Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date:30 January-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ خود سے مقابلہ کرنے اور باصلاحیت افراد سے تحریک حاصل کرنے کا ’’پرِکشا پہ چرچا‘‘ پرو گرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا مشورہ۔
٭ ر اجیہ سبھا کی 56 مخلوعہ نشستوں کیلئے آئندہ 27 فرور ی کو انتخابات؛ مہاراشٹر کی چھ نشستیں بھی شامل۔
٭ راشٹروادی کانگریس کے ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے مقررہ معیاد میں 15 فروری تک توسیع۔
٭ مراٹھا ریزرو یشن کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں سوا لاکھ اور لاتور میں 76 ہزار خاندانو ں کا سروے مکمل۔
اور۔۔۔ ٭ کھیلو انڈیا یوا کھیل مقا بلوں کے تیراکی زمرے میں مہاراشٹر کو برتری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعظم نریندر مودی نے طلباء کو خود سے مقابلہ کرنے اور باصلاحیت لوگوں سے تحریک لینے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیرِ اعظم مود ی کل ’’پرکشا پہ چرچا‘‘ پرو گرام میں طلباء، اساتذہ اور سرپرستوں سے مخاطب تھے۔ اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ بعض اوقات خاندان میں رقابت اور نفرت کا بیج بو دیا جاتا ہے‘ لہٰذا ایسی باتوں سے گریز کرنے کی ضرو رت پر انھوںنے زور دیا۔ حصولِ تعلیم سے متعلق رہنمائی کرتے ہوئے مود ی نے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی میں اساتذہ کا کردار اہم ہےاور اگر استاد اور طالب علم کا رشتہ مضبوط ہوگا تو طلبہ پر کوئی تناؤ نہیں رہے گا۔ وزیراعظم نے موبائل اور انٹرنیٹ کے صحیح ا ور مناسب استعمال پر زور بھی دیا۔ وہ پونہ کے ایک طالب ِ علم کے سرپرست چندریش جین کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ چندریش جین اور وزیر اعظم کی اس تعلق سے بات چیت ہوئی:
BYTE
’’میرا نام چندریش جین ہے‘کیا آپ کو نہیںلگتا ہےکہ آج کل کے بچو ں نے اپنے دماغ کا استعمال کرنا بند کردیا ہے‘ وہ تکنیک پر ادھک نربھر رہنے لگے ہیں‘ کیونکہ سب کچھ انگلیوںپر اُپلبدھ ہے‘کوئی اس یووا پیڑھی کو کیسے جاگرک کرسکتا ہے کہ وہ پرودیگی کے سوامی بننا چاہیے‘ اس کے غلام نہیں۔ کرپیا مارگ درشن کیجیے۔‘‘
’’موبائل کے اوپر اتنی چیزیں آتی ہوں‘ لیکن کچھ تو سمئے طئے کرناپڑے گا۔ آپ نے دیکھا ہوگا بہت رَیر کیس میں میرے ہاتھ میں موبائل ہوگا۔ کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے سمئے کا مجھے سروادھک اُپیوگ کیا کرنا ہے۔جبکہ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ انفارمیشن کیلئے میرے لیے ایک بہت آوشیک سادھن بھی ہے‘ لیکن اس کا کیسے اُپیوگ کرنا‘ کتنا کرنا‘ اس کا مجھے ویویک ہونا چاہیے۔‘‘
نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ اس جلسہ میں 4000 سے زائد طلباء شریک ہوئے، جبکہ ملک بھر سے دو لاکھ سے زائد طلباء، والدین اور اساتذہ نے ورچو ل طریقے سےاس پروگرام میں شرکت کی۔
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر کے مختلف اسکولوں کے طلباء کیلئے بھی اس پرو گرام کا براہ راست نشریہ کیا گیا۔ شیشو وہار اسکول کی صدر معلّمہ جیوتی ٹاکلکر نے طلبہ کے ہمراہ پروگرام دیکھا۔
پربھنی شہر کے سارنگ سوامی اسکول، کیندریہ ودیالیہ اور نوودئے اسکول کے طلباء کیلئے’’ پرکشا پہ چرچا‘‘ پروگرام براہ راست دکھایا گیا۔ اس موقعے پر اننیا کولتھے نامی طالبہ اور دیگر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کی سے کی گئی رہنمائی کو امتحانات میں بروئے کار لانے کی بات کہی۔
***** ***** *****
نئی دہلی کے کرتو یہ پتھ پر کل یوم جمہوریہ کی تقریبات کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر ِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اختتامی تقریب کا مشاہدہ کرتے ہوئے سلامی قبول کی۔ اس تقریب میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور مرکزی اسلحہ بردار پولس شعبہ کے بینڈدستوں نے حصہ لیا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نےطلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (SIMI) پر مزیدپانچ سال کی پابندی عائدکی ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے تحت یہ پابندی لگانے کی وضاحت متعلقہ خبر میں کی گئی ہے۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشستوں کیلئے آئندہ 27 فر وری کو انتخابات ہوں گے۔ آئندہ 15 اپر یل کو راجیہ سبھا کے 56 ارکان کی معیاد ختم ہورہی ہے۔ ان میں مہاراشٹر کے پرکاش جائوڑیکر‘ نارائن رانے‘ و ی مُرلی دھرن‘ وَندنا چو ہان‘ انیل دیسائی اور کما ر کیتکر شامل ہیں۔
***** ***** *****
عدالت ِ عظمیٰ نے راشٹروادی کا نگریس پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق وِدھان سبھا اسپیکر ر اہل نارو یکر کو فیصلہ کرنے کیلئے 15 فرو ر ی تک کا وقت د یا ہے۔ اس سے متعلق کل تک سما عت مکمل ہوگی۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔ مرکزی وزیرِ خزانہ نِرملا سیتا رَمن یکم فرو ر ی کو عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ اجلاس کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانے کیلئے حکومت نے آج کُل جماعتی اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔
***** ***** *****
بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی آج ملک بھر میں ’’یومِ شہید‘‘ کے طورپر منائی جارہی ہے۔اس ضمن میں آج صبح گیارہ بجکر گیارہ منٹ پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائےگا۔ اس وقت آکاشوانی کی نشریات بند رہیں گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپو ریشن کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ مراٹھا سماج کو ریزرو یشن دینے سے متعلق جاری سرو ے کے تحت میونسپل کارپور یشن کی حدو د میں اب تک ا یک لاکھ 25 ہزار 440 گھرو ںکا سروے مکمل ہوچکا ہے۔
دریں اثنا یہ سروے کل 31 جنوری تک مکمل کرنےکے احکامات پسماندہ طبقات کمیشن کے رُکن گجانن کھراٹے نے دئیے ہیں۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ علاقائی جائزاتی اجلاس سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
لاتور شہر میں مراٹھا اور کھلے زمرے کے افراد کا سروے آخری مرحلہ میں ہے۔ جن خاندانوں کا سرو ے اب تک نہیں ہوا ہے ایسے خاندانوں کے سربراہوں سے نزدیک کے مقامی دفتر یا ٹیکس انسپکٹر سے رابطہ قائم کرنے کی اپیل لاتور میونسپل کمشنر بابا صاحب منوہرے نے کی ہے۔ شہر میں اب تک 76 ہزار 530 خاندانوں کا سروے مکمل ہونے کی اطلاع انھوں نے دی۔
***** ***** *****
بقا ئے مویشیان اور ڈیری ترقی محکمے کےمرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے لاتور ضلعے کے اودگیر میں سرکاری دودھ منصوبہ شرو ع کرنےکیلئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ہے۔ وہ کل اودگیر میں سرکا ر ی دودھ اسکیم دفتر کے احاطے میں دو دھ کے کاروبار‘ مویشی پرورری اور کسان سے بات پر وگرام سے مخاطب تھے۔ نئی تکنالوجی کے استعمال کرنے والے دو دھ کے تاجروں اور بیوپاریوں کا اس موقعے پر دس ہزار رو پئے اور تمغہ دیکر ستائش کی گئی۔
***** ***** *****
احمدنگرضلعے کے راہوری کی مہاتما پھلے زرعی یونیورسٹی کا 37 واں تقسیمِ اسناد تقریب کل منعقد ہوئی۔ گورنر رمیش بئیس نے بذریعۂ ویڈیو کانفرنسنگ اس اجلاس سے خطاب کیا۔ اس جلسے میں 73طلبہ کو پی ایچ ڈی‘ 300 طلبہ کو پوسٹ گریجو یشن ڈگری جبکہ چھ ہزار 522 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔
پربھنی کے گیانوپاسک کالج کا پانچواں جلسۂ تقسیمِ اسناد بھی کل منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں 175طلبہ کو ڈگری سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے سین گاؤں تعلقہ کے ہیورکھیڑا ضلع پریشد اسکول میں درس و تدیس کیلئے اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ پورا نہ کیے جانے کےخلاف اسکول کے طلبہ نے کل ضلع پریشد دفتر میں احتجاجاً اسکول بھروایا۔ اس اسکول میں جماعت ِ ہشتم تک 106 زیرِ تعلیم ہیں‘ لیکن ان طلبہ کی تدریس کیلئے صرف دو ہی اساتذہ خدمات انجام دے رہےہیں ا ور گذشتہ ا یک سال سے اس اسکول میں اساتذہ کے تقررات کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ؕ***** ***** *****
چنئی میں جا ری کھیلو انڈیا یوا کھیل مقابلوں میں کل ریاست کی ٹیم نے تین طلائی‘ تین نقرئی اور دو کانسے کے تمغے جیتے۔ تیراکی زمرہ میں مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کی برتری دکھائی دی۔ مَردوں میں رِشبھ داس نے طلائی تمغہ، سلیل بھاگونت نے نقرئی اور رونق ساونت نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
خو اتین کے 50 میٹر بیک اسٹروک میںمہا ر اشٹر کی رُتوجا پرساد نے سونے کا‘ الفیہ دھن سور نے چاندی کا او ر را گھوی رامانوجن نے کانسے کے تمغے جیتے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع پریشد کے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے معذوروں کیلئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آج صبح ساڑھے دس بجے وزیرآباد علاقہ کے پولس پریڈ میدان میںضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جائےگا‘ جبکہ کل صبح ساڑھے دس بجے ITM میں واقع کسم تائی میٹنگ ہال میں ثقافتی مقابلے منعقد ہوں گے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع بہبود یِ خو اتین و اطفال محکمے کے دفتر کی جانب سے اطفال میلے کا کل ضلع کلکٹر رگھوناتھ گائوڑے کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔ اس کے تحت مختلف کھیلوں کے مقا بلے منعقد کیے گئے ہیں، جس میں ضلعے کے ایک ہزار 500 طلبہ حصہ لیں گے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے قندھا ر کے مشہور صوفی بزرگ حضرت سیّد سرور مخدو م سیاح کے 709 ویں عرس تقریبات کا کل سے آغاز ہوا۔ عرس کے موقعے پر منعقدہ جلوسِ صندل میں ریاست کے کئی ایک ضلعوں سمیت آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے بھی زائرین شر یک ہوئے۔
***** ***** *****
معلّمین کی نمائندہ تنظیم کے زیرِ اہتمام آج لاتو ر میں ر یاستی سطح کے ادبی اجلاس کا افتتاح آج ضلعے کے رابطہ وزیر گریش مہاجن کے ہاتھوں عمل میں آئےگا۔ کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے ریاستی وزیر سنجے بنسوڑے اس ر یاستی سطح کے ادبی اجلاس کی استقبالیہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس تین روزہ ادبی اجلاس میں محبانِ ادب کو بزرگ ادبی شخصیات، نامور ادیبوں، معروف مقررین اور شاعروں سے استفادہ کا موقع ملے گا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ خود سے مقابلہ کرنے اور باصلاحیت افراد سے تحریک حاصل کرنے کا ’’پرِکشا پہ چرچا‘‘ پرو گرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا مشورہ۔
٭ ر اجیہ سبھا کی 56 مخلوعہ نشستوں کیلئے آئندہ 27 فرور ی کو انتخابات؛ مہاراشٹر کی چھ نشستیں بھی شامل۔
٭ راشٹروادی کانگریس کے ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے مقررہ معیاد میں 15 فروری تک توسیع۔
٭ مراٹھا ریزرو یشن کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں سوا لاکھ اور لاتور میں 76 ہزار خاندانو ں کا سروے مکمل۔
اور۔۔۔ ٭ کھیلو انڈیا یوا کھیل مقا بلوں کے تیراکی زمرے میں مہاراشٹر کو برتری۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment