Wednesday, 31 January 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :31 ؍جنوری 2024ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 31 January 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۱ ؍جنوری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز  ‘  کل پیش کیا جائے گا عبو ری بجٹ

٭ مراٹھا سماج  اور  کھُلے زمرے کے شہر یان کے سر وے کی مدت میںمزید 2؍ دن کی توسیع

٭ سال2023؁ء  کا مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ سینئر اداکار اشوک صراف کو دیے جانے جا کا اعلان

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کریڈیٹ سو سائٹیز کے گھپلوں کے خلاف ڈویژنل کمشنر دفتر پر نکا لا گیا مورچہ

اور

٭ کھیلو ا  انڈیا اسپورٹس ٹور نا منٹ میں مہاراشٹر کی سبقت 


اب خبریں تفصیل سے...

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز ہو ر ہا ہے ۔ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو کے خطاب سے اِس اجلاس کی شروعات ہو گی ۔ کلیکم فروری کو وزیر خزا نہ نر ملا سیتا رمن عبو ری بجٹ پیش کریں گی ۔ مرکزی حکو م تنے کل  کُل جماعتی میٹنگ کا انعقاد کیا تا کہ اجلاس کے دوران دو نوں ایوانوں میں کام کاج تسلسل کے ساتھ جاری رہے ۔ اِس میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے صحیفہ نگاروں کو بتا یا کہ حکومت تمام امور پر بات چیت کے لیے تیار ہے ۔ وزیر موصوف نے حزب اختلاف کے تمام اراکین سے کسی بھی ہنگامہ آرائی کے بغیر ایوان کی کارروائی جاری رکھنے کے لیے تعا ون کی اپیل کی ۔ انہو ںنے مخالف جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ سے ایوان میں لہرا نے کے لیے تختیاں نہ لانے کی گزارت بھی کی ۔

اِس بجٹ اجلاس میں کانگریس ا ور دیگر جماعتیں  مہنگائی  ‘  بے روزگاری  اور  ملک پر بڑھتے قرض جیسے مسائل اٹھائیں گے ۔  یہ اجلاس آئندہ 9؍ فروری تک جاری رہے گا ۔

***** ***** ***** 

پسماندہ طبقات کمیشن کی جانب سے شروع کیے گئے مراٹھا سماج  اور   کھُلے زمرے کے شہر یان کے سر وے کی مدت میں مزید 2؍ دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ یہ مدت آج ختم ہو رہی تھی ۔ یہ سر وے اب پر سوں2؍ فروری تک جاری رہے گا ۔ لاتور ضلعے میں اِس جائزے کا کام  کم و بیش 97؍ فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ اب تک 5؍ لاکھ 884؍ خاندانوں کا سر وے مکمل کیا جا چکا ہے ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز اسمبلی میں  حزب اختلاف کے قائد وجئے وڈیٹی وار نے الزام عائد کیا ہے کہ دیگر پسماندہ طبقات OBC کے ساتھ غیر منصفا نہ سلوک کیاگیا کیو نکہ کابینہ کی میٹنگ میں مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کانوٹِفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیاگیا ۔ موصوف کل ممبئی میںOBC تنظیموں کے اجلاس کے بعد اخباری نویسوںسے خطاب کر رہے تھے ۔ وڈیٹیوار نے کہا کہ اِس خصوص میں جاری کیے گئے نوٹِفکیشن کے خلاف 20؍ فروری کو چھتر پتی سنبھا جی نگر میں دیگر پسماندہ طبقات کا ایک بڑا جلسۂ  عام منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مراٹھا ریزر ویشن کے خلاف نہیں ہے ۔بلکہ جلسہOBC کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہے ۔

دریں اثناء مراٹھا ریزرویشن تحریک کے قائد منو ج جرانگے پاٹل نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکو مت نے اِس ریزر ویشن سے متعلق اپنے وعدے پورے نہ کیے تو وہ 10؍ فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑ تال کا آغاز کریں گے ۔ وہ کل رائے گڑھ قلعے میں چھتر پتی شیواجی مہا راج کی سمادھی پر حاضری دینے کے بعد ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہےتھے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ 15؍ دنوں میں اسمبلی اجلاس طلب کر کے نوٹِفکیشن کو قانون میں تبدیل کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

  مہاراشٹر کے 11؍  اور  تامل ناڈو کے جنجی قلعے کو یو نِسکو کے2024 -  25 ؁ء  کی عالمی وراثت کے مقامات کی فہر ست میں نام درج کر وانے کے لیےمرکزی حکو مت نے تجویز روانہ کی ہے ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان قلعوں کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر ان پر حتمی مہر بھی ثبت ہو گی ۔ ریاست کے سالھیر  ‘  شیو نیری   ’  لوہ گڑھ  ‘  کھاندھیری  ‘  رائے گڑھ  ‘  راج گڑھ  ‘  پر تاپ گڑھ  ‘  سورن درگ  ‘  پنہا لا  ‘  وجئے درگ  ‘  سندودرگ   یہ قلعے تجویز میں شامل کیے گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

صحت کے شعبے میں نما یاں کار کر دگی انجام دینے والوں کو با لا صاحب ٹھاکرے آ روگیہ رتن ایوارڈ دیا جائے گا ۔ صحت عامّہ  اور  خاندانی بہبود کے ریاستی وزیر تا نا جی ساونت نے کل یہ اطلاع دی ۔ یہ انعامات ہر برس با لا صاحب ٹھاکرے کے یو م پیدائش پر تقسیم کیے جا ئیں گے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


سینئر اداکار اشوک صراف کو سال2023؁ء کا مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ اطلاع دی ۔ وزیر اعلیٰ نے اشوک صراف سے بھی رابطہ کیا  اور   انہیں مبارکباد  دی ۔ انہوں نے کہا کہ اشوک صراف نے نہ صرف مزاح نگاری کی بلکہ سنجیدہ اداکاری سے لے کر ولن تک کے کر دار اداکیے   اور  مداحوں پر چھا ئے رہے ۔

***** ***** ***** 

ونچت بہو جن آ گھاڑی کو مہا وِکاس آگھاڑی میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں کل منعقدہ میٹنگ میں ونچت بہو جن آگھاڑی کے نمائندوں نے شر کت کی ۔ مہا وِکاس آگھاڑی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں شیو سینا  ‘  کانگریس  اور  این سی پی نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ونچت بہو جن آ گھاڑی کو اتحاد میں شامل ہونا چاہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں جذام سے متعلق بیداری مہم کے تحت طبی تعلیم کے مختلف پروگرام کا کل سے آغاز کیا گیا۔ یہ پروگرامس آئندہ 13؍ فروری تک جاری رہیں گے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ڈاکٹر  پی  ایچ  لکم وار نے یہ اطلاع دی ۔  ’’  آئیے جذام کا داغ مٹائیں  اور  عزت سے قبول کریں   ‘‘  یہ اِس برس کا نعرہ ہے ۔ ان 15؍ دنوں میں عوامی بیداری کی  خاطر جذام سے متعلق عہد کرنے  مختلف مقابلہ جات  اِس تعلق سےنغمے   اور  نظمیں گانے سمیت  نکڑ ڈراموں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اِس کےتحت کل ہنگولی میں جذام سے متعلق بیداری کے لیے پر بھات پھیری نکا لی گئی ۔ اِس میں میڈیکل  کے طلباء کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر  اور  ضلعے کی 15؍ کریڈٹت سو سائٹیز  اور  بینکوں میں ہوئی مالی بد عنوا نی معاملے میں ڈپازیٹرس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل ڈویژنل کمشنر دفتر پر مورچہ نکالا گیا ۔ ان احتجا ج کرنے والوں کو ڈویژنل کمشنر دفتر کے احا طے میں داخلےسے روکنے کے لیے آنسو گیس کا  استعمال کیا گیا  تاہم  احتجاج کرنے والوں نے مذکورہ دفتر کے احاطے میں داخل ہو کر پائیدانوں پر ٹھیہ آندو لن کیا ۔ رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے اِس مورچے کی قیادت کی ۔ڈویںنل کمشنر مدھو کر راجے آر دڈ نے مطالباتی محضر قبول کیا جس کے بعد آندو لن ختم کر دیاگیا ۔مختلف بینکوں  اور  کریڈٹ سو سائٹیز کے کھاتے دار اِس مورچے میں شریک تھے ۔

***** ***** *****

چھتر پتی سنبھا جی نگر کے گجانن مندر کے بانی صدر  شری دھر وکتے عرف سوامی دوید نند سرسوتی کا آج صبح سورے انتقال  ہو گیا ۔ اُن کا جسد خاکی  ذاتی رہائش گاہ پر یہ در شنی کالو نی میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے ۔ اُن کی آخری رسو مات آج دو پہر پیٹھن میں ادا کی جائے گی ۔

***** ***** *****

قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کےرہنما امبا داس دانوے نے کل احمد نگر ضلعے کے شری رام پور میں جنتا در بار کا انعقاد کیا ۔ اِس پروگرام میں  ایک طالب علم کو تعلیم کے حصول کی خاطر  10؍ ہزار روپئے مالی امداد دی گئی ۔  چائلڈ فنڈ اسکیم کے تحت اِس طالب علم کی مدد کی گئی ہے کیو نکہ اِس کے والد کا بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے  پر لی شہر کے قریب واقع واگھبٹ میں بجلی کے تاروں کے رابطے میں آنے سے 2؍ مزدوروں کی موت ہو گئی  اور  2؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ کل دو پہر پیش آ یا  ۔ اِن مزدوروں کا تعلق اڈیشہ سے ہے ۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب بور ویل کھو دنے کے لیے آنے والی گاڑی بجلی کے تاروں سے ٹکرائی ۔

***** ***** *****

چنئی میں جاری کھیلو انڈیا یوتھ اسپورٹس ٹور نا منٹ میں مہاراشٹر کے کھلاڑی سبقت بنائے ہوئے ہیں ۔ بیڈ منٹن میں خواتین کے ڈبلز مقابلے میں شر اونی والے کر  اور  تار نی سوری کی جوڑی نے سونے کا تمغہ جیتا ۔ کھو کھو میں ریاست کی مردوں  اور  خواتین کی ٹیموں نے یک طرفہ طور پر خطاب اپنے نام کیا ۔ وہیں ریاست کے ادیتی گو پی چند سوا  می نے تیر اندازی میں طلاعی تمغہ اپنے نام کیا ۔ ان مقابلوں میں مہاراشٹرنے 53؍ سونے کے تمغے سمیت کل 150؍ تمغے جیتے ۔ مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکُر کی موجود گی میں آج اِس ٹور نا منٹ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز  ‘  کل پیش کیا جائے گا عبو ری بجٹ

٭ مراٹھا سماج  اور  کھُلے زمرے کے شہر یان کے سر وے کی مدت میںمزید 2؍ دن کی توسیع

٭سال2023؁ء  کا مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ سینئر اداکار اشوک صراف کو دیے جانے جا کا اعلان

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کریڈیٹ سو سائٹیز کے گھپلوں کے خلاف ڈویژنل کمشنر دفتر پر نکا لا گیا مورچہ

اور

٭ کھیلو ا  انڈیا اسپورٹس ٹور نا منٹ میں مہاراشٹر کی سبقت 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: