاہر کیے گئے ۔ جس میں مہاراشٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس نکیت کوشک شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے 40؍ پولس جوانوں کی بہتر کار کر دگی کے لیے تمغے ظاہر کیے گئے ہیں ۔ جس میں ناندیڑ کے انسداد دہشت گر دی دستہ کے چیف سینئر انسپکٹر جنرل آف پولس مانک بیدرے ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سب ڈویژنل پولس عہدیدار وجئے کمار ٹھا کر وار اور معا ون سب انسپکٹر شہباز خان شامل ہیں ۔
فائر بریگیڈ محکمہ میں بہتر کار کر دگی کے لیے مہاراشرٹ کے 6؍ ملازمین کو ہوم گارڈ دستہ اور عوامی تحفظ محکمہ میں خد مت کے لیے ریاست کے 7؍ جبکہ اصلا حی خد مت کے لیے جیل محکمہ کے 9؍ سپرنٹنڈنٹ اور ملازمین کو تمغے کا اعلان ہوا ہے ۔
حفاظت زندگی تمغے ریاست کے تین افراد کو ظاہر کیے گئے ہیں جس میں آدیکا پاٹل ‘ پریکنا کاڑے اور سو نالی بابوڑے شامل ہیں۔ سو لا پور کے ساکن ’ مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی کے معا ون ودیا کلکر نی کو غیر معمولی کار کر دگی کے لیے صدر جمہوریہ تمغہ ظاہر ہوا ہے ۔
***** ***** *****
آئندہ لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں مہا وِکاس آگھاڑی نے ریاست کے تمام 48؍ جگہوں پر تقسیم آسانی انجام دینے کی اطلاع شیو سینا ٹھاکرے گرو پ کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے دی ہے ۔ کل ممبئی میں اِس ضمن میں ہوئی میٹنگ کے بعد وہ مخاطب تھے ۔ اِس کے تعلق سے آئندہ 30؍ تاریخ کو دو بارہ میٹنگ ہونے کی اطلاع انھوں نے دی ہے ۔ کانگریس لینڈر نا نا پٹو لے ‘ راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کے جینت پاٹل سمیت بائیں بازوں کے نما ئندے بھی اِس میٹنگ میں موجود تھے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن احتجا جی ریزر ویشن احتجا جی منوج جرانگے پاٹل کے ممبئی کے آزاد میدان کے احتجاج کو ممبئی پولس نے اجازت نہیں دی ہے ۔ ممبئی پولس نے کہا کہ احتجاج ہو اتنی آزاد میدان کی جگہ نہیں ہے اِس کے علا وہ جرانگے نئی ممبئی کے کھار گر کے انٹر نیشنل کارپوریشن پارک میں احتجاج کریں ۔
***** ***** *****
ریاست میں کل رائے دہندگان دن عوامی بیداری ریلیوں کے ذریعہ منا یا گیا ۔ ہنگولی ضلعے کے انتخاب عہدیدار دفتر اور الیکشن اندراج عہدہ دار کے ساتھ شہر کے شیواجی کالج میں اِس سے متعلق پروگرام منعقد کیا گیا ۔
پر بھنی میں ہوئے پروگرام میں ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گاوڑے نے لوک سبھا الیکشن میں پر بھنی میں 70؍ فیصد سے زیادہ رائے دہی ہونے کا عہد کیا ہے اور عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں منعقدہ پر وگرام میں ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے حاضرین کی رہنما ئی کی۔ حق رائے دہی اور ووٹ کی اہمیت ‘ ساتھ ہی رائے دہندگان اندراج مہم میں بہترکار کر دگی انجام دینے والے افسران و ملا زمین کا استقبال اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق معلو ماتی سر گر میو ںکا اہتمام کیاگیا ۔
***** ***** *****
اساتدہ طلبہ کو بہتر تعلیم اور اخلا قیات سے آراستہ کرکے مثالی شہری بنا نے کا اہم کام انجام دیں ۔ دھاراشیو ضلعے کو رابطہ وزیر تا نا جی ساونت نے ترغیب دی ۔ سا ونت کل پرانڈا میں اسا تذہ کے تقسیم ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ گیمز24؍ ادارے کی معرفت ضلع پریشد کی جانب سے سائیکل بینک قائم کیا گیا ہے ۔ اسکول سے دور رہنے والی مستحق طالبات کو اِس بینک کی معرفت سائیکل تقسیم کی جائے گی ۔
***** ***** *****
چنئی میں جاری کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں جملہ 69؍ تمغے جیت کر مہا راشٹر نے سر فہرست مقام بر قرار رکھا ہے ۔ اِن میں 26؍ طلائی ‘ 23؍ نقرئی اور 30؍ کانسے کے تمغے شامل ہیں ۔ کل ان مقابلوں میں مہاراشٹر کی دیویکا گھور پڑے نے مُکے بازی میں ‘ دوڑ میں سِیا ساونت ‘ مل کھامب میں شاردُل رشی کیش ‘ مُر گانک پاتھرے اور سَئ شندے نے سو نے کے تمغے جیتے ۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے ما بین حیدر آباد میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کر کٹ مقابلےمیں آج دوسرے دن بھارت ایک وکٹ پر 119؍ رنوں سے آگے کھیلنا شروع کرے گا ۔ بلّے باز یشسوی جیسوال 76؍ اور شُبھمن گل 14؍ رنوں پر کھیل رہے ہیں ۔ اِس سے قبل کل مقابلے کے پہلے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 246؍ رنز بنائے ۔ بھارتی گیند باز روی چندر ن اَشوِن اور رویندر جڈیجہ نے فی کس تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پہلی اننگ میں بھارت 127؍ رنوں سے پیچھے ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے مالی سال 2023 - 24 ء میں وانٹر ٹیکس میں کیا گیا اضا فہ منسوخ کر دیا ہے ۔ اِس فیصلے کے بعد گھر یلو نل کنکشن چار ہزار تین سو روپئے کی بجا ئے ساڑھے تین ہزار روپئے او ر کمر شیل نل کنکشن کے لیے 17؍ ہزار 750؍ روپئے وصول کیے جا رہے ہیں ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے اوسا پنچایت سمیتی دفتر میں رکن اسمبلی ابھمنیو پوار کی موجود گی میں خواتین کو با اختیار بنا نے سے متعلق ایک جائزاتی اجلاس منعقد ہوا ۔اِس موقعے پر خواتین بچت گروپوں کے زون دستوں اور دیہی سطح کے دستوں کے لیے دفتر کی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کرنے کا وعدہ ابھیمنیو پوار نے کیا ہے ۔
***** ***** *****
انسداد رشوت ستانی محکمے کے دستے نے ہنگولی ضلعے کے سین گائوں تعلقے کی وٹکڑی کی سر پنچ کے شو ہر شیکور رائو شندے کو پانچ ہزار روپئے کی رشوت قبول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اہلیہ دیوی ہولکر سینچائی کنویں کی تجویز منظور کے معاوضے کے طور پر یہ رشوت طلب کی گئی تھی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آئندہ 2؍ تا 4؍ فروری کے دوران منعقدہ ایلورہ-اجنتا بین الاقوامی فیسٹیول میں سنہری محل احا طے میں صبح چھ بجے تا رات 12؍ بجے کے در میان صو تی قوا نین کی مقررہ حد میں لائوڈ اسپیکر کے استعما ل کی اجازت دی گئی ہے ۔ کار گذار ضلع کلکٹر ڈاکٹر اروند لوکھنڈے نے اِس سلسلے میں احکا مات جاری کیے ۔
دریں اثناء اِس فیسٹول کے تحت چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کی تاریخی اہمیت سے آگاہی کے انٹیک نا می تنظیم کے اشتراک سے ایک ہیریٹیج دوڑ کا انعقاد کیاگیاہے اِس سلسلے کی دوسری دوڑ کل منعقد ہو گی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع پریشد کے تحت سبھی گرام پنچایتوں میں آبرسا نی منصوبے کے بجلی بل کے بقا یہ جات متعلقہ فنڈ سے ادا کرنے کے احکامات ضلع پریشد کی ایکزیکیٹیو آفسیر مینل کرن وال نے دیے ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ آئین میں درج بنیادی چیزوں پر تمام عوام عمل کریں 75؍ ویں یو م جمہوریہ کی قبل شام صدر جمہوریہ کی
قوم سے اپیل
٭ پدم ایوارڈ ظاہر 5؍ پدم وِبھو شن ‘ 17؍ پدم بھو شن جبکہ 110؍ افراد کو پدم شری
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment