Saturday, 27 January 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :27 ؍جنوری 2024ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 27 January 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷ ؍جنوری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ 75؍ واں یوم جمہوریہ ہر طرف جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا  ‘  نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر خواتین کی قیادت میں پریڈ کا انعقاد

٭ سماجی  اور  ثقا فتی پروگرامس میں  شہر یان کی پر جوش شر کت 

٭ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق منوج جرانگےکے مطالبات حکو مت نے کیے منظور

اور

٭ چھتر پتی شیواجی مہاراج  روایتی کھیل کے مہا کُنبھ کا گور نر کے ہاتھوں افتتاح


اب خبریں تفصیل سے...

ملک کا 75؍ واں یو م جمہوریہ کل ہر طرف جو ش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ۔ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے نئی دہلی کے کر تویہ پرتھ پر مرکزی تقریب کے دوران پر چم کشائی کی ۔ یوم جمہوریہ کی اِس مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں تھے ۔ اِس موقعے پر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ  ’  وزیر اعظم نریندر مودی  ‘  مرکزی وزراء  اور  ملک بھر سے مد عو کی گئی معزز شخصیات موجود تھیں ۔ اِس تقریب میں روڈ مارچ کے دوران ملک کی ثقا فتی تنوع  ‘  سماج اتحاد  اور  ہنر مندی کی مہا رت کا مظاہر ہ کیا گیا ۔

اِس برس کا روڈ مارچ خواتین پر مبنی تھا ۔ اِس موقعے پر خواتین کی ہر شعبے میں خد مات کو دکھا یا گیا ۔ مہا راشٹر کے چتر رتھ پر راج ما تا جیجائو  اور  شیواجی کےبچپن کی عکاسی  اور  چھتر پتی شیواجی مہاراج کی تا ج پو شی کی تقریب کا مجسمہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ اِس تقریب میں بحری  ‘  بری  اور  ہوائی فوج کی جانب سے شاندار مظاہرے پیش کیےگئے ۔

***** ***** ***** 

یوم جمہوریہ کی منا سبت سے کل ممبئی کے شیو اجی پارک میںریاست کے گور نر رمیش بئیس کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘ فروغ ہنر مندی کے مرکزی وزیر  منگل پر بھات لوڈھا  ’  ممبئی پولس فورس  اور  تینوں افواج کے سینئر افسران  اور  مختلف مما لک کے سفیر موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں گور نر نے عوام سے طاقتور مہاراشٹر کی تعمیر کی خاطر عہد کرنے کی اپیل کی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں پر چم کشائی سمیت سماجی  اور  ثقا فتی پروگرامس کے انعقاد کے ذریعے یوم جمہوریہ منا یا گیا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کے احا طے میں انتظامی جج  ‘  جسٹس روندر گھُگے  کے ہاتھوں ‘  ضلع پولس کمشنر یٹ کے دیو گیری میدان پر یوم جمہوریہ کی مرکزی سرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ اِس موقع پر رابطہ وزیر سندیپان بھومرے  کےہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی ۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے بتا یا کہ ضلعے میں سیاحت کی تر قی سے روزگار پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ پیٹھن میں سنت گیانیشور گارڈن  اور  مدہبی مقام کے طور پر ایلورا-گھرشنیشور کی ترقی کے خاکے کو حکو مت نے منظور دی  ہے ۔ وہیں والوج  اور  چکل تھا نہ صنعتی علاقوں میں امرت صنعتی اسکیم کے تحت چھو ٹی  اور  در میانی صنعتوں کے  لیے 18؍ کروڑ 15؍ لاکھ روپئے خرچ کر کے 200؍ اسکوئر فٹ کے گالوں کی تعمیر کی جا رہی ہے ۔ بھُمرے نے مزید کہا کہ دستور کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔ سب مل کر ووٹ دینے کے اپنے حق کا استعمال کریں  اور  جمہوریت کو مضبوط کریں ۔

***** ***** ***** 

  دھارا شیو میں وزیر  رابطہ تا نا جی ساونت کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے یقین دلا یا کہ حکو مت ضلعے میں تر قیاتی کاموں کے عہد کی پا بند ہے ۔ قو می رائے دہندگان فہرست میں ناموں کے اندراج کی مہم کے دوران بہترین خد مات انجام دینے والے  تحصیل دار  ‘  افسران  ‘  ملازمین  اور  ریاستی سطح پر بہترین کلکٹر کا اعزاز پانے والے ڈاکٹر سچن اومباسے کی اِس موقعے پر عزت افزائی کی گئی ۔

***** ***** ***** 

وہیں جالنہ میں مرکزی سرکاری تقریب کے دوران سر پرست وزیر اتُل ساوے کے ہاتھوں تر نگا لہرا یا گیا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ

 تر قی کے لیے چُنے گئے ضلعے کے طور پر شناخت رکھنے والا جالنہ ضلع تر قی کی جانب آگے بڑھ رہا ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اسکیمات پر کامیابی کے ساتھ عمل در آمد کرنے کے سبب ضلع مسلسل آگے آرہا ہے ۔ ضلعے سے گزر نے والی سمرُدھی شاہراہ  ‘  ریلوے لائن  ‘  پیٹ لائن  ‘  وندے بھارت ریلوے ‘  آئی ٹی سی کالج  اور  ڈرائی پورٹ کے قیام کے سبب ضلع تیزی سے تر قی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کسانوں کی ترقی کے لیے وعدے کی پا بند ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ میں وزیر زراعت دھننجئے منڈے کے ہاتھوں پر چم لہرا یا گیا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے پریڈ کی سلامی لی ۔ جس کے بعد بہترین خد مات انجام دینے والے افسران   اور  طلباء کی حو صلہ افزائی کی گئی ۔ 

***** ***** ***** 

ہنگو لی میں وزیر رابطہ عبد الستار نے تر نگے کو سلا می دی ۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہاکہ تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے دوران ضلع کے 2؍ لاکھ سے زائد شہر یان نے شر کت کی ۔

***** ***** ***** 

لاتور میں کھیل کے وزیر سنجئے بنسوڑے کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے بہترین خد مات انجام دینے والے پولس افسران  اور   ملازمین کا استقبال کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گائوڑے نے جبکہ ناندیڑ میں ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے یوم جمہوریہ کے موقعے پر  پر چم لہرایا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر وجئے پھلاری کے ہاتھوں جبکہ ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹرمادھو ری دیشپانڈے کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی ۔ 

اِسی طرح پر بھنی میں یو م جمہوریہ کی مناسبت سے وسنت رائو نائک مراٹھوارہ زرعی یو نیور سٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر اندر منی نے جھنڈا لہرا یا ۔

***** ***** *****

چھتر پتی شیواجی مہاراج کی تاج پو شی کے ساڑھے تین سو برس مکمل ہونے پر آل مہاراشٹر مائونٹیننگ فیڈریشن کی جانب سے پیش کیے گئے نظر یے کے مطا بق 350؍ قلعوں پر زعفرانی  اور  تر نگا جھنڈے لہرائے گئے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے دیو گیری  ‘  ویتال واڑی‘  بھانگسی گڑھ  ‘  اِسی طرح انتور قلعے پر پر چم کشائی کی گئی ۔ وہیں ناندیر ضلعے کے نند گیری قندھار  ‘  بیڑ ضلع کے دھارور  اور  جا لنہ ضلعے کے روہیلہ گڑھ پر جھنڈے لہرائے گئے ۔

***** ***** *****

مراٹھا ریزر ویشن کے لیے کیے جانے والے آندو لن کے قائد منو ج جرانگے پاٹل نے ریا ستی حکو مت سے منطور کیے گئے مطالبات کا آرڈیننس جاری کرنے  او ر اُس کی نقل فراہم کرنےکی مانگ کی ہے ۔ وہ کل حکو مت کے وفد سے تبادلہ  خیال کے بعد نئی ممبئی کے واشی میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔  جرانگے پاٹل نے مطالبہ کیا کہ صد فیصد مراٹھا آندو لن کا فیصلہ ہونے تک مراٹھا سماج کے طلباء کی تمام شعبہ جات میں تعلیم مفت فراہم کی جائے ۔ سر کاری ملازمت میں مراٹھا سماج کے لیے نشستیں محفوظ کی جا ئیں   ‘  ساتھ ہی آنتر والی سمیت تمام مہا راشٹر میں تمام مراٹھا احتجا جیوں کے خلاف داخل کیے گئے مقدمات واپس لیے جا ئیں ۔

اِسی در میان فروغ ہنر مندی کے مرکزی وزیر منگل پر بھات لوڈ ھا  اور  اسکو لی تعلیم کے ریاستی وزیر نے جرانگے سے کل رات ملا قات کی ۔ اِس موعے پر دونوں جانب سے مثبت بات چیت کی گئی ۔ حکو مت کی جانب سے جرانگے پاٹل کے مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں  اور  توقع ہے کہ اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں جوش پی کر جرانگے پاٹل اپنی بھوک ہڑ تال ختم کریں گے ۔

***** ***** *****

پسماندہ طبقات کمیشن کے رکن ڈاکٹر گووند کالے نےحکو متی انتظامیہ کو مراٹھا سماج  اور  کھلے زمرے کے سر وے میں پیش آنے والی تکنیکی دشواریوں کو دور کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ موصوف کل لاتور ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے  ۔

***** ***** *****

گور نر رمیش بئیس نے کل ممبئی کے جانبھوری میں چھتر پتی شیواجی مہاراج روایتی کھیلوں کے مہا کُنبھ کا افتتاح کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  فروغ ہنر مندی کے مرکزی وزیر منگل پر بھات لوڈھا  اور  اسکو لی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسر کر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب چھترپتی شیو اجی مہاراج کے زمانے کےمر دانہ  اور  روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ مسقبل میں ریاست کے ہر ضلع میں اِس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلع پولس کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقعے پر کل 3؍ کروڑ   23؍ لاکھ روپیوں کی مالیت کی اشیاء چوروں سے ضبط کر کے فر یادیوں کو واپس کی گئی ۔ ان میں سونے چاندے زیورات  ‘  موٹر سائیکلیں  ‘  بڑی گاڑیاں  اور  نقد رقم شامل ہے ۔

***** ***** *****

حیدر آباد میں جاری بھارت-انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں بھارتی ٹیم نے کل دوسرے دن 7؍ وکٹوں کے نقصان پر 421؍ رن بنائے ۔ پہلی اننگ میں بھارت 175؍ رنوں کے سبقت حاصل کی ہے ۔ روندر جڈیج 81؍ اکشر پٹیل  35؍ رنوں پر کھیل رہے ہیں ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر   ...

٭ 75؍ واں یوم جمہوریہ ہر طرف جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا  ‘  نئی 

دہلی کے کرتویہ پتھ پر خواتین کی قیادت میں 

پریڈ کا انعقاد

٭ سماجی  اور  ثقا فتی پروگرامس میں  شہر یان کی پر جوش شر کت 

٭ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق منوج جرانگےکے مطالبات حکو مت نے کیے منظور

اور

٭ چھتر پتی شیواجی مہاراج  روایتی کھیل کے مہا کُنبھ کا گور نر کے ہاتھوں افتتاح


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: