Monday, 29 January 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :29 ؍جنوری 2024ء وقت: صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 29 January 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  : ۲۹  ؍جنوری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ پرِکشا پہ چر چا   پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم کریں گے آج گفت و شنید   

‘  اِس بار  سوّا  دو  کروڑ  سے زائد

طلباء کا اِس پروگرام میں اندراج 

٭ دل بدلی پر پا بندی سے متعلق قانون کے جائزے کے لیے اسپیکر راہل نار ویکر کی زیر صدارت کمیٹی کی تشکیل

٭ مراٹھا سماج کو کنبی صداقت نا مے دیے جا نے کے خلاف یکم فروری کو  OBC  یلغار یاترا 

٭ نگر-بیڑ-پر لی  ریلوے منصوبے کی اراضی کی تحویل سے متعلق تنازعے کو حل کیا جائے  ‘  رکن پارلیمان ڈاکٹر پریتم منڈے کی ہدایت

اور     ٭ کھیلو انڈیا اسپورٹس چیمپئن شپ مقابلوں میں 109؍ تمغے جیت کر مہاراشٹر پہلے مقام پر 


اب خبریں تفصیل سے...

پرکشا پہ چر چا  پروگرام میں شر کت کرنے کے لیے اِس بار سوا دو کروڑ سے زائد طلباء نے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل آکاشوانی کے پروگرام  من کی بات کے دوران یہ اطلاع دی ۔ اِس سیریز کے نئے سال میں یہ پہلا جبکہ مجموعی طو رپر 109ٖ ؍ واں پروگرام تھا۔ گزشتہ 7؍ برسوں سے جاری پرکشا پہ چر چا پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم آج طلباء  ‘  سر پرستوں اور اساتذہ سے گفت و شنید کریںگے ۔ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد کیے جانے والے اِس پروگرام میں 4؍ ہزار سےزائد طلباء شر کت کریں گے ۔ آج صبح 10؍ بج کر 45؍ منٹ سے یہ پروگرام پرنشر کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

متحدہ جنتا دل کے قائد نتیش کمار نے کل بہار کے نئے   وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ۔گورنر  راجندر آرلیکر نے انہیں عہدے اور  رازداری کا حلف دلایا ۔ وہ 9؍ ویں بار  ریاست کے وزیر اعلیٰ چُنے گئےہیں ۔ اِس سے قبل کل صبح انہوں نے حکو مت کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دےد یا  اور  آر جے ڈی کے ساتھ گزشتہ بنائی گئی مخلوط حکو مت بر خاست کرنے کی گور نر سے سفا رش کر دی ۔ ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی  ‘  ہندوستان عوام مورچہ  اور  آزادی اراکین اسمبلی کی حمایت سے نئی حکو مت سازی کا دعویٰ بھی پیش کیا۔ نتیش کمار کےساتھ متحدہ جنتا دل کے 3؍  بی جے پی کے 3؍  ہندوستان عوام مورچہ کے ایک  اور  ایک  آزاد  رکن اسمبلی نے وزارت کا حلف لیا ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نار ویکر کی صدارت میں قومی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل کی گئی ہے جو دل بد لی پر پا بندی سے متعلق آئین ہند کے 10؍ ویں شیڈیول کے تحت دفعات کا جائزہ لے گی ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم بر لا نے  کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی ۔ بر لا نے کہا کہ اِس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اگر ضروری سمجھا گیا تو حکو مت آئین میں تر میم کرےگی ۔

اِسی بیچ کل 84؍ ویں آل انڈا پرسائڈنگ آفیسرس کانفرنس کا اختتام عمل میں آ یا ۔ اِس اختتامی اجلاس سے نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے خطاب کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قانون ساز اداروں میں ہنگا مہ آرائی کے بجا ئے بحث کو تر جیح دی جا ئےگی ۔

***** ***** ***** 

  ریاستی حکو مت کے مراٹھا سماج کو کُنبی صداقت نا مے جاری کرنے کے لیے نوٹِفکیشن کے خلاف یکم فروری کو یلغار یاترا ریاست بھر میں نکا لی جائےگی ۔ ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے کل ممبئی میں منعقدہ دیگر پسماندہ طبقاتOBC  کے قائدین کی میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی ۔ بھجبل نے بتا یا کہ اِس خصوص میں ریاست کے پارلیمنٹ  اور  اسمبلی کے تمام ممبران  اور  تحصیل دار وں کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔ اِس میٹنگ میں یہ تین قرار دادیں منظور کی گئیں ۔ کنبی صداقت نا موں کے اجراء سے متعلق گزیٹ کے مسودے کو منسوح کیا جائے ۔ مراٹھا - کُنبی  ‘  کُنبی-  مراٹھا صداقت ناموں کی تقسیم کو روکا جائے ۔ ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن  اور  جسٹس شندے کمیٹی کو ختم کیا جائے ۔

***** ***** ***** 

ڈرامے کے فن کی ترقی کی خاطر مداح فنکاروں کی پشت پر کھڑے رہیں تاکہ ڈراموں کا سنہرے دور  دوبارہ محسوس کیا جاسکے ۔ اعلیٰ  اور  تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر  اور  شو لا پور کے وزیر رابطہ چندر کانت پاٹل نے کل یہ اپیل کی ۔ وزیر موصوف کل شو لا پور میں 100؍ ویں کل ہند علاقائی مراٹھی ڈرامہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ 

اِس موقع پر کل ہند ڈرامہ کانفرنس کے صدر جباّر پٹیل موجود تھے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسکو لی طلباء کو اگر ڈرامے  اور  مو سیقی کی تعلیم دی گئی تو اُن کی ثقا فتی معلو مات میں مزید اضافہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

امل نیر میں آئندہ 2؍ تا 4؍ فروری کے دوران منعقد کی جانے والے 97؍ ویں کل ہند مراٹھی ادبی کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں ۔ اِس کانفرنس کے چیئر مین ڈاکٹر اویناش جوشی نے ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کو نا قابل فراموش بنا نے کے لیے تمام تر کوشش کی جا رہی ہیں ۔ اِس کانفرنس میں سانے گروجی کا غیر مطبوعہ ادبی مواد شائع کیاجائے گا ۔ جوشی نے مزید بتا یا کہ اِس پروگرام میں چھتر پتی شیوا جی مہارج کی تاج پوشی کے350؍ برس مکمل ہونے پر ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائےگی ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


نگر-بیڑ-پر لی  ریلوے پرو جیکٹ کے لیے تحویل میں لی گئی زمین  اور  اُس کے مالکانہ حقوق سے متعلق تنازعات کو قانو نی  اور  فوری طور پر حل کیا جائے ۔ بیڑ کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم منڈے نےیہ ہدایت دی ۔ موصوفہ کل اِس تعلق سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حصول اراضی میں ہونے والی غلطیوں کو درست کیا جائے  اور  معا وضے کے مسائل کو حل کر کے پر وجیکٹ پر عمل در آمد کی رفتار تیز کی جائے ۔ شیرور تعلقے کے وگھنے واڑی ریلوے اسٹیشن تک سڑک کی تعمیر کے لیے منڈےنے شیرور کے تحصیل دار کو فوری طور پر معائنہ کرنے اور  انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔


اِسی بیچ پریتم منڈے نے کل بیڑ کے گیروائی میں معذور افراد کے در میان مفت معاون آلات تقسیم کیے ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ وہ معذور افراد کو ایک ہی چھت کے نیچے حکو مت کی تمام اسکیمات  اور  سہو لیات کا فائدہ پہنچا نے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر  اور  ضلعے کی 15؍ کریڈٹ سو سائٹیز  اور  بینکوں میں ہوئی مالی بد عنوا نی کے خلاف کل 30؍ جنوری کو اِس خصوص میں تشکیل دی گئی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ڈویژنل کمشنردفتر پر مورچہ نکا لا جائے گا ۔ اِس ایکشن کمیٹی کے کو آرڈینیٹر پر شانت واگھمارے نے کل ایک اخباری کانفرنس کےدوران یہ اطلاع دی ۔ اِس اخباری کانفرنس میں مبینہ بینکوں کے ڈپازیٹرس موجود تھے ۔ واگھمارے نے بتا یا کہ اِس مورچے کی قیادت  رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کریں گے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس نے ملک کو پہلی خاتون وزیر اعظم  اور  پہلی خاتو ن صدر جمہوریہ دی ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چو ہان نے کل یہ بات کہی ۔ موصوف کل ناندیڑ میں کانگریس کی خواتین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں خواتین کو 33؍ فیصد ریزر ویشن کانگریس نے ہی دلا یا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ موجودہ مرکزی حکو مت نے خواتین کے لیے ریزر ویشن کا اعلان تو کیا ہے لیکن یہ ریزر ویشن 2029؁ء میں نافذ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

من کی بات کامگار مورچے کے ساتھ اِس نظر یے کے تحت کل دھارا شیو میں آنند بھالے رائو کے مکان پر من کی بات پروگرام کو اجتما عی طور پر سنا یا گیا ۔ اِس موقع پر تلجا پور کی رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل سمیت عوام  اور  طلبہ نے شر کت کی ۔

***** ***** *****

  مہاراشٹر ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے ذریعے لاتور ضلعے میں مراٹھا سماج   اور  کھُلے زمرے کے شہر یوں کا سر وے جاری ہے ۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکُر گھُگے نے سر وے میںپیش آنے والی مشکالات سے متعلق معلو مات تحصیل دار سے حاصل کی ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ پسماندہ طبقات کمیشن کے رکن ڈاکٹر گووند کالے نے تمام تکنیکی دشواریوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں دور کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

***** ***** *****

چنئی میں جاری کھیلو انڈیا یوتھ اسپورٹس چیمپئن شپ میں مہاراشٹر نے اب تک کل 109؍ تمغے جیتے ہیں ۔ اِس میں سونے کے 37؍ چاندی  کے 32؍  اور  کانسے کے 40؍ تمغے شامل ہیں ۔ کل مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سائی راج پر دیشی نے سونے کا جبکہ خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں بھو میکا موہت نے چاندی کاتمغہ جیتا  ہے ۔

***** ***** ***** 

حیدر آباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو 28؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ کل مقابلے کے چو تھے دن انگلینڈ کی دوسری اننگ 420؍ رنوں پر مکمل ہو گئی ۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم کے سامنے جیت کے لیے 231؍ رنوں کا ہدف تھا ۔ تاہم بھارتی ٹیم 202؍ رنوں پر آل آئوٹ ہو گئی ۔ اِس فتح کے ساتھ ہی 3؍ میچوں کی سیریز میں1 - 0؍ کی  انگلینڈ نےبر تری حاصل ہوگئی ہے ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...

٭ پرِکشا پہ چر چا   پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم کریں گے آج گفت و شنید   ‘ 

 اِس بار  سوّا  دو  کروڑ  سے زائد 

طلباء کا اِس پروگرام میں اندراج 

٭ دل بدلی پر پا بندی سے متعلق قانون کے جائزے کے لیے اسپیکر راہل نار ویکر کی زیر صدارت کمیٹی کی تشکیل

٭ مراٹھا سماج کو کنبی صداقت نا مے دیے جا نے کے خلاف یکم فروری کو  OBC  یلغار یاترا 

٭ نگر-بیڑ-پر لی  ریلوے منصوبے کی اراضی کی تحویل سے متعلق تنازعے کو حل کیا جائے  ‘  رکن پارلیمان ڈاکٹر پریتم منڈے کی ہدایت

اور

اور     ٭ کھیلو انڈیا اسپورٹس چیمپئن شپ مقابلوں میں 109؍ تمغے جیت کر مہاراشٹر پہلے مقام پر 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: